Baaghi TV

Author: +9251

  • وہاڑی : دو جانیں چلی گئیں

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) 5 سالہ پوتے کو بچاتے ہوئے دادی بھی جاں بحق

    تفصیلات کے مطابق عارف والا نواحی گاؤں 31 کے بی میں 5 سالہ پوتا اور ساٹھ سالہ دادی ٹیوب ویل کے گہرے حوض میں گر کر جاں بحق ہو گئے 5 سالہ محمد حسیب ولد غلام فرید نے حوض میں چھلانگ لگا دی بچہ گہرے پانی میں ڈوبنے لگا تو اس بچانے کے لیے دادی نے بھی چھلانگ لگا دی پانی گہرا ہونے کی وجہ سے دادی اور پوتا دونوں ہی جاں بحق ہو گئے

  • پروڈکشن آرڈر پر وزیراعظم کے موقف کی حمایت نہیں کریں گے، سردار اختر مینگل

    پروڈکشن آرڈر پر وزیراعظم کے موقف کی حمایت نہیں کریں گے، سردار اختر مینگل

    بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پرودکشن آرڈر پروزیر اعظم کے موقف کی حمایت نہیں کریں گے. لاپتاافراد سے متعلق وزیراعظم میں وہ جذبات نظر نہیں آتے جو حکومت میں آنے سے پہلے تھے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اختر مینگل نے کہاکہ دنیا میں لاپتہ افراد سےمتعلق کمیشن کےارکان گھر کے دروازے پر جاتے ہیں.

    انہوں‌ نے کہاکہ لاپتہ افراد سے متعلق وزیراعظم میں وہ جذبات نظر نہیں آتے جو حکومت میں آنے سے پہلے تھے.

  • نئے پاکستان میں بھی پولیس میں سیاسی مداخلت کم نہ ہوسکی

    نئے پاکستان میں بھی پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کا وعدہ ایفاء نہ ہوسکا،آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے ملنے والے ایک کروڑ روپے کے فنڈز ممبران صوبائی اسمبلی پولیس افسران اور اہلکاروں میں تقسیم کرتے رہے،تقریب میں موجود پولیس افسران محکمہ پولیس میں کھلی سیاسی مداخلت پر نالاں ہوکر چہ مگوئیاں کرتے رہے.پولیس ملازمین میں ایک کروڑ روپے کے خطیر فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے مظفرگڑھ کے ڈی پی او آفس میں تقریب منعقد ہوئی.موجودہ حکومت کے سیاست سے پاک پولیس کے نعرے کے برخلاف تقریب میں تحریک انصاف کے ممبران صوبائی اسمبلی سردار عبدالحئی دستی اور نیاز خان گشکوری کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیاگیا تھا،حکومتی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی نے ضلع بھر کے تھانوں میں تعینات پولیس افسران،اہلکاروں اور رضاکاروں میں تقریباً ایک کروڑ روپے کے فنڈز تقسیم کیے،فںڈز رضاکاروں کے اعزازئیے،تفتیشی فنڈز،ٹی اے ڈی اے بلز اور میڈیکل فنڈز کی مد میں تقسیم کیے گئے.اس موقع پر پولیس میں ہونے والی سیاسی مداخلت پر تقریب میں موجود کئی پولیس افسران نالاں نظر آئے اور آپس میں چہ میگوئیاں کرتے رہے،نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس افسران کا کہنا تھا کہ پولیس کو سیاست سے پاک کرنے کا نعرہ سیاسی تھا.ممبران اسمبلی کی کھلم کھلا پولیس نظام میں سیاسی مداخلت سے پولیس کا نظام مزید ابتر ہوگا.دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کا کہنا تھا کہ پولیس تقریب میں عوام کے منتخب نمائندوں کو بلانا سیاسی مداخلت نہیں کہلایا جاسکتا،ووٹرز نے منتخب نمائندوں کو ووٹ دئیے جس کی وجہ سے انہیں مدعو کیاگیا.

  • لودھراں : ٹرانسفر/ پوسٹنگ ڈسٹرکٹ پولیس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ پولیس میں ضلعی سطح پر افسران کی تبدیلیاں

    تفصیلات کے مطابق محمّد اکرم سب انسپکٹر کو تھانہ صدر لودھراں سے ایس ایچ او قریشی والا تعینات کر دیا گیا ، فرحت شاہ سب انسپکٹر کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ صدر کہروڑپکا تعینات کر دیا گیا ، محمّد اسماعیل سب انسپکٹر کو تھانہ صدر کہروڑ پکا سے پولیس لائن لودھراں ٹرانسفر کر دیا گیا – ترجمان پولیس

  • لودھراں : جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ صدر لودہراں نے کاروائی کے دوران غیر لائسنسی اسلحہ رکھنے والے 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان یوسف ،سلیمان، محمد موسی اور غلام قادر کے قبضہ سے کلاشنکوف،پسٹل، پمپ ایکشن،بندوق، گولیاں اور کارتوس برآمد ملزمان کے خلاف تھانہ صدر لودہراں نے ناجائز اسلحہ رکھنے کےمقدمات درج کر لیے۔ ملزمان کے خلاف ڈکیتی کی نیت سے جمع ہونے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا.

    ضلع بھر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او ملک جمیل ظفر کی میڈیا سے گفتگو

  • وزارت توانائی نے 8 ماہ میں 106 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل کیا، عمران خان

    وزارت توانائی نے 8 ماہ میں 106 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل کیا، عمران خان

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ وزارت توانائی نے 8 ماہ میں 106 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل کیا ہے.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کارکردگی دکھا رہی ہے، وزارت توانائی نے8ماہ میں106ارب روپےکااضافی ریونیوحاصل کیا ہے.
    وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت توانائی کو میری جانب سے مبارکباد، قومی گرڈ میں 22550 میگا واٹ بجلی کی شمولیت کے ساتھ 2جولائی کو ہم ترسیل کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے اور پورا نظام بھی الحمداللہ بلارکاوٹ فعال ہے۔ گزشتہ موسم گرما کی ترسیل کی بلند ترین سطح سے یہ مقدار تقریباً 3000میگا واٹ زائد ہے۔


    انہوں‌نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ وعدے کے مطابق ہماری حکومت گیس چوری کا بھی بھرپور تعاقب کر رہی ہے۔ وسط اپریل سے جاری مہم کے نتیجے میں اب تک نشاندہی کے بعد 18000غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے جا چکے ہیں جن کی مالیت 2.3 ارب روپے سے بھی زیادہ ہے۔


    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آمدن میں 75فیصد اضافہ بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کی وجہ سے ہوا ہے.

  • میٹرو سٹیشن پر بچھڑنے والی بچی کو راولپنڈی پولیس نے خاندان سے ملوا دیا

    میٹرو سٹیشن پر بچھڑنے والی بچی کو راولپنڈی پولیس نے خاندان سے ملوا دیا

    راولپنڈی:سول لائن پولیس نے گمشدہ بچی کو لواحقین سے ملوا دیا,سول لائن پولیس کو میٹرو اسٹیشن سے دوران گشت 7/8سالہ بچی ملی جس نے بتلایا کہ اس کا نام معظمہ ہے اور وہ کوٹ مومن ضلع سرگودھا کی رہائشی ہے,جو کہ اپنی خالہ کے ساتھ میٹرواسٹیشن آئی اوربچھڑ گئی
    جس پر بچی کو پولیس کی حفاظت میں لے کر تھانہ ویمن لایا گیا۔ والدین و لواحقین کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی,کافی تگ و دو کے بعد سول لائن پولیس نے بچی کے باپ سیف اللہ کو تلاش کر کے بچی کو ان کے حوالے کر دیا
    بچی کے مل جانے پر بچی کے لواحقین نے راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا
    ,ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ راولپنڈی پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہر وقت مدد کے لئے تیار ہے۔

  • وزیر دفاع پرویز خٹک کی چھمب سیکٹر دھماکے میں‌ شہید فوجیوں‌ کے اہل خانہ سے تعزیت

    وزیر دفاع پرویز خٹک کی چھمب سیکٹر دھماکے میں‌ شہید فوجیوں‌ کے اہل خانہ سے تعزیت

    وزیردفاع پرویز خٹک نے ایل او سی کے قریب چھمب سیکٹر میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیردفاع پرویزخٹک نے اپنے بیان میں‌ شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے. واضح‌ رہے کہ آج لائن آف کنٹرول سے چند میٹردورچھمب سیکٹرپردھماکا ہوا ہے جس میں‌ پاک فوج کے5جوان شہید، ایک زخمی ہوا ہے. دھماکہ آزاد جموں کشمیرکےعلاقے برنالہ میں لائن آف کنٹرول پرہوا ہے.

    آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ شہداء میں صوبیدارمحمدصادق، سپاہی محمدطیب، سپاہی ذوہیب شامل ہیں. سپاہی غلام قاسم بھی شہداءمیں شامل ہیں. دھماکےکی نوعیت کاتعین کیاجارہاہے.

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے. دھماکہ آزاد جموں کشمیرکےعلاقےبرنالہ میں لائن آف کنٹرول پرہوا ہے. دھماکےسےظاہرہوتاہےکہ یہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نتیجہ ہے.واضح‌ رہے کہ 36 سالہ شہید نائیک شیرزمان کاتعلق ضلع کرک سےتھا. 22سالہ سپاہی غلام قاسم کاتعلق ضلع سرگودھاسےتھا، 20سالہ شہیدسپاہی ذوہیب کاتعلق پونچھ سےتھا، 26سالہ شہیدسپاہی محمدطیب کاتعلق ضلع خوشاب سےتھا، 44سالہ شہیدصوبیدارمحمدصادق کاتعلق ضلع نیلم سےتھا،

  • وہاڑی : ڈاکٹروں کا مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج ۔متاثرہ خاندان نے اہل علاقہ کے ہمراہ ملتان روڑ بند کردیا ۔ 295 ای بی کے 45 سالہ رہاٸشی نصیر احمد کا بازو ٹوکے میں آنے سے زخمی ھوگیا تھا۔
    سرکاری ہسپتال میں موجود ڈاکٹر نے علاج کرنی کی بجائے مریض کو نشتر ہسپتال منتقل کرنے کا کہا۔
    ورثا نصیر احمد کو پرائیویٹ ہسپتال لے گے جہاں بروقت علاج نہ ھونے کی وجہ سے بازو کاٹنا پڑ گیا ۔
    متاثرہ خاندان کا سرکاری ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں مریضوں کو علاج کے بغیر ہی نشتر ہسپتال منتقل کرنا معمول بن گیا، اگر ڈاکٹروں نے علاج ہی نہیں کرنا تو ان کو تنخواہیں دینے کا کیا فاٸدہ ۔ متاثرہ خاندان
    ایسے ڈاکٹروں کو فوری طور پہ معطل کیا جایے ۔ متاثرہ خاندان کا مطالبہ۔متاثرہ خاندان نے انتظامیہ کی ذمہ داروں کے خلاف کارواٸی کی یقین دہانی کے بعد روڑ کھول دیا۔

  • سی این جی کی قیمتوں‌ میں‌ اضافہ، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد 10جولائی کو پہیہ جام ہڑتال کرے گا

    سی این جی کی قیمتوں‌ میں‌ اضافہ، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد 10جولائی کو پہیہ جام ہڑتال کرے گا

    کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 10جولائی کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدرکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے کہا ہےکہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی کی قیمت میں اضافےکےخلاف ہڑتال ہوگی، موجودہ سی این جی کی قیمت میں ٹرانسپورٹ نہیں چلاسکتے، فروری سےاب تک سی این جی50روپےمہنگی ہوچکی ہے،

    انہوں نے کہاکہ سندھ کی مختلف ٹرانسپورٹ تنظیموں نےبھی ہڑتال کی حمایت کااعلان کیا ہے. واضح رہےکہ سی این جی کی قیمتوں‌میں‌ بار بار اضافے سے ٹرانسپورٹرز شدید پریشان ہیں اور ان کی طرف سے 10 جولائی کو پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی ہے.