Baaghi TV

Author: +9251

  • گھر یلوں جھگڑا پر داماد نے 10سسرالی قتل کردیئے

    ملتان کے علاقہ حسن آباد میں داماد اور سسر کے مابین جھگڑا، 10افراد قتل کردیئے گئے،3افراد زخمی نشتر ہسپتال منتقل کردیئے گئے۔پولیس کے مطابق ملزم اجمل چندروز قبل سعودی عرب سے آیاتھا سسرالیوں سے جھگڑا پر ملزم نے اپنے باپ اور ایک شخص کے ساتھ ملکر پانچ افراد کو فائرنگ کرکے جبکہ پانچ کو کمرے میں بند کرکے آگ لگاکر قتل کردیا۔جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔سی پی او ملتان عمران محمود کے مطابق لڑائی کے دوران 3افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔پولیس تھانہ نیو ملتان موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ملزم اجمل اور اس کے باپ کو موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس کے مطابق فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

  • ملتان میں 10 افراد کے قتل کا خوفناک واقعہ، جاں‌ بحق ہونے والوں‌ میں بچے اور خواتین بھی شامل

    ملتان میں 10 افراد کے قتل کا خوفناک واقعہ، جاں‌ بحق ہونے والوں‌ میں بچے اور خواتین بھی شامل

    ملتان میں پیش آنے والے ایک خوفناک واقعہ میں دس افراد کوقتل کردیا گیا ہے، حسن آباد میں یہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے سبب پیش آیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ریسکیو انچارج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، چار افراد کو فائرنگ کے بعد جلا کرقتل کیا گیا ۔ سی پی او ملتان کے مطابق ملزم چار افراد کو گولیاں مار کرقتل کیا گیا جبکہ 6افراد کو کمرے میں بند کرکے آگ لگائی گئی ، ملزم اجمل سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ چند روز قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا ،

    رپورٹ کے مطابق ملزم نے اپنے باپ کے ساتھ ملکر گھر والوں کوقتل کیا ، پولیس نے موقع پر ملزم اجمل اوراس کے باپ کوگرفتار کرلیاہے ۔قتل کی اس اندوہناک واردات سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔

    واضح رہے کہ عید کے موقع پرملتان ہی علاقے جلال پر پیر والا میں دیرینہ دشمنی پر ایک ہی خاندان کے 10افراد کوقتل کردیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں‌ میں ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں.

  • 51 رکنی سعودی وفد اسلام آباد پہنچ گیا مگر کیوں؟ سن کر آپ کی بھی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

    51 رکنی سعودی وفد اسلام آباد پہنچ گیا مگر کیوں؟ سن کر آپ کی بھی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

    وزیر برائے ہوابازی غلام سرور نے کہا ہے کہ حج2019 کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز 4 جولائی سے کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق غلام سرور نے کہاکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پرروڈٹومکہ پراجیکٹ کے لیے کاؤنٹرزلگانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جس کے لئے 51 رکنی سعودی امیگریشن ٹیم وفاقی دارالحکومت اسلام آبادپہنچ گئی ہے جو پاکستانی حجاج کی سعودی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہی مکمل کرے گی،

    وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہاکہ اسلام آباد ایئرپورٹ روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل ہے، وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ایئر پورٹ سے پائلٹ منصوبے کا آغازکیا جا رہا ہے۔

    واضح‌ رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر سعودی عرب نے پاکستانی حجاج کرام کیلئے پاکستان میں‌ امیگریشن کی منظوری دی تھی.

  • سکھوں‌ کی پاکستان اور خالصتان کے حق میں نعروں‌ والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، بھارتیوں‌ کو آگ لگ گئی

    سکھوں‌ کی پاکستان اور خالصتان کے حق میں نعروں‌ والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، بھارتیوں‌ کو آگ لگ گئی

    ورلڈ کپ میں‌ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں‌ کے مابین کھیلے جانے والے کرکٹ میچ میں سکھوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور خالصتان زندہ باد کی فلک شگاف نعرے لگائے جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر زبردست انداز میں وائرل ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں سکھوں کو پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان کے حق میں‌نعرے لگاتے اور پاکستانی ٹیم کو بھرپور طور پر سپورٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے. سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے سے بھارتیوں‌ کو مرچیں‌ لگ گئی ہیں‌ اور ان کی طرف سے پاکستان کے‌خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے.

    قبل ازیں بھارتیوں‌ کی جانب سے ایک افغانی کی ویڈیو وائرل کرکے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا تھا تاہم سکھوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہونے کے بعد بھارتیوں‌ کو چپ لگ گئی ہے. سکھوں‌ کی یہ ویڈیو فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کی دیگر سائٹس پر زبردست وائرل ہوئی ہے.

    واضح‌ رہے کہ یہ بات اب کھل کر منظر عام پر آچکی ہے کہ پاکستان ، افغانستان میچ کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس کی جانب سے منظم سازش کے تحت ہنگامہ آرائی کی کوشش کی گئی اور افغآن تماشائیوں کی صفوں‌ میں‌گھس کر پاکستانی شائقین اور ٹیم کے کھلاڑیوں‌ پر حملوں‌ کی کوششیں‌کی گئیں. اس سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ افغانستان کے لوگ پاکستان کے مخالف ہیں تاہم ان کی یہ مذموم سازش کھل کر دنیا کے سامنے واضح‌ ہو گئی ہے. میچ کے دوران ہیلی کاپٹر کےذریعہ پاکستان مخالف بینر بھی لہرایا گیا. ادھر پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے انگلینڈ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین پر حملے کرنےو الوں‌ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور شرپسندوں‌ کو قانون کے کٹہرے میں‌ لایا جائے.

  • قربتیں بڑھ رہی ہیں صنم،مگر ڈر ہے کہ کوئی دیکھ نہ لے

    قربتیں بڑھ رہی ہیں صنم،مگر ڈر ہے کہ کوئی دیکھ نہ لے

    جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی)حلقہ پی پی 210 کے ن لیگی ایم پی اے حاجی عطاالرحمان کے بارے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور باخبر ذرائع نے اطلسع دی تھی کہ ن لیگی ایم پی اے بہت جلد ن لیگ کے فارورڈ بلاک کا حصہ بننے جارہے ہیں اور دو دن سے یہ خبریں سوشل میڈیا پہ گردش کرنے لگی تو ن لیگ کے ایم پی اے نے اس خبر کی تردید کی اور ایم این نے حلقہ این اے 156 کے ذریعے ویڈیو پیغام بھی جاری کروایا کہ نہ ہی ہم نے کسی بھی حکومتی شخصیت سے ملاقات کی ہے اور نہ ہی ہم حکومتی جماعت میں شمولیت اختیارکریں گے۔مگر آج شام کو ہی ایک ویڈیولیک ہوئی جس میں حاجی عطاالرھمان اور ان کے قریبی ساتھی حاجی امین گجر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے بڑے خوشگوار موڈ میں مل رہے ہیں مگر ابھی تک حاجی عطاالرھمان اور عطاالرھمان کی طرف سے ملاقات تک کی بھی تردیدکی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ ہم ابھی تک کسی سے نہیں ملے۔

  • حکومت کا اہم اعلان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی

    حکومت کا اہم اعلان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی

    پاکستانی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں‌ برقرار رہیں گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 30 پیسے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا. ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے جبکہ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی، نئی قیمتوں کا اطلاق کل یکم جولائی سے ہونا تھا لیکن وزارت خزانہ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ قیمیتوں میں اضافہ نہیں‌ کیا جارہا اور قیمتیں‌ پہلے والی سطح پر برقرار رہیں‌ گی.

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں‌ پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لٹر کمی کی بھی سفارش کی گئی تھی۔ وزارت خزانہ کی طرف سے کئے گئے اس فیصلہ کے بعد پٹرول 112 روپے 68 پیسے فی لٹر، ڈیزل 126 روپے 82 پیسے فی لٹر اور مٹی کا تیل 98 روپے 46 پیسے فی لٹر پر ہی فروخت ہوگا۔

    واضح رہے کہ پٹرول کی قیمتیں‌ دوبارہ بڑھانے کی خبروں‌ پر پاکستانی عوام میں سخت بے چینی پائی جاتی تھی اور عوامی سطح‌پر یہ مطالبہ کیا جارہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں اضافہ نہ کیا جائے تاکہ مہنگائی اور زیادہ نہ بڑھ سکے.

  • ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دے دی

    انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں‌ بھارت کو 31 رنز سے شکست دے دی ہے. انگلینڈ نے بھارت کو 38 ویں میچ میں جیتنے کیلئے 338 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جسے بھارتی ٹیم طے کرنے میں‌ ناکام رہی. انگلینڈ کی جانب سےلیام پلنکٹ نے3اورکرس ووکس نے2کھلاڑی آؤٹ کئے. بھارت کی طرف سے بیٹنگ کے دوران بھارت کےروہت شرما 102 اور کپتان ویرات کوہلی 66 رنزبناکرنمایاں رہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارت کی جانب سےمحمد شامی نے5، بھمرااورکلدیپ یادیو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی . انگلینڈ کے کھلاڑیوں‌ نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کے خلاف پر اعتماد بیٹنگ کی. دونوں اوپنر جونی اور جیسن نے اچھا آغاز فراہم کیا.. انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انگلش ٹیم میں معین علی اور جیمس ونس کی جگہ جیسن روئے اور لیام پلنکٹ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارت نے وجے شنکر کی جگہ رشب پانٹ کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

    سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کو آج لازمی بھارت کو زیر کرنا تھا اور شکست کی صورت میں انگلش ٹیم ایونٹ سے باہر ہوسکتی تھی تاہم انگلینڈ یہ میچ جیتنے میں‌کامیاب رہا ہے.

  • اے پی ایس سانحہ میں‌ بچ جانے والے احمد نواز کو پرنس ڈیانا ایوارڈ‌ یکم جولائی کو دیا جائے گا

    اے پی ایس سانحہ میں‌ بچ جانے والے احمد نواز کو پرنس ڈیانا ایوارڈ‌ یکم جولائی کو دیا جائے گا

    آرمی پبلک سکول پشاور کے طالب علم احمد نواز کو انٹرنیشنل ایجوکشن کمپئن اور یوتھ کو متحرک کرنے کے حوالے سے پرنسس ڈیانا ایوارڈ دیا جائیگا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ ایوارڈ یکم جولائی کی سہہ پہر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں شام چار بجے دیا جائیگا. لیڈی ڈیانا ایوارڈ لینے والے احمد نواز پہلے پاکستانی ہیں۔

    ایوارڈ‌ دیے جانے کی اس تقریب میں‌ رائل فیملی کے ممبرز کی بھی نمائندگی متوقع ہے. واضح رہے کہ احمد نواز آرمی پبلک سکول سانحہ میں بچ جانے والے طلباء میں‌ شامل ہیں اور ان کا ایک بھائی حارث اس سانحہ میں شہید ہو گیا تھا. احمد نواز انتہاپسندی کے خلاف ایک علامت بن کر ابھرے ہیں. احمد نواز اب تک برطانیہ میں ہاؤس آف لارڈز، آکسفورڈ یونیورسٹی سمیت دو سو سے زائد تعلیمی اداروں کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں خطاب کر چکے ہیں۔

    برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے بھی احمد نواز سے ملاقات کی تھی اور ان کو خدمات کو زبردست الفاظ میں سہراتے ہوئے کہا تھا کہ ’وہ کام جو برطانیہ ارب پاونڈز خرچ کرکے نہ کرسکا احمد نواز نے کر دکھایا ہے۔

    احمد نواز کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ برطانیہ کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے 11 سے 16 سال کے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانے کی مہم ’ایکشن کاؤنٹر ٹیرر ازم‘ میں سرکاری طور پر ان کی مدد کر رہے ہیں۔ ان کو لندن کی ایڈوائزری بورڈ آف نیشنل ٹیررازم کونسل کا رکن بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح احمد نواز کو برطانیہ اور یورپ کا ینگ پرسن آف دی ایئر، ایشیا انسپائریشن ایوارڈ اور درجنوں دیگر ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔

  • اسلام آباد فلٹریشن پلانٹ کھنڈرات میں تبدیل, پانی کی عدم دستیابی علاقہ مکین پریشان

    اسلام آباد فلٹریشن پلانٹ کھنڈرات میں تبدیل, پانی کی عدم دستیابی علاقہ مکین پریشان

    اسلام آباد :آئی الیون سبزی منڈی کے علاقے میں واقع فلٹریشن پلانٹ کھنڈرات میں تبدیل, پانی کی عدم دستیابی علاقہ مکین پریشان, فلٹریشن پلانٹ کا ٹیوب ویل خراب ہے اور نلکے بھی اتار دیے گئے ایک علاقہ مکین نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پورے آئی الیون کے علاقے میں پانی کی قلت ہے ایک عام بندہ پانی کی بوتل نہیں خرید سکتا اس کا آخری سہارا فلٹریشن پلانٹ ہی ہیں وہ بھی بحال نہیں اور قابل مرمت ہیں اور ہوٹل والے چائے یا کھانے کے علاوہ پانی پینے نہیں دیتے, علاقہ مکین نے کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر اعلیٰ حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس فلٹریشن پلانٹ کو بحال کریں اور عوام کو پانی مہیا کرکے جینے کا حق دیں.

  • کھیل کے میدان میں نفرت کی جنگ ۔۔۔ طارق محمود عسکری

    کھیل کے میدان میں نفرت کی جنگ ۔۔۔ طارق محمود عسکری

    گزشتہ ہفتہ کے روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کا میچ کھیلا گیا دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین نے انتہائی دلچسپی اور جوش و خروش سے اپنی اپنی ٹیموں کو نعرے بازی اور جھنڈے لہرا کر سپورٹ کیا اس میچ کے دوران لڑائی جھگڑے کے چند ایک ناخوشگوار واقعات بھی پیش ائے۔ ویسے تو اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں خاص طور پر چند یورپی ممالک کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان اسٹیڈیم میں لڑائی مار کٹائی کے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن گزشتہ کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اندر اور باہر پاکستانی شائقین پر تشدد کے واقعات بلکل الگ نوعیت کے ہیں کیونکہ ان واقعات میں ملوث پشتون قوم کی نام نہاد نمائندہ جماعت پی ٹی ایم ہے جس نے انتہائی منصوبہ بندی کے تحت پروپیگنڈہ کرنے اور مارکٹائی کے لیے کرکٹ میچ کو منتخب کیا۔ اسی میچ کے دوران ہوائی جہاز اسٹیڈیم کے اوپر سے گزرا جس کے پیچھے بینرز پر پاکستان مخالف تحریریں درج تھیں ان واقعات کے بعد پاکستانی عوام میں بھی افغانیوں کے خلاف شدید غم و غصہ پایا گیا اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف نفرت انگیز پوسٹوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو تاحال جاری ہے پی ٹی ایم اس سے پہلے بھی پاکستان اور اس کی افواج کو اپنے زہریلے پروپیگنڈہ کا نشانہ بناتی رہی ہے اور اب تو مسلح کارروائیوں کا آغاز بھی کر دیا ہے جن میں سے ایک کا تزکرہ میں نے اپنے گزشتہ کالم میں کیا تھا۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا واقعی پی ٹی ایم کے پاس اتنے وسائل موجود ہیں کہ وہ یورپ اور امریکہ میں جا کر اس طرح کے متشدد پاور شو کر سکتی ہے؟ دراصل حقائق اس کے منافی ہیں کرکٹ میچ کے دوران لڑائی مارکٹائی، پاکستان مخالف نعرے بازی اور جہاز کے پیچھے بینرز لہرانا اس کے بس کی بات نہیں ہے بلکہ پی ٹی ایم کے جھنڈے تلے انڈین انٹیلیجنس ایجنسی راء اور افغانستان کی این ڈی ایس پاکستان کے خلاف نبرد آزما ہیں افغانیوں اور پاکستانی پختونوں سے بہادر، مہمان نواز اور وفادار قوم دنیا میں کہیں اور کوئی نہیں ہے دشمن (انڈیا، امریکہ، اسرائیل اور چند پچھلی صفوں میں شامل مسلم ممالک) اپنے اپنے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے چند پختونوں (پی ٹی ایم) کو خریدنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور ان کے چہرے کے پیچھے پاکستان کے خلاف سازشوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں کرکٹ میچ میں بھی شرپسند افغانی، انڈین اور پی ٹی ایم کا بکائو مال تھا تاکہ پاکستانیوں کو پختونوں اور پختونوں کو پاکستانیوں کے خلاف کر کے نفرت کی آگ کو بھڑکایا جائے اور پاکستان میں قومیت اور فرقہ وارانہ فسادات شروع ہوں ایک بار پھر کہتا ہوں پاکستانی پختونوں اور افغانیوں سے زیادہ پاکستان کا وفادار اور کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔ لہذا پختونوں اور افغانیوں کو برا مت کہیں بلکہ پاکستانی اداروں کو پی ٹی ایم، این ڈی ایس اور راء کے خلاف اپنی کارروائیوں کو مزید موثر بنانا چاہیے۔ عین ممکن ہے کہ قارئین جس وقت میرا یہ کالم پڑھ رہے ہوں اس وقت پی ٹی ایم کے جھنڈے کے پیچھے امریکہ، اسرائیل، انڈیا اور افغانستان کی این ڈی ایس امریکہ میں قوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پاکستان مخالف زہریلا احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہوں جس میں ممکنہ طور پر مظاہرین ان پاکستانی سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی ہو سکتے ہیں جو اس وقت پی ٹی ایم کے نہاد لیڈروں کے پروٹیکشن آرڈرز کی فکر میں ہیں اور ان کو بہادر بچے کہتی ہیں۔ آخر میں پاکستانی قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہر پختون یا افغانی پی ٹی ایم نہیں ہے ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور پاکستان کے اصل دشمنوں انڈیا، امریکہ، اسرائیل، این ڈی ایس اور ان کے ایجنٹوں کو پہچانئے۔ دشمن پاکستان میں قومیت کی بنیاد پر اور فرقہ وارانہ فسادات چاہتا ہے آپ اس سازش کو ناکام بنائیں اور پاکستانی افواج کے ساتھ کھڑے رہیں۔
    پاکستان ذندہ باد