Baaghi TV

Author: +9251

  • ماسکو:روس نے Ka-32 ہیلی کاپٹر ترکی کے حوالے کر دئیے

    ماسکو:روس نے Ka-32 ہیلی کاپٹر ترکی کے حوالے کر دئیے

    روس نے Ka-32 ہیلی کاپٹر ترکی کے حوالے کر دئیے.روسی دفاعی صنعت کی کمپنی روستے سے منسلک شعبے رشئین ہیلی کاپٹرز کے ڈائریکٹر جنرل ایندرے بوگنسکی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی کو 3 عدد Ka-32A11BC کثیر المقاصد ہیلی کاپٹر فراہم کر دئیے گئے ہیں۔بوگنسکی نے کہا ہے کہKa-32A11BC کی برآمد کے لئےگذشتہ سال طے پانے والے سمجھوتے کے دائرہ کار میں ہیلی کاپٹروں کی ترسیل مکمل کر دی گئی ہے اور اس وقت ہم ترکی کے ساتھ نئی ترسیل کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔

    مذکورہ ہیلی کاپٹروں کو آگ بجھانے اور تلاش و بچاو کے علاوہ تعمیراتی کاموں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔بوگنسکی نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ جنگی ہیلی کاپٹروں کی پیداوار میں ترکی کامیاب تجربوں کا حامل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ترکی میں بنائے جانے والے اسپئیر پارٹس کی مدد سے ہم رشئین ہیلی کاپٹر بنا سکتے ہیں علاوہ ازیں روس اور ترکی کی مشترکہ ہیلی کاپٹر پیداوار بھی ممکن ہو سکتی ۔

  • وزیراعظم عمران خان نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دے دی

    وزیراعظم عمران خان نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد:تبدیلی کی ہواوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا رخ کرلیا .وزیراعظم پاکستان عمران خانے پاکستان کرکٹ کے نئے ڈھانچے کی منظوری دے دی ہے. وزیر اعظم عمران خان نے بطور پیٹرن پی سی بی نئے نظام کی منظوری دینے کے علاوہ ڈیپارٹمنٹس کو نئے نظام میں تعاون کی ہدایات بھی جاری کر دیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔جس کے مطابق کرکٹ ٹیمیں رکھنے والے سرکاری ڈپارٹمنٹس پی سی بی سے ہر ممکن تعاون کریں۔وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی کے تمام پلان مسترد کردیے

    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سےجن 11 اداروں کو ہدایت نامہ بھجوایا گیا ہے ان میں واپڈا، ایس این جی پی ایل، اسٹیٹ بینک، نیشنل بینک، کے آر ایل، پی ٹی وی، زیڈ ٹی بی ایل، پی آئی اے، ریلوے اور سول ایوی ایشن شامل ہیں۔نئے سیٹ اپ میں 15ریجنل ایسوسی ایشنز کو 6 میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس میں پنجاب سنٹرل، پنجاب سدرن، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور ناردرن پنجاب کے ریجنز اور ٹیمیں شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان بارہا پاکستان کے موجودہ کرکٹ اسٹرکچر کو بوسیدہ قرار دیکر اس میں تبدیلی کا عندیہ دے چکے تھے اور انہوں نے پی سی بی کو نیا کرکٹ اسٹرکچر تیار کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

  • انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف،نیوزی لینڈ کے 7ویں اوور میں‌دو کھلاڑی آٰوٹ

    انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف،نیوزی لینڈ کے 7ویں اوور میں‌دو کھلاڑی آٰوٹ

    ڈرہم: کرکٹ ورلڈکپ 41 ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے کھیل کا اچھا آغاز نہ کرسکی اور 7 اوور کے اختتام پر 20 رنز پر دو کھلاڑی آوٹ ہوگئے انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو جیسن روئے اور جونی بیئراسٹو نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے ابتدا سے ہی جارحانہ بیٹنگ کی اور 15 اوورز میں 100 رنز مکمل کیے، جیسن روئے نے 6 چوکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور وہ 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جونی بیئراسٹو نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 99 گیندوں پر 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 106 رنز کی اننگز کھیلی۔

    کپتان اوئن مورگن نے بھی 42 رنز کی اچھی اننگز کھیلی جب کہ جو روٹ نے 24 اور عادل رشید نے 16 رنز بنائے۔
    انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشام، میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک وکٹ ٹم ساؤتھی کے حصے میں آئی۔ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے اور مزید 2 ٹیموں کو سیمی فائنل میں جگہ بنانی ہے۔

    دونوں ٹیمیں 5 بار مدمقابل آئیں اور پانچوں مرتبہ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دی۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ہی ٹیموں کو شکست کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا جب کہ لازمی فتح کے علاوہ پاکستان کا فائنل فور میں جانے کا دار و مدار نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ پر بھی ہے۔

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، سی سی پی او سے رپوٹ طلب

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، سی سی پی او سے رپوٹ طلب

    لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور فائرنگ کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

    یاد رہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت پہلے ہی بہت اقدامات کرچکی ہے اور اگر اس کے باوجود بھی ایسا واقعہ پیش آتا ہے تو پھر اس سے حکومت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے فول پروف سیکورٹی کے دعوے ایک کاغذ کا ٹکڑاہی ثابت ہوسکتے ہیں.
    ٭٭٭٭

  • 4 رکنی خطرناک بین الاضلاعی گڈ گور گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

    4 رکنی خطرناک بین الاضلاعی گڈ گور گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) پولیس کی بڑی کاروائی 4رکنی خطرناک بین الاضلاعی ”گڈگور” گینگ گرفتار ،مال مسروقہ1عدد کار کرولا، 12تولے طلائی زیورات،4لاکھ روپے نقدی، 10عدد موبائل فونزاور وارداتوں میں استعمال ہونے والاجدید اسلحہ3عدد پسٹل 30بوربھی برآمد کرلیے۔
    تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے تھانہ کنجاہ کے علاقہ میں 4رکنی ڈکیت گینگ متحرک تھا، ملزمان اسلحہ کے زورسے شارع عام پر ناکہ جات لگا کر راہ گیروں کو لوٹتے اورموقع سے فرار ہو جاتے۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے اس متحرک گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد خاں کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کنجاہ سرفرازانجم سیکھو کو خصوصی ٹاسک دیا،جس پر ایس ایچ او تھانہ کنجاہ سرفراز انجم سیکھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے شب و روز محنت کرتے ہوئے 4 رکنی خطر ناک گینگ کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔اختر علی ولد تیغ علی قوم گڈ گور سکنہ کلیانوالہ (سرغنہ)2۔محمد عمران ولد محمد حامد قوم کھرل سکنہ چک نمبر 620گ ب تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد3۔محمد یاسین ولد بہرام علی قوم سیال سکنہ کلیانوالہ4۔قمر عباس ولد افتخار احمد قوم ماچھی سکنہ دھدرا شامل ہیں۔ ملزمان ضلع فیصل آباد،ساہیوال،منڈی بہاولدین اورگوجرانوالہ پولیس کو بھی متعددوارداتوں میں مطلوب ہیں،ملزمان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم 4لاکھ روپے نقدی،1 عدد کارکرولا مالیتی 20لاکھ روپے،12تولے طلائی زیورات،10عدد قیمتی موبائل فونز اور دارداتوں میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ 3عدد پسٹل 30بور بھی بر آمد کرلئے گئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید وارداتوں کے انکشاف متوقع ہیں ۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے متحرک گینگ کو گرفتار کر نے والی ٹیم کو خصوصی شاباش دی،اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے بھی نوازا۔

  • عملی طور پر سیکورٹی چیکنگ با کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سی پی او راولپنڈی نے سخت حکم جاری کردیا

    عملی طور پر سیکورٹی چیکنگ با کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سی پی او راولپنڈی نے سخت حکم جاری کردیا

    راولپنڈی: سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ائیر پورٹ،ریلوے اسٹیشن سمیت حساس مقامات پر پولیس سیکورٹی مذید سخت کرنے کے احکامات دے دئیے،اقلیتوں کی عباد ت گاہوں پر سیکورٹی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے،جن مقامات پر سیکورٹی کے ایس او پیز کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں ان کے فنگشنل ہونے کو یقینی بنایا جائے،جو پولیس افسران سیکورٹی معاملات کی چیکنگ عملی طور پر کرنے کی بجائے کاغذوں میں کریں گے انہیں قانون کے مطابق محکمانہ احتسابی کارروائی کے بعد برخاستگی کا کاغذ تھما کر گھر بھیج دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی او آفس میں سیکورٹی معاملات کے حوالے سے بلائے گئے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایس ایس پی،ایس پیز اور ڈی ایس پیز سمیت متعلقہ پولیس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی،سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ ائیر پورٹ،ریلوے اسٹیشن،عوامی پارکس،ٹرانسپورٹ کے اڈے اور اس جیسے کئی مقامات ایسے ہیں جہاں پر عوام کی آمد و رفت راؤنڈ دی کلاک24/7ہوتی رہتی ہے،جن مقامات کی اندرونی سیکورٹی پولیس کی بجائے متعلقہ اداروں کے پاس ہے ان مقامات کی بیرونی سیکورٹی کی ذمہ دار تو پولیس ہی ہے،ایئر پورٹ کے باہر پولیس کو سیکورٹی کے ایسے انتظامات کرنا ہوں گے کہ اندر جانے والے مسافر کے پا س کوئی ایسی چیز نہ ہو جو قانون شکنی یا سنگین واردات کے وقوع پذیر ہونے کا باعث بن سکتی ہو،انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ،ریلوے اسٹیشن سمیت اس جیسے پبلک مقامات پر سیکورٹی کا متعلقہ ایس پی اپنے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ مل کر از سر نو جائزہ لے،سیکورٹی کے حوالے سے پولیس کو جن وسائل کی ضرورت ہو گی میں مہیا کروں گا،انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی کیمرہ جات ایسی ٹیکنالوجی ہے خدانخواستہ کسی سنگین واردات ہونے کی صورت میں وہاں سے کئی ایسے شواہد مل جاتے ہیں جو واردات کو فوری طور پر ٹریس کرنے میں ممد معاون ہو تے ہیں ضرورت اس امر کی ہے ان کیمروں کو 24/7فنگشنل رکھا جائے،پولیس روزانہ کی بنیاد پر ان کیمروں کے فنگشنل ہونے کو چیک کرے،بینکوں اور مالیاتی اداروں میں سی سی ٹی کیمروں کا فریش اور فنگشنل رہنا اور بھی ناگزیر ہو،پولیس افسران کان کھول کر سن لیں کہ بینکوں میں کسی قسم کی ڈکیتی یا چھینا چھپٹی کی واردات ناقابل برداشت ہے پولیس ایسے انتظامات کرے کہ کسی کو مالیاتی اداروں میں بدنیتی کے ساتھ داخل ہونے کی ہمت نہ ہو،سی پی او نے کہا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے،ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز مسیحی برادری کے چرچز سمیت تمام اقلیتوں کی عبادت گاہوں میں سیکورٹی چیکنگ کو معمول بنا لیں بالخصوص جن ایام اور اوقات میں ان عبادت گاہوں میں اقلیتی برادری اپنی عبادات کے لئے آئے یہاں پرایسے فول پروف سیکورٹی انتظامات ہوں کہ اقلیتی برادری اس سے مطمئن ہو،سی پی او نے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ پولیس افسران سیکورٹی چیکنگ عملی طور پر نہیں کرتے بلکہ کاغذوں میں سیکورٹی چیکنگ کرتے ہیں،میں خود تمام مقامات کی سیکورٹی چیکنگ کروں گا اگر عملی طور پر چیکنگ نہ پائی گئی تو قانون کے مطابق محکمانہ احتسابی عمل کے بعدذمہ داروں کو برخاستگی کا کاغذ تھما کر گھر بھیج دیا جائے گا۔

  • سانحہ اے پی ایس میں زخمی طالب علم احمد نواز کو برطانوی ایوارڈ ملنے پرخوشی ہوئی ہے ،عثمان بزدار

    سانحہ اے پی ایس میں زخمی طالب علم احمد نواز کو برطانوی ایوارڈ ملنے پرخوشی ہوئی ہے ،عثمان بزدار

    لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے سانحہ اے پی ایس میں زخمی بہادر طالب علم احمد نواز کو برطانوی ایوارڈ ملنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ بہادر طالب علم احمد نواز کو برطانوی پارلیمنٹ میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اور ہمیں‌اس ایوارڈ کے ملنے پر بہت زیادہ خوشی بھی ہوئی ہے.

    سانحہ اے پی ایس کے شہداء دلوں میں بستے ہیں اور غازی آنکھوں کا نور ہیں۔ احمد نواز جیسے بہادر اور ذہین طالب علم پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ طالب علم احمد نواز کو نوجوانوں کی تعلیم کے حوالے سے خدمات پر لیڈی ڈیانا ایوارڈ ملنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔

  • ن لیگ کے لیے اچھی خبر،اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس ،10 جولائی تک مہلت مل گئی

    ن لیگ کے لیے اچھی خبر،اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس ،10 جولائی تک مہلت مل گئی

    اسلام آباد:پاکستان میں کرپشن کے خلاف حکومتی اقدامات نے جہاں کرپٹ لوگوں کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں.وہاں ن لیگ کے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے لیے بھی چند دن کے لیے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں. اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت دس جولائی تک ملتوی کردی۔

    اسحاق ڈار کے خلاف اس ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج بشیر نے کی۔ شریک ملزمان سعید احمد، منصور رضا رضوی اور نعیم محمود عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر نادر عباس کا بیان ریکارڈ کیا گیا جو مکمل نہ ہو سکا۔ آئندہ سماعت پر بھی تفتیشی افسر نادر عباس کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ کیس کی سماعت دس جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

  • پنجاب میں مذہبی اورہیرٹیج ٹورازم کو فروغ دینے کا فیصلہ

    پنجاب میں مذہبی اورہیرٹیج ٹورازم کو فروغ دینے کا فیصلہ

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب میں مذہبی اور ہیرٹیج ٹورازم کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سیاحتی مقامات میں ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔پنجاب کے 8شہروں میں نئی ٹورسٹ سائٹس کو ڈویلپ کیا جائے گا۔سیاحتی مقامات پرسیاحوں کی رہائش کیلئے فائبر گلاس اور سٹیل کے ریڈی میڈ کمرے بنانے کی تجویز پر غورکیا جارہا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہرن مینار پر سیاحوں کیلئے سہولتوں کا معیار بہتر بنایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈیزٹ ٹورازم کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھائیں گے۔ملتان اوربہاولپور میں سیاحوں کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔ جہلم کے علاقے ٹلہ جوگیاں میں روہتاس فورٹ پارک وے بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چولستان اورتھل میں کیمپنگ سائٹس ڈویلپ کی جائیں گی۔کوہ سلیمان کے علاقے میں پارک وے کا پراجیکٹ بھی لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کالاباغ اورنمل جھیل میں ٹورازم کیلئے ریزارٹس ڈویلپ کریں گے۔وادی سون میں اوچھالی جھیل کے علاقے میں ایکوٹورازم کے پوٹینشل کو استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اٹک خورد دریائے سندھ کے ساتھ ٹورازم سائٹ ڈویلپ کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ویب سائٹ اورسوشل میڈیا کا بھر پور استعما ل کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹورازم سے ترقی اورخوشحالی کے نئے باب کھلیں گے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پتریاٹہ میں کیبل کار کے واقعہ میں غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ کوٹلی ستیاں میں پارک وے پراجیکٹ پر کام کیا جارہا ہے۔دھرابی جھیل پر ریزارٹ ڈویلپ کرنے سے سیاحت کوفروغ حاصل ہوگا۔سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ پنجاب کی ٹورازم پالیسی اورٹورازم اتھارٹی کا ڈرافٹ بل منظوری کے مراحل میں ہے۔سیاحوں کی سہولت کیلئے سیاحتی مقامات کیلئے رابطہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی۔کلر کہار،لال سونرا، چھانگامانگا،کوٹ مٹھن،فورٹ منرواورجلو میں ٹی ڈی سی پی ریسٹ ہاؤس میں سیاحوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔

    عالمی بینک پنجاب ٹورازم فار اکنامک گورتھ پراجیکٹ کیلئے 50ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل،چیئرمین پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس یعقوب طاہر اظہار،سیکرٹری سیاحت،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری اطلاعات اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
    ٭٭٭٭

  • ڈی سی گوجرانوالہ محکمہ صحت کی کارکردگی کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس

    گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی زیر صدارت محکمہ صحت کے ماہانہ کارکردگی کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس،ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبہ میں بہتری حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی اوولین ترجیحات میں ہے جس کا مقصد شہریوں کو سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جو کارکردگی اعشاریے مقرر کیے گئے ہیں ان پر بھرپور توجہ دیجائے خصوصاً دیہی و بنیادی مراکز صحت میں سیف ڈلیوری (محفوظ زچگی)،ویکسی نیشن،بنیادی اور دیہی مراکز صحت کی کارکردگی میں شامل تمام سب انڈیکیٹرز (اعشاریوں) کے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیہی و بنیادی مراکز صحت میں محفوظ زچگی کے لیے مڈ وائف اورگائنا کالوجسٹ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ایل ایچ ویز (مڈ وائف)کو متحرک کیا جائے تا کہ وہ اپنے مراکز صحت کے لیے مقرر کیے گئے اہداف کے حصول کو یقینی بنا سکیں۔انہوں نے مکس پنجاب سروے رپورٹ 2018کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع گوجرانوالہ میں محفوظ زچگی کے شعبہ پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے تا کہ سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت پر شہریوں کا اعتماد بحال کیا جا سکے۔اجلاس میں ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری (بائیو میٹرک حاضری)،ایمبولینسز کا درست استعمال،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں یو پی ایس اور جنریٹر کے فنکشنل ہونے سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر رابعہ ریاست،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی صاحبزادہ فرید،ی ایم او افضل حیات تارڑ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران ہیلتھ (ڈی ڈی ایچ اوز)ڈاکٹر ارشاد اللہ،ڈاکٹر صوفیہ بلال،ڈاکٹ عمر اعوان،مانیٹرنگ ای ویلیوایشن اسسٹنٹ (ایم ای ایز) اور دیگر شریک تھے۔