Baaghi TV

Author: +9251

  • نائیجیریا پیٹرول کے ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 50 افراد ہلاک

    نائیجیریا پیٹرول کے ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 50 افراد ہلاک

    وسطی نائیجیریا میں پیٹرول کے ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وسطی نائیجیریا کی ریاست بینو کے گاؤں اہمبے میں آئل ٹینکر کے ڈرائیور نے روڈ پر واقع گڑھے سے بچنے کی کوشش کی لیکن ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کم از کم 10 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جب کہ کم سے کم 70 افراد آگ لگنے کہ وجہ سے شدید جھلس گئے ہیں۔

    فیڈرل روڈ سیفٹی کمیشن کے حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    نایجیریا میں ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کے واقعات معمول ہیں، گزشتہ برس اکتوبر میں بھی نائیجیریا کے جنوب مشرقی علاقے میں تیل کی پائپ لائن پھٹنے پر آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے

  • انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ کرکٹ کے اہم ترین 41 ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیل کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم آج اپنا نواں اور آخری راؤنڈ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہی ہے،
    میزبان ٹیم اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف چیسٹرلی اسٹریٹ کے میدان میں سیمی فائنل کے لئے جنگ لڑ رہی ہے ، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ میں اب تک 5 میچز ہوئے ہیں جس میں کیویز فتحیاب رہے ہیں ۔

    انگلش ٹیم اس وقت 10 پوائنٹس پر موجود ہے اور ایونٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے اسے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے تبھی وہ سیمی فائنل میں کوالیفائی کر پائے گی۔

    انگلینڈ کو شکست کی صورت میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا، بنگلہ دیش کی ٹیم گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں ہار کے بعد ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے تاہم بنگلہ دیش کے خلاف جیت کر پاکستان کے 11 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جانے کے امکانات موجود ہیں۔

    میزبان ٹیم کی راؤنڈ میچز میں مہم آج اپنے اختتام کو پہنچے گی اور نیوزی لینڈ کے خلاف فتح اسے اگلے مرحلے میں پہنچا سکتی ہے۔ شکست کی صورت میں اسے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ختم ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا۔

    ورلڈکپ2019 کا 41 واں میچ نیوزی لینڈ کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ ٹیم تیسری پوزیشن پر ہونے کے باوجود سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکی۔

    اس ٹورنامنٹ میں 11 پوائنٹس ہونے کے سبب آج کے میچ میں شکست سے کیویز کو زیادہ خطرہ نہیں ہے لیکن انگلینڈ کی جیت پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتی ہے۔

    پاکستان اپنا آخری میچ بنگلہ دیش سے جیت پر 11 پوائنٹس پر پہنچے گا اور میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرا کر اپنے کھاتے میں 12 نمبر جمع کر لے گی

  • مظفرگڑھ میں نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

    مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نواحی علاقہ تھانہ چوک سرور شہید کی حدود اڈہ کھوکھے والامیں نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد، پراسرار ہلاکت کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔
    مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے قریبی علاقے اڈہ کھوکھے والا میں ایک شخص کی درخت پر لٹکی لاش برآمد ہوئی ہےمرنے والے کی شناخت بلال ولد غلام قادرکے نام سے ہوئی ہے۔بلال 5 بچوں کا باپ تھا۔بلال کے لواحقین کے مطابق اس کا سسرالیوں کے مطاتھ جھگڑا چل رہاتھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا اور لاش کو پوسٹم مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔

  • مکی آرتھر اگلے دو سال تک اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے خواہش مند

    مکی آرتھر اگلے دو سال تک اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے خواہش مند

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کیلیے کام کرتے ہوئے بہت اچھا وقت گزارا ہے، پاکستان کی عوام نے بہت پیار دیا، اس دوران کئی اچھے اور برے وقت بھی آئے، ہم نے چند یادگار فتوحات سمیٹیں، اب مستقبل کا فیصلہ مجھے اور پی سی بی کو کرنا ہوگا۔
    جب ان سے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک نہ پہنچ پانے کا سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ مجھے آئی پی ایل میں بھی کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ میرا مشن ابھی پورا نہیں ہوا ہے۔ ہم ٹیم کا نیا ٹیلینٹ دکھانے میں کامیاب ہوئے تاہم کچھ اہداف مزید حاصل کیے جا سکتے ہیں، مجھے اگر موقع دیا جائے تو اگلے 2 سال پاکستانی کرکٹ کیلیے کام کرنا چاہوں گا، اور اگر ایسا نہ ہوا تو مجھے مایوسی ہوگی۔

    مکی آرتھر نے مزید کہا کہ ہم بنگلہ دیش کے خلاف بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگلے مقابلوں میں فتح کیلیے کوشش کرسکتے ہیں، امید ہے کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کو شکست دے۔ پھر پاکستان بھی بنگلہ دیش کو ہرانے میں کامیاب ہوجائے۔

    مکی آرتھر نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کرنا ہوگا. اوپنرز سے امید ہے کہ اچھا سکور کریں اور بالز شکیب الحسن اور تمیم اقبال کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں.

    محمد حسنین جیسے فاسٹ باؤلر کو نظر انداز کرنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ محمد حسنین کو نظر انداز نہیں کر رہے، ہم ان کو مستقبل کیلیے گروم کررہے ہیں، اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو بھی قومی ٹیم کیلیے تیار کیا گیا تھا۔

  • سیمنٹ  ﮈﯾﻠﺮﺯ ﺍﯾﺴﻮﺳﯽ ﺍﯾﺸﻦ کی  ﻣﻠﮏ ﺑﮭﺮ میں ہڑتال

    سیمنٹ ﮈﯾﻠﺮﺯ ﺍﯾﺴﻮﺳﯽ ﺍﯾﺸﻦ کی ﻣﻠﮏ ﺑﮭﺮ میں ہڑتال

    سیمنٹ ﮈﯾﻠﺮﺯ ﺍﯾﺴﻮﺳﯽ ﺍﯾﺸﻦ ﻧﮯ ﻣﻠﮏ ﺑﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺁﺝﺳﮯ ﮨﮍﺗﺎﻝ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯼ ﮨﮯ۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ﺳﯿﻤﻨﭧ ﮈﯾﻠﺮﺯ ﺍﯾﺴﻮﺳﯽ ﺍﯾﺸﻦ ﮐﮯ ﺻﺪﺭ ﻣﺤﻤﺪ ﺍٓﺻﻒﺳﻌﯿﺪ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍٓﺝ ﺳﮯ ﮨﮍﺗﺎﻝ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﺩﯼ ﮨﮯ، ﻣﻠﮏ ﺑﮭﺮ ﮐﯽ ﺳﯿﻤﻨﭧ ﻓﯿﮑﭩﺮﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧﺍﯾﮏ ﻻﮐﮫ ﭨﻦ ﺳﯿﻤﻨﭧ ﺍﭨﮭﺎﺋﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍٓﺝ ﻧﮩﯿﮟﺍﭨﮭﺎﺋﯽ ﮔﺌﯽ۔ﺍﯾﮏ ﺑﯿﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﯾﻒ ﺑﯽ ﺍٓﺭ ﻧﮯ ﻧﺎﺟﺎﺋﺰﭨﯿﮑﺴﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﮭﺮﻣﺎﺭ ﮐﺮ ﺩﯼ ﮨﮯ، ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﻒ ﺑﯽﺍٓﺭ ﮐﮯ ﭨﯿﮑﺲ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﯿﻨﮯ ﺗﮏ ﮨﮍﺗﺎﻝ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮨﮯ ﮔﯽ،ﺳﯿﻤﻨﭧ ﮈﯾﻠﺮﺯ ﻧﮯ ﻓﯿﮑﭩﺮﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﺍٓﺝ ﺳﮯ ﺳﯿﻤﻨﭧﺍﭨﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ۔ﺍٓﺻﻒ ﺳﻌﯿﺪ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺳﯿﻤﻨﭧ ﮈﯾﻠﺮﺯ ﮐﯽ ﯾﮧ ﮨﮍﺗﺎﻝ
    ﻏﯿﺮ ﻣﻌﯿﻨﮧ ﻣﺪﺕ ﺗﮏ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮨﮯ ﮔﯽ۔

  • رانا ثناء اللہ کے خلاف دوران کاروائی اور ہیروئن برآمدگی کی ویڈیو جاری کریں

    رانا ثناء اللہ کے خلاف دوران کاروائی اور ہیروئن برآمدگی کی ویڈیو جاری کریں

    سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن وسابق رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 91 ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب اوررکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی گرفتاری قابل مذمت ہے‘عمران خان نے سابقہ ڈکٹیٹر مشرف کاطرز حکومت اپنا لیاہے۔بالکل اسی طرح سیاسی مخالفین کوچن چن کر بند کیاجارہا ہے،میڈیا کا گلا دبایاجا چکا،ایماندار اور نڈر ججوں کے خلاف ریفرنس دائرکیے جا رہےہیں ۔اقتدار کی کرسی ہے ہی ایسی جب تک بندہ اس پر بیٹھا ہوتاہے اپنی اوقات بھول جاتاہے عمران خان کا قصور نہیں‘رانا ثناء اللہ پر منشیات کا بھونڈا اور جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے بارہا ٹی وی چینلز پر اپنی گرفتاری کا اظہار کرنے والا بندہ کیسے اپنی گاڑی میں اتنی بھاری مقدر میں منشیات رکھ سکتا ہے‘خان صاحب ایسی منفی اور بوسیدہ سیاست سے پاکستانی عوام میں اضطراب اور بے چینی میں اضافہ ہورہا ہے اپنی ناکامیوں کا غصہ پاکستان کی عوام پر مت نکالیں‘حکومت کرنا آپ کے بس کا کام نہیں ہے آپ صرف کنیٹینر کی سیاست کر سکتے ہیں‘اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی گرفتاری صرف اور صرف بدترین غریب دشمن‘ نظام دشمن بجٹ سے نظر ہٹانے کے لئے مذموم حرکت کی گٗئی ہے‘رانا ثناء اللہ کو جب گرفتار کیا گیا اور ان کی گاڑی سے اعلی معیار کی جو منشیات ملی ہے اس کی کوئی وڈیو تو بنائی گئی ہو گی پاکستان مسلم لیگ ن اس ساری کاروائی کی وڈیو ثبوت مانگتے ہیں۔

  • شارجہ کے شہزادے کی موت ڈرگ سے ہوئی ، ڈیلی میل

    شارجہ کے شہزادے کی موت ڈرگ سے ہوئی ، ڈیلی میل

    شارجہ کے شہزاد ے کی موت منشیات کے استعمال سے ہوئی ، برطانوی اخبار کا دعوی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شارجہ کے فرمانروا اور اماراتی سپریم کونسل کے ممبر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کے بیٹے شیخ خالد بن سلطان بن محمد القاسمی کی موت لندن میں‌واقع ہو گئی.برطانوی اخبار ” ڈیلی میل” نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کہ شہزاد کے موت ڈرگ کی وجہ سے ہوئی ہے.

    شارجہ کے فرمانروا اور اماراتی سپریم کونسل کے ممبر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی سے ان کے بیٹے شیخ خالد بن سلطان بن محمد القاسمی کی وفات پر اہم شخصیات اور مختلف ملکوں‌ کے سربراہان اور نمائندوں‌ کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے.

  • جب دن میں مکمل طورپر اندھیرا چھا گیا

    جب دن میں مکمل طورپر اندھیرا چھا گیا

    سورج کو گرہن لگ گیا، زمین اور سورج کے بیچ چاند آنے کا یہ منظر صرف جنوبی امریکا میں دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک چلی میں بھی سورج گرہن دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے، گرہن کا یہ منظر 2 منٹ تک دیکھا گیا، اس موقع پر چلی میں مکمل طور پر اندھیرا چھا گیا
    سائنسدانوں کے مطابق یہ اس دہائی کا آخری سورج گرہن تھا۔

    ماہرین کے مطابق سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان حائل ہو جاتا ہے اور اس کی روشنی زمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے لیکن چونکہ سورج کا فاصلہ زمین سے چاند کے مقابلے میں 400 گنا زیادہ ہے، اس لیے سورج چاند کے پیچھے مکمل یا جزوی طور پر چھپ جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ مکمل سورج گرہن ایک علاقے میں تقریباً 370 سال بعد دوبارہ آسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ 7 منٹ 40 سیکنڈ تک برقرار رہتا ہے، البتہ جزوی سورج گرہن سال میں کئی دفعہ دیکھا جا سکتا ہے۔

  • پولیس میں بھرتی کیلیے کانسٹیبلان/لیڈی کانسٹیبلان کے انٹرویوز جاری

    پولیس میں بھرتی کیلیے کانسٹیبلان/لیڈی کانسٹیبلان کے انٹرویوز جاری

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا پولیس میں بھرتی کیلیے انٹرویوز کا مرحلہ ذکاءاللہ شہید پولیس لائن سرگودہا میں جاری ہے جو کہ مورخہ 4 جولائی 2019 تک جاری رہے گا .بھرتی کے عمل کو شفاف اور 100 فیصد یقینی بناتے ہوئے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کیپٹن (ر)عارف نواز خان نے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ریجنل پولیس آفیسر بہالپورعمران محمود کر رہے ہیں جبکہ ڈی پی او سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا اور ایس ایس پی پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی ابرار حسین نیکوکارہ کمیٹی کے ممبر ہیں یاد رہے ایسے ممبران جن کے تحریری امتحان میں 40 فیصد نمبر ہیں اور ان کو اطلاع نہیں بھی دی گئی تو وہ 4 جولائی تک ذکاءاللہ شہید پولیس لائن آ کر انٹرویو دے سکتے ہیں

  • دین کو اپنی زندگیوں میں جگہ دیں ۔۔۔ سعدیہ بنتِ خورشید احمد

    دین کو اپنی زندگیوں میں جگہ دیں ۔۔۔ سعدیہ بنتِ خورشید احمد

    210 ہجری کا ذکر ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے 16 سال کی عمر میں حصولِ علم کے لیے خراسان، عراق، مصر، شام اور دوسرے علاقوں کا سفر کیا۔ امام ابو الحسین مسلم رحمہ اللہ نے بغداد، بُصرہ اور دیگر اسلامی شہروں کے لمبے سفر کیے۔ اسی طرح دیگر آئمہ حدیث نے ایک ایک حدیث کو حاصل کرنے کے لیے انتہائی لمبے سفر کیے۔ اور ہمارے لیے حدیث کا ایک بڑا ذخیرہ جمع کیا۔
    ایک طرف ہمارے اسلاف کا علمِ حدیث کے لیے پوری زندگی پر محیط لمبا اور تھکا دینے والا سفر۔
    دوسری طرف ہم جس جدید دور میں زندگی گزار رہے ہیں کتابیں عام ہو رہی ہیں۔ حدیث، اصول حدیث، فقہ اور اصول فقہ کی کتابیں نئی تزئین و تدوین کے ساتھ شائع ہو رہی ہیں۔ کمپیوٹر نے اس جدید دور میں تہلکہ مچا کر رکھ دیا ہے۔ جو لوگ کتب خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ان کی آسانی کے لیے پی ڈی ایف فارمیٹ میں کتابیں موجود ہیں، مکتبہ الشاملہ جیسی کتب کی وسیع آن لائن لائبریری موجود ہے۔
    کتنا ہی اچھا ہوتا کہ اتنی آسانیوں کے دور میں ہمارا ہر جوان قرآن کا مفسر ہوتا، حدیث کا عالم ہوتا۔
    لیکن ہم تو اتنے بے فیض لوگ ہیں کہ ہمیں اپنی ذاتی زندگی سے ہی فرصت نہیں۔ دنیاوی علوم میں تو ہم نے بڑی بڑی ڈگریاں لے لیں۔ آج المیہ یہ ہے کے انگلش اتنی سیکھ لی کہ انگریز کو پڑھا سکتے ہیں اور قرآن اتنا نہیں سیکھا کے ہم اللہ کے احکام کو جان سکیں کہ رب العالمین کہہ کیا رہے ہیں۔ کبھی قرآن کے معنی ومفاہیم پر غور و فکر نہیں کیا یا احادیث رسول ﷺ کو سمجھ کر اپنی زندگیوں پر لاگو کرنے کی کوشش نہیں کی۔
    اگر کبھی قرآن کریم کو کھولا بھی جاتا ہے تو صرف ثواب یا تبرک کے لیے۔ احادیث کا ذوقی انتخاب کر لیا جاتا ہے اور صرف چند ابواب پر مبنی احادیث کو ہی پڑھا جاتا ہے۔
    اُصولِ حدیث اور شرعی اصطلاحات سے ہماری نوجوان نسل کو کوئی خاص رغبت نہیں رہی ہے۔ حدیث کی سند اور راویان حدیث کے حالات زندگی کو معلوم کرنا ہمارے نزدیک کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتا۔
    بلکہ سنی سنائی باتوں کی نسبت فوری طور پر رسول کریم ﷺ کی طرف کر دی جاتی ہے۔ یہاں تک کہ ((اطلب العلم ولو بالصّین)) علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے جیسی بے اصل روایات ہماری نصابی کتب میں شامل ہیں۔ سکولوں، کالجوں میں بورڈز پر آویزاں ہیں۔
    علم حدیث سے بالکل بے خبر ارسطو اور افلاطون جیسوں کے اقوال کو ہمارے دانشور حضرات حدیث شریف کا درجہ دے دیتے ہیں۔
    اگر شروع سے ہی بچے بے اصل اور من گھڑت روایات کو حدیثِ صحیح سمجھ کر پڑھنے لگیں گے تو وہ بڑے ہو کر کس طرح صحیح اور موضوع روایت میں فرق کا ذوق رکھیں گے۔
    سستی شہرت حاصل کرنے والے علماء نے ایسی ایسی باتوں کو حدیث کا درجہ دے دیا ہے جس کا حدیث نبوی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ عوام بھی اندھا دھند تقلید کرتے ہوئے اس کو من و عن تسلیم کرنے لگتے ہیں۔ جب ان سے کہا جائے کہ یہ فعل تو نبی کریم ﷺ نے پوری زندگی میں نہیں کیا اور نہ ہی کرنے کا حکم دیا ہے تو اگے سے وہی گھسے پِٹے جواب کہ کم از کم برائی کا کام تو نہیں کر رہے نہ، نیکی ہی کر رہے ہیں تو اس میں کیا حرج ہے؟
    باشعور اور پڑھی لکھی عوام سے ایسے جوابات سن کر حیرت ہونے لگتی ہے۔
    ان حالات کو دیکھ کر انتہائی افسوس ہونے لگتا ہے کہ کثیر تعداد میں وسائل ہونے کے باوجود ہم احادیثِ رسول ﷺ سے اتنے بے خبر ہیں کہ نماز کا نبوی طریقہ نہیں معلوم، حج و عمرہ کے فرائض صحیح سے ادا کرنے نہیں آتے، سب سے بڑھ کر غسل کا طریقہ تک نہیں معلوم۔
    ہمارے اسلاف نے احادیث کو سیکھنے کے لیے زندگیاں وقف کردی تھیں۔ آج وہی احادیث، اسناد، راویانِ حدیث کے حالات زندگی، اسماء الرجال کے ساتھ انٹرنیٹ پر ایک کلک کے فاصلے پر موجود ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے پاس قرآن و حدیث کو سیکھنے کے لیے وقت ہی نہیں ہے۔ نبی کریم ﷺ سے محبت و عشق کے دعوے کرنے میں ہمارا کوئی ثانی نہیں لیکن عملی زندگی پر نگاہ دوڑائی جائے تو اسی نبی کی حیاتِ مبارکہ کے حالات اور ان کے بتلائے ہوئے طریقے ہمیں معلوم نہیں ہیں۔
    اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت ہمیں صحیح معنوں میں نبی کریم ﷺ کا امتی بنائے ۔ قرآن و حدیث کو کماحقّہ سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ روزِ قیامت ہم بارگاہ ایزدی میں سرخرو ٹھہریں۔ آمین