Baaghi TV

Author: +9251

  • سیاسی انتقام پر یقین نہیں، کرپشن کا حساب دینا پڑیگا، چیئرمین نیب کا اعلان

    سیاسی انتقام پر یقین نہیں، کرپشن کا حساب دینا پڑیگا، چیئرمین نیب کا اعلان

    چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نےکہا ہےکہ نیب سیاسی انتقام پر یقین نہں رکھتی جتنے نیب میں کیسس چل رہے ہیں وہ صرف مینڈیٹ پر چل رہے ہیں.ہمار سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں اگر آپ نے کرپشن کی ہے تو خاموش نہیں رہ سکتے ، نیب کی نظرمیں کوئی چھوٹآاور بڑا نہیں ہے.جو طبقہ 35 سال اقتدار میں رہا اس سے پہلے احتساب کیا جائے گا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ نیب کسی سے انتقام کا ارادہ نہی رکھتا.کسی ادارے نےنیب کی مددنہیں کی،ہمارا کسی کے ساتھ جائیداد کا کوئی تنازعہ نہیں، نیب میں ہمیشہ کیس کو دیکھا جاتا ہے،چہرے کو نہیں،ہماری وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے.کسی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتے .اگر کوکئی ملک کے خلاف کرے گا تو نیب سے نرمی کی امید نہ رکھیں.کسی کو کوئی برتری نہیں مگر تقوی کی بنیاد پر ہے اور تقوی کا اندازہ صرف پرودگار لگا سکتا ہے.اگر پانچ ہزار کی جگہ پچاس ہزار لگے ہیں تو ہم پوچھیں گے ، ہمارے پاس مکمل شواہد ہیں جو منی لانڈرنگ ہوئی ہے اور وقت آنے پر عدالت میں پیش کردی جائے گی ،اس وقت 12 سو سے زائد مقدمات زیر سماعت ہی اور ان کی مالیت اربوں میں ہے . پاکستان میں یہ کبھی سوچا بھی نہیں‌جایا جا تا تھا کہ ایسے افراد کے خلاف کوئی کارروائی کر سکتا ہے مگر اب ایسا ہو گا ، اپنےجرم کو چھبانے کے لیے وکٹری کا نشان بنانے سے بے گناہ ثابت نہیں ہو سکتے، اگر ملکی مال میں خرد برد کی ہے تو اس کا حساب دینا ہوگا ، ماضی قریب میں جو ہوا اگر کرپشن نہ ہوتی تو آپ کشکول لے کر دنیا بھر میں نہ پھرتے .سو ارب سے زیادہ کا قرض اللے تللے پر خرچ ہوا ہے .یہ ملک قوم پر خرچ نہیں ہوا ہے.اگر کرپشن ختم ہوگئی تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کا معیار زندگی بلند ہو گا..نیب 326 بلین قومی خزانے میں جمع کرا چکا ہے، اپنی قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ نیب پر جو خرچ ہو رہا اس سے کئ گناہ ملک کےخزانے میں جمع کرایا جاتا ہے . نیب کا آدٹ بھی ہوا چند بے معمولی ضابطگیوں کےسوا کچھ ثابت نہیں ہو. ہم نے فیس نہیں کیس دیکھا ہے.رزق میں کشادگی صرف رب کے فضل سے ہواہے .

  • ڈالرکی پرواز میں کمی ،ایک روپیہ سستا ہو گیا

    ڈالرکی پرواز میں کمی ،ایک روپیہ سستا ہو گیا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1یک روپے سستا ہوا ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق.آج اوپن مارکیت میں ڈالر ایک روپے سستا ہوگیا.اب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156.50پیسے کا ہے.
    واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی طرف ہی جارہا ہے حالیہ کمی سے اس پر واز کو کچھ روک ملنے کی توقع ہے.

    پچھلے کاروباری ہفتے میں ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا،‌ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 164 ہوگئی تھی، تاہم آج انٹربینک میں ڈالر 157 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے.

    ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد قیمتوں میں کمی سے تاجر برادری کو کچھ حوصلہ ملا ہے.

  • آج ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیمیں لیڈز کے میدان میں مد مقابل ہوں گی

    آج ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیمیں لیڈز کے میدان میں مد مقابل ہوں گی

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 42ویں ٹاکرے میں آج ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیمیں لیڈز کے میدان میں مد مقابل ہوں گی ۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبروں پر موجود ہیں ،آٹھویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے واحد میچ پاکستان کرکٹ ٹیم سے جیت رکھا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کا ایک میچ بارش کی نظر ہوا اورانہوں نے چھ میچ ہارے ۔پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود افغانستان کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی لیکن کوئی بھی میچ نہ جیت سکی ۔

    ورلڈکپ 2019 کے 41ویں میچ میں گزشتہ روز میزبان ٹیم انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

    نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان رن ریٹ کا فرق اتنا ہے کہ جسے ایک میچ میں کور کرنا ممکن نہیں، کیویز کے 11 پوائنٹس ہیں اور رن ریٹ ہے 0.175 جبکہ پاکستان کے 9 پوائنٹس اور رن ریٹ منفی 0.792 صفر اعشاریہ سات نو دو ہے۔

    یعنی پاکستان کو بنگلا دیش کے خلاف میچ تو ہر حال میں جیتنا ہے لیکن میچ جیتنے سے صرف پوائنٹس برابر ہوں گے سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو رن ریٹ کو نیوزی لینڈ سے بہتر بنانے کےلیے وہ کچھ کرنا ہو گا جو ممکن دکھائی نہیں دیتا۔

    اعداد و شمار کے مطابق گرین شرٹس کو اگر ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنا ہے تو اب بات کسی کی جیت اور ہار سے نہیں بنے گی، بنگلادیش کے خلاف لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں تاریخ ہی رقم کرنا ہوگی اور اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بنگال ٹائیگرز کو کم سے کم 316 رنز سے شکست دینا ہوگی جو کہ بظاہر ناممکن نظر آتا ہے۔

    یعنی اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے اور 400 رنز بناتا ہے تو اسے بنگلادیش کو 84 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا۔
    اگر پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 350 رنز بنائے تو پھر حریف کو 39 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا۔
    اگر بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کی تو پاکستان سیمی فائنل سے باہر ہوجائے گا

  • شام میں‌ بیک وقت 2 دھماکے، 2 شہری ہلاک، 28 زخمی

    شام میں‌ بیک وقت 2 دھماکے، 2 شہری ہلاک، 28 زخمی

    شام کے شمال میں تحصیل الباب قصبے قباسین میں بیک وقت 2 دھماکوں کے نتیجے میں 2 شہری ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الباب کا حملہ تحصیلی مرکز میں عمر بن الخطاب جامع مسجد کے قریب کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

    قباسین کا حملہ بھی بم سے مسلح موٹر سائیکل کے ساتھ کیا گیا جس کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

    علاقے میں سول ڈیفنس ٹیمیں امدادی کاروائیاں کر رہی ہیں علاوہ ازیں سکیورٹی فورسز کی طرف سے حفاظتی تدابیر میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    سکیورٹی فورسز کے احتمال کے مطابق حملے YPG/PKK کی طرف سے کئے گئے ہیں۔

  • کیا پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں پہچ سکتا ؟

    کیا پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں پہچ سکتا ؟

    انگلینڈ کی نیوزی لینڈ سے فتح کےبعد پاکستان کا سیمی فائنل میں جانا اب انتہائی مشکل ہو گیا ہے اور کہا جائے کہ نا ممکن ہے تو بے جا ناہوگا.اگرچہ اس پوزیشن پر شائقین کرکٹ کافی مایوس ہیں لیکن کھیل میں یہ سب چلتا ہے اور پاکستان ٹیم اپنے آخری میچ میں اچھا کھیل پیش کرتی ہے توشائقین کو ایک اچھے اختتام پر کم از کم اطمینان ضرور ہو گا.

    تفصیلا ت کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ میں انگلش ٹیم کی شکست پاکستان کو بنگلادیش سے جیت کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچاسکتی تھی لیکن اب انگلش ٹیم کی فتح نے گرین شرٹس کے لیے صورتحال مزید مشکل کردی ہے۔

    نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان رن ریٹ کا فرق اتنا ہے کہ جسے ایک میچ میں کور کرنا ممکن نہیں، کیویز کے 11 پوائنٹس ہیں اور رن ریٹ ہے 0.175 جبکہ پاکستان کے 9 پوائنٹس اور رن ریٹ منفی 0.792 صفر اعشاریہ سات نو دو ہے۔

    یعنی پاکستان کو بنگلا دیش کے خلاف میچ تو ہر حال میں جیتنا ہے لیکن میچ جیتنے سے صرف پوائنٹس برابر ہوں گے سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو رن ریٹ کو نیوزی لینڈ سے بہتر بنانے کےلیے وہ کچھ کرنا ہو گا جو ممکن دکھائی نہیں دیتا۔

    اعداد و شمار کے مطابق گرین شرٹس کو اگر ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنا ہے تو اب بات کسی کی جیت اور ہار سے نہیں بنے گی، بنگلادیش کے خلاف لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں تاریخ ہی رقم کرنا ہوگی اور اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بنگال ٹائیگرز کو کم سے کم 316 رنز سے شکست دینا ہوگی جو کہ بظاہر ناممکن نظر آتا ہے۔

    یعنی اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے اور 400 رنز بناتا ہے تو اسے بنگلادیش کو 84 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا۔
    اگر پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 350 رنز بنائے تو پھر حریف کو 39 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا۔
    اگر بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کی تو پاکستان سیمی فائنل سے باہر ہوجائے گا

  • فاسٹ باؤلرز کی سرزمین سے ابھرتا ہوا ورلڈ کلاس بیٹسمین

    فاسٹ باؤلرز کی سرزمین سے ابھرتا ہوا ورلڈ کلاس بیٹسمین

    فاسٹ باؤلرز کی زرخیز سرزمین پاکستان نے کرکٹ میں ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد دنیائے کرکٹ کو زبردست تیز ترین باؤلرز دئی۔ فضل محمود سے شروع ہونے والا سلسلہ سرفراز نواز، عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، محمد سمیع، وہاب ریاض سے ہوتا ہوا 19 سالہ نوجوان شاہین شاہ آفریدی تک بِلا تعطل جاری ہے۔ شاندار اسپین باؤلنگ اور اس میں جدت لانے کا سہرا بھی پاکستانی جادوگر باؤلرز کا کارنامہ رہا۔ گگلی ماسٹر عبدالقادر، مشتاق احمد، دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق اور جادوگر سعید اجمل کے بعد شاداب خان کی صورت میں آج بھی بیٹسمینوں پر اپنا سحر طاری کیے ہوئے ہیں۔


    دوسری طرف جہاں بیٹنگ پاکستان کی ہر دور میں کمزوری رہی ہے وہیں پاکستان نے ورلڈ کلاس بیٹسمین بھی پیدا کیے ہیں۔ لٹل ماسٹر حنیف محمد، ایشین بریڈ مین ظہیر عباس، جاوید میانداد، لفٹی سعید انور، لیجنڈری انضمام الحق، محمد یوسف، یونس خان، مصباح الحق کے بعد فخر زمان، امام الحق اور رنز مشین بابر اعظم نمایاں ہیں۔
    حالیہ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کیریئر کے تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کر کے ورلڈ ریکارڈ میں ہاشم آملہ کے بعد دوسرے نمبر اور ایشیاء سے پہلے نمبر پر نام درج کروانے والے بابر اعظم موجودہ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ میں ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جاتے ہیں۔ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے 24 سالہ نوجوان بابر اعظم نے یہ اعزاز اپنے کیریئر کے 70 ویں میچ میں 68 اننگز کھیل کر حاصل کیا۔ شرمیلے اور دھیمے مزاج کے بابر کو بچپن سے ہی کرکٹ کا شوق خاندان سے ملا۔ پندرہ اکتوبر 1994ء کو لاہور میں پیدا ہونے والے بابر اعظم مشہور کرکٹر اکمل برادران (کامران اکمل، عمر اکمل اور عدنان اکمل) کے کزن ہیں۔


    2010ء سے زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیم سے اپنے ڈومیسٹک کیریئر کا آغاز کرنے والے بابر نے U19 اور پاکستان اے کی نمائندگی کی۔ اپنی پر اثر بیٹنگ سے سب کے دل موہ لینے والے نوجوان نے اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 31 مئی 2015ء کو پاکستان کے دورے پر آئی زمبابوے کی ٹیم کے خلاف قدافی اسٹیڈیم میں کھیلا۔ جہاں 60 بالز پر 54 کی اننگز کھیل کر اپنی آمد کا اعلان کیا۔ بابر نے 16ویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں اپنی پہلی سینچری ویسٹ انڈیز کے خلاف 30 ستمبر 2016ء کو شارجہ میں اسکور کی جب وہ 131 بالز پر 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ مقابلوں کی اس سیریز کے اگلے دو میچز میں بھی بالترتیب 123 اور 117 رنز اسکور کیے جو ایک نیا ورلڈ ریکارڈ قائم تھا۔
    اس سے پہلے 7 ستمبر 2016ء کو اولڈ ٹریفٹ کے گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف T20 کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے 11 بالز پر *15 اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ محدود اوورز کے اس کھیل میں پہلی ففٹی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی T20 کیریئر کے دوسرے میچ میں دبئی کرکٹ گراؤنڈ پر اسکور کی جہاں 37 بالز پر ناقابل شکست *55 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کے اسی دورے میں 23 اکتوبر 2016ء کو دبئی کرکٹ گراؤنڈ پر ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے بابر نے پہلی اننگز میں 69 اور دوسری اننگز میں 21 رنز اسکور کیے۔ محدود اوورز کی کرکٹ کے برعکس اپنی پہلی سینچری کے لیے بابر کو زیادہ انتظار کرنا پڑا نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی میزبانی میں کھیلے گئے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں دبئی کرکٹ گراؤنڈ پر اس فارمیٹ کی پہلی سینچری اسکور کی۔ 24 نومبر کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 263 بالز پر *127 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو اب تک اس فارمیٹ میں اس نوجوان کھلاڑی کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔
    بابر اعظم اب تک 21 ٹیسٹ میچز کی 40 اننگز میں 5 بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے ایک سینچری اور 11 ففٹیز کی مدد سے 1235 رنز اسکور کر چکے ہیں۔ جہاں ان کی اوسط 35.29 ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 144 چوکے اور 7 چھکے لگانے والے بابر فیلڈنگ کرتے ہوئے 16 کیچز بھی پکڑ چکے ہیں۔
    ٹیسٹ کرکٹ کی نسبت محدود اوورز کے کھیل میں بابر کی شاندار مہارت خوب نکھر کر نظر آئی۔ ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں اب تک 71 میچز کی 69 اننگز میں دس بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 52.83 کی شاندار اوسط اور 85.97 کے مضبوط سٹرائیک ریٹ سے 3117 رنز اسکور کیے ہیں۔ جس میں 10 سینچری اور 14 ففٹیز بھی شامل ہیں۔ 268 چوکے اور 27 چھکے لگانے والے کھلاڑی کا سب سے بڑا اسکور *125 ناٹ آؤٹ ہے جو 9 اپریل 2017ء پر ویسٹ انڈیز کے خلاف بنایا۔ اس دوران بابر نے مخالف ٹیمیوں کے 35 کیچز بھی پکڑے۔ کرکٹ ماہرین بابر اعظم کا تقابل دنیا کے نمبر ون بیٹسمین ویراٹ کوہلی سے کرتے ہیں تیز ترین ایک ہزار، دو ہزار اور پھر تین ہزار رنز مکمل کرنے میں بابر اعظم ہندوستانی کھلاڑی ویراٹ کوہلی سے کہیں آگے ہیں۔ T20 انٹرنیشنل رینکنگ میں نمبر ون پر موجود بابر اعظم اب تک 30 میچز میں 7 بار ناقابل شکست رہتے ہوئے 54.22 کی بھاری اوسط سے 1247رنزجڑ چکے ہیں۔ اس فارمیٹ میں 128.96 کے سٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے بابر نے 124 چوکے اور 18 چھکے بھی لگا رکھے ہیں۔ T20 میں 10 بار 50 کا ہندسہ عبور کرنے والے بابر کا سب سے بڑا اسکور *97 ناٹ آؤٹ رہا جو پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف 2 اپریل 2018ء کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بنایا گیا۔ اس طرز کی کرکٹ میں 14 کیچز بھی ان کے کھاتے میں درج ہیں۔
    نوجوان بابر اعظم واقعی ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں اگر وہ اسی طرح لگن اور محنت سے کھیلتے رہے تو آنے والے دنوں میں بےشمار ملکی اور بین الاقوامی بیٹنگ ریکارڈ ان کے نام ہوں گے۔

  • شام: اجتماعی قبر سے سینکڑوں افراد کی لاشوں کی باقیات ملی

    شام: اجتماعی قبر سے سینکڑوں افراد کی لاشوں کی باقیات ملی

    شام کے شمالی شہرالرقہ میں نئی اجتماعی قبروں کا انکشاف ہوا ہے جس میں سے اب تک 200 فراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الرقہ میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے عہدیداریاسرالخمیس نے بتایا کہ اجتماعی قبروں سے 200 افراد کی باقیات ملی ہیں۔ ان میں سے بعض گڑھوں میں پانچ پانچ افراد کی لاشیں دفن کی گئی تھیں۔ اجتماعی قبروں سے نکالی جانے والی لاشوں میں سے بعض نے نارنجی رنگ کی جیکٹیں‌ پہن رکھی ہیں۔ یہ لباس شدت پسند تنظیم’داعش’ اپنے ہاں قید کیے گئے افراد کو پہننے پرمجبورکرتی ہے۔

    اُدھر شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والی سیرین آبزرویٹری فارہیومن رائٹس نے الرقہ سے ملنے والی اجتماعی قبر سے 200 لاشوں کی تصدیق کی ہے۔

    انسانی حقوق کے عہدیدار یاسر الخمیس نے بتایا کہ بیشتر افراد کو سرمیں گولیاں مارکرقتل کیا گیا اس کے بعد انہیں ان گڑھوں میں دفن کردیا گیا تھا۔ بہت سی لاشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ یہ لاشیں دو سال سے زیادہ پرانی معلوم ہوتی ہیں۔

    تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ انہیں اجتماعی قبرسے تین خواتین کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ لگتا ہے کہ انہیں سنگ سار کیا گیا کیونکہ ان کے جسم کی ہڈیاں اور کھوپڑیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ الرقہ شہر سنہ 2014ء کے بعد شدت پسند تنظیم ‘داعش’ کا پایہ تخت اور شام میں تنظیم کا انتہائی مضبوط گڑھ رہا ہے۔ اس علاقے میں داعش کی شکست کے بعد اجتماعی قبروں کی چھان بین کے لیے ایک ٹیم تشکیل دکی گئی تھی۔

    رواں سال الرقہ شہرمیں ایک ایسی اجتماعی قبر بھی ملی ہے جس میں 3500 افراد کی لاشیں دفن کی گئی تھیں۔ یہ الرقہ گورنری سے ملنے والی اب تک کی سب سے بڑی اجتماعی قبربتائی جاتی ہے۔

  • دنیا بھر کے سوشل صارفین کو مشکلات کا سامنا، وجہ کیا بنی؟

    دنیا بھر کے سوشل صارفین کو مشکلات کا سامنا، وجہ کیا بنی؟

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)دنیا بھر میں انٹر نیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے فیس بک، وٹس ایپ اور انسٹاگرام متاثرہوئے ہیں۔ پاری دنیا میں سوشل میڈیا صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔فیس بک پر تصاویر اور لنک اپ لوڈ نہیں ہو رہے جبکہ تصاویر اپ لوڈ ہونے میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔اس پہلے بھی گزشتہ ہفتے بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کو انٹرنیٹ سروس کی تعطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انٹرنیٹ سروس کی تعطلی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تھیں۔ سائبر حملہ انٹرنیٹ سروس کی بندش کی ممکنہ وجہ قراردیا گیا تھا۔ دنیا بھر میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی تمام بڑی کمپنیوں کے صارفین کو انٹرنیٹ سروس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پرا تھا اور گوگل، امیزون، فیس بک سمیت بیشتر بڑی ویب سائٹس تک بھی صارفین کو رسائی حاصل نہیں ہو پا رہی تھی۔گذشتہ روز پھر دنیا بھر میں نٹر نیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔

  • ترکی نے روس سے Ka-32 ہیلی کاپٹر وصول کر لیے

    ترکی نے روس سے Ka-32 ہیلی کاپٹر وصول کر لیے

    روس نے Ka-32 ہیلی کاپٹروں کو ترکی کے حوالے کرنے کا کام مکمل کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق روس کی سرکاری دفاعی صنعت ڈائریکٹر جنرل ایندرے بوگنسکی نے کہا ہے کہ ترکی کو 3 عدد Ka-32A11BC کثیر المقاصد ہیلی کاپٹر فراہم کر دئیے گئے ہیں۔

    بوگنسکی نے کہا ہے کہKa-32A11BC کی برآمد کے لئےگذشتہ سال طے پانے والے سمجھوتے کے دائرہ کار میں ہیلی کاپٹروں کی ترسیل مکمل کر دی گئی ہے اور اس وقت ہم ترکی کے ساتھ نئی ترسیل کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔

    مذکورہ ہیلی کاپٹروں کو آگ بجھانے اور تلاش و بچاو کے علاوہ تعمیراتی کاموں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    بوگنسکی نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ جنگی ہیلی کاپٹروں کی پیداوار میں ترکی کامیاب تجربوں کا حامل ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ ترکی میں بنائے جانے والے اسپئیر پارٹس کی مدد سے ہم رشئین ہیلی کاپٹر بنا سکتے ہیں علاوہ ازیں روس اور ترکی کی مشترکہ ہیلی کاپٹر پیداوار بھی ممکن ہو سکتی ۔
    ترکی روس سے دفاعی سازوسامان کے سلسلے میں اس سے قبل ترکی نے ایس400 میزائل سسٹم کو حاصل کرنے کے لیے کئ بار اظہار کر چکے ہیں. “امریکہ کےاس حوالے سے اقدامات قوانین کے منافی ہیں، ہم اس ملک کے مؤقف کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔”امریکی دھمکیوں پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ “چاہے یہ جس قسم کی بھی پابندیوں کا فیصلہ کیوں نہ کریں ہم ایس۔400 خرید چکے ہیں، اس معاملے میں قدم پیچھے ہٹانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

  • ایرانی دھمکیاں خود ایرانی لیڈروں کے گلے پڑ سکتی ہیں،ٹرمپ

    ایرانی دھمکیاں خود ایرانی لیڈروں کے گلے پڑ سکتی ہیں،ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کا سخت الفاظ میں‌ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی دھمکیاں خود ایرانی لیڈروں کے گلے پڑ سکتی ہیں۔

    کے مطابق’ٹویٹر’ پر پوسٹ کی گئی ٹویٹس میں امریکی صدر نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کو مخاطب کرکے کہا کہ ‘دھمکیوں کی سیاست کے نتائج پرخبردار رہو یہ تمہارے گلے پڑ سکتی ہیں’۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ وہ سنہ 2015ء میں طے پائے جوہری معاہدے کے بعد یورینیم کی افزودگی میں اضافہ کرچکے ہیں اور اس میں مزید اضافہ کریں گے۔ اگر ایران ایسا کرتا ہے تو یہ اس کی سنگین غلطی ہوگی

    ٹرمپ کے مطابق’میں نے ایرانیوں کو صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ روحانی کا یہ بیان کہ وہ یورینیم کی افزودگی جاری رکھیں‌ گے انتہائی احمقانہ ہے۔ میں کہتا ہوں‌ کہ ایران دھمکیوں کی سیاست سے باز آئے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ دھمکیاں خود ایرانیوں کے لیے وبال جان بن جائیں۔

    خیال رہے کہ بدھ کو ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ ان کا ملک چار روز کے بعد یورینیم کی افزودہ شدہ مقدار کو3 اعشاریہ 67 فی صد تک لےجانے کے لیے کام شروع کردے گا۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں امریکہ نے ایران کی طرف سے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی صورت میں‌ ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بھی دھمکی دی تھی. ادھر ایران نے بھی امریکی دھمکیوں‌ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کا طرز عمل بے وقوفانہ اور عقل سے عاری ہے. ایران کی طرف سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر ان کی حدود کی خلاف وری کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ مزید ڈرون گرانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں.