Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو کتنے ارب روپے کا نقصان ہوا؟ بھارتی وزیر نے بتا دیا

    پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو کتنے ارب روپے کا نقصان ہوا؟ بھارتی وزیر نے بتا دیا

    بھارتی وزیر سول ایوی ایشن ہردیپ سنگھ پوری نے راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو 548 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ایئرلائن ایئر انڈیا کو یومیہ 6 کروڑ روپےکا خسارہ ہورہا ہے،پاکستان نے 12 جولائی تک بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے.

    واضح‌ رہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی اور بھارت کے دہشت گردانہ رویہ کے سبب پاکستان نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا تھا اور پاکستانی فضائی حدود انڈیا کیلئے بند کر دی تھیں‌ جس پر راجیہ سبھا میں‌ ہونےو الے نقصان کا اعتراف کیا گیا ہے.

  • سکھر:پولیس وین پر حملہ اہلکار محفوظ رہے.ایس ایس پی

    سکھر:پولیس وین پر حملہ اہلکار محفوظ رہے.ایس ایس پی

    سکھر:سکھر کے علاقے صالح پٹ کے نواحی قصبے آرڈی 86 میں رات گئے پولیس وین پر حملہ ہوا ہے ،حملے کےوقت اس وین میں 4 پولیس اہلکار موجود تھے .چاروں اہلکا محفوظررہے.ایس ایس پی سکھر کے مطابق یہ حملہ آئی ای ڈی کے ذریعےکیا گیا ہے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    یاد رہے کہ سیکورٹی اداروں نے کافی حد تک ایسے حادثات و واقعات پر قابو لیا تھا.تاہم حالیہ دھماکہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر بہت سے سوالات چھوڑگیا ہے .ایس ایس پی کے مطابق اس واقعہ کی تحقیات کا حکم دے دیا ہے .اور اس میں‌شامل افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائےگی.

  • امریکا کا ترکی کو ایف 35 لڑاکا جیٹ دینے سے انکار ’ڈکیتی‘ کے مترادف ہے : طیب ایردوآن

    امریکا کا ترکی کو ایف 35 لڑاکا جیٹ دینے سے انکار ’ڈکیتی‘ کے مترادف ہے : طیب ایردوآن

    انقرہ:امریکا ا ور ترکی کے درمیان روس سے ایس -400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے معاملے پر تندوتیز بیانات جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اگر امریکا طے شدہ سودے کے مطابق ایف 35 لڑاکا طیارے ترکی کو مہیا نہیں کرتا ہے تو یہ ایک ڈکیتی ہوگی۔

    ترک روزنامے حرّیت کی رپورٹ کے مطابق صدر ایردوآن نے چین کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’ اگر آپ کا کوئی گاہک ہے اور وہ آپ کو مشینی کام کی طرح رقم ادا کردیتا ہے تو آپ اس کو اشیاء دینے سے کیسے انکار کرسکتے ہیں۔اگر اس گاہک کے ساتھ ایسا کیا جاتا ہے تو اس کو ڈکیتی ہی کا نام دیا جاسکتا ہے‘‘۔

    انھوں نے بتایا کہ ترکی نے اب تک ایف 35 لڑاکا جیٹ خرید کرنے کے لیے امریکا کو ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر ادا کیے ہیں ، ان میں سے چار لڑاکا طیارے ترکی کے حوالے بھی کیے جاچکے ہیں۔ترک ہواباز یہ طیارے اڑانے کی تربیت حاصل کرنے کے لیے امریکا جانے والے تھے ۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ’’ ہم نے 116 ایف 35 لڑاکا جیٹ خرید کرنے کے لیے سمجھوتا کیا تھا ۔ہم صرف ایک مارکیٹ ہی نہیں بلکہ اس طیارے کے مشترکہ تیار کنندہ بھی ہیں ۔ ہم ترکی میں اس کے بعض آلات تیار کرتے ہیں‘‘۔

    امریکا کا کہنا ہے کہ لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے تیار کردہ لڑاکا جیٹ ایف 35 کی وجہ سے نیٹو کی فورسز کو فضائی محاذ پر کئی لحاظ سے تکنیکی برتری حاصل ہے۔یہ دشمن کے مواصلاتی نیٹ ورکس اور فضائی سنگنلز کو تہس نہس کرسکتے ہیں۔ترکی امریکا سے معاہدے کے تحت اس وقت ایف -35 کے ایندھن کے حصے ، لینڈنگ گئیر اور کاک پٹ کے حصے تیار کررہا ہے۔

  • مری ڈولفن فورس سیاحوں کے لیے کوشاں

    مری ڈولفن فورس سیاحوں کے لیے کوشاں

    راولپنڈی :ایس ایس پی مری فریال نے کہا کہ ‏مری پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے 24/7 موجود ہیں اور محنت سے کام کر رہے ہیں۔ سیاحوں کے رش والے مقامات پر خصوصی پکٹنگ کی گئی ہے۔ ڈولفن فورس اہلکارمختلف علاقوں میں موثر پٹرولنگ کر رہے ہیں، جو کہ سیاحوں کو فوری رسپانس دینے کے لیے مددگار ہیں۔

  • کراچی، حیدری مارکیٹ صرافہ بازار میں کروڑوں‌ روپے مالیت کی واردات میں‌ ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی، حیدری مارکیٹ صرافہ بازار میں کروڑوں‌ روپے مالیت کی واردات میں‌ ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی کی معروف حیدری مارکیٹ صرافہ بازار میں کروڑوں روپے مالیت کی واردات کا سراغ لگا لیا گیا ہے جبکہ واردات میں ملوث چارملزمان کو حراست میں‌ لے لیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کےمطابق ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کا تین کلو سے زائد سونا، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی گئی ہیں. ملزمان کا یہ گروہ ماضی میں بھی اس قسم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے. یہ گروہ انتہائی چالاکی سے اپنی واردات کے لیے جگہ اور وقت کا چناؤ اور منصوبہ بندی کرتا تھا.

    ایس ایس پی سنٹرل محمد عارف اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان تک پہنچنے کے لیے ٹیکنیکل ڈیٹا، سی سی ٹی وی فوٹیج اور اور دیگر ذرائع کو استعمال کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ عید کی صبح نماز عید کے بعد 3 ملزمان صرافہ بازار سے متصل جوتوں کی دکان میں تالا توڑ کر داخل ہوئے اور درمیانی دیوار میں نقب لگا کر صرافہ کی دکان میں داخل ہوئے اور لاکر توڑ کر سونا چوری کیا، ملزمان کئی گھنٹے تک واردات میں مصروف رہے جبکہ اس دوران ملزمان کے بقیہ ساتھی باہر نگرانی کرتے رہے اور سیل فون کے ذریعے رابطے میں رہے،

    ایس ایس پی سنٹرل کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھرپور کوششیں کیں‌ اور ان کے افسر اور اہلکار اعلیٰ‌ کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے.

  • بھارت:ریاست گجرات میں‌911 لوگوں نے اپنا مذہب بدلہ،35 مسلمان مرتد ہوئے

    بھارت:ریاست گجرات میں‌911 لوگوں نے اپنا مذہب بدلہ،35 مسلمان مرتد ہوئے

    احمدآباد:بھارتی ریاست جہاں مذہب تبدیل کرنے کے لیے حکومتی اجازت ضروری ہے پچھلے دو سالوں میں‌ 689 لوگوں نے‌مذہب تبدیل کیا .مذہب تبدیل کرنے کے حوالے سے گجرات کے وزیر اعلیٰ وجئے روپانی نے اسمبلی کو بتایا کہ ریاست میں گزشتہ 2 سال میں 863 ہندووں اور 35 مسلمانوں سمیت 911 لوگوں نے اپنا مذہب بدلنے کے لیے ریاستی حکومت سے اجازت مانگی ہے۔ ریاست کے وزارت داخلہ کا چارج سنبھالنے والے روپانی نے تحریری جواب میں گزشتہ 2 جولائی کو بتایا کہ 911 میں سے 689 لوگوں کو اجازت دی گئی ہے۔

    کانگریس کے ایم ایل اے نے وزارت داخلہ سے مذہب بدلنے کے لیے درخواست دینے والے لوگوں سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں. وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں‌ مذہب بدلنے کے لیے درخواست دینے والے لوگوں کی گزشتہ 2 سال کی معلومات فراہم کی ہیں.
    غور طلب ہے کہ گجرات مذہبی آزادی سے متعلق قانون کے مطابق،اگر کوئی شخص مذہب تبدیل کرنا چاہتا ہے تو اس کو سرکاری اتھارٹی سے اجازت لینا ضروری ہے۔ زبردستی مذہب تبدیل کرانے کے واقعات کو روکنے کے لیے یہ قانون 2008 میں نافذ کیا گیا تھا۔

  • ملتان کےگرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی،درجن سے زائد فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل

    ملتان میں 132 کے وی کے بوسن روڈ گرڈ اسٹیشن کے ایک پاور ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کے باعث اس سے منسلک 14 گیارہ کےوی فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔میپکو ترجمان جمشید نیازی کے مطابق متاثرہ فیڈرز کو گرڈ اسٹیشن کے دیگر پاور ٹرانسفارمرز کے ذریعے وقفے وقفے سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔متاثرہ فیڈرز میں 11kv کے ایکسپریس،نیو ایکسپریس،نیو جناح ٹاؤن،سبزہ زار،گلگشت،عثمان آباد،شالیمار،بوسن روڈ شامل ہیں۔جمشید نیازی کے مطابق متاثرہ پاور ٹرانسفارمر کی مرمت کا کام جاری ہےاگلے چند گھنٹوں میں بجلی کی فراہمی معمول پر آ جائے گی۔پاور ٹرانسفارمرکی خرابی کی وجہ سے عیدگاہ،گرےوالا،حضوری باغ،رضاہال،وحد کالونی،وینس کالونی سمیت مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

  • آپ نیوز دفتر کی چھت سے لوہے کا سٹرکچر نیچے آن گرا، 92 نیوز کی ڈی ایس این جی کو سخت نقصان

    آپ نیوز دفتر کی چھت سے لوہے کا سٹرکچر نیچے آن گرا، 92 نیوز کی ڈی ایس این جی کو سخت نقصان

    لاہور اور گردونواح میں آنے والے شدید طوفان کے سبب آپ نیوز دفتر کی چوتھی منزل سے لوہے اور سٹیل کا سٹرکچر نیچے آن گرا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جمعرات کے دن 120 کلومیٹر کے رفتار سے آنے والی آندھی اور طوفان کے باعث کئی درخت گر گئے، اسی طرح‌ آپ نیوز دفتر کی چوتھی منزل سے لوہے اور سٹیل کا سٹرکچر گرنے سے 92 نیوز کی نیچے موجود ڈی ایس این جی اور ایک گاڑی تباہ ہو گئی ہے.

    رپورٹ کے مطابق لاہور اور گردونواح میں تیز آندھی سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے تاہم مختلف علاقوں‌ میں درخت اور بورڈ وغیرہ گرنے سے گاڑیوں‌ وغیرہ کا نقصان بھی ہوا ہے.

  • سعودی عرب:حجاج کو آسانیاں اور سہولیات کی فراہمی ،خیموں کا شہر آباد ہوگیا

    سعودی عرب:حجاج کو آسانیاں اور سہولیات کی فراہمی ،خیموں کا شہر آباد ہوگیا

    ریاض: حجاج کرام کی سہولت کے لیےسعودی عرب کی حکومت حج کا سیزن آتے ہی متحرک ہو جاتی ہے- اللہ کے مہمانوں کو زیادہ سے زیادہ آسانی اور سہولیات فراہمی کا مشن لئے سعودی حکومت امسال ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے- یہ منصوبہ منیٰ کے مقام پر حجاج کرام کے لیے کثیر منزلہ خیمہ بستی بسانے کا ہے- حج کے موسم میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے- کثیر منزلہ خیمے لگانے کا مقصد منیٰ میں حجاج کرام کے قیام کی زیادہ سے زیادہ گنجائش پیدا کرنا ہے-

    یہ خیمے کئی جدید خصوصیات کے حامل ہیں – انہیں ایک سے دوسرے مقام پر منتقل کیا جا سکتا ہے- حسبِ ضرورت کھولا اور جوڑا جا سکتا ہے- خیموں میں خوراک کا سامان فراہم کرنے کے ساتھ ریفریجیریٹر اور خوراک کو ٹھنڈہ رکھنے کا خاطر خواہ انتظام کیا گیا ہے- دریں اثنا سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کے مشیر حاتم القاضی نے کہا کہ منیٰ میں کثیر منزلہ رہائشی خیموں اور شیلٹرز کا پہلی بار تجربہ کیا جا رہا ہے- امسال محدود پیمانے پر حجاج کرام اس سہولت سے مستفید ہوں گے تاہم تجربے کی کامیابی کی صورت میں مستقبل میں اس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ عازمین حج اس سہولت کو استعمال کر سکیں –

    ادھر حج فاؤنڈیشن برائے جنوبی ایشیا کے چیئرمین بورڈ آف ڈائرکٹرڈاکٹر رافت بدر کا کہنا ہے کہ کثیر منزلہ خیمے پہلی بار مشاعر میں لگائے جائیں گے- فاؤنڈیشن مشاعر منٰی میں 20کثیر منزلہ خیمے لگانے میں سعودی حکومت کی معاونت کر رہی ہے-

  • ڈآکٹر عشرت حسین کی زیر صدارت متروکہ وقف املاک بورڈ کا اہم اجلاس، بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

    ڈآکٹر عشرت حسین کی زیر صدارت متروکہ وقف املاک بورڈ کا اہم اجلاس، بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے قائم کردہ ٹاسک فورس برائے متروکہ وقف املاک بورڈ کا دوسرا اہم اجلاس آج ہوا ہے جس میں‌ بورڈ کی موجودہ کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر عشرت حسین کی زیر صدارت ہوا جس میں‌ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد، وزارت مذہبی امور کے سینئر جوانٹ سیکرٹری طاہر احسان ،وزارت قانون سے بیرسٹر ظہور احمد سمیت سردار مہندر پال ایم پی اے ،سردار بشن سنگھ ،ڈاکٹر منور چاند ،دیوان چند چاولہ ،سنتوک سنگھ ،روی کمار سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

    رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے بورڈ کی موجودہ کارکردگی کے حوالہ سے کمیٹی کو آگاہ کیا، اس دوران ٹاسک فورس نے چیئرمین کی کارکردگی کو سراہا اورانہیں موجود ہ رفتار سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

    ڈآکٹر عشرت حسین کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں پہلی میٹنگ کے فیصلوں بارے جائزہ لیا گیا اورمتعلقہ سب کمیٹی ممبران کو جلد از جلد سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے والی ٹاسک فورس کی تیسر ی میٹنگ میں سفارشات کو حتمی شکل دے کر وزیر اعظم کی ہدایا ت کے مطابق انکو حتمی رپوٹ پیش کی جا سکے۔

    واضح رہے کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے قائم کردہ ٹآسک فورس برائے متروکہ وقف املاک بورڈ کو دوسرا اہم اجلاس تھا جس میں‌ بورڈ‌کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کیلئے اہم فیصلے کئے گئے.