Baaghi TV

Author: +9251

  • بلوچستان بجٹ چیلنج.

    کوئٹہ:- رکن اسمبلی حاجی محمد نواز کاکڑ نے بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست جمع کروادی ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سپریم کورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات نظر انداز کئے گئے ہیں بلوچستان ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کےلئے منظور کرلی ہے اور فریقین کو نوٹسز جاری ہوگئیں ہیں جب کے 28 جون کو سماعت ہوگی.

  • گجرات پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد

    گجرات پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز گجرات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز گجرات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ کے دوران گجرات پولیس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس, ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستے بھی شامل تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن نے ایس ڈی پی او سرکل کھاریاں اسد اسحاق کے ہمراہ پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے پولیس ملازمان کے مسائل سنے اور حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمان کے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے مختلف اداروں کے سربراہوں سے رعائت کے لئے ایم او یو سائن کئے گئے ہیں جن سے زیادہ سے زیادہ استعفادہ حاصل کریں۔ڈی پی او گجرات نے کہا کہ پولیس ملازمان خصوصاً ٹریفک پولیس اپنے رویوں میں بہتری لائیں۔زیادہ چالانوں سے پرفارمنس جانچنے کا قائل نہیں ہوں عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے تاکہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہی نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائے کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی ہر گز برداشت نہ کی جائے گی۔عوام کوبروقت میرٹ پر انصاف کی فراہی کو یقینی بنایا جائے۔آخر میں ایم ٹی سیکشن پر موجود پولیس کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی انسپکشن کی گئی اور ضروری ہدایات بھی دی گئیں.

  • قومی اسمبلی میں مراد سعید اور بلاول بھٹوآمنے سامنے.آصف زرداری کی حسین حقانی اور سی آئی اے ڈایئریکٹر سے ملاقاتوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا

    قومی اسمبلی میں مراد سعید اور بلاول بھٹوآمنے سامنے.آصف زرداری کی حسین حقانی اور سی آئی اے ڈایئریکٹر سے ملاقاتوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا

    اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کی قومی اسمبلی میں دھواں دار تقریر پرمراد سعید نے بلاول کو آڑے ہاتھوں لے لیا .بلاول بھٹو کی پی ٹی آئی کی حکومت اور عمران خان پر جارحانہ وار کا مراد سعید جوابی حملہ دینے کے لیے قومی اسمبلی میں حقائق پیش کرنے لگے تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کے قومی اسمبلی میں خطاب پر مراد سعید بھی جواب دینے کے لیے سامنے آگئے.آصف زرداری پر کھل کر تنقید یہ چھپ چھپ کر پکستان دشن حسین حقانی سے ملاقاتیں کرتے ہیں.خطرے کی بات یہ ہے کہ یہ لوگ سی آئی اے کے ڈائریکٹر سے خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں.این آر او پر کونڈولیزا رائس کی کتاب کا حوالہ بھی دے دیاے .یہ جو آج قومی اسمبلی میں‌عمران خان پر تنقید کررہے ہیں‌ یہ این آر او کے لیے امریکہ کے پاوں پڑتے ہیں. یہ این آر او کی بات اس وقت کی ہے جب عمران خان وزیر سستان کے لیے آواز بلند کررہا تھا .

    آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر حقائق پیش کرتے ہوئے کہ سندھ میں ہر سال سیکڑوں بچے ہلاک ہورہے ہیں .تھرمیں پانی نہیں اور رپورٹ پیش کی جاتی ہے کہ سندھ حکومت نے 104 ارب تھر میں پانی کی فراہمی کے لیے خرچ کردیئے ،انفراسٹرکچر تباہ ہو کر رہ گیا ہے کہاں ہیں وہ پیسے جو سندھ کی غریب عوام کے لیے رکھے جاتے ہیں. مراد سعید نے کہا میں بتاتا ہوں کہ وہ پیسہ ان اکاونٹس میں جن کے بارے میں ز رداری صاحب کہتے ہیں کہ انہیں تو پتہ نہیں یہ پیسہ ان اکاونٹوں میں کیسے پہنچا.بے نظیر بھٹو کے بارے میں مراد سعید نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر نے امریکی حکام سے کہا کہ وہ کرپشن چارجز سے نجات دلائیں.سندھ میں غزائی بحران کا یہ حال ہے کہ 50 فیصد شہیری غذائی قلت کا شکار ہیں.جہاں پینے کا صاف پانی نہیں پڑھنے کے لیے اسکول نہیں کہاں ہے وہ 24 ہزار ارب روپے ان پیسوں کا حساب دینا ہوگا.

    نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کے منصب کے دوران کروڑوں روپے اپنی سیکورٹی پر لگا دیئے.قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا.حتی کہ نواز شریف کے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی سرکاری خزانے سے لگائے .نواز شریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ میں سلیکٹڈکہنے والے ہمیشہ اسی راستے سے اقتدار میں آتے رہے. نواز شریف خصوصی طیارے پر اپنے علاج کے لیے بیرون ملک جاتے رہے. نوازشریف جب بیمارہوتےہیں توسرکاری خزانےسے3لاکھ 27ہزارڈالرخرچ ہوتےہیں.شہبازشریف کےلیے130کروڑروپےکاہیلی کاپٹرخریداگیاوہ عوام کاپیسہ تھا .2751 سیکورٹی اہلکار صرف شریف خاندان کی سیکورٹی پر تعینات تھے جن پر 200 کروڑ خرچ ہوتے تھے.نواز شریف کو نشانہ بناتے ہوئے مراد سعید نےکہا کہ نواز شریف تو سرٹیفائیڈ نااہل ہے.

    ابوزیشن خصوصی طور پر بلاول بھٹو کی طرف سے عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان نے ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکتھے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اس ملک کے غریب مزدورں ،مسافروں اور پردیسیوں کے لیے پناہ گاہیں قائم کرکے ان کی مشکلات کم کیں.جو لوگ سڑکوں پر سوتے تھے اب ان پناہ گاہوں میں آرام کرتے ہیں.تمام پارلیمنٹیرینز کو ان شیلٹر ہومز کے دورے کی دعوت دیتا ہوں.سی پیک کے بارے میں اس حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے مراد سعید نےکہا کہ اس حکومت نے ٹنل بنا کر پختونخواہ کو سی پیک سے جوڑ دیا .عمران خان کو اس ملک کے غریبوں کا بہت احساس ہے اس لیے اپنے غریب ہم وطنوں کےلیے صحت کارڈ جاری کر دیتے .

    مراد سعید نے عمران خان کی کارکردگی کے اہم اہم پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر اعظم ہے جو قطر میں جار کر قطری خط نہیں لاتا قطر میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کے لیے سہولیات کی بات کرتا ہے . عمران خان محلات میں جار کر پہلے حکمرانوں کی طرح اپنی بات نہیں کرتا بلکہ سٹیڈیم میں جا کر اپنے پردیسی ہم وطنوں سے مل کر ان کے دکھ درد بانٹتا ہے. سعودی عرب جاتا ہے تو اسٹیل مل کی بات نہیں کرتا پاکستان کی پاکستانیوں کی بات کرتا ہے. سعودی عرب سے اپنے ان ہم وطنوں کی قید و بند میں بند پاکستانیوں کی رہائی کے لیے بات کرتا ہے. عمران خان او آئی سی کے اجلاس میں جاکر ناموس رسالت کی بات کرتا ہے .پہلی حکومتوں کے حکمرانوں کی ذاتی مصلحتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہ پہلے ڈومور کا مطالبہ کیا جاتا تھا .عمران خان کے دور میں یہ نہیں ہو سکتا آپ کو یاد ہو گا جب ٹرمپ کے پیغام کے جواب میں عمران خان نے جھکنے کی بجائے آنکھیں دکھائیں .ٹرمپ نے پھر ڈو مور کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ افغانستان میں امریکہ کی مدد کی درخواست کی

    عمران خان کی حکومت کی کارکردگی پر مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں یہ وہ حکومت ہے جہاں عوام کوروٹی ،کپڑااورمکان فراہم کریں گے.عمران خان کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کا وزیر اعظم وہ شخص جو نہ کھاتا ہے اور نہ کھانے دے گےبلکہ جو پہلے کھا چکے ہیں اس کو بھی نکلواکے چھوڑے گا. مراد سعید نے نواز شریف کے بارے میں ایک معروف جملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نواز شریف کا دور نہیں جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کھاتا بھی ہے اور لگاتا بھی ہے. مراد سعید کی تقریر پر حکمران پارٹی کی طرف سے ڈیسک بجاتے رہے .مراد سعید حسب روایت اپنی تقریر میں شعروں کے ذریعے اپنی گفتگو کو چار چاند لگاتے رہے.

  • رائیونڈ محل کی سکیورٹی پر کتنے کروڑ خرچ اور شہباز کا ہیلی کاپٹر کتنے میں خریدا گیا؟ مراد سعید نے بتا دیا

    رائیونڈ محل کی سکیورٹی پر کتنے کروڑ خرچ اور شہباز کا ہیلی کاپٹر کتنے میں خریدا گیا؟ مراد سعید نے بتا دیا

    وزیر مملکت برائے مواصلات نے شریف برادران پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائیونڈ کے گھر کی سیکیورٹی پر 100 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیےگئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مراد سعید نے کہاکہ شہبازشریف کیلئے 130کروڑروپے کا نیا ہیلی کاپٹرخریدا گیا. شہبازشریف کےکئی گھروں کو کیمپ آفس ڈکلیئرکیا گیا، انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے وزیراعظم کا جہاز بھی استعمال کیا، اسی طرح نوازشریف کے بچے بھی جہاز استعمال کرتے تھے،

    مراد سعید نے کہاکہ تھرمیں250 بچےغذائی قلت کی وجہ سےجاں بحق ہوئے، قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیپلز پارٹی پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی نے این آراو کیلئے کونڈولیزارائس کےپاؤں پکڑے ، بےنظیرنےکرپشن کیسزسے نجات کیلئےامریکی حکام سے درخواست کی، یہ این آراوکی بات اس وقت کی ہےجب عمران خان وزیرستان کیلئےآوازاٹھارہےتھے، ان کا کہنا تھا کہ کونڈولیزارائس کی کتاب میں این آراوکی ساری کہانی لکھی ہوئی ہے

    واضح رہے کہ مراد سعید نے بلاول بھٹو زرداری کے الزاما ت کا جواب دینے کیلئے یہ باتیں‌ کی اور دونوں بڑی پارٹیوں‌ پر سخت تنقید کی.

  • بی جے پی لیڈر نے بھارت میں مسلم نوجوانوں‌ کا گلا کاٹنے کی دھمکی کیوں‌ دی؟ جانیے اس رپورٹ‌ میں‌

    بی جے پی لیڈر نے بھارت میں مسلم نوجوانوں‌ کا گلا کاٹنے کی دھمکی کیوں‌ دی؟ جانیے اس رپورٹ‌ میں‌

    بھارت میں ہندو انتہاپسند تنظیم بی جے پی رکن پارلیمنٹ سویم باپو راو کی جانب سے مسلم نوجوانوں کا گلا کاٹنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بی جے پی لیڈر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ مسلم نوجوان ہندو بیواؤں‌ کا استحصال کر رہے ہیں. مذکورہ لیڈر عادل آباد سے رکن پارلیمنٹ ہیں‌اور ان کی طرف سے مسلم نوجوانوں‌ کا گلا کاٹنے سے متعلق دیے گئے بیان کے بعد مقدمہ درج کروا دیاگیا ہے. ان کے خلاف پولیس تھانہ میں شکایت اقلیتی سیل کے ضلعی صدر ساجد خان کی جانب سے دی گئی ہے.

    ساجد خان نے سویم باپوکواپنا بیان واپس لینے کے لئےکہا ہے۔ انہوں نےکہا ہے کہ رکن پارلیمنٹ ہونے کے باوجود اقلیتوں کے خلاف غلط الزام لگا رہے ہیں، انہیں فوراً اپنے الفاظ واپس لینے چاہئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ابھی تک کانگریس لیڈرکےمطالبے کا رکن پارلیمنٹ پرکوئی اثر نہیں ہوا ہےاورنہ ہی پارٹی کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان سامنےآیا ہے، لیکن اب یہ معاملہ میڈیا میں پہنچ گیا ہے اور مذکورہ بی جے پی لیڈر پر سخت تنقید کی جارہی ہے.

    واضح رہےکہ سویم باپو راو اسی سال مارچ میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ بی جے پی کی حکومت دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد مسلمانوں‌ کے خلاف قتل اور تشدد کی وارداتیں‌ بہت بڑھ گئی ہیں.

  • سلیکٹڈ لفظ پر پابندی سنسر شپ ہے.بلاول بھٹو

    سلیکٹڈ لفظ پر پابندی سنسر شپ ہے.بلاول بھٹو

    اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی اسمبلی میں دھواں دار تقریر جاری.حکومت پر کھل کر تنقید .لفظ سلیکٹڈ پر پابندی سے سیخ پا ہو گئے .کہ دیا اگر یہ سنسر شپ نہٰیں تو اور کیا ہے. بلاول بھٹو نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی آزادی ہے کہ معزز ممبران کے الفاظ حذف کردیئے جاتے ہیں. اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو آزاد ہیں کسی سے پوچھنے کے پابند نہیں پھر ایسے کیوں‌ہو رہا ہے. آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے پر اسپیکر کے شکر گزار ہیں.

    بلاول بھٹو نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان میں یہ ممبران منتخب ہو کر آئے ہیں.اس ملک میں عوام نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں. وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا وزیر اعظم ہے کہ رات کے اندھیرے میں خطاب کرتا ہے میری تو سمجھ سے باہر ہے آخر ایسا کیوں ہوا.بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ وزرا کے رویے کی قوم سے معافی مانگتے ہیں.اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنسر شپ سے ماحول خراب ہو رہا ہے.بلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں اسپیکر پر بار بار تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرا ہر دوسرا لفظ حذف کر دیا جاتا ہے.

    اسپیکر کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو عمران خان کو اپنے خطاب کے ذریعے حدف تنقید کا شکار کرتے رہے. بلاول بھٹو نے کہا کہاں ہیں وہ نوکریاں جن کا قوم سے وعدہ کیا گیا تھا .بلکہ معاملات تو مخالف سمت جا رہے ہٰیں نوکریاں دینے کی بجائے لوگوں کو بے روزگار کر رہے ہو.کہاں ہیں وہ 50 لاکھ مکان جن کا آپ بار بار تذکرہ کرتے رہے ہیں .اس بجٹ میں اعلان کیوں نہیں کیا .ہم عمران خاں کے دوپاکستان کو نہیں مانتے جہاں غریبوں کے لیے الگ اور امیروں کے لیے الگ قانون ہے. پاکستان پر قرضوں کے حوالے سے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا حکومت ہمیں قرضوں کو تو ذمہ دار قرار رہی ہے خود کیا کر رہی ہے .یہ حکومت تو خودروزانہ 15 ارب کے قرضے لے رہی ہے.ہم سے کس منہ سے ان قرضوں کا حساب مانگتی ہے. نیب کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس ملک نیں نیب گردی اور جمہوریت اکٹھے نہیں چل سکتے .حکومت دوغلی پالیسی بند کرے اور عوام دشمن بجٹ کو واپس لے ہم بھی اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں.حکومت کو چاہیے کہ اس نظام پر نظر ثانی کرے دوغلا نطام اس ملک میں نہیں چل سکتا جہاں وزیر اعظم ہاوس سے نیب چیئر مین کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں.

  • حکومت نئی میڈیا اشتہاری پالیسی لا رہی ہے، جلد کابینہ کے سامنے پیش کریں گے. فردوس عاشق اعوان

    حکومت نئی میڈیا اشتہاری پالیسی لا رہی ہے، جلد کابینہ کے سامنے پیش کریں گے. فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نئی میڈیا اشتہاری پالیسی لارہی ہے تاکہ اسے دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔ پالیسی کی تیاری کے حوالے سے تمام فریقین سے مشاورت کی جائے گی۔ نئی اشتہاری پالیسی اگلے ماہ کے دوسرے ہفتے میں کابینہ کے سامنے پیش کریں گے، اشتہاری ایجنسیوں کے کردار میں تبدیلیاں متعارف کرائی جائیں گی،ہم میڈیا کے لئے سازگار ماحول بنا رہے ہیں ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ میڈیا مالکان کو معاشی آزادی دینا چاہتے ہیں تاکہ میڈیا ورکرز کو وقت پر تنخواہیں ملیں، پاکستان میں منفی اور جعلی خبروں کا بھی تدارک کرنا ہو گا، پرنٹ میڈیا کی اہمیت ختم نہیں ہوئی اس کا اہم اور مضبوط رول ہے۔ وقت کے ساتھ آج سوشل میڈیا بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے، اپنی نئی اشتہاری پالیسی میں سوشل میڈیا کو بھی حصہ بنا رہے ہیں تاکہ ان کو بھی آنر شپ ملے،

    ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای )کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سی پی این ای کے صدر عارف نظامی و دیگر ممبران کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہتی ہوں۔ میں سمجھتی ہوں کہ اقتدار کے اس صوفے میں ان کی آمد سے اسلام آباد کو مزید تقویت ملے گی اس سے پہلے پریس کو خطرہ سمجھا جاتا تھا وزیراعظم کو آپ کا پیغام پہنچایا ہے کہ آپ ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

    رپورٹ کےمطابق انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان اس وقت تک مکمل فعال نہیں ہو سکتا جب تک وہ میڈیا کا ترجمان نہ بنے۔ انہوں نے شعر کہتے ہوئے کہا کہ ”تم نے درد دیا ہے تم ہی دوا دو” جہاں سے آپ کو درد ملا ہے وہاں سے ہی دوا ملنی ہے۔ جب دوا اور مرہم کرنے والی ایک ڈاکٹر ہے تو آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے میڈیا کو طاقت مانا ہے۔ ہم میڈیا کو موثر رابطے کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں حکومتی بیانیہ میڈیا کے بغیر عوام تک نہیں پہنچ سکتا۔ جب ہماری حکومت آئی تو میڈیا میں غیریقینی صورتحال تھی۔ ہمارے مورچوں سے بھی میزائل چلتے تھے اس کی وجہ سے سانس لینا مشکل تھا اور مسائل پیدا ہوئے۔ میں نے آتے ہی آکسیجن کا لیول بڑھانا شروع کر دیا تاکہ میڈیا کی سانس بحال ہو اور میڈیا کے واجبات کی ادائیگی شروع کی۔ سابقہ حکومت میں اشتہار مخصوص لوگوں نے اپنی خودنمائی کے لئے جاری کئے۔ مگر اس کے باوجود ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم تمام بقایاجات دیں گے۔ ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہے حکومت وقت خاندان کے سربراہ کی طرح ہوتی ہے جو ہر کسی کا خیال رکھتی ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ میڈیا کے تمام جائز مطالبات پورے کرنا ہمارا ویژن ہے۔ اس کی وجہ سے سب سے زیادہ میڈیا ورکر متاثر ہوتا ہے اور میڈیا ورکر عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں۔ عمران خان نے اسی احساس کے جذبے کے تحت شوکت خانم بنایا۔ پناہ گاہ، احساس اور کفالت پروگرام شروع کئے۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ پسے ہوئے طبقے کو ریلیف دیا جائے۔ عمران خان کے دل میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہے۔ ہمیں اب ماضی میں نہیں حال میں رہنا ہے اور مستقبل کی تیاری کرنی ہے۔ لڑائی سے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ مذاکرات سے ہی تمام مسائل حل کئے جاتے ہیں چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ واجبات کی ادائیگی میں کچھ مسائل ہیں جس کو دور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید سے پہلے جو واجبات ادا کئے گئے تھے اور شرط رکھی گئی تھی کہ اس سے تنخواہیں ادا کی جائیں گی ان میں کچھ اداروں نے ورکروں کو تنخواہیں ادا کیں اور کچھ نے…

    واضح رہے کہ موجودہ حکومت میں اشتہارات کے مسئلہ پر الیکٹرونک و پرنٹ‌میڈیا کی طرف سے ملک بھر میں‌ہزاروں‌ورکرز کو نکالا گیا جس پر صحافتی برادری شدید مشکلات کا شکار ہے اور یہ معاملہ ابھی تک حل نہیں‌ ہو سکا ہے.

  • بھارت نے پارلیمنٹ حملہ کے بعد بھی پاکستانی حدود میں کاروائی کی تھی، بھارتی فضائیہ کا مضحکہ خیز دعویٰ

    بھارت نے پارلیمنٹ حملہ کے بعد بھی پاکستانی حدود میں کاروائی کی تھی، بھارتی فضائیہ کا مضحکہ خیز دعویٰ

    بھارتی فضائیہ نے مضحکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے بالاکوٹ سے قبل بھی پاکستانی حدود میں داخل ہو کر کاروائی کی تھی اور کرگل جنگ کے بعد کیل سیکٹر آزاد کشمیر میں مبینہ طور پر بم گرائے تھے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کے سینٹرل کمانڈ کے ائیر آفیسر کمانڈنگ انچیف راجیش کمار نے اپنے مضحکہ خیز دعویٰ‌ میں‌ کہا کہ سال 2002 میں بھی ایل او سی کراس کرکے آزاد کشمیر کے کیل سیکٹر میں واقع عسکریت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں پر ائیر اسٹرائیک کی گئی تھی جس میں میراج جنگی طیاروں کا استعمال کیا گیا تھا ۔

    بھارتی فضائیہ کے افسر کی طرف سے یہ بیان کرگل جنگ کی 20ویں‌ سالگرہ کے موقع پر دیا گیا ہے. مذکورہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ افسر نے کہاکہ سال 2002 میں کی گئی اس ائیر اسٹرائیک میں لیزر گائیڈیڈ بموں کا استعمال کیا گیا تھا جو کہ پاکستانی حدود میں مبینہ طور پر تین سے چار کلومیٹر اندر داخل ہو کر کی گئی تھی.

    واضح‌ رہے کہ بھارتی میڈیا میں‌ پہلے بھی ایسے کئے بھارتی دعوے کئے گئے ہیں جن کی بین الاقوامی میڈیا اور اداروں‌ نے تصدیق نہیں‌کی جس پر بھارتی حکمرانوں‌ کو خود انڈیا میں بھی خفت کا سامنا کرنا پڑا تھا.

  • اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے نے ٹیکس کی مخالفت کر دی

    اسلام آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) لودھراں این اے 161 سے ایم این اے میاں محمد شفیق آرائیں مشیر برائے مواصلات نے قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں اپنی تقریر میں چینی اور کوکنگ آئل پر لگائے جانے والے ٹیکس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ دونوں چیزیں غریب عوام کے روزمرہ کے استعمال کی اشیاء ہیں ان پر فوری طور پر لگایا گیا ٹیکس ختم کر کے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے

  • صدر طیب اردوان کو بلدیات کے ری الیکشن میں بھی شکست کا سامنا

    صدر طیب اردوان کو بلدیات کے ری الیکشن میں بھی شکست کا سامنا

    صدر طیب اردوان کو بلدیات کے ری الیکشن میں بھی شکست کا سامنا ہوا،

    تفصیلات مطابق 3 ماہ قبل ترقی کی حکمران جماعت اے کے پارٹی کو پھر سے الیکشن کا سنا ہوا ہے. استنبول کے بلدیاتی الیکشن میں 25 سال بعد شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا تھا جسے صدر طیب اردگان نے تسلیم نا کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا تاہم ری الیکشن میں حکمراں جماعت مزید واضح فرق سے ہار گئی۔

    ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے اور غیر حتمی نتائج کے تحت اتحادِ جمہوریت کے امیدوار بن علی یلدرم کو 45 فیصد جبکہ اپوزیشن جماعت کے امیدوار اکرم امام اولو کو 54 فیصد ووٹ ملے یعنی اپوزیشن نے تین ماہ قبل ملنے والے ووٹوں سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور حکمراں جماعت کو اپنے مضبوط گڑھ میں شکست کا سامنا رہا۔

    سرکاری سطح پر انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان نہیں ہوا تاہم کامیاب امیدوار امام اولو کے ہزاروں حامی سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا، رجب طیب اردگان نے امام اولو کو کامیابی پر مبارک باد دی جبکہ شکست خوردہ امیدوار نے بھی پولنگ ختم ہونے کے 2 گھنٹے بعد ہی اپنے حریف کو مبارک باد پیش کی۔