Baaghi TV

Author: +9251

  • تربیلا ڈیم کشتی حادثہ، 3 جاں‌ بحق، گیارہ کو زندہ نکال لیا گیا، آئی ایس پی آر

    تربیلا ڈیم کشتی حادثہ، 3 جاں‌ بحق، گیارہ کو زندہ نکال لیا گیا، آئی ایس پی آر

    تربیلا ڈیم میں بیراج گاؤں کے نزدیک کشتی الٹنے سے پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بعد سول انتظامیہ کی جانب سے فوج کی مدد طلب کی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کشتی میں 35 مسافر سوار تھے، 11 کو بچا لیا گیا ہے. تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی افراد کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے.

    واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع تربیلا جھیل میں آج مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی تھی.
    ڈپٹی کمشنر ہری پور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تربیلا جھیل میں کشتی الٹنے کا واقع بدھ کے روز دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا ہے. کشتی میں تقریباً 35 سے 40 افراد سوار تھے۔ کشتی کالا ڈھاکہ سے ہری پور جا رہی تھی جو کہ طغیانی کے باعث الٹ گئی اور یہ حادثہ پیش آیا.

  • ورلڈکپ: انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست،سیمی فائنل میں‌جا پہنچا

    ورلڈکپ: انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست،سیمی فائنل میں‌جا پہنچا

    چیسٹرلی سٹریٹ:میزبان ملک انگلینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کی لاج رکھ لی اور نیوزی لینڈ کو شکست دینےکے بعد سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے. آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 41 ویں میچ میں انگلینڈ کے 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ۔ انگلینڈ نے 119 رنز سے میچ جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے.۔ جونی بیرسٹو مین آف دی میچ قرار پائے۔

    نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن 27 سکور بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ 69 کے مجموعی رنز پر روز ٹیلر 28 سکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔ جیمی نیشام 19 رنز پر مارک ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ گرینڈ ہوم 13 گیندوں پر 3 رنز بنا کر سٹوکس کا نشانہ بن گئے۔ ٹام لیتھم نے 57 سکور کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم انہوں نے لیام پلنکٹ کی گیند پر بٹلر کو کیچ دیدیا۔ سینٹر ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ انہوں نے 12 سکور کی باری کھیلی۔ ہینری 7 رنز پر ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ بولٹ 4 سکور بنا کر عادل رشید کی گیند پر سٹیمپ آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مارک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ عادل رشید، ووکس، آرچر، پلنکٹ اور بین سٹوکس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

  • پارک لین کیس میں‌ بلاول بھٹو زرداری کی بریت، ڈیل یا کچھ اور؟ اہم خبر آ گئی

    پارک لین کیس میں‌ بلاول بھٹو زرداری کی بریت، ڈیل یا کچھ اور؟ اہم خبر آ گئی

    قومی احتساب بیورو نے پار ک لین پیراتھن کیس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بری کردیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارک لین پیراتھن کیس جعلی اکاونٹ کیس کے حوالہ سے اہم ترین کیس تھا جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا تاہم نیب نے آج انہیں‌ یہ کہہ کر بری کر دیا ہے کہ اس سلسلہ میں بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بلاول بھٹو کے خلاف کچھ ثابت نہیں‌ کر سکی ہے.

    رپورٹ کے مطابق پارک لین پیرا تھن کیس کے حوالہ سے نیب ہیڈ کوارٹر میں اس کیس میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی جس میں آصف علی زرداری کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا جبکہ دیگر افراد کو ملزمان کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا لیکن مذکورہ کیس میں اب بلاول بھٹو زرداری کے خلاف ثبوت نہ ملنے پر انہیں‌ بری کر دیا گیا ہے. بلاول بھٹو زرداری کو بری کئے جانے پر اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایسا کسی ڈیل کے تحت کیا گیا ہے.

  • وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سے ملاقات میں ن لیگی رہنما یونس انصاری کو کیا ہدف دیا گیا؟ اہم خبر

    وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سے ملاقات میں ن لیگی رہنما یونس انصاری کو کیا ہدف دیا گیا؟ اہم خبر

    سابق ن لیگی رہنما یونس انصاری کی وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارسے ملاقات ہوئی ہے. ملاقات میں طاہر بشیر چیمہ، سمیع اللہ چودھری اوردیگر رہنما بھی شریک تھے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس انصاری کون لیگی ارکان اسمبلی کے جوڑتوڑ سےمتعلق نیا ہدف مل گیا ہے. اس ماہ مزیدلیگی ارکان اسمبلی کی وزیراعلی ٰاوروزیراعظم سےملاقات کرائی جائیگی.

    واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگی رہنما یونس انصاری نے 15 ممبران اسمبلی کے ہمراہ بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات میں یونس انصاری نے اہم کر دار ادا کیا تھا. اب بھی یونس انصاری مسلم لیگ ن کے مختلف اراکین سے رابطے میں‌ ہیں‌ اور آنے والے دنوں‌ میں‌ مزید ن لیگی اراکین کے تحریک انصا ف میں‌ شامل ہونے کی توقع ہے.

  • لیسکودعوے ہزار ،لوڈ شیڈنگ برقرار،عملہ غائب ،کوئی پوچھنے والاکوئی سننے والا نہیں. لیسکو کی من مانیاں

    لیسکودعوے ہزار ،لوڈ شیڈنگ برقرار،عملہ غائب ،کوئی پوچھنے والاکوئی سننے والا نہیں. لیسکو کی من مانیاں

    خصوصی رپورٹ:نمائندہ باغی ٹی وی ایاز خان

    لاہور:لیسکو میں نااہلی اور افسر شاہی کا راج.سب ڈویثرن رحمان پورہ کا ایس ڈی او اور عملہ بنے عوام کے لیے وبال جان بن گئی ہے.ویسے تو حکومت کہتی ہے لوڈ شیڈنگ ختم ہوگی ۔۔لیکن سب ڈویثرن رحمان پورہ میں لیسکو عملہ کی ملی بھگت سے اب بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔شدید گرمی کے موسم میں ہفتے میں کئی بار تین سے چار گھنٹے بجلی کا غائب ہونا ایک عادت سی بن گئی ہے. اور صورتحا ل اس حد تک بھی چلی جاتی ہے کہ رحمان پورہ کے ایریامیں ایک طرف بجلی آرہی ہوتی ہے تو دوسری طرف ساری ساری رات لوگ بجلی سے محروم رہتے ہیں ۔اگر آپ عملے کی جیبیں گرم کریں تو پھر آپ کا میٹر دوسری فیڈرپر ڈال دیا جائے گا ۔بلکہ عملے کی ملی بھگت سے انہوں نے لوگوں کو دو الگ الگ لائنوں کے ایک ہی گھر کے لیے دو دو میٹر بھی الاٹ کر رکھے ہیں ۔جن کی ایک میں بجلی جاتی ہے تو دوسری لاءن سے بجلی چل رہی ہوتی ہے ۔اور لائنوں میں بھی انہوں نے تقسیم کررکھی ہے. ۔کہیں بجلی جاتی نہیں اور دوسری طرف آئےروز خرابی اور بجلی غائب ۔کبھی کہا جاتاہے ٹرانفارمر خراب ہوگیا ، کبھی کہا جاتاہے کہ تاریں ٹوٹ گئیں ، کبھی کہا جاتاہے کہ کا م ہورہا ہے اور اور پیچھے سے بجلی بند ہے .اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ عملہ کہیں اور کام کررہاہے۔
    سرکاری طور پر لوڈ شیڈنگ ختم ہونے سے عملے کی دیہاڑیاں کم ہوئیں تو انہوں نے لوٹ مارکے لیے لوڈ شیڈنگ کے مصنوئی طریقے ایجاد کرلیے ۔بار بار خراب ہونے والے ٹرانفارمر کی جگہ نیا لگانے کی بجاءے پرانے کو ہی پرائیویٹ لوگوں سے مرمت کرواکر کام چلاتے رہتے ہیں ۔مسءلے کوعارضی طور پر حل کردیا جاتاہے اور خرابی کی گنجائش رکھ دی جاتی ہے ۔
    سب ڈویثرن رحمان پور ہ میں ڈیوٹی پر مامور لوگ اکثر غائب رہتے ہیں ۔لیسکو کی طرف سے جو بجلی کے بلوں پر موبائل نمبرز دیے گئے وہ بند رہتے ہیں یا پھر اگر کوئی فون اُٹھا بھی لے تو لوگوں کو جھوٹی تسلیوں سے ٹرخایا جاتاہے ۔یا پھر کہہ دیا جاتا ہے کہ آپ کا علاقہ نہیں آپ شاہ کمال سب ڈویژن پر رابطہ کریںٹیلی فون آپریٹر اور لائن مین سے لیکر ایس ڈی او سید اشفاق شاہ تک سارہ عملہ کوئی بھی وقت پر دفتر میں نہیں آتا ۔ اور لوگ پریشان ہوتے رہتے ہیں ۔

    بل پرایس ڈی او رحمان پورہ کا نمبر بھی درج ہے لیکن موصوف نمبر اُٹھانا گوارہ نہیں کرتے ۔ بل پر ایکسن کا نمبر بھی درج ہے ۔لیکن کیا مجال کہ وہ بھی کبھی آپ کا نمبر اُٹھا لیں ۔ صورتحال تو اس حد تک خراب ہے کہ لیسکو کمپلینٹ سیلز کے نمبر0320 0520888 پر بھی اگر رابطہ کیا جائے تو پتہ چلتاہے کہ جو فیڈر سب ڈویژن رحمانپورہ والے بند بتا رہے ہیں وہ چل رہاہے ۔۔یعنی خود بجلی وقت پر ٹھیک نہیں کرتے اور صارفین سے کہہ دیا جاتا ہے کہ کام ہورہا ہے اور پرمٹ لیا ہواہے ۔وغیرہ ۔اور حد تو ےہ ہے کہ لیکسو کمپلینٹ سیل والوں کی بھی نہیں سنتے ۔

    دو اورتین جولائی کی درمیانی گزشتہ شب سب ڈویژن رحمان پور ہ کے ایف بلاک میں رات بارہ بجے سے لیکر صبح آٹھ بجے تک بجلی غاءب رہی ۔ اسی دوران لوگوں نے بل پر دےگئے نمبرز پر رابطہ کیا تو ۔نمبر بند پایا گیا۔ایس ڈی او سید اشفاق شاہ نے فون اُٹھانا گوارہ نہ کیا ۔ اور نہ ہی ایکسین نے ۔ سب ڈویژن رحمان پورہ کے دفتر میں عملہ غاءب صرف ایک ٹیل فون آپریٹ لوگوں کو جھوٹی تسلی دے کر گھر بھیجتا رہا پھر وہ بھی غاءب ہوگیا۔ ڈائریکٹر آپریشن کے نمبر پر بھی میسج کیا گیا مگر جواب نہیں آیا۔سب ڈویژن رحمانپورہ کمپلینٹ آفس میں شکایت رجسٹر میں درج کرنے کی بجائے عام کاغذوں پر لکھ لی جاتی ہے تاکہ ایک آدھی کمپلینٹ کے علاوہ کوءی ریکارڈ ہی نہ رہے ۔اور تمام کمپلینٹس کاریکارڈ محفوظ ہی نہیں کیا جاتا ۔تاکہ سب اچھا ظاہر کیا جاسکے ۔جب لیسکو کے کہ ہیڈ آفس کے کمپلینٹ سیل پر رابطہ کیاگیا۔تو وہاںپر موجود آپریٹر محمود نے بھی بارہا سب ڈویژن رحمان پورسے سے رابطہ کیا لیکن پھر بھی بجلی بحال نہ ہوسکی۔
    اس پر آپریٹر محمود نے ایس ڈی او رحمان پورہ سید اشفاق شاہ کو سرکاری نمبر سے فون کیا تو اُس نے غلط بیانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسءلہ اُس علاقے کی نہیں بلکہ شاہ کمال سب ڈویژن کا ہے ہے اور پھر کہا کہ یہ پاکستان ہے ےہاں ایسا ہی چلتاہے ۔لوگوں کی بار بار شکایت پر لاءن مین عرفان نے چکر لگا کر کہہ دیا کہ ٹرانفارمر خراب ہے ۔اور صبح ٹھیک ہوگا۔ اور گھر چلا گیا۔
    لوگ ساری رات گرمی میں تڑپتے رہے ۔ دوسرا لائن مین محمد زبیر جس کی ڈیوٹی صبح چھ بجے ہے لیکن سات بجے کے بعد آیا اور موصوف نے کہا کہ یہ اُس کا مسئلہ نہیں کہ رات 12بجے سے لاءٹ نہیں آرہی اور وہ یہاں پر لیسکو کا سپوکس پرسن نہیں ۔اور یوں صبح آٹھ بجے تک بجلی کا نام ونشان نہیں تھا ۔ آئے روز یہی ہوتاہے ۔

    ایس ڈی او سب ڈویژن رحمان پورہ سید اشفاق شاہ کبھی بھی وقت پر دفتر نہیں آتے اور اُن کے چپراسی شفیق کے مطابق
    دس بجے تک آجاتے ہیں لیکن ایس ڈی او صاحب گیارہ بجے کے بعد آءے لیکن اُن کے انتظار میں اُن کے کمرے کا ونڈواے سی صبح سویرے ہی چلا دیا جاتا ہے تاکہ موصوف کو آتے وقت ٹھنڈا چلڈ کمرہ ملے۔ کافی دیر انتظار کے بعد ایس ڈی او صاحب تشریف لائے۔
    اُن سے پوچھا گیاکہ آپ فون کیوں نہیں اُٹھا تے توکہنے لگے کیا میں ہر وقت تم لوگوں کے فون سنتا رہوں ۔کیامجھے رات کو سونا نہیں ہوتا میں کسی کا24 گھنٹے کاملازم نہیں ۔ جب پوچھا گیا کہ آپ کے دفتر کا بل پر درج موبائل فون بھی بندہے تو کہا پیمنٹ کی وجہ سے بند ہے ۔عملے کی سُستی اور ساری رات بجلی غائب رہنے کا پوچھا گیا تو موصوف نے کہا میں پہلے جہاں رہتاتھا وہاں بارہ گھنٹے بھی بجلی نہیں ہوتی تھی۔ یہ تو کچھ بھی نہیں

    جب پوچھا گیا آپ کا عملہ دفتر میں نہیں ہوتا ۔شکایات درج نہیں کی جاتیں تو کہا گیا کہ ایک شکائت درج کافی ہوتی کیاجوبھی شکایت کرے سب کی درج کرتے رہیں ۔ اور آئے روز بجلی غائب رہنے کے حوالے سے پوچھا گیاتو ایس ڈی او صاحب جو ایس ایچ او زیادہ لگ رہے تھے کہا کہ تو کیا ہم سونے کے سپر کنڈکٹر لگوا دیں ۔یہ پاکستان ہے یہاں لوڈ زیادہ ہے ۔ایسا ہوتا آیاہے اور ایسا ہی چلتا رہے گا۔جو مرضی کرلیں جسے مرضی شکایت لگا لیں ۔ اس سےبھی زیادہ بجلی جائے گی۔
    موصوف کی اکڑ دیکھ کر لگتاتھا یہ عوام کے خدمت کار نہیں بلکہ علاقے کے داروغہ ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ کیا ہوگا اس کو اوپر سے شوکاز نوٹس ہی آجائےگا ۔اور بڑے دھڑلے سے کہتے ہیں جو کرنا ہے کرلو ۔اس طرح من مانی کررہے ہیں ۔

  • فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس میں‌ مسئلہ کیوں‌ آرہا ہے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

    فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس میں‌ مسئلہ کیوں‌ آرہا ہے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

    دنیابھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروسز جزوی ڈاؤن ہیں. صارفین کومیسیجزبھیجنے اور موصول ہونے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی امریکہ، برطانیہ، یورپ، جاپان کے صارفین بالخصوص متاثر ہوئے ہیں. صارفین کو میسجز بھیجنے میں‌ مشکلات پیش آنے پر پاکستان اور انڈیا سمیت دنیا بھر میں فیس بک ڈاﺅن، واٹس ایپ ڈاﺅن اور انسٹاگرام ڈاﺅن کے نام سے ہیش ٹیگز ٹاپ پر ٹرینڈ کر رہے ہیں. دنیا بھر کے مختلف ملکوں‌ میں‌ سوشل میڈیا صارفین متاثر ہوئے ہیں.

    فیس بک کی جانب سے کہا گیا ہےکہ سوشل میڈیا ایپس میں پرابلم آئی ہے، مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.

  • آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکج کی منظوری دے دی

    آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکج کی منظوری دے دی

    بالآخر آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب 20 کروڑ ڈالردینے پر آمادہ ہوگئی ہے. اس پیکیج کی منظور آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی گئی .قرض سے پاکستان کی معیشت کی تسلسل سے ترقی بحال ہوگی قرض پاکستان کے اقتصادی پلان کی مدد کیلیے دیاجائےگا.

    آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ اس قرض سے پاکستان کے اقتصادی پلان کی مدد کیلیے دیاجائےگا.پاکستان اس وقت مشکل صورت حال سے دوچار ہے .پاکستان اس قرض سے فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت کو بہتر کرسکتا ہے.نمائندے نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس قرض سے پاکستان کی معیشت کی تسلسل سے ترقی بحال ہوگی .

    آئی ایم ایف کی طرف دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ قرض سے پاکستان میں معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی.

  • ڈیم میں نہانے والے ہوجائیں ہوشیار, ڈی سی اسلام آباد نے پابندی لگادی

    ڈیم میں نہانے والے ہوجائیں ہوشیار, ڈی سی اسلام آباد نے پابندی لگادی

    اسلام آباد :ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کی طرف سے اسلام آباد میں موجود راول ڈیم ,کورنگ ٹاون ودیگر برساتی نالوں میں شہریوں کے نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ,دفعہ 144نافذ نوٹیفکیشن برساتی نالوں میں تیراکی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشن میں کاروائی ہوگئی.
    برساتی نالوں میں نہانے پر پابندی انسانی جان کو ضائع ہونے اور نوجوانوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کےواقعات کی روک تھام کے لیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سےکی طرف سے لگائی گئی ہے ذرائع
    نوٹیکفیشن کے بارے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے متعلقہ اداروں کے افسران کو آگاہ کردیا گیا ہے تاکہ اس پر عمل یعیقنی بنایا جائے

  • اپٹما کے سیکرٹری جنرل نے ملز بند ہونے کا دعوی رد کر دیا، کہا حکومت مقامی صنعت کو فروغ دے

    اپٹما کے سیکرٹری جنرل نے ملز بند ہونے کا دعوی رد کر دیا، کہا حکومت مقامی صنعت کو فروغ دے

    لاہور:اپٹما کے نائب سیکریٹری جنرل انیس الحق نے ان خبروں کی تردید کردی ہے کہ اس وقت ملک میں 200 ملیں بند پڑی ہیں. انیس الحق نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے.یہ خبریں من گھڑت ہیں . باغی ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں، انیس الحق نے کہا کہ تقریبا 200 ملز بند ہونے والے حالیہ خبروں کو خود "ڈیزائن” کیا گیا ہے. انہوں نے واضح کیا ہے کہ اپٹما سندھ سے تقریبا 65 ملز منسلک ہیں، انہوں نے وزیر اعظم کی عمران خان کی تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے کوششوں پر زور دیا

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق، کپڑے کی درآمدات جو دست کاری یا اسمگل شدہ ہوتی ہیں شامل ہے. اس طرح پاکستان 7 فی صد حصص کے ساتھ پہنے ہوئے کپڑے کی درآمدات میں سب سےپہلا مقام رکھتا ہے، جس میں بھارت 2 فیصد، یوکرائن میں 4فیصد، متحدہ عرب امارات 3فیصد کے حصہ دار ہیں .یہ اعداد و شمار 2018 کے مطابق ہیں جو اے پی ٹی ایم اے کو فراہم کیے گئے ہیں..

    ان اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان کو اس سے کافی نقصان پہنچ رہا ہے. حکومت کو چاہیے کہ وہ اس شرح کو صفر پر لے کر آئے.جس سے تجارتی سرگرمیوں کو فائدہ پہنچے ،انیس الحق نے یہ انکشاف کیا کہ لاہور کی اعظم مارکیٹ ، شادمان مارکیٹ جیسے کہ سلیم فیبرکس جو کہ اچھے اور معیاری کپڑوں کے حوالے سے بہت مشہور ہیں. ان کے بارے میں یہی کہا جارہا ہےکہ یہ سب اسمگل شدہ کپڑا ہے جو اکثر وبیشتر افغانستان کےراستے سے آتا ہے.

    انیس الحق نے کہا کہ پریشانی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بڑے بڑے سپر اسٹور اور الطافہ جیسے کاروباری سینٹرز جہاں کپڑے،تولیے،کراکری اور دیگر اشیاء باآسانی مل جاتے ہیں‌کے بارے میں‌مصدقہ خبریں ہیں کہ یہ سب اسمگلنگ کا مال ہے. اعلی کے آخر میں طرز زندگی کی اسٹورز اور سپر مارکیٹ بھی قاضی شدہ سامان فروخت کرنے کے کام میں شامل نہیں ہوسکتے ہیں مثال کے طور پر، ٹاورز، یا کراکری اور سٹررا کے طور پر.

    اس فرق پر قابو پانے کے لئے، اپٹما چاہتی ہے کہ حکومت کو مندرجہ ذیل اقدامات کرنے چاہیں.سیلز ٹیکس صفر یا کم ہونا چاہیے.ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جس سے مقامی صنعت کو فروغ ملے اور مقامی صنعت میں تیار ہونے والے سامان کی حوصلہ افزائی ہو.روایتی تجارت کو فروغ دیا جائے

    انیس الحق نے مزید کہا کہ پاکستان میں لومز ملز ایک بہت بڑا کاروبار تھا پاکستان کے معاشی اور سیاسی حالات نے ان ملز کو بند ہونے پر مجبور کر دیا .انہوں نے کہا کہ حکومت کو پاکستان میں ان ملز کی بحالی اور کپڑے کی صنعت میں بہتری کے لیے اے پی ٹی ام اے کی تجاویز کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے .

    حکومت پاکستان کو اپنے ہمسایہ ممالک خصوصا افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہیں.جس سے پاکستان کی کپڑے کی صنعت کو اسمگلنگ سے نقصان سے بچایا جا سکے اور دونوں ممالک باہمی تجارت پر توجہ دیں تاکہ اس سلسلےمیں مواقع پیدا ہوں .انیس الحق نے آخر میں تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ہماری تجاویز پر عمل کرتی ہے اور مقامی صنعت کو فروغ دینےکے لیے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ ان صنعتوں میں تیار ہونے والے مال کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے تو پھر ہمیں چوری چپھے مال بیچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی جو غیر قانوںی طریقے سے پاکستان میں لایا جاتا ہے.

  • عمران خان اور ٹرمپ کے مابین اہم ملاقات 22 جولائی کو ہو گی

    عمران خان اور ٹرمپ کے مابین اہم ملاقات 22 جولائی کو ہو گی

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان 21 جولائی کو 3 روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہوں‌ گے جبکہ 22 جولائی کو ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہو گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق عمران خان ٹرمپ سے ون آن ون بھی ملیں‌ گے اور وفود کی سطح پر بھی باہمی ملاقاتیں‌ ہوں گی. اس موقع پر شاہ محمود قریشی، سہیل محمود اور امریکی وزیر خارجہ موجود رہیں‌ گے. وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے.

    وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے. عمران خان او رٹرمپ کے مابین ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں جاری امن عمل، پاک امریکہ تعلقات، افغان طالبان سے مذاکرات میں پاکستان کا کردار اور دیگر اہم بین الاقوامی مسائل اور معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.

    وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو بین الاقوامی سطح پر بھی بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے.