Baaghi TV

Author: +9251

  • کنٹرول لائن پر چھمب سیکٹر میں دھماکہ، 5 فوجی شہید، ایک زخمی، بھارتی دہشت گردی ہے، آئی ایس پی آر

    کنٹرول لائن پر چھمب سیکٹر میں دھماکہ، 5 فوجی شہید، ایک زخمی، بھارتی دہشت گردی ہے، آئی ایس پی آر

    لائن آف کنٹرول سے چند میٹردورچھمب سیکٹرپردھماکا ہوا ہے جس میں‌ پاک فوج کے5جوان شہید، ایک زخمی ہوا ہے. دھماکہ آزاد جموں کشمیرکےعلاقے برنالہ میں لائن آف کنٹرول پرہوا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ شہداء میں صوبیدارمحمدصادق، سپاہی محمدطیب، سپاہی ذوہیب شامل ہیں. سپاہی غلام قاسم بھی شہداءمیں شامل ہیں. دھماکےکی نوعیت کاتعین کیاجارہاہے.

    آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے. دھماکہ آزاد جموں کشمیرکےعلاقےبرنالہ میں لائن آف کنٹرول پرہوا ہے. دھماکےسےظاہرہوتاہےکہ یہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نتیجہ ہے.واضح‌ رہے کہ 36 سالہ شہید نائیک شیرزمان کاتعلق ضلع کرک سےتھا. 22سالہ سپاہی غلام قاسم کاتعلق ضلع سرگودھاسےتھا، 20سالہ شہیدسپاہی ذوہیب کاتعلق پونچھ سےتھا، 26سالہ شہیدسپاہی محمدطیب کاتعلق ضلع خوشاب سےتھا، 44سالہ شہیدصوبیدارمحمدصادق کاتعلق ضلع نیلم سےتھا،

  • ایئروارکالج کراچی میں 32 ویں ایئروارکورس کی تقریب، ایئر چیف مارشل مہمان خصوصی

    ایئروارکالج کراچی میں 32 ویں ایئروارکورس کی تقریب، ایئر چیف مارشل مہمان خصوصی

    ایئروارکالج کراچی میں 32 ویں ایئروارکورس کی گریجویشن تقریب ہوئی ہے جس میں‌ سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان تقریب کےمہمانِ خصوصی تھے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن سویفٹ ریٹورٹ ہماری تیاری اورپیشہ وارانہ مہارت کامنہ بولتاثبوت ہے. کامیابی کےلیےمشترکہ حکمتِ عملی مرکزی حیثیت حاصل کرچکی ہے.

    انہوں نے کہاکہ گریجویٹ ہونےوالوں میں16دوست ممالک کےافسران بھی شامل تھے.

  • خبر کا عنوان

    بستی ملوک طلباء کے مستقبل کو تاریک کرنے والے نام نہاد ویژن پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل کے ستائے ہوئے مزید طالب علم بستی ملوک پریس کلب پہنچ گئے طالبعلم احمد فراز اور محمد عامر نے بتایا کہ کالج پرنسپل زاہد مڑل نے بچوں کے مستقبل سے کھیلواڑکرنے اور والدین سے بھاری فیسیں بٹورنے کیلئے ملتان کے ایک نجی کالج پوسٹ گریجویٹ کے نام سے غیر رجسٹرڈ کالج ویژن پوسٹ گریجویٹ کے نام سے بنا یا ہوا ہے جبکہ گمراہ کن تشہری پمفلٹ چھپوا کر زیادہ رزلٹ شو کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے نئے داخلے کرتا ہے طالبعلموں کا کہنا تھا کہ پرنسپل زاہد نے فسٹ سمسٹر کی فیس40,40ہزار روپے لئے لیکن سینئراساتذہ کی بجائے ہمارے کلاس فیلوز ہی ہمیں پڑھاتے ہیں پڑھائی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا سال ضائع ہوااور مالی نقصان الگ سے برداشت کرنا پڑا محکمہ ایجوکیشن کے اعلی حکام ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کریں ۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد

  • آج تعلیم یافتہ نا ہونے کی وجہ سے غریب بے روزگار ہے, وزیر اعظم عمران خان

    آج تعلیم یافتہ نا ہونے کی وجہ سے غریب بے روزگار ہے, وزیر اعظم عمران خان

    راولپنڈی :وزیر اعظم عمران خان نے سرسید ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جیل میں چلے جائیں وہاں غریب ہیں ایک شخص رمضان میں سرعام کھانا کھاتاہے وہ چھ سال جیل میں رہ کر مر جاتا ہے اور یہ سابقہ حکومتیں ملک لوٹ کر بھی پرسکون ہیں اور کہتے ہیں ہمیں ٹی وی دو, اے سی دو انہوں نے کہا کہ لوگ جیل میں جاتے ہیں تاکہ آگے والے لوگ سبق سیکھیں اور یہ لوگوں کو سکھا رہے ہیں کہ بڑے سے بڑا ڈاکہ ڈالا کوئی نہیں پوچھے کا بس صرف ہاتھ غریب پر ہی ڈلے گا انہوں نے کہا کہ آج انگلش میڈیم کی وجہ سے غریب کا بچہ نہیں پڑھ سکتا آج پڑھنے کی وجہ سے نوکری ملتی ہے ویسے ملتی نہیں ہم غریب قوم کے لئے کام کریں گے

  • زرداری، شریف خاندان چوری کا آدھا پیسا بھی واپس لائے تو ڈالر نیچے آجائے گا، عمران خان

    زرداری، شریف خاندان چوری کا آدھا پیسا بھی واپس لائے تو ڈالر نیچے آجائے گا، عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرسید ایکسپریس کے افتتاح پر وزارت ریلوے اور ریلوے ملازمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. جس طرح آپ ریلوے کو بہتر کررہے ہیں عوام آپ کو دعائیں دیں‌ گے. خوشی ہوتی ہے جب آپ بار بار مجھ سے نئی ٹرین کا افتتاح کراتے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پہنچنے پر شرکاء نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا. اس موقع پر انہوں‌ پہلے سرسید ایکسپریس ٹرین کا معائنہ کیا، اس کے بعد قومی ترانہ لگایا گیا اور اپھر انہوں نے ٹرین کا افتتاح کیا. وزیر اعظم عمران خان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریلوے معاشرے کے غریب طبقے اوربوڑھے افراد کیلیےبہتر سہولت ہے. ریلوے اسٹیشنز پر احساس پروگرام سے ایک ہزار کھوکے بیروزگاروں کو دیے جائینگے.

    انہوں نے کہاکہ ریلوے اسٹیشن پر ایک ہزار کھوکے احساس پروگرام کیلیےدیے گئے ہیں. اگر سابق حکومت دیانت داری سے کام کرتی تو ادارے خسارے میں نہ ہوتے، ملک وسائل کی کمی سے غریب نہیں ہوتا کرپشن سے غریب ہوتا ہے، سابق حکومت دیانت داری سے کام کرتی تو ادارے خسارے میں نہ ہوتے، اب یہ شور کرتے ہیں کہ عمران خان انتقامی کارروائی کررہا ہے، انتقامی کارروائی میرے خلاف ہوئی تھی جب میں نے پاناما کیس کی بات کی، پاناما معاملہ اٹھانے پر مجھ پر2 کیسز کیے گئے،32 مقدمات درج کیے گئے.

  • کسی کو این آر او میں چھوٹ نہیں ملے گی چاہے کسی بھی بادشاہ کے پاس چلے جائیں, وزیراعظم کا سرسید ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

    کسی کو این آر او میں چھوٹ نہیں ملے گی چاہے کسی بھی بادشاہ کے پاس چلے جائیں, وزیراعظم کا سرسید ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

    راولپنڈی :وزیر اعظم عمران خان نے سر سید ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ میں شیخ رشید ان کی ٹیم اور سر سید ایکسپریس کے پیچھے لوگوں کا مشکور ہوں اور شیخ صاحب نے جو میانوالی سے لاہور ایک لمبا سفر ہے ٹرین کا آغاز کیا میں ان کا مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب نے کہا کہ ریلوے کے اوپر 36 ارب کا خسارا تھا ہم ہر مشکلات کے باوجود 32 ارب پر لے کر آئے اگر سب دیانتداری سے کام کرتے تو اس وقت کامیاب ہوتے انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں خسارہ کے پیچھے کرپشن ہے انہوں نے کہا ملک کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتا ہے اور یہ غریب کو غریب چھوٹے سے طبقے کو بھی غریب کردیتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ جو حالات ہیں دس سال میں پاکستان کا قرضہ تیس ہزار پر لے گئے تھے انہوں نے کہا کہ دس سالوں میں شریف اور زرداری خاندان کے لوگ اپنے بچوں کے لیے پیسہ جمع کررہے تھے اور جب ہم ان کا پیچھا کریں تو کہتے ہیں کہ انتقامی کارروائی اور جب میں نے پانامہ کی بات کہ تو انہوں نے مجھ پر کیسز شروع کئے اس کو انتقامی کارروائی کہتے انہوں نے کہا جمہوریت میں لیڈر جواب دہ ہوتا ہے میں لندن نہیں بھاگا اور ہر کیس کا سپریم کورٹ کو جواب دیا اور میں نے رونا دھونا نہیں کیا اور نہ جلسے نکالے انہوں نے کہا کہ ہم ان سے جواب مانگیں گے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے قوم کو کنگال کیا میں ان سے حساب لوں گا یہ میرا وعدہ اور نا ہی این آر او کی چھوٹ دوں گا چاہے جس مرضی بادشاہ کے پاس چلے جائیں

  • بھارت، راہل گاندھی کا استعفیٰ منظور، موتی لال ووہرا کانگریس کے عارضی صدر منتخب

    بھارت، راہل گاندھی کا استعفیٰ منظور، موتی لال ووہرا کانگریس کے عارضی صدر منتخب

    بھارت میں‌ اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہل گاندھی کا استعفی منظور کر لیا گیا ہے اور موتی لال ووہرا کو پارٹی کا کارگزار صدر نامزد کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جب تک کانگریس کی طرف سے نئے پارٹی صدر کا حتمی فیصلہ نہیں‌ کر لیا جاتا موتی لال ووہرا ہی کانگریس کے عارضی صدر ہوں‌ گے. لوک سبھا الیکشن کے بعد راہل گاندھی متعدد مرتبہ کہہ چکے تھے کہ کانگریس کا نیا صدر منتخب کیا جائے اور وہ استعفی دینے پر بضد تھے. آج بدھ کے دن بھی انہوں نے استعفی پر اصرار کیا جس پر ان کا استعفی منظور کر لیا گیا ہے.

    راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے صدر نہیں‌ ہیں، کانگریس جلد سے جلد نیا صدر منتخب کر لے، نئے صدر کے انتخاب میں میرا کوئی رول نہیں‌ ہو گا. یہ کام پارٹی کو کرنا ہے. واضح رہے کہ عارضی طور پر بنائے گئے کانگریس صدر موتی لال ووہرا مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ‌ رہ چکے ہیں. وہ 16 مئی 1993 سے لےکرتین مئی 1996 تک اترپردیش کےگورنربھی رہ چکے ہیں۔ ان کا شمار کانگریس کے بزرگ لیڈروں میں ہوتا ہے.

  • میانوالی ایکسپریس کب چلے گی وفاقی وزیر ریلوے نے اعلان کردیا

    میانوالی ایکسپریس کب چلے گی وفاقی وزیر ریلوے نے اعلان کردیا

    راولپنڈی :سرسید ایکسپریس کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم کو ہم نے کہا کہ 14 اگست کو میانوالی ایکسپریس چلائیں گے لیکن انہوں نے جلد چلانے کا حکم دیا 19 جولائی کو میانوالی میں میانوالی سے لاہور تک ٹرین کا افتتاح ہوگا. انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ریلوے کو لوٹا ہے ہم عوام کو شرمندہ نہیں کریں گے انہوں نے کہا ہمارے پاس اتنی زبردست بکنگ ہے کہ بڑی عید کی بکنگ نہیں انہوں نے کہا کہ 8 ٹرینوں کو دس میں بدلا ,میں آپ کو یہ بتا کر خوشی محسوس کروں گا کہ گارڈ کے بیٹے نے ٹریکر دیا ہے ہم نے سب سٹیشنوں پر وائی دیا ہے سابقہ حکومت نے ٹریکٹر اپڈیٹ ہی نہیں کیا تھا ہم ایسا سسٹم لگائیں کہ لوگ گھر بیٹھ کر اپنا سامان دیکھیں گے اور ہم نے ہر بڑے شہر میں ڈاکٹرز کا بندوبست کیا ہے اور میرا جب ایک سال مکمل ہوگا تو ایک کڑوڑ مسافر کی تعداد پہنچ جائے گی انہوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ نے ہمیں زچہ بچہ ہسپتال دیا ہم آپ کا کہ آپ نے ہماری ماؤں کو سہولت دی اور راولپنڈی واحد شہر ہوگا جہاں تین یونیورسٹیاں ہوگی اور فی میل تعلیمی ادارے سب سے زیادہ راولپنڈی میں ہیں اور میں مشکور ہوں آپ نے مجھے لئی پراجیکٹ کے لئے فوکل پرسن بنایا آج 14 سال سے رکے کام آپ نے کھولے اس لئے میں آپ کا مشکور ہوں.

  • کیا دنیا ایک بار پھر مہنگی ترین طلاق دیکھنے جا رہی ، جانیے خاص رپورٹ

    کیا دنیا ایک بار پھر مہنگی ترین طلاق دیکھنے جا رہی ، جانیے خاص رپورٹ

    دبئی کے حکمران‌ محمد بن راشد المکتوم کی بیوی حیٰی الحسین کی چند دنوں سے پر اسرار رو پوشی لندن میں‌پناہ کے بعد دنیا کی نظر اس طرف ہے کہ آیا پھر سے دنیا کی مہنگی ترین طلاق واقع ہونے جا رہی ہے ،دلچسب بات یہ ہے کہ محمد بن راشد اور حییٰ الحسین کی مشترکہ دوست ملکہ برطانیہ کو بھی اس طلاق میں گھسیٹآ جائے گا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران‌ محمد بن راشد المکتوم کی بیوی حیٰی الحسین کی چند دنوں سے پر اسرار رو پوشی لندن میں‌پناہ کے بعد دنیا کی نظر اس طرف ہے کہ آیا پھر سے دنیا کی مہنگی ترین طلاق واقع ہونے جا رہی ہے ،دلچسب بات یہ ہے کہ محمد بن راشد اور حییٰ الحسین کی مشترکہ دوست ملکہ برطانیہ کو بھی اس طلاق میں گھسیٹآ جائے گا.

    حیٰی الحسین اردن کے حکمران بادشاہ محمد عبداللہ کی سوتیلی بہن اور سابق بادشاہ حسین کی بیٹی ہیں تو برطانیہ کے سفارتی تعلقات وہاں بھی خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

    برطانیہ کے خبر رساں ادارے یہ اطلاعات دے رہے ہیں کہ حیٰی الحسین اس وقت مرکزی لندن کے کنگسٹن پیلس میں قیام پذیر ہیں اور رہائش کے لیے استعمال ہونے والے گھر کی 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بتائی جارہی ہے۔

    ابتدائی طور پر اطلاعات آئی تھیں کہ دبئی اور اردن کی جانب سے حیٰی الحسین اور دو بچوں کی واپسی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا تاہم برطانوی حکام نے اسے مسترد کردیا ہے۔
    دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ حیٰی الحسین اپنی جان کو لاحق خطرات کے سبب اس وقت برطانیہ میں ہیں اور انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق اگر دبئی سفارتی سطح پر معاملہ اٹھاتا ہے تو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔
    شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس خبر پر باضابطہ کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نظم لکھی ہے جس میں نام لیے بغیر کسی کو’غدار اور دھوکے باز‘ کہا ہے۔

    اپنی نظم میں محمد بن راشد نے لکھا کہ ’’تم غدار ہو، تم نے انتہائی قیمتی اعتماد کو توڑا اور تمہارا کھیل فاش ہوگیا۔‘‘

    ’’تمہارے جھوٹ بولنے کے دن ختم ہوئے، اب یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی کہ ماضی میں ہم کون تھے اور اب تم کون ہو۔‘‘

    ’’تمہارا میرے ساتھ مزید کوئی تعلق نہیں، اس کے پاس جاؤ جس کے ساتھ اکثر مصروف رہتے تھے، تم زندہ رہو یا مر جاؤ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘

    خیال رہے کہ شیخ محمد بن راشد کی اہلیہ علیحدگی کے بعد 31 ملین پاونڈ اور اپنے دو بچے کے ساتھ دبئی سے چلی گئی تھیں۔ 45 سالہ حیٰی الحسین اپنی 11 سالہ بیٹی جلیلہ اور سات سالہ بیٹے زید کو بھی ساتھ لے گئی ہیں۔

    ان کی شادی 2004 میں دبئی کے حکمران سے ہوئی تھی اور یہ ان کی چھٹی بیوی ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی سے فرار ہونے کے بعد محمد بن راشد کی اہلیہ خلع لینا چاہتی ہیں

  • وزیر اعظم عمران خان راولپنڈی ریلوے سٹیشن پہنچ گئے

    وزیر اعظم عمران خان راولپنڈی ریلوے سٹیشن پہنچ گئے

    راولپنڈی :وزیراعظم عمران خان ریلوے سٹیشن راولپنڈی سر سید ایکسپریس افتتاح کے لئے پہنچ گئے, شرکاء نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا وزیر اعظم نے پہلے ٹرین کا معائنہ کیا اور اس کے بعد قومی ترانہ لگایا گیا قومی ترانہ کے بعد تلاوت اور نعت سے پروگرام کا آغاز کیا گیا اور کچھ ہی دیر بعد وزیراعظم تقریب سے خطاب کریں گے