Baaghi TV

Author: +9251

  • جس بیرک میں رانا ثناء‌اللہ کو رکھا گیا ہے وہاں‌ کیا حالات ہیں؟ اہلیہ نبیلہ مریم نواز کے فون پر آبدیدہ ہو گئیں

    جس بیرک میں رانا ثناء‌اللہ کو رکھا گیا ہے وہاں‌ کیا حالات ہیں؟ اہلیہ نبیلہ مریم نواز کے فون پر آبدیدہ ہو گئیں

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ نے کہا ہے کہ راناثنااللہ کوجس بیرک میں رکھاگیاہےوہاں پنکھابھی نہیں ہے. انہیں‌ ادویات دینے کی اجازت بھی نہیں دی گئی. یہ باتیں انہوں‌ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طرف سے ٹیلیفون کئے جانے پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے کیں.

    رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے کتنے کلو ہیروئن برآمد ہوئی اور کہاں‌ سمگل کی جانی تھی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق نبیلہ ثناء‌اللہ کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ کوکھانا دینےگئےمگرجیل اہلکاروں نےواپس بھجوادیا. ادھر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اہلیہ راناثناءاللہ کےحوصلے بلند ہیں،خندہ پیشانی سے مشکل حالات کا سامنا کرنےکااعادہ کیا.

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    مریم نواز نے رانا ثناء‌اللہ کی اہلیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ انہیں‌ جب اور جہاں میری ضرورت پڑے گی میں ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہوں.

  • ویانا:پاکستان اور افواج پاکستان سے محبت واظہاریکجہتی ،فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

    ویانا:پاکستان اور افواج پاکستان سے محبت واظہاریکجہتی ،فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

    ویانا :پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد ویانا کی فضاوں کو پاکستانی کمیونٹی نے یہ نعرے لگا کر معطر کر دیا .ویانا سے اطلاعات کے مطابق پاکستان اور افواج پاکستان سے محبت کا ویسے تو ہر لمحے اور ہر موقع پر اظہار کیا جاتا ہے لیکن کسی دوسرے ملک میں بڑے پیمانے پر ایسے پروگراموں کا انعقاد وطن سے محبت کی یاد اور تازہ کردیتا ہے. ایسے ہی پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں میں ہوں پاکستانی پاکستان زندہ باد امن ریلی کا انعقاد پاکستانی کمیونٹی ویانا آسٹریا کی جانب سے یو این اوکے دفتر کے سامنے کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے آسٹریابھر کے چھوٹے بڑئے شہروں سے پاکستان کی محبت میں بھر پور شرکت کرکے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پاکستانی کمیونٹی کا ولولہ اور جوش و جذبہ قابل دید تھا۔میں ہوں پاکستانی پاکستان زندہ باد امن ریلی میں پاکستانی شرکاء نے پاکستانی سبز ہلالی پرچم اور بینر اُٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرئے درج تھے

    ریلی کا مقصد پاکستان اور پاکستانی سیکورٹی فورسزکو سرہانا اور عالمی برادری کو باور کوکرانا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ اور امن کے لیے کسی بھی نسلی یا گروہی تفریق کے بغیر اپناکردارادا کرتا رہے گا۔مختلف مقررین نے پاک فوج کو دہشت گردی کے خلاف زبردست کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا اور پی ٹی ایم کے نفرتی بیانیے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کو درپیش موجودہ چیلنجز کا سامنا اور ایسی منفی قوتوں کا سدباب کرنے کیلیے تمام پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جو بھی پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ ملکر پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرئے گا اُس کو اُس کے انجام تک پہنچایا جائے گاپاکستان ایک پرُامن سوچ رکھنے والا ملک ہے ۔

  • شارجہ کے فرمانروا شیخ سلطان بن محمد کے بیٹے شیخ خالد بن سلطان وفات پا گئے، شارجہ میں سوگ کی کیفیت

    شارجہ کے فرمانروا شیخ سلطان بن محمد کے بیٹے شیخ خالد بن سلطان وفات پا گئے، شارجہ میں سوگ کی کیفیت

    شارجہ کے فرمانروا اور اماراتی سپریم کونسل کے ممبر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کے بیٹے شیخ خالد بن سلطان بن محمد القاسمی وفات پا گئے ہیں جس پر شارجہ کے شاہی خاندان میں‌ سوگ کی کیفیت ہے جبکہ شارجہ میں‌ رہنےو الے عوام بھی غم کی کیفیت سے دوچار ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ خالد بن سلطان برطانیہ میں فوت ہوئے ہیں .شارجہ میں‌ شاہی حکمران کے دربار کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ خالد بن سلطان لندن میں مقیم تھے جب رضائے الٰہی سے اُن کی زندگی اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ جواں سال شہزادہ خالد بن سلطان کی وفات پر شارجہ میں تین دِن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر تمام سرکاری عمارات پر اماراتی پرچم سرنگوں رہیں گے ۔ شہزادہ خالد بن سلطان بھری جوانی میں‌ وفات پا گئے ہیں. نوجوانی میں ہی ان کی وفات پر شارجہ میں‌ ہر کوئی غمگین ہے.

    شہزادہ شیخ خالد بن سلطان کی میت کے شارجہ پہنچنے کا انتظار کیا جارہا ہے جبکہ اُن کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ شارجہ کے شاہی دربار کی جانب سے جاری اعلان میں شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی ، اُن کے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور مرحوم شیخ خالد کی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دُعا بھی کی گئی ہے۔ شہزادہ خالد کی وفات کی خبر پر دیگر اماراتی ریاستوں کے فرمانرواؤں، اعلیٰ حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور ممتاز کاروباری افراد کی جانب سے انتہائی افسوس اورغم کا اظہار کیا گیا ہے،

    شارجہ کے فرمانروا اور اماراتی سپریم کونسل کے ممبر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی سے ان کے بیٹے شیخ خالد بن سلطان بن محمد القاسمی کی وفات پر اہم شخصیات اور مختلف ملکوں‌ کے سربراہان اور نمائندوں‌ کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے.

  • ماسکو:روسی آبدوز میں‌آگ بھڑک اٹھی ،14 فوجی ہلاک کئی دیگرزخمی

    ماسکو:روسی آبدوز میں‌آگ بھڑک اٹھی ،14 فوجی ہلاک کئی دیگرزخمی

    ماسکو: روسی وزارت دفاع کے مطابق Losharik نامی روسی آبدوز میں آگ لگنے کے وجہ سے چودہ فوجی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئےہیں.روسی حکام کا کہناہے کہ آگ پر قابولیا گیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔روسی وزارت دفاع کے حکام نے ماسکو سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آبدوز میں آگ شمال میں روسی سمندری حدود میں لگی اور تمام فوجی دم گھنٹے کے باعث مرگئے۔حکام نے مزید کہا کہ آبدوز کو بحیرہ برینٹ کے بندرہ گاہ پر لایا گیاہے اور آگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

    یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ دسمبر2016 میں ہوا جب روسی فضائیہ کے کریش ہونے میں ریڈ آرمی اہلکاروں سمیت 92 فوجی ہلاک ہوگئےتھے.یہ طیارہ روس سے شام جاتے ہوئے تباہ ہوا تھا جس میں‌سوار سارے افراد ہلاک ہوگئے تھے.

  • ماسکو: روس کا جدید ترین انٹرسیپٹ میزائل کا کامیاب تجربہ

    ماسکو: روس کا جدید ترین انٹرسیپٹ میزائل کا کامیاب تجربہ

    ماسکو:روس کو کہیں آبدوز میں دھماکے کے نتیجے میں‌ہلاکتوں کا غم تو دوسری طرف اپنے دفاع کو پہلے سے بہتر کرنےکے لیے مزید اقدامات کرنے کی خوشی .ماسکو سے روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق جدید ترین انٹرسیپٹ میزائل کا یہ تجربہ قزاقستان کی ٹیسٹ سائٹ سے کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل بیلسٹک میزائلوں کا پتہ لگا کر انہیں فضا ہی تباہ کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔

    روسی دفاعی حکام نےمیزائل تجربے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے یہ تجربہ طے شدہ معیاروں کے مطابق انجام پایا ہے۔سابق سویت یونین نے مغربی ملکوں کی جانب سے بین البراعظمی ایٹمی میزائلوں کے خطرات کے پیش نظر قزاقستان کی ٹیسٹ سائٹ پر انٹر سیپٹ میزائلوں کی تیاری کا خفیہ پروگرام شروع کیا تھا۔

  • ہم نے نظریہ پاکستان بھلا دیا ، جن قوموں‌ نے ریاست مدینہ کے اصول اپنائے ترقی سے ہمکنار ہوئیں، عمران خان

    ہم نے نظریہ پاکستان بھلا دیا ، جن قوموں‌ نے ریاست مدینہ کے اصول اپنائے ترقی سے ہمکنار ہوئیں، عمران خان

    وزیرِاعظم پاکستان عمران خان سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے ملاقات کی ہے. اس موقع پر شرکاء نے وزیراعظم کوکرپشن کےخاتمےکےحوالےسےاقدامات اٹھانےپر خراج تحسین پیش کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ملاقا ت کے دوران وزیردفاعی پیداوارزبیدہ جلال بھی موجود تھیں. وزیر اعظم عمران خان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گوادرعنقریب ایک ترقی یافتہ علاقہ بنےگا،سی پیک کی وجہ سےبلوچستان میں ترقی،روزگارکےبےشمارمواقع میسرہوں گے. سی پیک کی وجہ سےبلوچستان بہت اہمیت کاحامل ہے. ہمیں گورننس،صحت،تعلیم کانظام ٹھیک کرناہےجس کیلئےہم اقدامات کررہےہیں.

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان بہت جلدخوشحال صوبہ بنےگا، ہم اُس نظریئےسےدورہوگئےجس کی بنیادپرپاکستان کاقیام عمل میں آیاتھا. قومیں حکمرانوں کی جوابدہی کی بنیادپرترقی کرتی ہیں، قومیں قانون کی عملداری،یکساں اطلاق،میرٹ کی بالادستی پرترقی کرتی ہیں. جوقومیں ان اصولوں سےپیچھےہٹ گئیں وہ ترقی نہ کرسکیں، جن اقوام نےمدینہ کی ریاست کےاصول اپنائےوہ ترقی سے ہمکنارہوئیں. ملاقات کے دوران شرکاء نے وزیراعظم کوکرپشن کےخاتمےکےحوالے سے اقدامات اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا.

  • بھارت:مسلمانوں کے قتل عام اور تشدد کے خلاف مالیگاوں کے 1 لاکھ سے زائد مسلمانو‌ں کااحتجاج

    بھارت:مسلمانوں کے قتل عام اور تشدد کے خلاف مالیگاوں کے 1 لاکھ سے زائد مسلمانو‌ں کااحتجاج

    مالیگاﺅں :بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور تشدد کے خلاف مالی گاوں کے 1 لاکھ سے مسلمان احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے .مسلمانوں کے پر ہونے والے ظلم و تشدد کو روکا جائے.اب مسلمان ظلم اور تشدد برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہیں.اس حوالے سے مالی گاوں کے شہید اسمارک پارک میں بہت بڑا اجتماع ہوا .جس میں مسلمانوں نے ہندو انتہا پسندوں کے ظلم وتشدد کو روکنے کا مطالبہ کردیا .

    جمعیت علماءسے منسلک افراد اور کچھ مقامی این جی اوز کی کوششوں سے منعقد اس ریلی کے دوران لوگوں نے اپنی بات سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ”ہم بدلا نہیں چاہتے اور ہم تشدد میں یقین بھی نہیں رکھتے۔ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ اس ریلی میں لوگ شہید اسمارک پر جانے سے پہلے مالیگاوں قلعہ میں جمع ہوئے اور وہاں پر جذباتی تقریریں بھی ہوئیں۔ تقریروں میں پولس انتظامیہ اور ریاستی و مرکزی حکومت سے گزارش کی گئی کہ وہ آئین کو مٹی میں نہ ملنے دیں اور شر پسند عناصر پر کنٹرول کریں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جھارکھنڈ میں تبریز انصاری کی بھیڑ نے زبردست پٹائی کر دی تھی جس سے وہ بیہوشی کی حالت میں چلے گئے تھے اور پھر علاج کے دوران ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔ تبریز کی اہلیہ نے اس سلسلے میں بتایا کہ 17 جون کی رات اس کا شوہر تبریز انصاری جمشید پور سے گاوں لوٹ رہا تھا جب دھت کیڈیہہ گاوں میں کچھ لوگوں نے انھیں گھیر لیا اور پٹائی شروع کر دی۔ چوری کے الزام میں رات بھر تبریز کو بجلی کے پول سے باندھ کر رکھا گیا اور اس کی بے رحمی سےتشدد کرتے رہے۔ اس دوران اسے ’جے شری رام‘ اور ’جے ہنومان‘ کے نعرہ لگانے کے لیے بھی کہا گیا۔ نعرہ لگانے کے باوجود بھیڑ انھیں پیٹتی رہی۔ صبح نیم مردہ حالت میں تبریز کو پولس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ بعد میں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی تھی۔

  • کرتار پور راہداری، پاکستانی اور بھارتی حکام کا دوسرا اجلاس کب ہو گا؟ حتمی تاریخ‌ کا اعلان کر دیا گیا

    کرتار پور راہداری، پاکستانی اور بھارتی حکام کا دوسرا اجلاس کب ہو گا؟ حتمی تاریخ‌ کا اعلان کر دیا گیا

    ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کرتار پور راہداری سے متعلقہ اجلاس میں‌ متعلقہ معاملات کی جلد تکمیل کی خواہش رکھتا ہے اور نومبر میں بابا گرو ناننک کے 550ویں سالگرہ پر راہداری کو آپریشنل کرنا چاہتا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاکستان نے کرتار پور راہداری کے حوالہ سے دوسرے اجلاس کا شیڈول بھارت کو دے دیا ہے جس کے تحت دونوں ملکوں‌ کے حکام کے درمیان ملاقات 14 جولائی کو واہگہ میں ہوگی، قبل ازیں‌ گزشتہ ماہ بھارت کی جانب سے 11 سے 14 جولائی تک لاہور کے واہگہ بارڈر پر مذاکرات کی تجویز دی گئی تھی تاہم پاکستان کی جانب سے اس تجویز کے جواب میں کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی تھی۔

    رپورٹ‌ کے مطابق دنیا بھر کے سکھوں‌ میں‌ کرتار پور راہداری کے حوالہ سے پاکستان کے موقف اور اس سلسلہ میں‌ اٹھائے جانے والے اقدامات کی تائید و حمایت کی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ سکھوں‌ کو پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد دیکھ کر بھارت کرتارپور کوریڈور سے متعلق پاکستان سے بات چیت پر تیار ہوگیا ہے اور بھارت کی جانب سے مذاکرات کی تجویز بھی دی گئی تھی، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی کرتار پورا رہداری پر دوسرے اجلاس کا شیڈول بھارت کو دے دیا ہے۔

    یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرتارپور راہداری کے حوالہ سے اس سے قبل کئی مرتبہ میٹنگز ہو چکی ہیں.

  • پرے ہٹ لو  فلم  کیسی ہوگی؟  ایاز خان

    پرے ہٹ لو فلم کیسی ہوگی؟ ایاز خان

    کچھ عرصہ قبل ماہر ہ خان کے انسٹا گرام سے ایک شارٹ ویڈ یو ریلیز ہوئی ۔۔جس میں وہ لال رنگ کا جوڑا پہنے ”پرے ہٹ “ کہتی نظر آئیں ۔۔یہ سین اُنکی آنے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ سے تھا۔ چند روز پہلے اس فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیاہے ۔۔اگر چہ اس فلم میں ماہر ہ کا لیڈ رو ل نظر نہیں آتا۔۔لیکن شائد لیڈ رول میں وہ لوگوں کو اتنا متاثر نہ کر پاتیں جو انہوں نے اپنے سائیڈ رول میں کیاہے ۔

    پرے ہٹ لو فلم کا ٹریلر دیکھتے ہی ایسا لگتاہے جیسے یہ بڑٹش لو کامیڈی فلم ” فور ویڈنگز اینڈ اے فیونرل“ کو سامنے رکھ کر بنائی گئی ہے ۔جو ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو کسی شادی میںاچانک کسی لڑکی سے ملتا ہے او ر اسے اپنی منزل سمجھ بیٹھتا ہے ۔۔۔۔پرے ہٹ لو میں بھی یہی کہانی نظر آتی ہے ۔۔ٹریلر بڑی حویلی میں شادی کی تقریبات دکھائی گئی ہیں. شروع میں فلمسٹار ندیم ایکٹر شہریار کو کہتے نظر آتے ہیں ”تم ڈرامہ ایکٹر ہو نہ“۔۔۔ویسے تو اس فلم میں سارے ہی ڈرامے سے آئے ہوئے ہیں ۔۔کیا کریں پاکستان میں فلم انڈسٹری تو رہی نہیں۔۔بس اب انہی سے ہی کام چلے گا لیکن اچھا چل نکلا ہے ۔۔ فلمسٹار میر ا جو فلم باجی میں لیڈ رول کررہی ہیں وہ بھی پر ے ہٹ لو کے ٹریلر میں ڈانس کرتی نظر آئی ہیں ۔

    ٹریلر پرے ہٹ لو 

    اس فلم میں شہریا ر (غریبوں کا ر ہتک روشن) اور مایا علی (طیفا گر ل) کا مر کزی کردارہے۔ عاصم رضا کی گزشتہ فلم ہو من جہاں میں شہر یا ر کے ساتھ ماہرہ خان کا مرکزی کردار تھا۔
    شہریار ایک ایسا لڑکا ہے جو شادیوں میں شرکت کرتاہے لیکن خود اپنی شادی کے نام سے دور بھاگتاہے ۔پھر اچانک۔۔۔جیسے کہ فلموں میں ہوتاہے ۔۔ایک لڑکی (مایا علی )پر اُسکی نظر پڑتی ہے جوچراغوں کے پیچھے سے نمودا ر ہوتی ہے ۔۔اور وہ اسے دیکھتا ہی رہ جاتاہے۔۔جیسے کہہ رہا ہو تو ہی وہ حسیں ہے ۔۔جس کی تصویر خیالوں میں مدت سے بنی ہے ۔۔خیر ایسی شاعری اب کہاں
    سننے کو ملتی ہے ۔۔لڑکا لڑکی ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں ۔۔اور ہندی فلموں کی طرح شادی والی حویلی کی چھت پر اکیلے ملتے نظر آتے ہیں اور فیض کے شعر ایک دوسرے کو سناتے نظر آتے ہیں ۔ اس کے بعد گانا ۔ موج مستی ۔بس کی چھت پر سفر ۔پھر وہی جو ہوتاہے۔ ۔جو کہ اس فلم کے ٹائٹل سے بھی واضع ہے کہ ۔”پر ے ہٹ لو“ لڑکی لڑکے کو کہتی نظر آتی ہے کہ عشق وشق کے چکرمیں تو نہیں پڑ گئے ۔۔۔اور پڑنا بھی مت ۔۔اور پھر اچانک اسے اپنے منگیتر سے اُسے ملواتی ہے تو اُسے احساس ہوتاہے کہ وہ تو واقعی اس چکر میں پڑ چکاہے ۔۔۔اسکے بعد ایکٹر کی آنکھیں لال اور لڑکی کو پکڑ کر اسے گزرے لمحوں کا احسا س دلاتانظر آتاہے۔۔اور لڑکی اسے جھٹک کرایک طرف کرتی ہے . پھر اچانک کسی کی موت دکھائی گئی ہے ٹریلر میں جان اس وقت پڑتی ہے جب ماہرہ خان کی اچانک دھانسو انٹری ہوتی ہے۔
    بہت بڑے سیٹ پر مجرہ کرتی جلو ہ گر ہوتی ہیں۔ماہرہ خان کے اس ڈانس کو دیکھ کر مادھوری ڈکشٹ کاخیال آتاہے . یہی نہیں ڈائریکٹر ماہرہ خان کوکئی آئینوں میں دکھا کر فلم مغل آعظم میں مدھو بالا کے گانے جب پیار کیا تو ڈرنا کیا سے بھی متاثر نظر آتاہے ۔
    فلم میں کامیڈی کے لیےوہی گھسے پھٹے اداکاروں احمد بٹ او ر ڈارمہ ایکٹریس مومو حنا دلپزیر وغیر ہ کو ڈالا گیاہے ۔۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ واقعی فلم بینوں کو ہنسا پاتے ہیں یانہیں۔کیونکہ ”ہو من جہاں میں“ کامیڈی کا فقدان تھا ۔
    ٹریلر کے آخر میں فواد خا ن کی مہمان اداکار کی طرح انٹری ہے جو شاہ رُخ کی طرح زندگی کا فلسفہ جھاڑتے نظر آتے ہیں کہ ”لوگوں کو مزہ کراﺅ انہیں جینا مت سکھاﺅ “ لگتاہے فواد خان کا ےہ مشورہ حمزہ عباسی کے لےے ہے ۔جو آئٹیم سانگ کے خلاف باتیں کرتے نظر آتے ہیں .
    مہمان اداکاروں کو فلم میں ڈالنا فلم کی پرموشن کا پرانا فارمولا ہے اپنی پہلی فلم ہومن جہاں میں بھی عاصم رضا نے حمزہ علی عباسی ، فواد خان، زوہیب حسن اور سائرہ شہروزجیسے مہمان اداکاروں کا سہارہ لیاتھا.
    ٹریلر سے نظر آتا ہے کہ بڑے بجٹ کی فلم ہے ۔سنمیٹو گرافی سے لے کر پروڈکشن میں جان نظر آتی ہے۔
    بہاولپور سے لیکر استبنول کے مناظر۔دکھائے گئیں ہیں ۔ کچھ لوگ اسے گھسی پھٹی لو سٹوری کہہ رہے ہیں آج کل نیا آئیڈیا بہت ہی مشکل ہے ۔ہر آنے والی فلم یا تو ری میک ہے یا پھر کئی فلموںکا چربہ نظر آتی ہے ۔ہر فلم کسی نہ کسی پرانی کہانی سے متاثر ہوتی ہے لیکن فلم کا سکرپٹ، ڈائلاگ ، ٹریٹمنٹ ، اسکی پروڈکشن اور خاص طور پر ایکٹنگ اسے نیا اور الگ بناتی ہے۔جیساکہ شاعر نے کہا ہے کہ
    سیف انداز بیاں رنگ بدل دیتا ہے ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں
    امید کی جاتی ہے فلم پر ے ہٹ لو میں یہ کوشش کی گئی ہے اور یہ فلم شائقین کو اچھی انٹرٹینمٹ فراہم کرے گی ۔

  • دوحہ:کھیل کے میدان سے اچھی خبر،پاکستان نے ورلڈ سنوکر کپ جیت لیا

    دوحہ:کھیل کے میدان سے اچھی خبر،پاکستان نے ورلڈ سنوکر کپ جیت لیا

    دوحہ:اہل پاکستان کے لیے کھیل کے میدان سے ٹھنڈی اور اچھی خبریں آنے لگیں.جس سےپاکستانیوں کی خوشیوں میں اضافہ ہوا ہے.دوحہ میں ہونے والے ورلڈ سنوکر کپ میں‌پاکستان نے فائنل میں‌اپنے روایتی بھارتی حریف کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے.اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹیم محمدبلال اوراسجد اقبال شامل تھے

    ورلڈ ٹیم سنوکر کپ میں 18ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی اس سے قبل دوحہ میں پاکستان نے ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی.یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت کھیل کے حوالوں سے کبھی خوشی والی خبریں اور کبھی پریشانی والی خبریں گردش کرتی رہی ہیں. دوحہ میں اس کامیابی کے بعد قوم لندن سے بھی اچھی خبروں کی توقع رکتھی ہے.