Baaghi TV

Author: +9251

  • سیمی فائنل میں پاکستان کو کوئی معجزہ ہی پہنچا سکتا ہے.کیا کچھ کرنا پڑے گا ،ملاحظہ فرمائیں

    سیمی فائنل میں پاکستان کو کوئی معجزہ ہی پہنچا سکتا ہے.کیا کچھ کرنا پڑے گا ،ملاحظہ فرمائیں

    لارڈز: پاکستان سیمی فائنل سے دور یا سیمی فائنل پاکستان سے دور ،دونوں صورتوں میں پاکستان کو کوئی معجزہ ہی سیمی فائنل میں پہنچا سکتا ہے .انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنا تقریباً ناممکن ہوگیا۔ ورلڈ کپ کے 41 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اس شکست کے باوجود نیوزی لینڈ 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان ٹیم کا آخری میچ لارڈز میں بنگلادیش سے ہے۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ میں انگلش ٹیم کی شکست پاکستان کو بنگلادیش سے جیت کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچاسکتی تھی

    انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ میں انگلش ٹیم کی شکست پاکستان کو بنگلادیش سے جیت کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچاسکتی تھی لیکن اب انگلش ٹیم کی فتح نے گرین شرٹس کے لیے صورتحال مزید مشکل کردی ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان رن ریٹ کا فرق اتنا ہے کہ جسے ایک میچ میں کور کرنا ممکن نہیں، کیویز کے 11 پوائنٹس ہیں اور رن ریٹ ہے 0.175 جبکہ پاکستان کے 9 پوائنٹس اور رن ریٹ منفی 0.792 صفر اعشاریہ سات نو دو ہے۔

    بنگلا دیش کے خلاف میچ تو ہر حال میں جیتنا ہے لیکن میچ جیتنے سے صرف پوائنٹس برابر ہوں گے سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو رن ریٹ کو نیوزی لینڈ سے بہتر بنانے کےلیے وہ کچھ کرنا ہو گا جو ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ بنگلادیش کے خلاف لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں تاریخ ہی رقم کرنا ہوگی اور اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بنگال ٹائیگرز کو کم سے کم 316 رنز سے شکست دینا ہوگی جو کہ بظاہر ناممکن نظر آتا ہے۔ یعنی اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے اور 400 رنز بناتا ہے تو اسے بنگلادیش کو 84 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا۔اگر پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 350 رنز بنائے تو پھر حریف کو 39 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا۔اگر بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کی تو پاکستان سیمی فائنل سے باہر ہوجائے گا۔

  • پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش کو کتنے رنز سے ہرانا ہو گا؟ جانیے اس رپورٹ میں

    پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش کو کتنے رنز سے ہرانا ہو گا؟ جانیے اس رپورٹ میں

    لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں‌ انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا تقریبا ناممکن ہو گیا ہے تاہم پاکستانی شائقین اب بھی کسی معجزہ کے منتظر ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج کے میچ میں‌ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی اور نیوزی لینڈ کو 306 رنز کا ٹارگٹ دیا جبکہ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن جلدی ڈھیر ہو گئی اور وہ 119 سکور سے شکست کھا گیا. یوں‌انگلینڈ نے ورلڈ کپ سیمی فائنل کیلئے آسانی سے کوالیفائی کر لیا. نیوزی لینڈ انگلینڈ سے شکست کھا کر بھی 11 پوائنٹس سے چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ابھی اپنا آخری میچ کھیلنا ہے.

    لارڈز میں‌ کھیلے گئے آج کے میچ میں اگر انگلینڈ ہار جاتا تو پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا تھا مگر انگلینڈ نے یہ میچ جیت کر پاکستان کیلئے سیمی فائنل میں‌ پہنچنا تقریبا ناممکن بنا دیا ہے.

    اس وقت صورتحال یہ ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل میں جانا چاہتا ہے تو اسے بنگلہ دیش کو316 رنز کے مارجن سے ہرانا ہو گا.

  • اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا 5 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا اکٹھ ،حکومت کے خلاف تحریک پر ہوگی بات

    اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا 5 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا اکٹھ ،حکومت کے خلاف تحریک پر ہوگی بات

    اسلام آباد:اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس 5 جولائی جمعہ کے روز اسلام آباد میں‌طلب کیا گیا ہے. رہبر کمیٹی کا اجلاس جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں رہبر کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب پر مشاورت کی جائے گی۔ راہبر کمیٹی نئے چیئرمین سینیٹ کے نام پر مشاورت کرے گی اور 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کے پروگرام کو حتمی شکل دے گی۔

    رہبر کمیٹی میں ن لیگ کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی اور نیئر بخاری کو شامل کیا گیا ہے.نیشنل پارٹی کے میر طاہر، اے این پی کے میاں افتخار ممبر ہوں گے۔ پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے عثمان کاکڑ بھی کمیٹی کے رکن جبکہ جے یو آئی سے اکرم درانی اور جے یو پی کی جانب سے اویس نورانی ممبران میں شامل ہیں۔ جمعیت اہلحدیث سے رانا شفیق پسروری اور قومی وطن پارٹی کا رکن بھی شامل ہوگا۔

  • آئی ایم ایف نے ہمارے معاشی ایجنڈے کی حمایت کی ہے، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

    آئی ایم ایف نے ہمارے معاشی ایجنڈے کی حمایت کی ہے، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے ہمارے معاشی ایجنڈے کی حمایت کی ہے.
    https://twitter.com/a_hafeezshaikh/status/1146460773058850816
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ ہمارااصلاحاتی ایجنڈا معاشی عدم توازن کو دورکرنے میں مددگار ثابت ہو گا. غریبوں کےتحفظ کے لیے سماجی شعبے پر اخراجات میں اضافہ کیاجائےگا.

    انہوں نے کہاکہ معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کے ذریعے قرضوں کوکم کیا جائے گا، واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکج کی منظوری دی ہے جسے حکومتی ذمہ داران کی جانب سے بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے.

  • بھارت:مودی دھاندلی سے الیکشن جیتا .الیکشن کمیشن کے نام خط،راہول گاندھی بھی کہتے ہیں یہی بات

    بھارت:مودی دھاندلی سے الیکشن جیتا .الیکشن کمیشن کے نام خط،راہول گاندھی بھی کہتے ہیں یہی بات

    نئی دہلی:بھارت میں مودی مخالف سیاسی اتحاد اور بڑی سیاسی جماعتوں نے نریندرا مودی پر یہ الزام لگایا ہے کہ مودی نے یہ الیکشن دھاندلی سے جیتا ہے. اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو بڑی تعداد میں‌شکایات موصول ہوئی ہیں. دوسر ی طرف
    سبکدوش افسروں نے انتخابی کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں لوک سبھا انتخاب کے دوران بے ضابطگیوں سے متعلق کیے گئے سوالوں پر کمیشن کی خاموشی پر افسوس ظاہر کیا ہے۔

    لوک سبھا انتخاب کے دوران اپوزیشن کے ذریعہ انتخابی کمیشن کی کارگزاری پر سوال کھڑے کیے جانے کے بعد اب سبکدوش سول اور فوجی افسروں کے ساتھ ساتھ ماہرین تعلیم نے بھی 2019 کے مینڈیٹ پر سنگین سوال کھڑے کیے ہیں۔ 64 سابق آئی اے ایس، آئی ایف ایس، آئی پی ایس اور آئی آر ایس افسران نے انتخابی کمیشن کو کھلا خط لکھا ہے۔ اس خط کی 83 سبکدوش سول اور فوجی افسروں کے ساتھ ساتھ ماہرین تعلیم نے بھی حمایت کی ہے۔ انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ کی رپورٹ کے مطابق سبکدوش افسروں نے انتخابی کمیشن کو لکھے خط میں کہا ’’2019 کا لوک سبھا انتخاب آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخاب کے معاملے میں گزشتہ تین دہائیوں میں سب سے ذیلی سطح پر نظر آتا ہے۔‘‘ خط میں سبکدوش افسران نے 2019 کے مینڈیٹ کو شبہ کے گھیرے میں بتایا ہے۔

    انتخابی کمیشن کو لکھے گئے خط پر دستخط کرنے والوں میں سابق آئی اے ایس افسر وجاہت حبیب اللہ، ارونا رائے، جوہر سرکار، ہرش مندر، این سی سکسینہ اور ابھجیت سین گپتا شامل ہیں۔ ان کے علاوہ سابق آئی ایف ایس افسر شیو شنکر مکھرجی اور دیب مکھرجی بھی خط کی حمایت کرنے والوں میں شامل ہیں۔ دیگر اہم ناموں میں ایڈمیرل وشنو بھاگوت، پرنجوئے گوہا ٹھاکر، ایڈمیرل ایل رام داس، نویدیتا مینن، لیلا سیمسن اور پربل داس گپتا وغیرہ ہیں۔

    دوسری طرف کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھی مودی پر الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے یہ الیکشن دھاندلی سے جیتا ہے جس میں ایک طرف تو پیسہ استعمال کیا گیا ہے تو دوسری طرف دیگر ذرائع استعمال کرکے اپنے مخالفین کو ہرایا ہے.

  • فردوس عاشق اعوان نے آئی ایم ایف سے قرض‌ ملنے کو پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دے دیا

    فردوس عاشق اعوان نے آئی ایم ایف سے قرض‌ ملنے کو پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دے دیا

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو قرض دیے جانے کو بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ پاکستان کی معاشی محاذ پراہم کامیابی ہے.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےپیکیج کی منظوری وزیراعظم کےوژن پراعتماد کا اظہارہے. آئیےسب مل کرمضبوط پاکستان کی بنیادرکھیں. مضبوط پاکستان کانشان عمران خان.

    آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکج کی منظوری دے دی

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض‌ ملنا پاکستان کی معاشی محاذ پر کلیدی کامیابی ہے. آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیئے پیکج کی منظوری عمران خان کے اکنامک ویژن پر اعتماد کا اظہار ہے۔ آئیے سب مل کر مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھیں۔

  • قطر:7 جولائی کو افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات،ٹرمپ نے فوج کم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

    قطر:7 جولائی کو افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات،ٹرمپ نے فوج کم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

    دوحہ:قطر میں 7 جولائی کوامریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات آنا شروع ہوگئی ہیں جس کے مطابق یہ مذاکرات دو دن جاری رہیں گے اور اس میں موجودہ افغان حکومت کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوگا ۔ دوسری جانب امریکی صدر نے افغانستان سے اپنی فوج میں بتدریج کمی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

    قطر کے دارالحکومت میں ہونے والی اس کانفرنس کے انعقاد میں جرمنی اور قطر پیش پیش ہیں۔ سات جولائی کی امن کانفرنس کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور طالبان کے دوحہ میں مذاکرات جاری ہیں۔ طالبان جاری مذاکراتی عمل کو انتہائی اہم اور حساس قرار دے چکے ہیں۔ دو روزہ میٹنگ میں افغانستان سے چالیس اہم سیاسی و مذہبی شخصیات اور مختلف حلقوں کے سرگرم کارکن شریک ہوں گے۔ یہ بات طے ہے کہ اس میں کوئی حکومتی کارندہ شامل نہیں ہو گا۔ ان چالیس افراد کی فہرست کے بارے میں ابھی کوئی واضح تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ ان افراد کو جرمن اور قطری مصالحت کاروں نے مدعو کیا ہے۔

    اسی ویک اینڈ پر ہونے والی امن کانفرنس میں جرمنی کی آزاد غیر حکومتی اور غیر منافع بخش تنظیم بیرگ ہوف فاؤنڈیشن کے مبصرین اور مصالحت کار بھی شریک ہوں گے۔ اس تنظیم کے پیشہ ورانہ ماہرین کا کردار معاونت کا ہو گا جب کہ یہ دو روزہ کانفرنس کلی طور پر چالیس افغان معتبرین اور طالبان کے درمیان امن معاملات کے تناظر میں ہوگی۔

  • رانا ثناء اللہ کی اپنی اہلیہ سے مختصر ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    رانا ثناء اللہ کی اپنی اہلیہ سے مختصر ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء‌اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مجھے رانا ثناء سے ملنے نہیں دیا گیا بہت زیادہ اصرار پر کہا گیا کہ صرف 5 منٹ ملاقات ہوگی. ملاقات میں رانا صاحب نے خیریت پوچھی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نبیلہ ثناء‌اللہ نے کہاکہ اس موقع پر موجود ایک شخص نےکہا کہ رانا صاحب بتائیں ہیروئن بھی ملی ہے آپکی گاڑی سے.

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے.

    میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ رانا ثناء‌اللہ کو کیمپ جیل میں‌ رکھا گیا ہے. انہیں‌ عام فرشی گدا دیا گیا ہے اور جس بیرک میں‌ وہ قید ہیں انہیں‌ وہاں‌ اے سی کی سہولت حاصل نہیں‌ ہے بلکہ ایک پنکھا نصب ہے جس سے وہ گرمی کا مقابلہ کریں‌ گے. بتایا گیا کہ رانا ثناء‌اللہ کے سب ٹیسٹ نارمل ہیں. دریں‌ اثناء‌ رانا ثناء‌اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء‌اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ رانا ثناء‌اللہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انہیں‌ ادویات بھی نہیں‌ دی جارہیں. شہباز شریف، مریم نواز اور مریم اورنگزیب نے بھی انہیں‌ اس طرح‌ قید رکھنے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ اگر انہیں‌جیل میں‌کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں‌ گے.

  • مقبوضہ جموں، 4 مسلمان تاجر گائے سمگلنگ کے الزام میں گرفتار

    مقبوضہ جموں، 4 مسلمان تاجر گائے سمگلنگ کے الزام میں گرفتار

    مقبوضہ جموں میں بھارتی پولیس نے انتہاپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 مسلمان تاجروں‌ کو گائے اسمگلنگ کاالزام لگاکر گرفتار کرلیا ہے اور مسلمان تاجروں کے 30 سے زائد مویشی قبضہ میں لے لئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی پولیس نے راجوری میں درہالی پل پرتین گاڑیوں کوروک کرایک ڈرائیور کو گرفتارکرلیا جبکہ دیگر دوفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بھارتی پولیس نے راجوری کے علاقے تھنہ منڈی میں ایک اورواقعہ میں ایک ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکرکے آٹھ مویشیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

    اسی طرح ضلع پونچھ کے علاقوں بہرام گالا اورڈکی میں پولیس نے دوگاڑیوں کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا اورمزید آٹھ مویشیوں کو اپنے قبضے میں لے لیاہے۔ مقبوضہ جموں میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف مقامی مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا اور کہا ہے کہ جموں میں بھی بھارتی ریاستوں والا کھیل دہرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واضح‌ رہے کہ اس سے قبل بھی جموں‌ میں پولیس میں موجود انتہاپسند عناصر کی وجہ سے ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس پر مقامی مسلمانوں‌ کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی کیا جاتا رہا ہے.

  • احتسابی عمل کو شروع کرکے عمران خان نے دل جیت لیے, پی ٹی آئی رہنماء

    احتسابی عمل کو شروع کرکے عمران خان نے دل جیت لیے, پی ٹی آئی رہنماء

    راولپنڈی : پی ٹی آئی کے رہنما اجمل صابر راجہ نے کہا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والے اب اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت میں بہتری جبکہ ملکی امیج بلندہو رہا ہے۔سترسالہ دور میں حقیقی معنوں میں پہلی مرتبہ احتسابی عمل کو شروع کر کے عمران نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔