پاکستان سٹیزن پورٹل پرضلع رحیم یار خان سے9ہزار192شہریوں نے مختلف محکموں سے متعلق اپنی شکایات درج کرائیں جس پر انتظامیہ نے8 ہزار267شکایات کو حل کرایا جبکہ 925شکایات پر متعلقہ اداروں کے افسروں کو کاروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے سٹیزن پورٹل پر موصول شکایات اور ان کے ازالہ کے لئے متعلقہ اداروں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، محمد اکبر، آصف اقبال، ریاست علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا سمیت دیگر تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل موجودہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، وزیراعظم کے ویژن کے تحت پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج کرائی جانے والی شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ مقرر ہ مدت کے اندر ہی تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے بصورت دیگرتاخیر کی ذمہ داری متعلقہ افسران پر عائد ہو گی۔فوکل پرسن جام محمد نعیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع رحیم یار خان میں سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کے ازالہ کی شرح90فیصد سے زائد ہے جس کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے افسران اپنے فوکل پرسنز کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور کسی بھی پریشانی کی صورت میں آگاہ کیا جائے۔
Author: +9251
-

رحیم یارخان تاجروں کے خلاف ہو گی کاروائی
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ پرائش کنٹرول مجسٹریٹس مقرر کردہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والے دکاندار اور تاجروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائیں، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ، مصنوعی قلت، ناپ تول میں کمی کرنے والی کسی رعایت کے مستحق نہیں۔گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، محمد اکبر، آصف اقبال سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات ہیں کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ مارکیٹ میں پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیں گے جبکہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کروانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے پیٹرول پمس میں پیٹرولیم مصنوعات کی مقرر ہ قیمتوں اور پیمانوں کو تسلسل کے ساتھ چیک کیا جائے، گرانفروشی کسی بھی شکل میں نا قابل قبول ہے۔گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں۔
-

کچہ اآپریشن اپڈیٹ
صادق آباد پولیس کی کاروائی
مغوی کی باز یابی کیلئے کچہ کے علاقے میں آپریشن پولیس اور قابل مزاری گینگ میں مبینہ مقابلہ پولیس مغوی سبحان کو باز یاب کرانے میں کامیاب پولیس کی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہوگئے .
تفصیلات کے مطابق کچہ رجوانی کے قریب پولیس اور قابل مزاری گینگ میں مقابلہ . قابل مزاری گینگ دریا میں پانی زیادہ آنے سے علاقہ سے فرار ہورہا تھا۔
فائرنگ کے تبادلہ کے دوران پولیس مغوی شعبان کو بازیاب کرانے میں کامیاب شعبان کو 26 جون کو ڈاکوئوں نے اغوا کیا تھا ۔دیگر دو مغویوں کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔جلد ہی دیگر مغویوں کو بازیاب کروا لیا جائے گا۔ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔۔علاقے میں امن وامان کے قیام کو ہر صورت برقرار رکھنے کے لیے پولیس اقدامات کر رہی ہے۔۔

-

ایک اور کم سن بچی درندگی کا شکار
بھیرہ سرگودھا میں ایک اور کم سن حوا کی بیٹی درندگی کا شکارہو گئی
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق بھیرہ سرگودھا میں ایک اور حواء کی بیٹی بنی درندگی کا شکار ہو گئی .12 سالہ ن کو درندہ اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا .بچی کھیتوں میں رفع حاجت کے لئے گئی تھی . 18 سالہ عثمان نے دبوچ کر زیادتی کا نشانہ بنایا .پولیس تھانہ میانی نے ملزم کے خلاف بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا . ملزم عثمان گرفتارہو گیا اور اس نے زیادتی کا اعتراف کر لیا .
چھ ماہ کے دوران ضلع سرگودھا میں بچے بچیوں سے زیادتی کے تین سو سے زائد مقدمات درج ہو چک ہیں بچے بچیاں غیر محفوظ ہو چکی ہیں . اس گھناؤنے جرم پولیس خاموش تماشائی بن گی.ڈی پی او سرگودھا نے نورین ظفر زیادتی کیس کا نوٹس لے لیا ۔ ڈی پی او سرگودھا کی تھانہ میانی میں بچی کے والد کو انصاف کی یقین دہانی۔ پولیس تھانہ میانی نے ملزم عثمان کو گرفتارکر لیا ۔ملزم نے زیادتی کا اعتراف کرلیا
-

فیصل واڈا نے بھی بے نامی پراپرٹی بنا رکھی ہے،صحافی کا دعویٰ
اسلام آباد:عمران خان کی حکومت کی طرف سے بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے بعد کچھ ایسی خبریں بھی گردش کررہی ہیں جن میںکہا گیا ہے کہ فیصل واڈا بھی بے نامی جائیداد کے ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی میں مالک ہیں پاکستان کے انگریزی اخبار ’ دی نیوز‘ سے وابستہ صحافی فخر درانی نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فیصل واوڈا نے ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی میں شیر نواز کے نام پر بے نامی پلاٹس خریدے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ’ بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف حکومتی کاروائی نہایت ہی احسن قدم ہے بس اس میں سیاسی انتقام کی بو نہیں آنی چاہیے۔
.حکومت کی جانب سے بے نامی جائیدادیں ضبط کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، پہلے مرحلے میں ن لیگ کے سینیٹر چوہدری تنویر کی راولپنڈی میں واقع 6 ہزار کنال اراضی ضبط کی گئی ہے تاہم اب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے بھی دعویٰ سامنے آیا ہے۔چوہدری تنویر کی بے نامی زمینوں کو ضبط کرنے کے بعد اگر حکومت واوڈا کے ڈی ایچ اے میں شیر نواز کے نام پر جتنے پلاٹس ہیں ان کو ضبط کرے گی تو تب لوگ اسے انصاف کہیں گے۔‘
-

لاہور:آئی جی پنجاب فیصل آبادمیں شہری کی ہلاکت کی پرایکشن میںآگئے
لاہور:آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے فیصل آباد میں شہری کی ہلاکت پر نوٹس لیتے ہوئے بڑے بڑے افسران اور پولیس اہلکاروں کو معطل بھی کردیا ہے. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب کافیصل آبادمیں شہری کی ہلاکت کی ابتدائی رپورٹ پرایکشن.واقعےکےذمےدارافسران اوراہلکاروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی .انہوں نے کہا کہ اختیارات سےتجاوز کرنےوالاکوئی افسریااہلکار رعایت کامستحق نہیں.آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی،آئی اےبی کو مکمل رپورٹ48گھنٹےمیں پیش کرنیکاحکم دیا ہے
سی آئی اے گوجرانوالہ کی ریڈنگ ٹیم کے 10 ممبران کو بھی معطل کر دیا گیاہے .اس کے علاوہ ڈی ایس پی کھڑیانوالہ فیصل آباد خالد محمود اور ایس ایچ او عمردرازمعطل.ایڈیشنل ایس پی جڑانوالہ فیصل آبادحسن افضل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
-

آئی جی پنجاب کا شہری کی ہلاکت پر ایکشن، اے ایس پی فیصل آباد حسن افضل کو عہدے سے ہٹا دیا
انسپکٹر جنرل پنجاب نے فیصل آباد میں شہری کی ہلاکت کی ابتدائی رپورٹ پرایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی جڑانوالہ فیصل آباد حسن افضل کو عہدے سے ہٹا دیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی کھڑیانوالہ فیصل آباد خالد محمود اور ایس ایچ او عمردرازکو معطل کر دیا گیا ہے. سی آئی اے گوجرانوالہ کی ریڈنگ ٹیم کے 10 ممبران کو بھی معطل کر دیا گیا ہے.
آئی جی پنجاب کی طرف سے ایڈیشنل آئی جی، آئی اےبی کو مکمل رپورٹ 48 گھنٹے میں پیش کرنیکا حکم دیا گیا ہے. آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ اختیارات سےتجاوز کرنے وال اکوئی افسریا اہلکار رعایت کا مستحق نہیں ہے. واضح رہے کہ فیصل آباد میںپولیس کی زیر حراست ایک شخص کی مبینہ وفات کا معاملہ پیش آیا تھا جس پر شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس چوکی کو آگ لگا دی گئی تھی. اس واقعہ کے خلاف آئی کی جانب سے ایکشن لیا گیا ہے.
-

لیبیا: مہاجر کیمپ پر فضائی حملہ،درجنوں ہلاک و زخمی
لیبیا: مہاجر کیمپ پر فضائی حملہ،درجنوں ہلاک و زخمی.تفصیلات کے مطابق لیبیا میں ایک مہاجر کیمپ پر ہونے والے فضائی حملے کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔دارالحکومت طرابلس کے مضافات میں واقع اس مہاجر کیمپ میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ طرابلس کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے اس حملے کی ذمہ داری جنرل خلیفہ حفتر پر عائد کی ہے۔
قبل ازیں خلیفہ حفتر کی ملیشیا نے طرابلس پر شدید حملوں کا اعلان کیا تھا تاہم، خلیفہ حفتر نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔یاد رہے کہ سابق لیڈر معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد سے لیبیا بدامنی اور سیاسی طور پر اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لیبیا میں بڑی تعداد میں مہاجرین متحارب گروہوں کی لڑائی میں مارے جاچکے ہیں.
-

میں اب کانگریس کا صدر نہیں رہا ،راہل نے ٹوئٹر کو بھی پیغام دے بھیجا
نئی دہلی:بھارت میںہونے والے عام انتخابات میںشکست کے بعد اندراگاندھی کے پوتے راہول گاندھی نے آج پارٹی صدارت سے تو استعفیٰ دے ہی دیا تھا مگر بعد می ٹویٹر والوں کو بھی یہ پیغام بھیج دیا ہے کہ وہ اب واقعی ہی کانگریس کے صدر نہیں رہے . مسٹر راہل گاندھی نے آج یہ واضح کرنے کے بعد کہ وہ کانگریس صدر کے عہدے سے اپنا استعفی کسی بھی حالت میں واپس نہیں لیں گے، اپنے ہینڈل ٹوئٹر میں پروفائل سےصدر کا عہدہ ہٹا دیا ۔ انہوں نے اپنی پروفائل میں اب صد ر کے عہدے کی جگہ ’کانگریس رکن‘ اور ’ رکن پارلیمنٹ ‘لکھا ہے۔
لوک سبھا انتخابات کی شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفی دے دیا تھا اور ورکنگ کمیٹی سے نیا صدر منتخب کرنے کو کہا تھا ۔ ورکنگ کمیٹی نے ان کے استعفی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے ان سے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلیاں کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس کے بعد پارٹی سینئر لیڈروں نے مسٹر گاندھی سے استعفیٰ پر زور نہ دینے کا مسلسل اپیل کی ۔ پارٹی کے تقریبا 150 عہدیداروں نے مختلف عہدوں سے استعفے بھی دیے ۔ گزشتہ پیر کو کانگریس حکمرانی والی تمام ریاستوں کے وزرائےاعلیٰ نے ان سے ایک ساتھ ملاقات کر کے عہدے پر بنے رہنے کی درخواست کی تھی لیکن وہ اپنے استعفی پر اڑے رہے ۔
-

بلاول بھٹو کی چھمب سیکٹر دھماکے کی مذمت، کہا بھارت دہشت گردی سے باز نہیں آ رہا
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کنٹرول لائن کے قریب چھمب سیکٹرمیں دھماکےکی شدید مذمت کی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے دھماکےمیں فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے. چیئرمین پیپلزپارٹی کی طرف سے شہداء کے لواحقین سے بھی اظہار ہمدردی کیا گیا ہے.
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت اپنی دہشتگرد حرکتوں سے باز نہیں آرہا. مودی دنیا میں امن اورانسانیت کےلیےخطرہ ہے. ان کا کہنا تھا کہ قوم مادر وطن پراپنی جانیں قربان کرنےوالے جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے.
واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول سے چند میٹردورچھمب سیکٹرپرآج دھماکا ہوا ہے جس میں پاک فوج کے5جوان شہید، ایک زخمی ہوا ہے. دھماکہ آزاد جموں کشمیرکےعلاقے برنالہ میں لائن آف کنٹرول پرہوا. آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ شہداء میں صوبیدارمحمدصادق، سپاہی محمدطیب، سپاہی ذوہیب شامل ہیں. سپاہی غلام قاسم بھی شہداءمیں شامل ہیں. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے.
