گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی )موٹروے پولیس کا انفٹ گاڑیوں اور نااہل ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاون تفصیلات کے مطابق ڈی ائ جی نارتھ زون ایم عالم اور ایس۔ایس۔پی مسرور کی ہداہیت پر موٹروے پولیس بیٹ 8 کے انچارج ڈی۔ایس۔پی میان عبدالرزاق کی سربراہی میں جی ٹی روڈ پر خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ایسے ڈرائیوروں کے لائیسنس کروانے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کئے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ کھٹارہ گاڑیوں ان فٹ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کینسل کروانے کے علاوہ انہیں جی ٹی روڈ پر آنے سے منع کیا جا رہا ہے۔یہ تمام تر اقدامات عام عوام کی جن و مال کے تحفظ کے لئے کئیے جا رہے ہیں۔بیٹ 8 کے ایڈمن افیسر جواد گھمن اپریشن افئیسر شاہد اور انسپیکٹر عمران جعفری اس مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔اہل علاقہ نے ڈی ایس پی موٹروے میاں عبدلرزاق کو اس اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔اور عام عوام کا کہنا ہےامید ہے ائنیدہ بھی بیٹ 8 کی پوری موٹروے پولیس کی ٹیم عوام کی خدمت میں پیش پیش ہو گی۔
Author: +9251
-

پی سی بی کے دو کوچز نے اپنی برطرفی کے خلاف درخواست دائر کر دی
پی سی بی کےدوکوچزصبیح اظہراورتیموراعظم نےاپنی برطرفی کےخلاف درخواست دائرکردی،پی سی بی کےدونوں کوچ اسلام آباداورراولپنڈی میں ڈیوٹی سرانجام دےرہےتھے،
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دوکوچزصبیح اظہراورتیموراعظم نےاپنی برطرفی کےخلاف درخواست دائرکردی،پی سی بی کےدونوں کوچ اسلام آباداورراولپنڈی میں ڈیوٹی سرانجام دےرہےتھے
درخواست گزاروں نےاپنی برطرفی کے خلاف موقف اپنایا کی ان کو چیلنج بغیر کسی شوکاز نوٹس کے ملازمت سے برطرف کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ ہمارا مدعا سن کر فیصلہ کر ے، درخواست گزاروں کی جانب سےدرخواستیں بیرسٹرشعیب رزاق نےدائرکیں
-

آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد میرمرتضی بھٹوکے قتل پر پھر سوال اٹھنےلگے
سابق وزیر اعظم بے نطیر بھٹو کے بھائی میر مرتضی بھٹو کے قتل کو 23 سال گزر گئے پی پی حکومت کا دور بھی آیا لیکن مجرموں کو کوئی سزا نہ ہو سکی فاطمہ بھٹو اب بھی اپنے باپ کے انصاف کی منتظر.آصف علی زرداری کی گرفتاری پر پھر سوالات جتم لینے لگے
سابق صدر آصف علی زردای کی گرفتاری کو بھٹو خاندان کی قربانیوں اور قتل سے منسوب کرنے پر فاطمہ بھٹو نے اپنے جذبات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کا مجھ پر بحیثیت بیٹی کچھ اثر نہیں ہے کیونکہ اس اقدام سے میرے پیارے والد کو واپس نہیں لایا جا سکتا کہ جنہیں میں نےاپنی آنکھوں کے سامنے مرتے دیکھا. دوسری ٹویٹ میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ بحیثیت بیٹی مجھے خدا کے انصاف کا انتظار ہے اور میں چاہتی ہوں کہ اس کے بعد کوئی بیٹی بھی اس طرح درد اور تکلیف میں مبتلا نہ ہو کہ جیسے 23 سال قبل میرے والد کو میری آنکھوں کے سامنے ان کے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا.باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق صدر اور پیبلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی گرفتاری پر یہ بحث پھر چھڑ گئی کہ بھٹو خاندان قید و بند کی صعوبتیں اور قربانیاں دیتا آیا ہے اور زداری کی گرفتاری اسی سلسلے کی کڑی ہے پیپلز پارٹی کے لیے یہ صعوبتیں اٹھانا کوئی نئی بات نہیں ہے. آصف علی زرداری کہ جنہیں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیسز میں گرفتار کیا گیا ہے کو بھٹو خاندان کی قربانیوں سے جب نتھی کیاجانے لگا تو اس پر رد عمل دیتےہوئے بے نظیر بھٹوکی بھتیجی اور میر مرتضی بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے اپنے جذبات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کا مجھ پر بحیثیت بیٹی کچھ اثر نہیں ہے کیونکہ اس اقدام سے میرے پیارے والد کو واپس نہیں لایا جا سکتا کہ جنہیں میں نےاپنی آنکھوں کے سامنے مرتے دیکھا. دوسری ٹویٹ میں کہا کہ بحیثیت بیٹی کے مجھے خدا کے انصاف کا انتظار ہے اور میں چاہتی ہوں کہ اس کے بعد کوئی بیٹی بھی اس طرح درد اور تکلیف میں مبتلا نہ ہو کہ 23 سال قبل میرے والد کو میری آنکھوں کے سامنے ان کے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا. خیال رہے کہ میرتضی بھٹو کو 23 سال قبل ان کے گھر کے قریب قتل کر دیا گیا تھا . قتل کا یہ واقعہ پولیس کی فائرنگ سے ہوا تھا .
واضح رہے کہ اس وقت بے نظیر بھٹو کی حکومت تھی اور وہ اپنی حکومت میں اس قتل کے محرکات کو تلاش کرنے میں ناکام رہی قتل میں اس وقت کی وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے شوہر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعلیٰ عبداللہ شاہ، ڈی آئی جی شعیب سڈل، ایس ایس پی واجد درانی، اے ایس پی رائے طاہر، اے ایس پی شاہد حیات، پولیس افسر شبیر قائمخانی اور آغا طاہر ملزم قرار دیئے گئے تھے۔
واقعے کی چار مختلف ایف آئی آرز دائر کی گئی تھیں، جبکہ ایک سو دو گواہ تھے جن میں مرتضیُ بھٹو کی اہلیہ غنویٰ بھٹو اور بیٹی فاطمہ بھٹو بھی شامل تھیں۔ ابتدائی ایف آئی آرز میں آصف زرداری کا نام شامل نہیں تھا مگر بعد میں ایک گواہ اصغر علی کے اس بیان کے بعد ان کا نام شامل کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ اس نے زخمی مرتضیُ بھٹو کوعاشق جتوئی سے یہ بات کرتے ہوئے سنا تھا ’ آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ عبداللہ شاہ نے پولیس سے یہ کام کروالیا اور وہ جیت گئے ہم ہار گئے۔‘
یہ بھٹو خاندان کا المیہ ہے کہ بھائی کا قتل بہن کے دور حکومت میں ہوا مگر میں نے بے نظیر بھٹو کو کبھی اتنا بے بس نہیں دیکھا جتنا اس مقدمہ قتل میں وہ نظر آئیں.جبکہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے ایک ویڈیو پیغام میں بے نظیر بھٹو اور کے بھائی می رتضیٰ بھٹو کے قتل کا ذمہ دار آصف علی زرداری کو قرار دیا تھا.
پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ دیکھنا چاہیے کہ بے نظیر کے قتل کا فائدہ کس کو ہوا؟ کس نےبےنظیر کو ٹیلی فون کرکےگاڑی سے باہر نکلنے پر اکسایا؟انہوں نے کہا کہ بے نظیر کے قتل کا فائدہ ایک ہی آدمی آصف زرداری کو ہوا، بیت اللہ محسود کو سازش کرکے استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خالد شہنشاہ کو بینظیر بھٹو کا سیکورٹی انچارج آصف زرداری نے بنایا۔ وہ قتل کے وقت بینظیر بھٹو کی گاڑی میں دوسرے لوگوں کے ساتھ موجود تھا پھر کچھ دن بعد کراچی میں خالد شہنشاہ کو بھی مشتبہ حالات میں مروادیا گیا۔
پرویز مشرف نے قتل کی سازش میں سابق افغان صدر کرزئی اور بیت اللہ محسود کو شامل قراردیا۔ پرویز مشرف نے بے نظیر کے بچوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاول، آصفہ اور بختاور کو بتانا چاہتے ہیں کہ بے نظیر کا اصل قاتل کون ہے
واضح رہے کہ اس سلسلے میں فاطمہ بھٹو کا موقف لینے کے لے ان سے رابطہ کیا گیا لیکن جواب موصول نہیں ہوا -

علی نور زندگی اور موت کی بازی
علی نور جو کے “نوری بینڈ” کے مین سنگر اور گیٹارسٹ ہیں انکی لیور ٹرانسپلانٹ سرجری جو کے اسلام آباد شفا ہسپتال میں ہونے جا رہی ہے اپ میں سے جن کی عمر 18 سے 45 اور جن کا بلڈ گروپ B +ve, B -ve, O +ve O -ve ہے اگر کوئی خون کا عطیہ دینا چاہتا ہے تو اس نمبر 03004008761 پر رابطہ کر سکتا ہے
-

امریکی پابندی کے پیش نظر ترکی اسلحہ کےفاضل پرزہ جات جمع کرنے لگا،جانیے تفصیل میں
ترک حکومت واشنگٹن کی طرف سے ممکنہ پابندیوں سے بچنے کے لیے امریکی ہتھیاروں اور بڑے پیمانے اسلحہ کے فاضل پرزہ جات ذخیرہ کرنا شروع کر دیے ہیں۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ‘بلومبرگ’ کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے شائع ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی اہم نوعیت کے امریکی اسلحہ کے اسپیئر پارٹس ذخیرہ کر رہا ہے۔ یہ اس لیے کہ اگر امریکی کانگرس انقرہ پر امریکی اسلحہ کی خریداری پر پابندی عاید کرتی ہے تو ترکی کے پاس اس اسلحہ کے اسپیئر پارٹس کی کوئی کمی نہ رہے۔ ترکی کو خدشہ ہے کہ اگر اس نے روس سے اس کے فضائی دفاعی نظام ‘ایس 400′ خرید کرنے پر اصرار جاری رکھا تو اس کے نتیجے میں امریکا، انقرہ پراسلحہ کی پابندیاں عاید کر سکتا ہے۔ روسی ساختہ دفاعی نظام’ایس 400’ پچھلے سال کے آخر سے ترکی اور امریکا کے درمیان وجہ نزاع بنا ہوا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ترکی نے اسلحہ کے لئے فاضل پرزہ جات کا ذخیرہ کب سے شروع کیا ہے مگر ترک حکام کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے تمام تیاریاں کر لی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ امریکا نے 2018ء میں ترکی کو دھمکی دی تھی کہ روس سے اس کا فضائی دفاعی نظام’ایس 400 ‘ خریدنے باز رہے اور اس کے بدلے میں امریکی ساختہ پیٹریاٹ میزائل خریدے ورنہ اس پر پابندیاں عاید کی جائیں گی۔
اس سے قبل ترک وزیر واضح کر چکے کہ “امریکہ کے پابندیوں کے حوالے سے اقدامات قوانین کے منافی ہیں، ہم اس ملک کے مؤقف کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔”امریکی دھمکیوں پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ “چاہے یہ جس قسم کی بھی پابندیوں کا فیصلہ کیوں نہ کریں ہم ایس۔400 خرید چکے ہیں، اس معاملے میں قدم پیچھے ہٹانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ “
-

آج کےمیچ میں انگلینڈ نیوزی لینڈ کےخلاف اپنی بقا کی جنگ لڑے گی،پاک ٹیم کے لیے اہم میچ
کرکٹ ورلڈ کپ میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنا اہم ترین گروپ میچ آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی، واضح رہے یہ میچ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے بہت اہم ہوگا.انگلینڈ کی ہار کی صورت پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امید برقرار رہے گی.
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہے اور مزید 2 ٹیموں کو سیمی فائنل میں جگہ بنانی ہے۔
ڈرہم کے ریور سائڈ گراؤنڈ میں میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم ہوگی۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ہی ٹیموں کو شکست کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا جب کہ لازمی فتح کے علاوہ پاکستان کا فائنل فور میں جانے کا دار و مدار نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ پر بھی ہے۔
-

سگرٹ نوشی سے بھی زیادہ کینسر کی وجہ کیا چیز بنتی ہے ، پڑھیے جدید تحقیق
تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگ موٹاپے سے کینسر کا شکار سگرٹ نوشی سے بھی زیادہ ہورہے ہیں
باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق ایک حالیہ تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ موٹے لوگوں میں کینسر کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ چربی کے خلیات اُن کے مدافعتی نظام کو کمزور کر دیتے ہیں۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ ہمارے مدافعتی نظام میں قدرتی طور پر ایسے خلیات پائے جاتے ہیں جو کینسر کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں لیکن چربی کے خلیات ان مزاحمتی خلیات کو کمزور کرنے لگتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا اہے کہ کینسر کے خلیات کے خلاف ہمارے جسم کی مدافعت کمزور پڑ جاتی ہے۔ موٹاپے سے انتڑیوں، بیضہ دانی ، جگر کا کینسر سگرٹ نوشی سے بھی زیادہ ہوتا ہے.
اس ضمن میں خاص طور پر پیٹ کے اردگرد جمع ہونے والی چربی کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ اس چربی سے خارج ہونے والے خلیات جسم کی حفاظت کرنے والے مدافعتی خلیات کی راہ میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ ایسی صورتی میں اگرچہ مزاحمتی خلیات کینسر کے خلیات کو بڑھنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان کی کارکردگی کمزور پڑجاتی ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ موٹاپے کی وجہ سے کینسر کے خلاف مزاحمت کم ہوجانے کا ایک اور ثبوت یہ ہے کہ کینسر کے 20 فیصد مریضوں میں موٹاپے کا مسئلہ بھی دیکھا گیا ہے۔
-

بھارت ہمارا ہمیشہ کا دوست ہے ، ایران
دلی میں ایرن کے سفیر علی چغینی نے کہا ہے کہ انڈیا ہمارا ہمیشہ کا دوست ہےاور ہم امید کرتے ہیں کہ انڈیا امریکی پابندیوں کے باجود ایرانی تیل درآمد کرے گا،
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دلی میں ایرن کے سفیر علی چغینی نے کہا ہے کہ انڈیا ہمیشہ کا دوست ہےاور ہم امید کرتے ہیں کہ انڈیا امریکی پاندیوں کے باجود ایرنی تیل درآمد کرے گا،
ایرانی سفیر نے بھارت کو یقین دھانی کرائی کہ وہ تیل کی ترسیل میں سستا پن اورمعیار کو یقینی بنائیں گے.روپے کے بدلے میں بارٹر سسٹم کا حوالا بھی جاری کریں گے . -

مون سون بارشوں کا سلسلہ پاکستان میں انٹری کیلئے تیار
بارش برسانے والا سلسلہ پاکستان میں 3 جولائی سے شروع ہوگا مون سون ہواؤں کی آمد بھی پنجاب میں شروع ھو چکی ہے۔پیر سے بدھ تک پنجاب میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔3 جولائی کی رات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو 10 جولائی تک جاری رہے گا۔اس دوران مون سون ہوائیں بھی پاکستان میں مزید مقدار میں داخل ہوں گی۔گلگت بلتستان مری کشمیر مالاکنڈ ہزارہ ڈویژن میں اچھی بارشوں کا امکان۔
خیبر پختوں خواں کی بات کی جائے تو مون سون ہواؤں اور مغربی سلسلے سے بالائی خیبر پختوں خواں میں آندھی کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان۔مردان مینگورہ پشاور بنوں مانسہرہ ایبٹ آباد مظفر آباد لکی مروت باغ سوات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان۔یہ سلسلہ 3 کی رات شروع ہوگا اور وقفے وقفے سے 10 جولائی تک جاری رہے گا۔مونسون کا سہی آغاز 6 سے 7 جولائی تک ہوگا۔
بلوچستان کی بات کی جائے تو اس سلسلے نے بلوچستان پر اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔کوئٹہ پنجگور خضدار نوشکی تربت لورالائی زیارت آواران قللہ عبدالله اور گردونواح میں آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان بلوچستان میں آج سے یہ سلسلہ شروع ھو چکا ہے۔وقفے وقفے سے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان مونسون کی بارشوں کا باقاعدہ آغاز بھی جلد ھو جائے گا۔
سندھ کی بات کی جائے تو اس سلسلے سے سندھ میں کہیں۔ کہیں آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان۔حیدرآباد دادو عمرکوٹ نوابشاہ لاڑکانہ سکھر خیرپور اور گردونواح میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان۔اس دوران کہیں ہلکی کہی تیز بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کی بات کی جائے تو 3 جولائی کی رات سے یہ سلسلہ شروع ہوگا جمعرات کی رات اس میں شدت آے گی۔اس دوران پنڈی اسلام آباد خوشاب میانوالی چکوال اٹک جہلم گجرات سیالکوٹ لالا موسیٰ لاہور گوجرانوالہ فیصلہ آباد سرگودھا چنیوٹ اور ساہیوال بوریوالا خانیوال اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان۔ ملتان بہاولپور بہاولنگر کوہ سلیمان مظفرگڑھ لیہ بھکر اور گردونواح میں بھی اچھی بارشوں کا امکان پنجاب میں تھنڈر سٹارم بننے کا سلسلہ جاری رہے گا۔پنڈی اسلام آباد لاہور گوجرانوالہ فیصلہ آباد میں اس دوران موسلادھار بارشوں کا امکان۔یہ سلسلہ 3 جولائی سے 10 جولائی تک اچھی شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔لاہور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان۔انشاءلله۔بارشوں کا یہ سلسلہ مغربی ہواؤں اور مونسون کے زیرے اثر ہوگا. -

رحیم یار خان جنسی ہراسگی ویڈیو اسکینڈل
نمائندہ باغی ٹی وی)ظاہر پیر میں سامنے آنے والے جنسی ہراسگی ویڈیو اسکینڈل میں مزید انکشافات سامنے آگئے, نوعمر لڑکوں کو سے زیادتی کرنے والے 9 رکنی گینگ کا انکشاف, گروہ کے ارکان نوعمر لڑکوں سے زیادتی کرکے ان کی ویڈیوز بناتے اور بلیک میل کرتے تھے , گروہ کے پانچ ارکان گرفتار , ویڈیوز برآمد , مقدمات درج , مزید تفتیش جاری , تفصیلات کے مطابق ظاہر پیر میں 3 روز قبل نوعمر لڑکے سے جنسی ہراسگی اور زمین پر ناک رگڑوا کر معافیاں منگوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہوئی جس میں شعیب حسن نامی ملزم 15 سالہ لڑکے شہزاد کو جنسی طور پر حراساں کرکے اس سے زمین پر ناک رگڑوا کر معافیاں منگواتا نظر آتا ہے , ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او رحیم یار خان نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سیف اللہ خان کورائی کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر ظاہر پیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں موجود ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا تھا پولیس زرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اس کام کے لئے 9 دوستوں سے مل کر گینگ بنا رکھا جن میں شعیب , عاصم عرف جمی , عمران , اکرام ,فیض فرید , محمد صفدر , ساجد , عمیر اور عببید شامل ہیں جو نوعمر لڑکوں کو اغوا کر کے بدفعلی کرتے اور ان کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے تھے , مطالبات پورے نا کرنے والے لڑکوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پہ ڈال دیتے تھے , ظاہر پیر پولیس نے ملزم شعیب کی نشاندہی پر اس کے 4 ساتھیوں شعیب , عاصم عرف جمی , عمران ,اکرام اور فیض فرید کو گرفتار کر لیا ہے جن کے موبائلز سے تین مختلف ویڈیوز برآمد ہوگئی ہیں جس پر پولیس نے 3 الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ,مقدمات میں بدفعلی , اغوا , تذلیل اور قتل کی دھمکیوں کی دفعات شامل ہیں, پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید ویڈیوز سامنے آنے کا امکان ہے , واضع رہے کہ ملزمان کافی عرصہ سے اس دھندہ میں ملوث تھے مگر بااثر ہونے کی وجہ سے کوئی ایکشن نہیں ہوتا تھا ,
