Baaghi TV

Author: +9251

  • جلال پور پیروالا : دریا میں کئی افراد ڈوب گئے

    جلال پور پیروالا (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے جھانگڑہ میں کئی افراد کے دریا میں ڈوبنے کی اطلاع ہے ابھی تک اصل تعداد معلوم نہیں ہو سکی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی میں مصروف عمل ہیں دریا پر بڑی تعداد میں مقامی افراد جمع ہو چکے ہیں یہ حادثہ کیوں پیش آیا ابھی تک وجہ معلوم نہیں ہو تاہم ریسکیو ٹیم کی طرف سے تیزی کے ساتھ امدادی کاروائی جاری ہے اور ڈوبنے والے والوں کو تلاش کیا جا رہا ہے

  • بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق.

    بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا مختلف علاقوں میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب اور ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، شیرانی، کوہ سلیمان، فورٹ مینٹرو میں شدید بارش کے بعد پہاڑی نالوں سے سیلابی ریلے نکل رہے ہیں۔
    لیویز کے مطابق شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، شدید بارشوں سےڈی آئی خان ژوب شاہراہ پر آمدورفت متاثر ہوئی ہے اور ہرنائی میں ندی نالوں میں طغیانی کےباعث قومی شاہراہ بند ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں.

  • شجاع آباد : تحصیلدار کا ریڈر قبضہ مافیا کا سرپرست بن گیا

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) موضع قیصر پور شجاع آباد تحصیلدار کا ریڈر جام افتخار قبضہ گروپوں کا سر پرست بن گیا خالی اراضی پر فصل کی کاشت ظاہر کرکے ونڈہ جات میں رکاوٹ ڈالنا اور یکطرفہ ونڈے پاس کرنا معمول بنا لیا ہے۔
    کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد توجہ دیں۔
    متاثرین کی صحافیوں سے گفتگو۔
    شجاع آباد قیصر پور کے رہائشیوں عبدالحفیظ ریٹائرڈ فوجی، نیاز خان، نواز خان، شریف خان، ممتاز خان، اقبال خان، رب نواز خان، نے میڈیا کو بتایا کہ علاقہ موضع قیصر پور کاریڈر تحصیلدار جام افتخار قبضہ گروپوں کے ساتھ مل کر کاشت کاروں کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں بلا جواز رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور خالی اراضی پر فصلیں کا شت ظاہر کر کے ونڈہ جات میں رکاوٹ ڈالتا ہے
    لاکھوں روپے لے کر کھاتہ نمبرات تبدیل کر کے لوگو ں کی اراضی دوسرو ں کے نام کر دیتا ہے انہو ں نے کہا کہ اس سلسلہ میں نہ تو تحصیلدار کاروائی کر تا ہے اور نہ ہی کوئی بالا افسر اس کے بارے میں نوٹس لیتے ہیں اور جام افتخار بارہ تیرہ سال سے ایک ہی سیٹ پر تحصیل شجاع آباد میں قائم ہے اور تحصیل آفس کے باہر رشوت لینے کے لئے پرائیوٹ بندے رکھے ہوئے ہیں انہو ں نے بتایا کہ سیف اللہ نامی شخص ان دونوں کا فرنٹ مین بنا ہوا ہے انہو ں نے بتا یا کہ انہوں نے سی ایم سٹیزن پورٹل پر بھی درخواستیں بھی دیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر ملتان اور اے سی شجاع آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • آج امریکی صدر ٹرمپ ایران کےخلاف نئ پابندیاں لگانے جا رہے

    آج امریکی صدر ٹرمپ ایران کےخلاف نئ پابندیاں لگانے جا رہے

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ آج پیر کے روز سے ایران پر مزید پابندیاں عائد کر رہے ہیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ آج پیر کے روز سے ایران پر مزید پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ تاہم ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک ایسی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کے لیے تیار ہیں جو ایران کی معیشت کو سہارا دے سکے۔

    ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ ایران کیا چاہتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ "میرے خیال میں وہ (ایرانی) مذاکرات چاہتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ وہ ایک ڈیل طے کرنا چاہتے ہیں۔ میری ڈیل تو جوہری ہوگی۔ جوہری ہتھیار حاصل کرنا ان کے بس میں ہر گز نہیں ہو گا۔ میرا نہیں خیال کہ اپنی موجودہ صورت حال کو پسند کرتے ہیں۔ ان کی معیشت مکمل طور پر ڈھیر ہو چکی ہے”۔

    اس سے قبل ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ "ہم پیر کے روز ایران پر سخت اضافی پابندیاں عائد کریں گے … ایران کے لیے جوہری ہتھیار حاصل کرنا ممکن نہیں”۔

    ادھر ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برائن ہاک نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سفارتی کوششوں کا استعمال کرتے ہوئے ایران پر دباؤ ڈالیں کہ وہ "جارحیت میں کمی کرے”۔ برائن کا یہ موقف اتوار کی شام کویتی عہدے داران سے ملاقات کے بعد کویتی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران سامنے آیا۔ امریکی ایلچی نے باور کرایا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف مسلح تنازع کے لیے کوشاں نہیں ہے۔

  • سونے کی تلاش میں اب گھر گھر چھاپے مارے گی ایف بی آر

    سونے کی تلاش میں اب گھر گھر چھاپے مارے گی ایف بی آر

    سونےاور غیر ملکی کرنسی کی تلاش میں ایف بی آر گھر گھر چھاپے مارنے کا اختیار مل گیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اب ایف بی آر کے ایلکار سونے اورغیر ملکی کرنسی کی تلاش کےلیے گھرگھرچھاپے مارے گی. مالی سال 20-2019 کے فنانس بل کے مطابق انکم ٹیکس کمشنر غیر ظاہر شدہ سونے اور غیر ملکی کرنسی کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارسکیں گے اور چھاپوں میں برآمد شدہ سونا اور غیر ملکی کرنسی ضبط کرلی جائے گی۔

    وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ بل سےگھروں سے برآمدگی کے لیے ایف بی آر کے چھاپے مارنے کے اختیار کی شق ختم کردی جائے گی۔

    واضح رہےکہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے رواں سال فنانس بل پیش کیا تھا۔

  • 27 فروری کو پاکستان کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبور نہیں کی، بھارتی ایئر چیف

    27 فروری کو پاکستان کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبور نہیں کی، بھارتی ایئر چیف

    بھارتی فوج کے ایئر چیف بھرندرسنگھ دھنویا نے کہا ہے کہ 27 فروری کو پاکستان کے لڑاکا طیاروں نے لائن آف کنٹرول کو عبور نہیں کیا تھا.
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،بھارتی ایئر چیف ھرندرسنگھ دھنویا نے کہا ہے کہ 27 فروری کو پاکستان کے لڑاکا طیاروں نے لائن آف کنٹرول کو عبور نہیں کیا تھا.بھارت نے اپنے عسکری مقاصد حاصل کیے تھے. بھارتی طیاروں کا مقصد پاکستانی ایئرفورس کے فائٹرز کو نشانہ بنانا نہیں تھا بلکہ ان کا مقصد بالا کوٹ میں اپنے مقاصد حاصل کرنا تھا.اس لیے پاکستانی طیاروں کو کچھ نہیں کہا گیا جبکہ پاکستانی فضائیہ کا مقصد بھارتی طیارے گرانا تھا.
    بھارتی فضائیہ کے سربراہ نےکہا کہ اگر ہمارےپاس رافیل طیارےہوتےتو 27 فروری کو نتیجہ کچھ اور ہوتا.

    واضح رہے کہ 27 فروری کو بھارت نے پاکستان کےعلاقے بالا کوٹ میں مبینہ طور پر دہشت گرد کیمپ تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا جسے وہ سچ ثابت نہیں کر سکا.جبکہ پاکستان نے بھارتی کا طیارہ پاکستانی حدود مار گرایا تھا اور دوسرا لائن آف کنٹرول کی دوسری طرف مار گرایا تھا جسے بھارت نےپہلے پاکستانی طیارہ بتایا پھر تسلیم کیا کہ فنی خرابی کی وجہ سے گرا کر تباہ ہوا

  • افغانستان اور بنگلادیش کا میچ گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث تاخیرکا شکار

    افغانستان اور بنگلادیش کا میچ گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث تاخیرکا شکار

    افغانستان اور بنگلادیش کا میچ گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا
    ہیمشائر باؤل کرکٹ اسٹیڈیم میں افغان ٹیم کے کپتان گلبدین نبی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ کو روکا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آدھے گھنٹے بعد میچ شروع کیا جاسکے گا۔

    افغان ٹیم گلبدین نائب، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، اصغر افغان، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، راشد خان، اکرام الی خیل، دولت زدران اور مجیب الرحمان پر مشتمل ہے۔

    بنگلادیش کی ٹیم میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، لٹن داس، محمد اللہ، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن، مشرفی مرتضیٰ اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

  • قطر نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

    قطر نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

    دوست ملک قطر نے پاکستان میں 3 ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امیر قطر کے پاکستان میں کامیاب دورے کے بعد قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ہدایت پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان میں تین ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کیا جو ڈپازٹ اور ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی صورت میں ہوگی۔

    قطری نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کہناہےکہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری 9 ارب ڈالر کی ہوگی۔
    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی گزشتہ دنوں دو روزہ دورے پر پاکستان آئے اس دوران پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

  • کروڑوں روپے کی سرکاری ادویات کی پرائیویٹ سکول میں منتقلی

    مظفرگڑھ میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات پرائیویٹ سکول میں منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے،پولیس نے ادویات منتقل کرنے والے کنٹینر اور سرکاری ایمبولینس کو تحویل میں لیکر کنٹینر ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا ہے.قیمتی ادویات کی غیرقانونی طور پر پرائیویٹ مقام پر منتقلی کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی.مظفرگڑھ کے نواحی علاقے غازی گھاٹ میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات کنٹینر اور سرکاری ایمبولینس کے ذریعے پرائیویٹ سکول میں منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے.باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محکمہ صحت کی سرکاری ادویات کو کنٹینر کے ذریعے بسم اللہ سٹارز پبلک ایلیمنٹری سکول غازیگھاٹ نامی پرائیویٹ سکول میں ان لوڈ کیا جارہا ہے،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان لوڈ کی گئی سرکاری ادویات کے ڈبوں پر حکومت پنجاب کی مہر بھی لگی ہوئی ہے.مقامی شہریوں کی اطلاع پر تھانہ کرمداد قریشی پولیس نے کنٹینر اور بنیادی مرکز صحت غازیگھاٹ کی سرکاری ایمبولینس کو تحویل میں لے لیا جبکہ کنٹینر کے ڈرائیور عبیداللہ کو بھی حراست میں لے لیاگیا،کنٹینر کے ڈرائیور عبیداللہ کیمطابق سرکاری ادویات لاہور سے بک کرائی گئیں اور ادویات کو پرائیویٹ سکول میں منتقل کرنے کا حکم ملا تھا.مظفرگڑھ کے محکمہ صحت کیمطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ سرکاری ادویات کیوں اور کس طرح پرائیویٹ سکول میں پہنچائی گئیں،واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.

  • جوانوں کا مورال اپ کرنے کے لیے پولیس پریڈ گراونڈ میں جنرل پریڈ کا اہتمام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ترجمان شیخوپورہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر پولیس پریڈ گراونڈ میں پولیس ملازمین کا ڈسپلن اور ٹرن آوٹ کو بہتر کرنے کے لیے جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرک پولیس، ٹریفک پولیس ،ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستوں نے اللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ مارچ پاس کیا۔ پریڈ کی سلامی ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرام نے لی اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
    جنرل پریڈ کا مقصد جوانوں کا ڈسپلن اور مورال بلند کرنا ہے۔اور سماج دشمن عناصر کو یہ باور کروانا ہے کہ ہم ہمہ وقت عوام کی جان ومال کی حفاظت لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔