Baaghi TV

Author: +9251

  • راولپنڈی، آئیسکو گرڈ سٹیشن میں آتشزدگی، کئی علاقوں‌ میں‌ بجلی غائب، شہری سراپا احتجاج بن گئے

    راولپنڈی، آئیسکو گرڈ سٹیشن میں آتشزدگی، کئی علاقوں‌ میں‌ بجلی غائب، شہری سراپا احتجاج بن گئے

    راولپنڈی میں آئیسکو کے 132 کے وی سیٹلائٹ ٹاؤن گرڈاسٹیشن میں آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا ہے جس پر پچھلے کئی گھنٹوں‌ سے بجلی غائب ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 6گھنٹےگزرنےکےبعدبھی بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی. شہرکے مختلف علاقوں میں اندھیروں کاراج ہے اور شدید گرمی سے شہری بے حال دکھائی دیتے ہیں.

    راولپنڈی میں مسلم ٹاؤن، صادق آباد، آفندی کالونی، شکریال، خرم کالونی میں بجلی غائب ہے اور شہریوں‌ کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے.

  • فیصل آباد میں ایسا کیا ہوا کہ مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی کو آگ لگا دی؟ اہم خبر

    فیصل آباد میں ایسا کیا ہوا کہ مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی کو آگ لگا دی؟ اہم خبر

    فیصل آباد میں پولیس کی طرف سے مبینہ تشدد کے نتیجہ میں‌ نوجوان کی موت واقع ہونے پر مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا اور زبردست توڑ‌ پھوڑ‌ کرتے ہوئے آگ لگا دی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فیصل آباد میں نوجوان کی تشدد سے موت واقع ہونے پر لواحقین اور اہل علاقہ پچھلے تقریبا دس گھنٹے سے احتجاج کر رہے تھے. مشتعل مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی پولیس اہلکاروں‌ نے بچوں کی لڑائی کے بعد گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا اور دوران تشدد سے مقصود نامی نوجوان وفات پا گیا۔ اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مشتعل مظاہرین نے چوکی میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور چوکی کو آگ لگا دی.

    مظاہرین کے اچانک دھاوا بولنے پر پولیس اہلکاروں کی دوڑیں‌ لگ گئیں‌ اور انہوں نے بڑی مشکل سے وہاں‌ سے بھاگ کر جان بچائی تاہم مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی کو نقصان پہنچایا اور وہاں‌ چوکی کے باہر کھڑی وین کی بھی توڑ پھوڑ کی. اس واقعہ کے بعد سی پی او فیصل آباد نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے جبکہ نوجوان کی موت پر اہل علاقہ ابھی تک سراپا احتجاج ہیں.

  • بی ایل اے کو بیرونی تعاون دینے والوں‌ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

    بی ایل اے کو بیرونی تعاون دینے والوں‌ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ کالعدم بی ایل اے نے پاکستان میں دہشت گردی کی کئی کارروائیاں کیں، بی ایل اے کو پاکستان میں 2006 سےکالعدم تنظیم قراردیا گیا تھا،

    امریکہ نے کالعدم تنظیم بی ایل اے پر پابندی لگا دی، اعلان امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر کیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ امید ہےامریکی اقدام سےکالعدم بی ایل اےکی کارروائیاں کم ہوں گی، امیدہےبی ایل اے کےکارندوں، سہولت کاروں، مالی تعاون کرنےوالوں کوپکڑا جائے گا، بی ایل اے کوبیرونی تعاون دینے والوں کو انصاف کےکٹہرے میں لایا جائے گا،

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امیدہےبی ایل اےکی سرگرمیوں کوبڑھاکرپیش کرنیوالوں کیخلاف گھیراتنگ ہوگا.

  • افغانستان سے فوجیں نکالنے کو دل توکرتا ہے لیکن ڈربھی  لگتا ہے وہ بڑا ماریں گے .ڈونلڈ ٹرمپ

    افغانستان سے فوجیں نکالنے کو دل توکرتا ہے لیکن ڈربھی لگتا ہے وہ بڑا ماریں گے .ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے امریکہ کی افغانستان میں بے بسی اور شکست خوردہ صورت حال پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے .امریکی صدر کے بیان سے امریکیوں پر افغان طالبان کے خوف کا سایہ ابھی تک منڈلا رہاہے.یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکا افغانستان سے تمام فوج نکالنا چاہتا تھا لیکن کابل میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ہے۔ پینٹگان حکام نے ایسا نہ کرنے پر قائل کیاہے۔

    واشنگٹن میں ایک انٹر ویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 18سال سے فوج افغانستان میں لڑ رہی ہے اور امریکا تمام فوجیوں کو کابل سے نکالنا چاہتا تھا لیکن پینٹاگان حکام نے ایسا نہ کرنےکا مشورہ دیا۔.ٹرمپ نے کہاکہ کابل میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ہے اور وہاں امریکی فوج کی موجودگی لازمی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان میں 16ہزار فوجی موجود تھے اور اب ان کی تعداد 9 ہزار رہ گئی ہے۔

  • گجرات: نواز شریف میڈیکل کالج کی بلڈنگ مکمل، اگلا سیشن نئی عمارت میں ہو گا

    گجرات: نواز شریف میڈیکل کالج کی بلڈنگ مکمل، اگلا سیشن نئی عمارت میں ہو گا

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ نواز شریف میڈیکل کالج کی عمارت کی تعمیر مکمل کر لی گئی، آئندہ تعلیمی سیشن سے میڈیکل کلاسز کالج کی عمارت میں منتقل کرنے کر دی جائیں گی، میڈیکل کالج میں فیکلٹی اور سپورٹنگ سٹاف کی پوسٹوں کی منظوری اور بھرتیوں کیلئے بلا تاخیر حکومت پنجاب سے رجوع کیا جائے، یہ ہدایات انہوں نے نواز شریف میڈیکل کالج کے دورہ کے موقع پر جاری کیں، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد عتیق، پراجیکٹ انجینئر، بلڈنگز اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو انجینئرز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل کالج کی اکیڈمک بلاک، کالج اساتذہ کیلئے رہائشگاہیں، سٹاف اور طلبہ کیلئے ہاسٹلز کی تعمیر کے بعد کالج انتظامیہ کے حوالے کئے جاچکے ہیں،سڑکوں کی تعمیر، مرکز ی گیٹ کی تنصیب کا عمل بھی مکمل،عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کی اپ لفٹنگ پروگرام کے تحت آپریشن تھیٹرز، میڈیکل اور سرجیکل وارڈز کی تعمیر بھی مکمل کی جاچکی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میڈیکل کالج میں نئے اساتذہ کے تقرر، موجودہ اساتذہ کی ترقیو ں سمیت زیر التواء معاملات کو جلد نمٹایا جائے نیز کالج کے انتظامی امور کیلئے درکار سٹاف کی پوسٹوں کی منظوری اور بھرتیوں کی اجازت کیلئے حکومت پنجاب سے رجوع کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ابتدائی طور پر موجودہ کالج میں دستیاب وسائل کو بھی نئی بلڈنگ میں منتقل کیا جائے گا۔

  • اخوت اس کو کہتے ہیں کہ …..سویڈن میں ڈاکٹر عاصم اخوت فاونڈیشن کے کوارڈینیٹر بن گئے

    اخوت اس کو کہتے ہیں کہ …..سویڈن میں ڈاکٹر عاصم اخوت فاونڈیشن کے کوارڈینیٹر بن گئے

    اسٹاک ہوم :پاکستان میں‌ فلاحی ادارہ جسے اخوت فاونڈیشن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اب اخوت کا یہ سلسلہ پاکستان سے باہر دیگر ملکوں میں بھی قائم ہونے لگا. اس سلسلے کی تازہ کڑی اخوت فاﺅنڈیشن کو سویڈن کے مختلف شہروں میں منظم کرنے اور وہاں رہنے والی پاکستانی کمیونیٹی کو اخوت کے لئے متحرک کرنے کی کوشش ہے۔ سویڈن کے اہم شہر اپسالا جہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے وہاں ڈاکٹر عاصم اعجاز کو اخوت سویڈن کا کوآرڈی نیٹر یا نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔

    اخوت سویڈن کے صدر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر عاصم اعجاز اپسالا میں رہنے والوں کو اخوت سے متعارف کرائیں گے اور اخوت کا پیغام عام کریں گے۔ اخوت سویڈن کے عہدیداروں نے ڈاکٹر عاصم اعجاز کو ان کے تقرر پر مبارکباد دی ہے .اس ادارے کے قیام کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کے تعاون سے اپنے ہم وطن غریب اور لاچار پاکستانیوں کی مدد کرنا ہے.

  • شہباز شریف نے رانا ثناء‌اللہ کی اہلیہ سے فون پر کیا بات کی؟ اہم خبر آ‌ گئی

    شہباز شریف نے رانا ثناء‌اللہ کی اہلیہ سے فون پر کیا بات کی؟ اہم خبر آ‌ گئی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے رانا ثناء‌اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ کو ٹیلیفون کیا اور راناثناءاللہ سے جیل میں ہونےوالے سلوک پراظہارافسوس کیا گیا اور اس کی مذمت کی ہے.

    رانا ثناء اللہ کی سکیورٹی کب واپس ہوئی، تحریری طور پر کسے آگاہ کیا تھا؟ اہم خبر آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران راناثناءاللہ کی اہلیہ نےشوہرکی گرفتاری سےمتعلق واقعات سےشہبازشریف کوآگاہ کیا اور کہا کہ میرے شوہر کو دوائیاں‌ بھی نہیں‌ دی جارہیں. شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی، وہ خود اور کارکنان آپ کے ساتھ ہیں‌.

    رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے ایسی چیز برآمد کرنے کا دعوی کہ سن کر آنکھیں کھلی رہ جائیں گی

    شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستانی عوام رانا ثناء‌اللہ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے. واضح‌ رہے کہ رانا ثناء‌اللہ کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا. ان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں‌ لکھا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی.

  • گجرات: آج سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں اور بغیر روٹ نمبر چاند گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا

    گجرات: آج سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں اور بغیر روٹ نمبر چاند گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ٹریفک مسائل پر قابو،جان لیوا حادثات کی روک تھام کیلئے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں اورروٹ کے بغیر چلنے والی چاند گاڑی کیخلاف آج سے کریک ڈاؤن کا آغاز، پٹرول پمپ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں اور بغیر روٹ پرمٹ چاند گاڑی چلانے والوں کو پٹرول فروخت نہیں کریں گے، یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا،اے سی گجرات محمد جمیل، سیکرٹری آر ٹی اے کامران اکبر، ڈی ایس پی ٹریفک محمد سعید، سب انجینئر منصور احمد، پٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کیلئے سروس موڑ تا کٹھالہ پھاٹک اولڈ جی ٹی روڈ کو ماڈل روڈ قرار دیا گیا، سیکرٹری روڈ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس آج سے سروس موڑ تا کٹھالہ پھاٹک جی ٹی روڈ پر چیکنگ کریں گے اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں اور بغیر روٹ پرمٹ چاند گاڑی چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گااور جب تک موٹر سائیکل مالکان ہیلمٹ نہیں دکھائیں گے اور چاند گاڑی مالکان روٹ پرمٹ حاصل کرکے روٹ نمبر آویزاں نہیں کرتے بند کی جانیوالی موٹر سائیکل اور چاند گاڑیاں نہیں چھوڑی جائیں گی۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن کے نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے انکے ممبران ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گے، شہریوں میں آگاہی کیلئے بینرز اور فلیکسز بھی لگائے جائیں گے، پمپ مالکان نہ تو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار اور نہ ہی روٹ نمبرکے بغیر چاند گاڑی کو پٹرول دیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ ضلع میں چلنے والی9ہزار سے زائد چاند گاڑیوں کیوجہ سے ٹریفک مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان مسائل کے ازالہ کیلئے شہر کو 6زونز میں تقسیم کرکے چاند گاڑی مالکان کو روٹ پرمٹ لینے کی ہدایت کی گئی تھی اسی طرح جان لیوا حادثات روکنے کیلئے ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کیلئے مناسب وقت دیا گیا تھا تاہم مزید کسی رعایت کی گنجائش موجود نہیں۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ جان لیوا حادثات کی روک تھام کیلئے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں نیز چاند گاڑی ڈرائیورز روٹ پرمٹ، اپنا ڈرائیونگ لائسنس بھی یقینی بنائیں۔

  • دوبئی:شہزادی حیا بنت الحسین جرمنی پہنچ گئیں سیاسی پناہ کی درخواست

    دوبئی:شہزادی حیا بنت الحسین جرمنی پہنچ گئیں سیاسی پناہ کی درخواست

    وبئی :دبئی کے حکمران خاندان کی آپس میں ناراضگیوں اور دوریوں کی خبریں تو گاہے بگاہے آتی رہتی ہیں لیکن رواں ہفتے شہزادی حیا بنت الحسین کی طرف سے جرمنی کی حکومت کو باقاعدہ درخواست نے شاہی محل میں ہلچلی مچا دی ہے .اطلاعات کے مطابق دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین ناراض ہو کر جرمنی پہنچ گئیں اور سیاسی پناہ کی درخواست دے دی۔

    اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین گھر سے ناراض ہو کر اپنی 11 سالہ بیٹی اور 7 سالہ بیٹے کے ہمراہ جرمنی پہنچیں جہاں انہوں نے دبئی میں اپنی جان کو درپیش خطرے کے باعث سیاسی پناہ کی درخواست بھی دے دی۔

    شہزادی حیا اور ان کے بچوں کو رواں برس جنوری کے بعد سے کسی بھی عوامی مقام پر نہیں دیکھا گیا،جس کی وجہ سے یہ خبریں اب تیزی سے گردش کررہی ہیں کہ شہزادی واقعی ملک چھوڑ چکی ہیں.شہزادی حیا شیخ محمد کی چھٹی بیوی ہیں اور وہ اردن کے موجودہ بادشاہ عبداللہ کی سوتیلی بہن بھی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ایک بیٹی بھی گھر سے ناراض ہو کر دبئی سے برطانیہ پہنچی تھیں ۔

  • راولپنڈی پولیس کی کاروائی بڑی تعداد میں ملزمان گرفتار

    راولپنڈی پولیس کی کاروائی بڑی تعداد میں ملزمان گرفتار

    راولپنڈی :پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کاروائی میں23ملزمان گرفتار کر کے 4250گرام چرس،104لیٹر شراب،13بوتل شراب،7پستول30بور مع50روند،1پستول9ایم ایم مع3روند برآمد کر لئے تھانہ پیرودھائی پولیس نے جاوید سی1100گرام چرس،تھانہ نصیر آباد پولیس نے نزاکت سی1900گرام چرس،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے غلام عباس سی1250گرام چرس،تھانہ رتہ امرال پولیس نے قیصر سے 4لیٹر شراب، تھانہ وراث خان پولیس نے عبدالرئوف سے 5لیٹرشراب ،تھانہ بنی پولیس نے شہزاد سی20لیٹر شراب،سانول سی20لیٹر شراب،الیاس سے 10لیٹر شراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے حیدر سی12بوتل شراب،ثاقب سے 10لیٹر شراب،تھانہ مورگاہ پولیس نے چاند سی1بوتل شراب،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے رکن زمان سے 20لیٹر شراب،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے عمر سی5لیٹرشراب ،تھانہ روات پولیس نے اکرام سی10لیٹر شراب،تھانہ وارث خان پولیس نے احسن سی1پستول9ایم ایم مع 3روند،عثمان سی1پستول30بور مع3روند،تھانہ صادق آباد پولیس نے حسن سی1پستول30بور مع3روند،تھانہ ویسٹریج پولیس نے وحید اختر سی1پستول30بور مع4روند،تھانہ نصیر آباد پولیس نے لیاقت سی1پستول30بور مع3روند،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ساجد سے 1پستول30بور مع5روند،بخت محمد سے 1پستول30بور مع4روند،عزیز سی25روند 30بور،تھانہ روات پولیس نے احسان سے 1پستول30بور مع3روندبرآمد کرلئے۔