Baaghi TV

Author: +9251

  • سٹیل مل کی نجکاری نہیں‌ ہو گی، وزیر اعظم، میں‌ اور کابینہ ایک ہی نشے کا شکار ہیں، فردوس عاشق اعوان

    سٹیل مل کی نجکاری نہیں‌ ہو گی، وزیر اعظم، میں‌ اور کابینہ ایک ہی نشے کا شکار ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ سٹیل مل کی نجکاری نہیں‌ ہو گی. وزیراعظم نےتمام اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کی ہے، ڈالرکی منی لانڈرنگ کوروکنا ہے. اگرہم رہزن بن کرلوٹناشروع کردیں گےتومعاشی بحران جنم لیتےرہیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ 21ڈاکٹرزکی ٹیم نوازشریف کےدل کی دھڑکن کودیکھتی ہے. یہاں ایک بیمار ہے اور اس کے لیے سو انار ہیں. ارکان پارلیمنٹ رول ماڈل ہیں،ان کےپاس غلطی کی گنجائش نہیں، وزیر اعظم، میں اورکابینہ ایک ہی نشے کاشکار ہیں جو انسانی خدمت کا نشہ ہے ، انسانی خدمت ہمارا عزم ہے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نیشنل چائلڈ پروٹیکشن کیلئے بہت زیادہ درد رکھتے ہیں، کابینہ نے ایسے بچوں کیلئے جوگمشدہ اور اغوا ہیں، ان کے لئے چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کی منظوری دی ہے ، ان کیلئے ایک ڈیٹابیس بنایا جائے گا اور ایک جگہ سے یہ تمام معلومات حاصل ہوسکیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ کالا دھن ختم کرنے کیلئے چالیس ہزار کابانڈز ختم کیا جارہاہے ، اور یہ پالیسی لائی جارہی ہے کہ اس بانڈ کو رجسٹرڈ کرانا ہوگا کہ لیاتوکہاں سے لیا؟ اب اگر بانڈ کیش کراناہے تو اکاﺅنٹ میں پیسہ کیش ہوکر آئیگا ۔کابینہ کو بتایا گیا کہ جوفیصلے کئے گئے ان میں زیادہ تر پر کام ہوچکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کویہ خوشخبر ی ملنے جارہی ہے کہ وہ سٹیل مل جو سفید ہاتھی تھا جس کو اپنا لوہا بیچنے کیلئے بیمار کیا گیا تو اس کے لئے فیصلہ کیاگیاہے کہ سٹیل مل کو پرائیویٹائز نہیں کریں گے بلکہ اس کو نجی شراکت داری سے چلایا جائے گا اور اگر سٹیل مل چلے گی تو پاکستان میں ترقی کا پہیہ چلے گا ۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ زبیرگیلانی کوسرمایہ کاری بورڈکاچیئرمین مقررکردیاگیاہے. اسلام آبادایئرپورٹ پر ہی حاجیوں کی امیگریشن ہوگی.

  • مدینہ کی ریاست میں سکھوں کے گردوارے کے بعد مندر بھی کھل گیا

    مدینہ کی ریاست میں سکھوں کے گردوارے کے بعد مندر بھی کھل گیا

    سیالکوٹ شہر میں ہندوؤں کے تیجا سنگھ مندر کو تقریباً72 سال بعد پھر بحال کردیا گیا ہے

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )پاکستان کے قدیم شہر میں ہندوؤں کے ایک اور قدیم مندر کو تقریباً 72 سال بعد پھر بحال کردیا گیا ہے، سیالکوٹ سرکلر روڈ پر واقع شوالہ تیجا سنگھ مندر کی جگہ ایک کنال رقبے پر مشتمل ہے اور یہ مندر قیام پاکستان کے بعد سے بند پڑا تھا۔
    متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کی ہدایت پر ڈپٹی سیکرٹری شرائنز سید فراز عباس نے سیالکوٹ میں مقامی ہندو برادری سے ملاقات کی جس کے بعد مندر کو کھول دیا گیا جس کے بعد مندر کا ہندو رسم ورواج کے مطابق افتتاح کیا گیا۔ مندر کھولے کی مذہبی تقریب میں ہندو رہنما ڈاکٹر منور چاند، امرناتھ رندھاوا اور پنڈت کاشی رام سمیت ہندوؤں اورمسلمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
    سید فراز عباس نے باغی ٹی وی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مندر 1947 سے بند پڑا تھا، ہندو برادری کی جانب سے کئی برسوں سے اس مندر کو کھولے جانے کی دیرینہ خواہش کا اظہار کیا جارہا تھا۔وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی ہدایت پر مندرکو کھول دیا گیا ہے۔ اب اس کی آرائش وتزئین کا تخمینہ لگا کر یہاں کام شروع کروایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مندر میں رکھنے کے لیے مورتیاں ہمسایہ ملک بھارت سے منگوائی جائیں گی۔
    اس پہلے بھی پاکستان نے سیالکوٹ میں ہی واقع سکھوں کے قدیم گوردوارے بابے دی بیری کو بھی 2015 میں بحال کیا تھا۔

  • ایک ہزار کلو مردہ اور بیمار مرغیوں کا گوشت سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، پولٹری سپلائر کون تھا؟ بڑی خبر آ گئی

    ایک ہزار کلو مردہ اور بیمار مرغیوں کا گوشت سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، پولٹری سپلائر کون تھا؟ بڑی خبر آ گئی

    پنجاب فوڈاتھارٹی میٹ سیفٹی اورویجیلنس ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مردہ اور بیمار مرغیاں سپلائی کرنے والا سپلائیر پکڑ لیا ہے . بیمار اور مردہ مرغیوں سے بھر ا ٹرک ٹولینٹین مارکیٹ میں سپلائی کے لیے لایا جا رہا تھا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سلیم پولٹری سپلائر کا ایک ہزار کلو بیماراور مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑا گیا ہے،موقع پر ٹیسٹ کیا گیا تو گوشت مضر صحت پایا گیا. ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ مرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروائیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ پہلے سے ذبح کی گئی مرغی کا گوشت کبھی مت خریدیں۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی میٹ سیفٹی اور ویجیلینس ٹیموں نے مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے سلیم پولٹری سپلائر کا ایک ہزار کلو بیماراور مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑلیا۔سپلائی کے لیے لائے جانے والی مرغیوں کے میٹ سیفٹی ٹیموں نے موقع پر ٹیسٹ کیے جس میں گوشت انتہائی مضر صحت پایا گیا۔بیمار اور مردہ مرغیوں سے بھر ا ٹرک ٹولینٹین مارکیٹ میں سپلائی کے لیے لایا جا رہا تھا۔مضر صحت مردہ مرغیوں کو پیپکو بھٹی میں جلا کر تلف کرنے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے،

    عوام سے گزارش کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروائیں پہلے سے ذبح کی گئی مرغی کا گوشت کبھی مت خریدیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ معیارپر بالکل سمجھوتہ نہ کریں،خریدے وقت کوالٹی کا سخت چیک رکھیں،ہمیشہ مستند اور اچھی جگہ سے اشیاء خورونوش خریدیں۔ 

  • شرقپور پولیس نے یہ کیا برآمد کر لیا؟

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ شرقپور پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی

    ایس ایچ او سلیم نیازی کے مطابق شیخوپورہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امجد نامی شخص سے 1050 گرام منشیات برامد کرلی ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے

  • اہل لاہورکومردہ اور بیمار مرغیاں سپلائی کرنے والامافیا پکڑلیا گیا ہے .ڈی جی فوڈ

    اہل لاہورکومردہ اور بیمار مرغیاں سپلائی کرنے والامافیا پکڑلیا گیا ہے .ڈی جی فوڈ

    لاہور:بالآخر فوڈ اتھارٹی لاہوریوں کو مردہ اور بیمار مرغیوں کا گوشت کھلانے والے مافیا کا ایک کارندہ پکڑ ہی لیا .فوڈ اتھارٹی کے مطابق بیمار اور مردہ مرغیوں سے بھر ا ٹرک ٹولینٹین مارکیٹ میں سپلائی کے لیے لایا جا رہا تھاجس کے موقع پر ٹیسٹ کرنے پر گوشت مضر صحت پایا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی میٹ سیفٹی اور ویجیلینس ٹیموں نے مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے سلیم پولٹری سپلائر کا ایک ہزار کلو بیماراور مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑلیا۔سپلائی کے لیے لائے جانے والی مرغیوں کے میٹ سیفٹی ٹیموں نے موقع پر ٹیسٹ کیے جس میں گوشت انتہائی مضر صحت پایا گیا۔بیمار اور مردہ مرغیوں سے بھر ا ٹرک ٹولینٹین مارکیٹ میں سپلائی کے لیے لایا جا رہا تھا۔مضر صحت مردہ مرغیوں کو پیپکو بھٹی میں جلا کر تلف کرنے کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

    عوام سے گزارش کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروائیں پہلے سے ذبح کی گئی مرغی کا گوشت کبھی مت خریدیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ معیارپر بالکل سمجھوتہ نہ کریں،خریدے وقت کوالٹی کا سخت چیک رکھیں،ہمیشہ مستند اور اچھی جگہ سے اشیاء خورونوش خریدیں۔ یاد رہے کہ لاہور میں مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت کھلانا ایک عام دھندہ بن کر رہ گیا تھا .اس پر فوڈ اتھارٹی کس حد تک قابو پانے میں کامیاب ہوتی ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا .لیکن یہ تو ضرور کہا جا سکتا ہے کہ فوڈ اتھارٹی نے اس سفر کا آغاز کردیا ہے.
    ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

  • وہاڑی : پولیس کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) میں اشتہاری مجرمان اور سماج دشمن عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن جاری-ماہ جون 2019ء کے دوران 333 خطرناک مجرمان اشتہاری،86اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور118 منشیات فروش گرفتار

    وہاڑی( )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں وہاڑی پولیس نے ڈی پی او نجیب الرحمن بگوی کی سربراہی میں ماہ جون 2019ء کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ اہم کامیابیاں حاصل کیں۔اس دوران وہاڑی پولیس کی جانب سے مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی میں شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک 333 مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جن میں 24اے کیٹگری کے جبکہ 309 بی کیٹگری کے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے 86 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمدکیا جن میں 01 کلوشنکوف،06 بندوق، 03 رائفل، 72 پسٹل،01 ریوالور اورسینکڑوں گولیاں برآمد کیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 118 مقدمات درج کئے گئے جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 26 کلو چرس، 4369 لیٹر شراب معہ لاہن،16چالو بھٹیاں اور شراب کشید کرنے والا سامان برآمد کیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے 49 مقدمات درج کئے گئے جن میں 17 مقدمات لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر، 26 کرایہ داری ایکٹ 05 سکیورٹی آرڈیننس اور01 مقدمہ وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔اس کے علاوہ ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات میں آتش بازی کے خلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 29 مقدمات،تیز رفتار ی کے 31،بجلی چوری کے125،پرائس کنٹرول کے 04مقدمات درج کرنے کے علاوہ، گیمبلنگ ایکٹ غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں،غیر قانونی گیس ری فلنگ, پتنگ بازی، ون ویلنگ، چائلڈ لیبر اورگداگری ایکٹ کے بھی متعدد مقدمات درج کئے گئے۔اس عرصہ کے دوران ضلع وہاڑی میں پراپرٹی کے کْل206 مقدمات درج رجسٹر ہوئے جن میں سے169 مقدمات کو ٹریس کرکے 1کروڑ26لاکھ سے زائد مالیتی پراپرٹی بھی برآمد کی جبکہ06 گینگ ہائے کے22 ممبران کو گرفتار کر کے 16لاکھ 36ہزار سے زائدمالیت کی برآمدگی کی

  • رانا ثناء اللہ کے بعد مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما گرفتار، پولیس نے گرفتاری کی وجہ بتا دی

    رانا ثناء اللہ کے بعد مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما گرفتار، پولیس نے گرفتاری کی وجہ بتا دی

    پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو اے این ایف کی طرف سے گرفتا رکئے جانے کے بعد مسلم لیگ ن فیصل آباد کے صدر اور سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے. انہیں‌ نقص امن کے خدشہ کے پیش نظر حراست میں‌ لیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد پولیس کو خدشہ تھا کہ وہ ان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے کی قیادت کریں گے جس سے نقص امن کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے لہٰذا انہیں‌ مقامی پولیس نے حراست میں‌ لے لیا ہے.

    مسلم لیگ ن کے صدر شیخ‌ اعجاز احمد نے رانا ثناء‌اللہ کی گرفتاری کے خلاف فیصل آباد میں احتجاج کا بھی اعلان کر رکھا ہے تاہم پولیس نے انہیں‌ احتجاج سے قبل ہی گرفتار کر لیا ہے. شیخ اعجاز احمد نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گرفتاری سیاسی بنیادوں‌ پر کیا گیا ہے. فیصل آباد پولیس نے شیخ اعجاز احمد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے. واضح رہے کہ اے این ایف نے رانا ثناء‌اللہ کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی گاڑی سے کروڑوں‌ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

  • آصف علی زرداری کے 1 کروڑ کے گھوڑے،عمران خان کی 2 لاکھ کی بکریاں ،اثاثوں کی تفصلات سامنے آگئیں

    آصف علی زرداری کے 1 کروڑ کے گھوڑے،عمران خان کی 2 لاکھ کی بکریاں ،اثاثوں کی تفصلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان قومی اسمبلی کے گوشوارے ظاہر کرتے ہوئے جو تفصیلات جاری کیں ہیں اس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے مربے والے گھوڑے الیکشن کمیشن کی دستاویزات پر چھائے رہے. اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری نے 66 کروڑ کے اثاثے ظاہر کیے ہیں جن میں‌ایک کروڑ کے گھوڑے بھی ہیں جن کے بارے میں سیاسی مخالفین یہ الزام دیتے رہے ہیں کہ وہ چارہ نہیں مربہ کھانے کےشوقین ہیں.آصف علی زرداری دوبئ کے اقامہ ہولڈرز بھی ہیں.

    بلاول بھٹو اپنے باپ سے بھی کئی قدم آگے ،دستاویزات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ایک ارب 54 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں.دوبئی میں کاروباری شیرز ہیں . اپنے ابا موصوف کی طرح بلاول بھی دوبئی کے اقامہ ہولڈر ہیں.

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی اپنی سیاسی حریفوں کے پیچھے پیچھے ہیں. عمران خان کے کل اثاثوں کی ملکیت 10 کروڑ 82 لاکھ روپے ہیں ،خاتون اول بشریٰ بی بی 3 کنال کی بنی گالہ میں‌مالک ہیں.یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران خان 155 ایکڑ کمرشل اور زرعی رقبے کے بھی مالک ہیں. اور آصف علی زرداری کی طرح عمران خان 2 لاکھ کی چار بکریوں کے بھی مالک ہیں

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف 18 کروڑ 96 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں. شہباز شریف کی زوجہ محترمہ نصرت شہباز 23 کروڑ کی مالک ہیں.دوسری زوجہ محترمہ تہمینہ درانی 50 لاکھ 76 ہزار روپے کے اثاثے رکھتی ہیں.شہباز شریف کا لندن میں فلیٹ نما محل بھی ہے

    میدان سیاست کے نجومی اور عمران خان کے قریبی ساتھی شیخ رشید احم 8 کروڑ 73 لاکھ روپے کا بینک بیلنس ہے. اس کے علاوہ پرائز بانڈز اور دیگر اثاثوں کی قیمت 3 کروڑ 58 لاکھ روپے بنتی ہے.سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 60 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں.

  • عزیز چھٹی شہید ہسپتال میں مریضہ کو لوٹ لیا گیا، ملزمان سی سی ٹی وی میں آ گئے

    عزیز چھٹی شہید ہسپتال میں مریضہ کو لوٹ لیا گیا، ملزمان سی سی ٹی وی میں آ گئے

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) عزیزبھٹی شہید ہسپتال میں میڈیکل وارڈ زنانہ میں داخل مریضہ لالہ موسی کی رہائشی گلزار بی بی زوجہ احمد حسن کے نامعلوم افراد نے سونے کے کڑے اور بالیاں اتار لیں اور موقعہ پر فرار گئے سی سی کیمرہ میں نامعلوم ملزمان آگئے تھانہ پولیں سول لائن نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کرلی مریضہ کو بیہوشی کی حالت میں لوٹا گیا اہل خانہ نے اجتجاج شروع کر دیا۔

  • حکومت صحت انصاف کارڈ کے ذریعہ کتنے لوگوں‌ کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے؟ اہم خبر

    حکومت صحت انصاف کارڈ کے ذریعہ کتنے لوگوں‌ کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے؟ اہم خبر

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج سے مراد یہ ہے کہ ہر شہری کو بلاامتیاز اور کسی مشکل کے بغیر صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ حکومت صحت کے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جامع منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے لیے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے ماڈل کے حوالے سے دور روزہ قومی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینا اور اس کی روشنی میں مستقبل کے لیے لائحہ عمل وضع کرنا تھا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اس سلسلہ میں جامع منصوبہ اور حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کس سطح پر کون سی سہولت فراہم کرنا ہے اور اس کے لیے کیا ضروریات ہیں اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں ترجیحات اور وسائل کا تعین کیا جا رہا ہے صحت سہولت پروگرام کے ذریعے معاشرے کے غریب طبقات کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے یقینی بنایاجا رہاہے.

    انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس میں ڈی سی پی تھری کی بنیاد پر یونیورسل ہیلتھ کوریج کو پائلٹ کرنے کے لیے انتخاب کیا گیا ہے یہ منصوبہ سب سے پہلے اسلام آباد میں شروع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے اس سلسلے میں حکومت 14 ملین خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعے تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

    صحت انصاف کارڈ کے ذریعے سات لاکھ بیس ہزار روپے تک بہترین علاج کی مفت سہولت میسرہو گی، اگر کسی گھرانے میں کوئی ایسی بڑی بیماری آ جاتی ہے جس میں دل کا اپریشن کروانا پڑتا ہے یا گردے ڈیلائسسز کروانے ہے یا ایسی بیماریاں جس سے مریض کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے۔ بہت سی بیماریاں ہیں جن کے علاج بہت مہنگے ہیں وہ خاندان اس مہنگے علاج کی استطاعت بھی نہیں رکھتا اور انتہائی ذہنی اور مالی پریشانی کا شکار ہو جاتاہے۔ ہمارا یہ صحت سہولت پروگرام ایسے خاندانوں کو صحت کی سہولت اور تحفظ فراہم کرتا ہے اورہم ان 14 ملین خاندانوں کو اس فکر سے آزاد کرنا چاہتے ہیں ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد جن کو یہ صحت انصاف کارڈ جاری کئے گئے ہیں اچھے پرائیویٹ ہسپتال میں باعزت طریقے سے اپنا اور اپنے پیاروں کا معیاری علاج کروا سکیں گے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک کے ہر کونے میں بسنے والے غریب افراد کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعے صحت کا مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ورکشاپ میں صحت سے متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں، عالمی ادارہ صحت ، صحت کے شعبہ میں کام کرنے والے اداروں اور متعقلہ نمائندوں نے شرکت کی۔