Baaghi TV

Author: +9251

  • دنیا کے 20 بڑوں کا جاپان میں اجلاس شروع

    دنیا کے 20 بڑوں کا جاپان میں اجلاس شروع

    جابان میں G 20 ممالک کا جابان میں اجلاس شروع ہو گیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جابان میں 20 بڑے ممالک کا اجلاس شروع ہو گیا. اس سال ہونے والا یہ اجلاس انتہائی تقسیم سے دوچار ہونے کا امکان ہے کیونکہ ایجنڈے میں شامل متعدد نکات پر رکن ملکوں کے ایک دوسرے سے شدید اختلافات ہیں۔
    گروپ ٹوئنٹی میں شامل ملکوں کے رہنماؤں کا اجلاس جاپان کے شہر اوساکا میں شروع ہو گیا۔ اس سال ہونے والا یہ اجلاس انتہائی تقسیم سے دوچار ہونے کا امکان ہے کیونکہ ایجنڈے میں شامل متعدد نکات پر رکن ملکوں کے ایک دوسرے سے شدید اختلافات ہیں۔
    جاپانی وزیر اعظم شنزو ابیے نے جمعہ کے روز اجلاس کے افتتاح کیا۔ اجلاس میں تجارت، علاقائی وسیاسی کشیدگی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے متنازع امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
    اجلاس کے افتتاح کے موقع پر ماحول قدرے دوستانہ نظر آیا۔ شریک رہنماؤں نے چہروں پر مسکراہٹ سجائے روایتی ’’فیملی فوٹو گراف‘‘ بنوائی۔
    تصویر سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی رہنما ژی جن پنگ نے گروپ فوٹو سے پہلے مصافحہ کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی بڑی وجہ نقصان پہنچانے والی تجارتی جنگ بتائی جاتی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ موضوع سمٹ کے دیگر امور پر حاوی دکھائی دے گا۔

    پہلے اجلاس میں شرکت کے موقع پر وہاں موجود فوٹو جرنلسٹ کے کیمروں نے فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کو امریکی صدر کے کان میں سرگوشی کے منظر کو محفوظ کر لیا۔ ماکروں نے سرگوشی کے دوران اپنے منہ پر ہاتھ رکھا ہوا تھا تاکہ دوسرے لوگ ان کی بات نہ سن سکیں۔
    پہلے اجلاس میں ڈیجیٹل اکانومی کے موضوع پر گفتگو ہو گی۔ نیز پرائویسی اور سیکیورٹی پر تبادلہ خیال بھی آج کے پروگرام میں شامل ہے۔

  • کیا یہی وہ تبدیلی ہے

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)

    یہ انیل خان ہے
    ضلعی انتظامیہ سارا دن ان کے ہاتھ سے چائے اور اپنی خدمت کرواتی ہے لیکن جب درجہ چہارم کے غریب اور متوسط طبقے پر برا وقت آیا تو کسی نے مدد نہ کی.
    درجہ چہارم کے غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں۔

    ڈی سی او آفس کے ملازم انیل خان اور اس کی بہن پر پر حسن پارک شیخوپورہ کے رہائشی بدنام زمانہ یوسف پٹھان کا بہیمانہ تشدد انیل خان کی بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی اس پر مستزاد کہ سے پولیس نے موقع پر پہنچے کے بعد انیل خان کو حوالات میں بند کر دیا ۔بروقت اطلاع کے باوجود ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنر کے کان پر جوں تک نا رینگی۔

    کیا یہی وہ تبدیلی ہے جس کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا رہا تھا؟

  • ڈیٹی کمشنر کا حلقہ پی پی 136 میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کا ممبر صوبائی اسمبلی خرم اعجاز چٹھہ کے ہمراہ حلقہ پی پی 136مریدکےمیں جاری ترقیاتی سکیموں کا دورہ۔ دوران انسپکشن ترقیاتی کاموں کے معیار اور کوالٹی کوچیک کیا. ڈپٹی کمشنر اور ممبر صوبائی اسمبلی نےاڈہ سیکھم سے جوئیاں والا موڑ تک روڈ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ جاری ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی سستی کاہلی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    ڈی سی شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق عوام الناس کی فلاح کے لیے اس طرح کی ترقیاتی سکیمیں جاری رہیں گی۔

  • 330 کلو وزنی  نور الحسن کا کامیاب آپریشن اب کتنا وزن رہ گیا جانیے خبر میں

    330 کلو وزنی نور الحسن کا کامیاب آپریشن اب کتنا وزن رہ گیا جانیے خبر میں

    330 کلو وزنی شخص نور حسن کا آپریشن کامیاب ہو گیا.

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد سے تعلق رکھنے والے330 کلو وزنی شخص نور حسن کا آپریشن کامیاب ہو گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نور حسن کا آپریشن کامیاب ہو چکا ہے انہیں آدھا گھنٹا آپریشن تھیٹر میں رکھا گیا .نور حسن کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ ان کو آپریشن تھیٹر میں صبح دس بجے لے کر جایا گیا تھا،ان کا آپریشن پونے دو گھنٹے تک جاری رہا۔

    نورحسن کو ایک الگ وارڈ میں منتقل کیا جائے گا،ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ بظاہر ان کی حالت پہلے جیسی ہی لگے گی تاہم اگلے تین ہفتوں کے دوران ان کے وزن میں کمی ہو گی۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اگلے 6 ماہ میں نور حسن کے وزن میں 100 کلو کمی ہو گی۔۔اس سے قبل ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاہور کے شالیمار اسپتال میں زیر علاج نور حسن سے متعلق ڈاکٹر معاذ حسن نے بتایا کہ 320 کلو وزنی نورحسن کی فزیوتھراپی کی گئی جس کے بعد اُن کی ٹانگوں میں حرکت شروع ہوئی اور اب وہ اپنی دونوں ٹانگیں آسانی کے ساتھ ہلا سکتے ہیں۔

    اس سے قبل نور الحسن موٹاپے کا شکار نور حسن دو ہفتے سے لاہور کے شالامار ہسپتال میں زیرعلاج ہے جس کے بلڈ، دل، یورن، گردے، اور پھیپھڑوں سمیت تمام ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے آج نور حسن کا ایک بار پھر معائنہ کیا جس کے بعد نور حسن کی سرجری کی منظوری دے دی گئی۔ تین سو تیس کلو وزنی نور حسن کو پروٹین کی مخصوص غذا بھی دی جا رہی ہے۔ نورحسن دس سال سے موٹاپے کے مرض میں مبتلا تھا اور اس نے آرمی چیف سے اپنے علاج میں مدد کیلئے اپیل کی تھی

  • مریدکے پولیس کا سرچ آپریشن، اسلحہ برآمد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کی ہدایت پر ڈی ایس پی مریدکے سرکل سیف الرحمن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے غلام حسین بھٹی انسپکٹر نے سرکل مریدکے کی نفری کے ساتھ علاقہ تھانہ سٹی مریدکے حدوکے میں سرچ آپریشن کیا دوران سرچ آپریشن لائسنسی رائفل 223بور معہ 8میگزین اور لائسنسی رائفل کلاشنکوف برآمد ہوئیں۔لائسنس ہائے کی وائریفکیشن عمل میں لائی گئی ہے۔جبکہ کرایہ داری کا آن لائن اندراج بھی چیک کیا گیا ہے۔

  • شیخوپورہ میں ہوا پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہوا ہلاک

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ سےڈکیتی کی واردات کرنے کے بعد چار ڈاکو دو موٹرسائیکلوں پر سوار شیخوپورہ تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقے میں داخل ہو کر فرار ہونا چاہتے تھے مگر کنٹرول پرڈاکووں کی اطلاع موصول ہونے پر ناکہ بندی کی گی ۔ ڈاکووں نے پولیس کی ناکہ بندی دیکھ کر فائرنگ کر دی۔ جس سے پولیس کی بروقت حکمت عملی سے ایک ڈاکو اپنے ساتھی کے فائر لگنے سےموقع پر ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا۔ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گے۔ ہلاک اور گرفتار ہونے والے ڈاکووںسے ڈکیتی کیا ہوا موٹرسائکل ،نقدی اور موبائل بھی برآمد کرلیا گیا۔ یہ ڈاکو ضلع شیخوپورہ ،لاہور اورگوجرانوالہ کے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے ۔فرار ہونے والے ڈاکوںکی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جارہے ہیں۔

  • صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی دربار شاہ جمال آمد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالد محمود
    کی حضرت شاہ جمال دربار آمد
    دربار پر موجود انتظامیہ نے صوبائی وزیر میاں خالد محمود کو خوش آمدید کہا
    صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے حضرت شاہ جمال کی آخری آرام گاہ پر چادر پوشی کی اور ملک و قوم کے لئےاور ان نیک ہستیوں کے لیے دعائے خیر کروائی گئی
    اور آخر پر موجودہ انتظامیہ سے دربار کی تمام صورتحال کے متعلق دریافت کیا اور ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی

  • دھان میں اضافی پیداوار کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) جعفر برادرز کے زیر اہتمام شیخوپورہ میں سیمینار کا انعقاد.
    ایک مقامی ہوٹل میں جعفر برادرز فیٹلاٸزر اینڈ پیسٹی ساٸیڈ سیمینار میاں صدیق اینڈ سنز شرقپور روڈ کی طرف سے منعقد کیا گیا،جس کا مقصد دھان کی اضافی پیداوار بڑھانا تھا،ریجنل مینجر جعفر برادرز شہزاد الحق اور ایریا مینجرمیاں شہباز صدیق نےتقریب کےشرکإ سےخطاب کرتے ہوۓ کہا ہماری تمام پروڈکٹ امپورٹڈ ہیں اور ان میں جدید ٹیکنالوجی کی نیوٹرافل کھادیں اور پیسٹی ساٸیڈ کے بارے بریفنگ دی گٸی،تقریب میں کسان اور ڈیلرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر ڈیلرجعفر برادرز میاں زاہد صدیق نے تمام آنے والے کسانوں کا شکریہ ادا کیا اور جدید کھادوں نیو ٹرافلDap اور نیو ٹرافل urea کی تعریف کی اور جعفر برادرز کی طرف سے کسانوں کی رہنماٸی کو سراہا۔

  • اسسٹنٹ کمشنر کے غیر قانونی پٹرول فروخت مراکز پر چھاپے

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) غیر قانونی پیٹرول سیل پوائنٹس اور ڈبہ اسٹیشنوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

    اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر 15 سے زائد ڈبہ اسٹیشن سیل کردئیے

    ڈبہ اسٹیشن مالکان کے خلاف مخلتف دفعات کے تحت ایف آئی اور بھاری جرمانے بھی کئے گئے یہ ڈبہ اسٹیشن گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے تھےغیر قانونی پیٹرول سیل پوائنٹس اور ڈبہ اسٹیشنز پر مختلف حادثات رونما ہو چکے ہیں. نشاندہی کرنے پر غیر قانونی ڈبہ اسٹیشن اور پیٹرول سیل پوائنٹس کے خلاف مزید کاروائیاں جاری رکھیں گے.

  • شیخوپورہ بائی پاس پر دو ٹرکوں کے مابین تصادم، ڈرائیور زخمی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) خضر میرج حال فیصل آباد بائی پاس روڑ پر دو ڈمپر ٹرکوں کے درمیان تصادم ہو گیا- حادثے میں 1 ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا- ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کرٹرک میں پھنسے ہوئے زخمی ڈرائیور کو بحفاظت نکال کرطبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا- اطلاع کے مطابق دونوں ڈمپر لاہور سے سرگودھا کی طرف جا رہے تھے کہ پیچھے والے ڈمپر کے ڈرائیور کے سونے کیوجہ سے ڈمپر آگ والے ڈمپر سے ٹکرا گیا جس سے ڈمپر ڈرائیور ذوالفقار ولد ہمایوں 45 سال لالیاں، چنیوٹ زخمی ہو گیا-ریسکیو اہلکاروں نے بروقت موقع پر پہنچ کر گاڑی کو کاٹ کر کمال مہارت کیساتھ بحفاظت زخمی ڈرائیور کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا-