Baaghi TV

Author: +9251

  • رانا ثناء اللہ کے بعد گرفتار کئے گئے لیگی رہنما کو رہا کر دیا گیا، پولیس کہاں‌ لے گئی تھی؟ اہم خبر

    رانا ثناء اللہ کے بعد گرفتار کئے گئے لیگی رہنما کو رہا کر دیا گیا، پولیس کہاں‌ لے گئی تھی؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء‌اللہ کے بعد گرفتار کئے گئے ن لیگی رہنما شیخ اعجاز احمد کو چھوڑ دیا ہے.

    جس بیرک میں رانا ثناء‌اللہ کو رکھا گیا ہے وہاں‌ کیا حالات ہیں؟ اہلیہ نبیلہ مریم نواز کے فون پر آبدیدہ ہو گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شیخ‌ اعجاز احمد نے کہاکہ پولیس نے 5 گھنٹوں تک سڑکوں پرگھمانے کےبعد امین پورانٹر چینج کے قریب انہیں‌ چھوڑ دیا. انہوں نے کہاکہ مجھےاحتجاجی ریلی کی قیادت سےروکنے کے لیےحراست میں لیاگیا تھا.

    رانا ثناء اللہ کو کب اور کیسے معلوم ہوا کہ ان کی گاڑی میں ہیروئن ہے؟ قمر الزمان کائرہ نے حیران کن دعویٰ کر دیا

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نےکہاکہ آپ کوحراست میں لینےکااوپرسےحکم ملا تھا. انہوں نے کہاکہ میں‌ نے فون کر کے ڈرائیور اور دوستوں کواطلاع دی اوراب گھرپہنچا ہوں. واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد شیخ‌اعجاز احمد نے احتجاج کا اعلان کیا تھا جس پر انہوں‌ نے احتجاج کا اعلان کیا تھا. کہاجارہا ہے کہ انہیں‌ احتجاج سے روکنے کیلئے حراست میں‌ لیا گیا تھا تاہم اب انہیں‌ رہا کر دیا گیا ہے اور وہ اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں.

  • میں نے نوازشریف اور زرداری کوکہا تھا کہ نیب کو ختم کردو ورنہ؟مولانا فضل الرحمن کے شکوے

    میں نے نوازشریف اور زرداری کوکہا تھا کہ نیب کو ختم کردو ورنہ؟مولانا فضل الرحمن کے شکوے

    اسلام آباد:میں نے نواز شریف اور زرداری کو مشورہ دیا تھا کہ نیب کو ختم کردو ابھی موقع ہے ورنہ ہمیں سب کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا.ان خیالات کا اظہار میدان سیاست کے معروف پلیئر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا .مولان فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نیب ڈمی ادارہ ہے جو مشرف کے وقت سے استعمال ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا قوم کے لیے بڑی خبر ہے جس میں تمام فیصلے متفقہ ہوئے۔مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر سب کا اتفاق تھا، یقین ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نظر ہو گی کہ چیئرمین سینیٹ کو کیسے تبدیل کیا جائے، عدم اعتماد کی تحریک کے لیے ارکان کو منظم کرنا ہو گا۔

    مولانا فضل الرحمن کی باتون سے اے پی سی میں اختلافات کی بو بھی آرہی تھی جب ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی رائے ہے کہ اے پی سی کی سربراہی کرنے والا ہی رہبر کمیٹی کی سربراہی کرے لیکن اگر یوسف رضا گیلانی سربراہی کریں تو مجھے اعتراض نہیں ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف کا آدمی اسٹیٹ بینک میں بٹھا دیا، حکومت نے باہر کا آدمی ایف بی آر میں بٹھا دیا، ملک کے حالات ایسے ہیں کہ نواز شریف جیسے آدمی کے لیے بھی ملک کی معیشت کو ٹھیک کرنا مشکل ہو گا۔

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے متعلق مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں سے تحریکیں ختم نہیں ہوتیں بلکہ انہیں جلا ملتی ہے، رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر کے ڈراما رچایا گیا ہے، جسے علم ہو کہ اسے گرفتار کیا جانا ہے تو کیا وہ اس طرح کرے گا؟ چیئرمین نیب سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے پاس آئے اور کہا میرا بہت احترام کرتے ہیں۔ چیئرمین نیب مجھے ملنے آئے تو میں نے انہیں نہیں پہچانا، میں نے انہیں وہی احترام دیا جو ملنے آئے شخص کو دیا جاتا ہے لیکن بعد میں مجھے بتایا گیا کہ جو آپ سے ملنے آئے وہ چیئرمین نیب تھے جس پر میں نے ان لوگوں سے کہا مجھے بتانا تو چاہیے تھا کہ یہ چیئرمین نیب تھے۔

  • راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی

    راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی

    راولپنڈی :پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی میں 4قمار بازوں کو گرفتار کر کے 5200روپے ،1لیپ ٹاپ،ایل سی ڈی1 اور 7 موبائل فون برآمد کر لئے, تھانہ پیرودھائی کو اطلاع ملی کہ مارگلہ ہسپتال کے سامنے زیر تعمیر بلڈنگ میں کچھ مشکوک افراد موجود ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف شعیب نواز،سبحان اللہ ،منیراور عرفان کو گرفتار کر کے 5200روپے ،1لیپ ٹاپ،ایل سی ڈی1 اور 7 موبائل فون برآمد کر لئے۔

  • بھارت نے بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دے دی

    بھارت نے بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دے دی اور سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی. بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور بنگلادیش کو 9 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 315 رنز کا ہدف دیا. روہت شرمہ 104 کی لمبی اننگز کھیل کر ٹاپ سکورر اور مین آف دی میچ قرار. راہل 77 رشابھ 48 اور دھونی 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

    ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش 286 رنز بنا سکی اور آؤٹ ہو گئی. شکیب الحسن 66 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے, سیف الدین 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے. بمراہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, ہردیک پانڈیا نے 3 وکٹیں حاصل کی.

    واضح رہے بنگلادیش سیمی فائنل کی ریس سے آؤٹ ہو چکی ہے. بنگلادیش 7 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے.

  • ماربل انڈسٹری پر 17فی صد سیلز ٹیکس ملازمین سڑکوں پر نکل آئے

    ماربل انڈسٹری پر 17فی صد سیلز ٹیکس ملازمین سڑکوں پر نکل آئے

    اسلام آباد:آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کی کال پر ماربل انڈسٹری پر 17فیصد ظالمانہ سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف خیبر پختونخوا میں دوسرے دن بھی مکمل ہڑتال جاری رہی جبکہ حکومت کی جانب سے ماربل دشمن اقدامات کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں ایف بی آر کے مرکزی دفتر کے سامنے احتجاج، دھرنے سمیت دیگر آپشن پر غور کیا جانے لگا ہے۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں گلزار احمد کی زیر صدارت 8جولائی کو اسلام آباد میں ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس بلایا گیا ہے جس میں ملک بھر سے عہدیداران شرکت کریں گے،اجلاس میں ماربل انڈسڑی پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس لاگو کرنے کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائیگا، اجلاس میں حکومتی ظالمانہ اقدام کے خلاف اہم فیصلے کیے جائیں گے جن میں خیبر پختونخوا میں جاری ہڑتال کو مسلسل جاری رکھنے سمیت اسلام آباد میں ایف بی آر کے دفتر کے سامنے احتجاج سمیت دھرنے کے آپشن پر غور کیا جائیگا۔آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں گلزار احمد کا کہنا ہے کہ ماربل انڈسٹری سے وابستہ 3لاکھ سے زائد مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت نہیں آنے دیں گے ہم ماربل انڈسٹری سے وابستہ تین لاکھ افراد کے کنبوں کے تقریباً 20لاکھ اہل خانہ کے حقوق کی ترجمانی بھی کر رہے ہیں اور حکومت کو ایسے ظالمانہ اقدام نہیں کرنے دیں گے جس سے بیس لاکھ افراد متاثر ہوں اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج اور دھرنے کے بعد ملک گیر بھوک ہڑتالی مہم شروع کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ماربل انڈسٹری ملک کا دوسرا بڑا سیکٹر بن سکتا یے اور بہت زیادہ پوٹینشل ہے اگر حکومت اس سیکٹر کو سہولیات دے تو ہم برآمدات میں کئی گنا اضافہ کرکے ملکی زرمبادلہ میں اربوں ڈالر لا سکتے ہیں لیکن حکومت صرف چار سے پانچ سیکٹر پر توجہ دے رہی ہے اور ماربل سیکٹر کو یکسر نظر انداز کرنے کے ساتھ ساتھ اس سیکٹر کو تباہی کے دھانے پر لانے پر تلی ہوئی ہے اگر اس سیکٹر کو سہولیات اور مراعات دی جائے تو ملک سے بے روزگاری ختم ہو سکتی ہے اور پہاڑی علاقوں میں بسنے والے افراد کو ان کی دہلیز پر روزگار کے مواقع مل سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ماربل سیکٹر بجلی کی بلوں کی مد میں 350ملین سیلز ٹیکس دے رہا ہے اور اس میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے لیکن اس کا ایک موثر طریقہ کار ہونا چاہئے نا کہ یکدم 17فیصد سیلز ٹیکس لاگو کر دیا جائے۔2013میں ماربل کی برآمدات 140ملین ڈالر تھی جبکہ 2018میں صرف34ملین ڈالر رہ گئی ہیں، پاکستان میں ماربل اور گرینائٹ کے دنیا کے تیسرے بڑے ذخائر ہیں لیکن عدم توجہی کی بناء پر یہ سیکٹر زبوں حالی کا شکار ہے چین ماربل اور گرینائٹ کا سب سے بڑا خریدار ہے اور یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ وہ ہم سے نہیں بلکہ بھارت سے خریداری کر رہا ہے۔

  • امریکہ نے کالعدم تنظیم بی ایل اے پر پابندی لگا دی، اعلان امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر کیا گیا

    امریکہ نے کالعدم تنظیم بی ایل اے پر پابندی لگا دی، اعلان امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر کیا گیا

    امریکہ نے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حیربیار مری اور براہمداغ بگٹی کالعدم بی ایل اے کے سربراہ ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان کیا گیا ہے. امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جن تنظیموں کودہشت گرد قراردیا گیا ہے، ان کی فہرست میں جند اللہ ، فدائین اسلام اور جیش العدل بھی شامل ہیں۔

    امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ آف ٹریژری نے بلوچستان لبریشن آرمی کو فارن ایسٹس کنٹرول کی خصوصی لسٹ میں شامل کر لیا ہے، واضح‌ رہے کہ بی ایل اے کے اہلکاروں‌ پر دہشت گردی کی کاروائیوں‌ میں‌ ملوث ہونے کے الزامات ہیں. بی ایل اے کو پاکستان کی کوششوں‌پر دہشت گرد قرار دیا گیا ہے.

  • جنیوا:محب وطن پاکستانیوں نے پاکستان مخالف مظاہرے کی کوشش ناکام بنا دی

    جنیوا:محب وطن پاکستانیوں نے پاکستان مخالف مظاہرے کی کوشش ناکام بنا دی

    جنیوا:تو بھی پاکستان ہے میں بھی پاکستان ہوں ،دیارغیر میں مقیم پاکستانی اپنے وطن کی عزت کی طرف بڑھنے والا ہر قدم نہ صرف روک دیتے ہیں بلکہ پاکستان سے محبت ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں‌کرتے .سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں ہوا جہاں اقوام متحدہ کا ہیڈ آفس ہے بڑے عرصے سے پاکستان دشمن قوتوں کی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے . ایسا ایک واقعہ جو حال ہی میں‌ ہوا ہے جس میں‌پشتون تحفظ موومنٹ کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور جسارت خاک میں ملا دی گئی.

    جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کی حمایت کے ساتھ پشتون آرگنائزیشن نے اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر کے سامنے پاکستان مخالف مظاہرے کو نہ صرف ناکام بنایا، حب الوطنی سے سرشار پاکستانیوں نے اس موقع پر پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد اور منظور پشتین نامنظور کے نعرے لگائے، محب وطن اوورسیز پاکستانیوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر پی ٹی ایم کے حواریوں نے بھاگنے میں عافیت جانی۔اس موقع پر ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن (یورپ) کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر کا کہنا تھا کہ منظور پشتین بھارت اور افغان ایجنسیوں کی ایماء پر پشتونوں کو گمراہ کر رہا ہے۔ پی ٹی ایم کی جانب سے یورپ میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی جسے حقیقی پشتونوں نے ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کے حواری یورپ میں جہاں بھی پاکستان مخالف کسی سرگرمی کی جسارت کریں گے، ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن اور پشتون آرگنائزیشن ہر جگہ ان کا پیچھا کریں گے اور ان کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیں گے

  • سی ڈی اے کا انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

    سی ڈی اے کا انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

    اسلام آباد :سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کی شہر میں جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے تحت مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہیں۔ ان آپریشنز کے دوران سرکاری ارا ضی پر قائم کی گئی غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کو ختم کیا جا رہا ہے۔
    اس سلسلے میں منگل کے روزبہارہ کہو جھگی سٹاپ کے علا قے میں کیے جانے والے آپریشن کے دوران تعمیراتی سا مان کے 20 غیر قانونی ٹھیے، 9 عدد غیر قا نونی بلاک فیکٹریاں، 20عددکمرے، 15 عددپانی کی ٹینکیاں اور 45جھگیوں کو مسمار خاتمہ کردیا۔ اس آپریشن کے دوران 50کنال سرکاری اراضی کو واگذار کروا لیا گیا۔
    دریں اثناء کشمیر ہائی وے کے رائٹ آف وے پر تجا وزات کے خلاف کئے گئے آپریشن کے دوران گرائی گئی عما رات کے باقی ماندہ سٹرکچرز کو گرانے کے لئے شروع کیا گیا آپریشن بھی جا ری رہا جس کے دوران ابتک 70فیصد کمرشل عمارات کا ملبے کو ہموار کر دیا گیا ہے جبکہ 30فیصدعمارات کے ملبے کو ہموار کرنے کا کام آئندہ دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ مزید برآں رائٹ آف وے پر تجا وز کر کے تعمیر کئے گئے 18رہا ئشی عمارات کو بھی گرانے کرنے کو نوٹسسز جا ری کئے گئے ہیں۔

  • مریم اورنگزیب کا رانا ثناء‌اللہ پر ٹارچر کا الزام، کہا انہیں‌ کچھ ہوا تو ذمہ دار سلیکٹڈ وزیر اعظم ہوں‌ گے

    مریم اورنگزیب کا رانا ثناء‌اللہ پر ٹارچر کا الزام، کہا انہیں‌ کچھ ہوا تو ذمہ دار سلیکٹڈ وزیر اعظم ہوں‌ گے

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جیل میں راناثنااللہ کوخدانخواستہ کچھ ہواتوذمہ دارعمران صاحب آپ ہوں گے، عمران صاحب کےحکم پرراناثنااللہ کے قیدی کے حقوق بھی چھین لیے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق راناثنااللہ کوجیل میں صرف ایک چادردی گئی ہے، راناثنااللہ کو پنکھا بھی نہیں دیا گیا، جیل میں راناثنااللہ کوقیدتنہائی میں رکھاگیا ہے، راناثنااللہ کوجہاں رکھاگیاہےوہاں چارپائی یاکرسی بھی موجودنہیں، عمران صاحب،راناثنااللہ کوٹارچرکرکےبھی آپ سلیکٹڈہی رہیں گے،

    مریم اورنگزیب نے کہاکہ راناثنااللہ کوذہنی اذیت دےکردباؤڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے. عمران صاحب کوجیل میں بیٹھےراناثناااللہ سےڈرلگتاہے.

  • اٹلی :بریشیا شہر میں‌”پر امن پاکستان،پاک فوج زندہ باد”ریلی اور مظاہرے

    اٹلی :بریشیا شہر میں‌”پر امن پاکستان،پاک فوج زندہ باد”ریلی اور مظاہرے

    بریشیا:پاکستان دشمن قوتیں اپنی پاکستان دشمنی میں اندھی ہوگئیں.کبھی جنیوا میں‌پراپیگنڈہ ریلیاں اور کبھی بریشیا میں پاکستان مخالف ریلیاں اورمظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں. ایسا ہی ایک واقعہ اٹلی کے ایک شہیر بریشیا میں پیش آیا جہاں پاکستان مخالف پروپیگنڈے کی کوشش کرنے والے عناصرکو محب وطن پاکستانیوں کی جانب سے ایک بار پھر منہ توڑ جواب دیا گیا ہےاورای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن (اٹلی)، پشتون آرگنائزیشن (یورپ) ، عوام دوست گروپ (اٹلی) کے زیر اہتمام پرامن پاکستان ۔۔۔ پاک فوج زندہ باد ریلی اور مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا۔

    ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی قیادت میں ریلی و مظاہرے میں سینکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی، شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور منظورپشتین، نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔اس موقع پرمظاہرین نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کا جواب پاکستان زندہ باد ریلیوں کا انعقاد ہے-منظور پشتین ،علی وزیر اور محسن داوڑ اپنی دھرتی کے غدار ہیں اور دشمن ایجنسیوں کی پے رول پر ہیں اور وطن عزیز کا امن خراب کر ے کی کوشش کر رہے ہیں -پاکستان کے غیور بیٹے دنیا کے کسی بھی ملک میں مقیم ہوں وطن کی محبت کا گیت گاتے رہیں گے-

    دیار غیر میں پاکستانیوں نے ایسی تمام آوازوں اور سوچ کو رد کردیا ہے جو پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہیں -پاکستانیوں کا ایک ہی نعرہ ہے کہ پاکستان آج بھی زندہ باد ہے پاکستان کل بھی زندہ باد تھا اور ہےدیگر مقررین میں چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اٹلی راجہ آفتاب، صدر چوہدری تجمل حسین کھٹانہ، چیف آرگنائزر اٹلی عبدالرحمان،جنرل سیکرٹری میاں آفتاب، نائب صدر فخر امام، سرپرست اعلی آصف کامران گوندل ، چئیرمین پشتون آرگنائزیشن یورپ نوید خان ، صدرپشتون آرگنائزیشن یورپ ارب خان، صدر پشتون آرگنائزیشن بلجیم جمیل خان، چوہدری اخلاق لوہسر، محمد قاسم ہنجرا، خالد چیمہ وارثی، نعمان وڑائچ، راجہ صدر،راجہ وسیم، زاہد طور،ملک احمد رضا وحید نے شرکت کی۔