Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار

    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار

    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار

    ضلعی انتظامیہ نے نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کے لیے درخواست دی تھی، تندور مالکان نان کی قیمت 35 روپے اور روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کرنا چاہتے تھے۔ تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کا 15 کلو والا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ فائن آٹے کی بوری کا ریٹ 10 ہزار 800 روپے ہو گیا ہے۔

    تندور مالکان کا مؤقف ہے کہ آٹا مہنگا ہونے سے نان اور روٹی موجودہ قیمت پر فروخت نہیں کر سکتے لہذا قیمت بڑھانے کی اجازت دی جائے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور کی انتظامیہ نے تندور مالکان کو نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قیمت میں اضافے کی اجازت نہ دینے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے اجلاس بلا لیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے نان بائی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی گئیں ہیں

    شہر میں آٹا اور میدہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ پتیری سرخ روٹی 15 روپے، خمیری سفید روٹی 25 روپے، نان 30روپے، پراٹھہ اور روغنی نان کی قیمت بڑھا کر 50روپے کر دی گئی جبکہ چائے کا فی کپ قیمت بھی 50روپے مقرر کی گئی۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کے مطابق سرخ آٹا بوری 10ہزار روپے اور میدہ فائن آٹا بوری 11ہزار روپے کی ہوگئی۔

    شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ مہنگا آٹا اور میدہ خرید کر سستی روٹی اور نان نہیں دے سکتے، روٹی اور نان قیمتوں میں اضافہ آج جمعہ سے لاگو ہوگیا۔ جبکہ خیال رہے کہ رواں ہفتے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 406 روپے89 پیسے مہنگا ہوا اور 20 کلو آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت2400 روپے تک پہنچ گئی۔

  • بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں

    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں

    بھارتی وزیراعظم کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 100 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئی ہیں۔ نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی گجرات کے کارڈیولوجی اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ گئی، وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی خود تصدیق کی اور کہا کہ ان کی ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہتی ہے کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔


    اپویشن رہنما راہون گاندھی نے بھی بھارتی وزیراعظم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ اس مشکل وقت میں، میں ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ گہری تعزیت اور محبت کا اظہار کرتا ہوں۔

    مودی کی والدہ کی وفات پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

    پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی سے والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ والد ہ کے کھو نے سے بڑا کوئی نقصان نہیں ہوتا،نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ،

    خیال رہے کہ گزشتہ جون 2022 کو مودی کی ماں 100 واں جنم دن منایا گیا تھا. جبکہ انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ویب سائٹ پر شائع کیئے گئے مضمون میں انھوں نے لکھا تھا کہ ’ماں، یہ صرف ایک لفظ نہیں ہے، یہ زندگی کا احساس ہے جس میں پیار، صبر، اعتماد اور بہت کچھ ہے۔ آج میں اپنی خوشی، اپنی خوش قسمتی، آپ سب کے ساتھ بانٹنا چاہتا ہوں۔ میری والدہ 18 جون کو اپنے سوویں سال میں داخل ہو رہی ہیں۔‘

    مودی نے مزید لکھا تھا کہ ’اگرچہ ہمارے یہاں سالگرہ منانے کی کوئی روایت نہیں ہے لیکن خاندان میں نئی نسل کے بچوں نے اس بار والد کی صد سالہ پیدائش کے موقع پر 100 درخت لگائے ہیں۔

  • فٹبال کے بادشاہ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے

    فٹبال کے بادشاہ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے

    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے ہیں

    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے ہیں، وہ کئی سال سے گردے اور پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا تھے۔ کئی برسوں سے پیلے کی حالت تشویشناک تھی جبکہ ڈاکٹرز بھی ان کی طبعیت سے ناامید ہوگئے تھے، دو ہفتے قبل پیلے کو ایک مرتبہ پھر آئی سی یو میں داخل کروا گیا تھا۔ اس سے تین دن قبل انہیں بڑی آنت کے کینسر کے آپریشن کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔


    برازیلین کھلاڑی نے اپنے 21 برس کے کیریئر میں 1,363 میچوں میں 1,281 گول کیے، جس میں برازیل کے لیے 92 میچوں میں 77 گول بھی شامل ہیں، وہ 1958، 1962 اور 1970 میں تین بار ورلڈ کپ جیتنے والی برازیل کی ٹیم کا حصہ بھی تھے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے۔ پیلے 2000 میں فیفا کے صدی کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے تھے.

    تین ورلڈ کپ (1958، 1962 اور 1970 میں) جیتنے والے تاریخ کے واحد کھلاڑی 1968 میں 17 سال کی عمر میں دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئے جب فائنل میں انہوں میزبان سیوڈن کے خلاف دو گول کیے۔ 1977 میں ری ٹائر ہونے سے قبل وہ ایک ہزار سے زائد گول سکور کر چکے تھے۔

  • میں  نے کالج میں‌ کرینہ کپور کی حاضری پوری کی وویک اوبرائے

    میں نے کالج میں‌ کرینہ کپور کی حاضری پوری کی وویک اوبرائے

    بالی وڈ کے اداکار وویک اوبرائے جن کا کیرئیر تیزی سے اوپر گیا لیکن پھر انہو‌ں نے خود ہی کچھ ایسی ٍغلطیاں کیں کہ ان کا کیرئیرنیچے کی طرف آنے لگا. وویک اوبرائے نے ایشوریا رائے کے ساتھ دوستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سلمان خان کے ساتھ پنگا لیا تو پھر ان کا کیرئیر کہاں گیا انہیں بھی سمجھ نہیں آئی. اداکار وویک یقینا ایک باصلاحیت اداکار ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنے کالج کے دنوں‌کی یاد تازہ کی ہے . انہوں نے ان دنوں کو یاد کیا ہے جب کرینہ کالج میں‌نئی نئی گئیں تھیں اور اسی کالج میں‌وویک اوبرائے بھی پڑھتے تھے وہ ان سے تین چار سال سینئر تھے ، وویک کا کہنا ہے کہ چونکہ کرینہ کپور کالج میں نئی نئی آئیں تھیں انہیں وہاں کے طور طریقے نہیں معلوم تھے .ان

    کو کالج میں‌حاضری کے مسائل پیش آئے تو وہ کافی پریشان تھیں ، میں نے ایک دن ان کی پریشانی کو دور کر دیا میں ایڈمن آفس میں گیا اور وہاں جا کر کرینہ کپور کی ساری حاضری پوری کر دی، کرینہ بہت حیران ہوئیں انہوں نے کہا کہ یہ سب کیسے ہو گیا تو میں نے کہا کہ آپ جائیں موج کریں ھاضری پوری کر دی ہے میں نے .

  • میں‌ نے جو سوچا تھا اسی مقام پر ہوں پرینیتی چوپڑا

    میں‌ نے جو سوچا تھا اسی مقام پر ہوں پرینیتی چوپڑا

    بالی وڈ‌اداکارہ پرینیتی چوپڑا جو کہ پریانکا چوپڑا کی کزن بھی ہیں انہوں نے ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو دیکھتے ہی دیکھتے بالی وڈ کے افق پرچھا گئیں . ان کو آتے ہی بڑے بینرز کی فلمیں آفر ہوئیں. پرینیتی نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں وہ ایک بڑی تعداد میں‌فین فالونگ رکھتی ہیں اور ان کے مداح ان کی فلموں‌کے منتظر رہتے ہیں. حال ہی میں اداکارہ نے انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ جو وقت گزر گیا ہے میں اسکو بہت ہی زیادہ حیرانی کے ساتھ دیکھتی ہوں. میں‌ سمجھتی ہوں کہ جو وقت میری زندگی میں‌پیچھے گزرا ہے وہ بہت ہی اچھا تھا میں

    نے اسے بہت زیادہ انجوائے کیا. پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ انسان کی زندگی میں اسکی قسمت بہت اہم کردار ادا کرتی ہے میرا اس بات پر مکمل یقین ہے اس لئے میں‌کبھی بھی قسمت سے نہیں‌لڑتی. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌ کہا کہ ہر انسان جب اپنا کیرئیر شروع کرتا ہے تو اس کے کچھ خواب ہوتے ہیں میں‌نے بھی جب کیرئیر شروع کیا تو میرے کچھ خواب تھے ، اور میں سمجھتی ہوں‌کہ میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس سے مطمئن ہوں اور اسی مقام کا میں نے خواب دیکھا تھا.

  • کپور خاندان میں سب سے زیادہ معصوم کون ؟ کرشمہ کپور نے بتا دیا

    کپور خاندان میں سب سے زیادہ معصوم کون ؟ کرشمہ کپور نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور ماضی کی اداکارہ ببیتا اور اداکار رندھیر کپور کی بیٹی ہیں. انہوں نے نوے کی دہائی میں بالی وڈ میں قدم رکھا اور بہترین اداکاری کے بل پر وہ جلد ہی نمبر ون آرٹسٹوں کی لسٹ میں‌شامل ہو گئیں، ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں اور گانے ہیں ان کے گانوں پر ان کا یادگار رقص بھلا کون بھول سکتا ہے. کرشمہ کپور کے ایک انٹرویو کا ان دنوں انٹرنیٹ پر ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان سے پوچھا گیا ہے کہ کپور خاندان میں سب سے زیادہ سنجیدہ کون ہے تو انہوں نے کہا کہ رشی کپور سب سے زیادہ سنجیدہ ہیں وہ ٹو دی پوائنٹ بات کرتے ہیں، وہ پردے پر شوخ‌ و چنچل دکھائی دیتے ہیں لیکن گھر میں‌ اور فیملی میں‌بالکل سنجیدہ ہوتے ہیں، جب کرشمہ کپور سے سوال ہوا کہ کپور خآندان میں سب سے

    زیادہ معصوم کون ہے تو انہوں‌نے کہا کہ میرے پاپا رندھیر کپور ، جب ان سے سوال ہواکہ کپور خاندان میں‌سب سے زیادہ پڑھا لکھا کون ہے تو انہوں نے خاموشی اختیار کی جب ان سے پوچھا گیا کہ کپور خاندان میں کھانے کا شوق سب سے زیادہ کس کو ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ہی ، ہم جب بھی کہیں‌ کھانے کو کسی ہوٹل میں‌ جاتے ہیں‌ تو پچیس ڈشیں آڈر کر دیتے ہیں اور آس پاس جو بیٹھے ہوتے ہیں ان کو بھی بلا لیتے ہیں‌تاکہ وہ بھی ہمارے ساتھ کھانا کھائیں . انہوں نے کہا کہ کپور خاندان بہت کھلے دل کا ہے.

  • تنیشا شرما کی موت خود کشی نہیں بلکہ قتل ہے کنگنا رناوت سوشل میڈیا مہم میں کود پڑیں

    تنیشا شرما کی موت خود کشی نہیں بلکہ قتل ہے کنگنا رناوت سوشل میڈیا مہم میں کود پڑیں

    اداکارہ کنگنا رناوت ڈرامہ کوئین ہیں وہ کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں کہ جس میں‌ وہ کنٹرورسی کاحصہ نہ بنیں . حال ہی میں ٹی وی اداکارہ تنیشا شرما نے آن سیٹ خودکشی کی ہے. اس خود کشی کی ٹھوس وجوہات سامنے تو نہیں آ سکیں تاہم ان کی والدہ کا الزام ہے میری بیٹی کے کو سٹار شیزان خان نے میری بیٹی کو محبت کے جال میں پھنسا کر اسکو دھوکہ دیا اسے چھوڑ‌دیا جس کی وجہ سے اس نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی. شیزان خان فی الحال پولیس کی حراست میں ہے. لیکن اس سارے معاملےمیٕں بالی وڈ‌اداکارہ کنگنا رناوت کود پڑی ہیں اور انہوں نے

    اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک سٹوری شئیر کی ہے جس میں‌انہوں نے لکھا ہے کہ تنیشا کی موت بالکل بھی خود کشی نہیں ہے بلکہ یہ قتل ہے اور اس کے قتل کے پیچھے جو محرکات ہیں ان کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے . کنگنا نے مطالبہ کیا کہ تنیشا کے قتل کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیں اور ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے. دوسری طرف انتہا پسند ہندئوں کا بھی یہ کہنا ہےکہ مسلمان لڑکے ہندو لڑکیوں کو پیار کے جال میں‌پھنسا کر ان کو مسلمان کر کے شادیاں کررہے ہیں .

  • شاہ رخ خان نے بتا دیا کہ وہ کس قسم کا کردار کرنا چاہتے ہیں؟‌

    شاہ رخ خان نے بتا دیا کہ وہ کس قسم کا کردار کرنا چاہتے ہیں؟‌

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جو بھی کردار کرتے ہیں اسے امر کر دیتے ہیں، ان کی ہر فلم سے انہوں نے اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا نیگیٹو ہو یا پازیٹیو شاہ رخ‌خان نے ثابت کیا کہ وہ بالی وڈ‌کے کنگ ہیں. شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ وہ تب تک کوئی فلم سائن نہیں‌کرتے جب تک وہ پوری طرح سے کہانی نہ سن لیں اور اپنے کردار کو سمجھ نہ لیں. انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بہت سارے کردار ایسے ہیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں فرانسیسی ایکشن تھرلر فلم Leon The Professional سے بہت زیادہ متاثر ہوں. اس فلم میں جس

    طرح سے مرکزی کردار ادا کیا گیا ہے مجھے ایسے کردار کی تلاش ہے میں ایسا ہی کوئی کردار کرنا چاہتا ہوں. یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے ٹی وی اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور جب فلموں‌کا رخ کیا تو ان کی قسمت ایسی جاگی کہ آج تک انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں‌دیکھا . شاہ رخ خآن کا کیرئیر تیس سال پر محیط ہے اور آج بھی نمبر ون کی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں. آج کل شاہ رخ خآن کی فلم پٹھان بائیکاٹ‌کے ٹرینڈ میں ہے، اس فلم کو بین کئے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے.

  • سلمان خان نے گارڈ‌کو سنگیتا بجلانی کی کار کا دروازہ کھولنے سے روک دیا

    سلمان خان نے گارڈ‌کو سنگیتا بجلانی کی کار کا دروازہ کھولنے سے روک دیا

    سلمان خان حال ہی میں 57 برس کے ہو گئے ہیں انہوں‌نے اپنی 57 ویں سالگرہ بہت دھوم دھام کے ساتھ منائی. اس میں انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی . اس بار سلمان‌خان کی سالگرہ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ان کی سابقہ گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی نے شرکت کی . ان کی شرکت کی وجہ سے یہ سالگرہ کافی چرچا میں رہی . سلمان خان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی کو خاصا پروٹول کول دیا جب وہ سالگرہ کی تقریب سے فری ہو کر گھر جانے کےلئے وینیو سے باہر آئیں تو سلمان خان ان کے ساتھ ہی آئے . اور انہیں‌ گلے لگا کر ان کے ماتھے پر بوسہ دیا. سنگیتا

    بجلانی اس کے بعد اپنی گاڑی کی طرف بڑھیں تو ان کے گارڈ نے ان کی گاڑی کا دروازہ کھولنا چاہا ، سلمان خان نے گارڈ کو ہاتھ کے اشارے سے منع کیا اور خود سنگیتا کی گاڑی کا دروزاہ کھولا اور سنگیتا بجلانی کو رخصت کیا. یوں سلمان خان کی یہ سالگرہ اس لحاظ سے کافی چرچا میں رہی. یاد رہے کہ سنگیتا بجلانی اور سلمان خان شادی کرنے والے تھے کہ اداکارہ سومی علی کی وجہ سے یہ شادی ہوتے ہوتے رہ گئی. یہاں تک کہ شادی کے کارڈ بھی بٹ چکے تھے .

  • ثانیہ مرزا کی گلوکاری اور شوہر شعیب ملک کی حیرانگی

    ثانیہ مرزا کی گلوکاری اور شوہر شعیب ملک کی حیرانگی

    آج کل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا ایک شو جس کا نام ہے مرزا ملک شو وہ کافی چرچا میں ہے، اس شو سے پہلے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں بہت زیادہ پھیلیں لیکن ان دونوں کو اس شو میں ایک ساتھ دیکھ کر ایسی خبریں دم توڑ گئیں ہیں. حال ہی میں مرزا ملک شو میں ثانیہ مرزا نے گانا گا کر اپنے شوہر شعیب اور مداحوں کو حیران کر دیا ہے. شو میں ان کے شوہر شعیب ملک ملک نے گانے کنڈی نہ کھڑکاو راجا کے کچھ بول پڑھے جس پر ثانیہ مرزا نے فورا گانا پہچان لیا اور گا کر سنایا۔ثانیہ مرزا نے بہت اچھے انداز میں گانا گایا.ومی کرکٹر شعیب ملک اور ان

    کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے او ٹی ٹی پروگرام کا نیا پرومو جاری ہوگیا ہے۔ مرزا ملک شو کی دوسری قسط میں ہمایوں سعید مہمان ہیں، قسط کا پرومو یوٹیوب پر شیئر کیا گیا۔ پروگرام میں پاکستان کی سپر جوڑی نے ہمایوں سعید سے نیٹ فلکس سیریز دی کران میں لیڈی ڈیانا کے محبوب ڈاکٹر حسنات خان کے کردار کی ادائیگی کے متعلق بات کی۔اس شو کو بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہو رہی ہے ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نہایت ہی منجھے ہوئے انداز میں شخصیات کے انٹرویوز کررہے ہیں جو کہ دیکھنے والوں‌کے لئے دلچپسی کا باعث ہے .