Baaghi TV

Author: +9251

  • بستی ملوک : مسافر وین حادثے کا شکار

    بستی ملوک تھانہ بستی ملوک کے علاقہ اڈا بصیرہ کے قریب موٹروے روڈ پرمسافر وین کوحادثہ ایک خاتون زخمی

    ،تفصیلات کے مطابق مسافر وین نمبر CU/6842 تیز رفتاری کی وجہ سے پل کی دیوار سے ٹکرا کر پل کے نیچے جاگری۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122بستی ملوک اور موٹروے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو1122نے معمولی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ ایک شدید زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا مسافر وین کراچی سے ملتان جارہی تھی موٹروے پولیس نے مسافر وین کو کرین کی مدد سے پل میں سے نکال کر اپنی تحویل میں لے لیا.

  • اخبارات و جرائد کے ڈیکلریشن پر 5 ہزار روپے ڈیوٹی لگا دی گئی ہے

    اخبارات و جرائد کے ڈیکلریشن پر 5 ہزار روپے ڈیوٹی لگا دی گئی ہے

    پاکستان میں‌ اخبارات و جرائد اور پرنٹنگ پریس کی ڈیکلریشن پر 5 ہزار روپے فی ڈیکلریشن ڈیوٹی لگا دی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیوٹی کا فیصلہ فنانس بل 2019ء میں‌ کیا گیا ہے. یہ فیس ڈیکلریشن لینے والے کو ادا کرنا پڑے گی. جب تک یہ ڈیوٹی ادا نہیں‌ کی جائے گی ڈیکلریشن کی تصدیق نہیں‌ کی جاسکے گی.

    واضح‌ رہے کہ اخبارات و جرائد پر پانچ ہزار روپے ڈیوٹی لگائے جانے پر اخبارات و جرائد کے مالکان اسے اضافی بوجھ تصور کر رہے ہیں اور ان کی طرف سے خوشی کا اظہار نہیں‌ کیا گیا.

  • پاکستان:میوزک انڈسٹری اپنے زوال کی طرف رواں دواں،فہد شیروانی کا میوزک انڈسٹری سے متعلق اہم بلاگ

    پاکستان:میوزک انڈسٹری اپنے زوال کی طرف رواں دواں،فہد شیروانی کا میوزک انڈسٹری سے متعلق اہم بلاگ

    لاہور :پاکستان میں میوزک انڈسٹری زوال کی طرف رواں دواں جدید میوزک کے ساتھ کلاسیکل موسیقی بھی دم توڑنے لگی.شاید اس کی وجہ جدید ٹیکنالوجی ہے یا پھر عوام الناس کی عدم دلچسپی اور یا پھر معاشی مسائل .بہر کیف یہ ماننا ہی پڑے گا کہ میوزک انڈسٹری کو شاید اب کوئی سہارا نہ مل سکے.ویسے بھی یہ بات ایک محاورے کے طور پر استعمال ہونے لگی ہے کہ انسان خوش ہو، غمزدہ ہو، پریشان ہو یا پھر جشن منانا چاہتا ہو ایک چیز ایسی ہے جو ہر حالت میں اس کا ساتھ دیتی ہے اور وہ ہے موسیقی۔ روح کی غذا کہلائی جانے والی موسیقی انسان کے موڈ اور مرضی کے مطابق اسے میسر ہوتی ہے۔ موسیقی انسان کی طبعیت پر خوشگوار اثرات چھوڑتی ہے اور اس کا موڈ بدلنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

    پاکستان میں موسیقی کا شمار بھی اس انڈسٹری میں ہوتا ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زوال کا شکار ہوتی جارہی ہے۔ ماضی پر نظر ڈالیں تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ میوزک انڈسٹری نے پاکستان میں بہت سنہرا دور دیکھا۔ اس سنہرے دور میں پاکستان نے لازوال اور صدیوں یاد رہ جانے والے لازوال گیت تخلیق کئے۔ ساتھ ساتھ بے شمار میوزک ڈائریکٹرز، گیت کار اور گلوکار بھی پیدا ہوئے جنہوں نے انمٹ گیت تخلیق کئے۔ پاکستان کی میوزک انڈسٹری کا ماضی مایا ناز موسیقار، گلوکار اور گیت کاروں سے بھرا پڑا ہے۔ جن کی بنائی ہوئی دُھنیں، جن کے گائے ہوئے گانے اور جن کے لکھے گئے الفاظ آج بھی دل میں چاشنی بھر دیتے ہیں۔پاکستان کی میوزک انڈسٹری نے مہدی حسن، احمد رشدی، اے نیّر، نور جہاں ، رونا لیلیٰ ، ناہید اختر جیسے کانوں میں رس بھرتے سریلے گلوکار، نثار بزمی ، ماسٹر عنائت ، ماسٹر عبداللہ، بخشی وزیر ،طافو خاں جیسے سُر لے اور تال کا حق ادا کرنے والے موسیقار اور احمد راہی ، خواجہ پرویز جیسے موتی اگلتے گیت کار پیدا کئے جنہوں نے نہ صرف خطے میں بلکہ دنیا میں ایک نام اور مقام پیدا کیا۔ قوالی کو جلا بخشنے والے اور اسے پوری دنیا میں متعارف کرانے والے استاد نصرت فتح علی خان پاکستان کی میوزک انڈسڑی کا وہ ستارہ ہیں جس کی روشنی سے آج بھی دنیا بھر کےلوگ فیضیاب ہو رہے ہیں۔ دنیا کی کئی یونیورسٹیوں میں استاد نصرت فتح علی خان کے نام سے نہ صرف ڈیپارٹمنٹ ہیں بلکہ ان پر پی ایچ ڈی بھی کرائی جا رہی ہے۔

    پاکستان میں میوزک انڈسٹری کے زوال کا سب سے بڑا سبب پاکستان میں فلم انڈسٹری کی زبوں حالی ہے۔ گذشتہ کئی سالوں سے پاکستان فلم انڈسٹری نے کافی فلمز بنائی ہیں اور یہ فلمز بڑے بڑے پوڈیوسر اور ٹی وی چینلز نے مل کر بنائیں۔لیکن اس کے باوجود وہ کوئی ایک ایسا گانا تخلیق کرنے میں ناکام رہے جس کو عوام میں پذیرائی حاصل ہوئی ہو یا زبان ذدعام ہوا ہو۔ میوزک کو فلم کی کامیابی کا ایک اہم ستون سمجھا جاتا ہے پاکستان فلموں کی ناکامی کی ایک اہم وجہ میوزک کا اچھا نہ ہونا ہے۔ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ پاکستان کی موجودہ فلم انڈسٹری کوئی ایک گانا ایسا نہ دے سکی جس نے شائقین کے دل میں گھر کیا ہو۔

    میوزک کو زندہ رکھنے کا کام میوزک بینڈز یا سولو سنگرز کرتے ہیں۔ لیکن پاکستان میں گنتی کے چند بینڈز یا سنگرز کے علاوہ سب اس سلسلہ میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ پاکستان کے زیادہ تر سنگرز بس ایک یا دو ہٹ گانے دینے کے بعد رک سے جاتے ہیں اور وہ اپنے انہی چند ہٹ گانوں کو ہر جگہ پرفارم کرتے ہیں۔ انہی چند گانوں کو بار بار سننے کی وجہ سے شائقین میں وہ سنگرز اپنی اہمیت کھو بیٹھتے ہیں۔ نئے، اچھے اور عمدہ گانوں کے میسر نہ ہونے کے سبب پاکستان میں میوزک کنسرٹ بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں اور لوگوں کا رحجان پاکستانی میوزک سے ہٹتا دکھائی دے رہا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں میوزک کمپنیاں بھی اپنا وجود کھو بیٹھی ہیں اور میوزک چینلز بھی بند ہوتے ہوتے تقریباً ختم ہی ہو گئے ہیں۔

    موسیقارو شاعر مبشر حسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میوزک انڈسٹری کے زوال کا سبب نئے گلوکاروں کا گائیکی کو سمجھے اور سیکھے بغیر اس فیلڈ میں آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میوزک ایک ایسا شعبہ ہے جس میں سیکھنا اور پریکٹس کرنا لازم و ملزوم ہے بغیر سیکھے گانا گا لینا ایسے ہی ہے جیسے کسی ایسے بندے کو گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دینا جس کو ڈرائیونگ نہ آتی ہو، جس کا نتیجہ حادثے کی صورت میں نکلتا ہے۔ مبشر حسن کے بقول پاکستان کی میوزک انڈسڑی کے ساتھ بھی یہی ہوا کہ یہ اناڑیوں کے ہاتھ لگ گئی جس کے باعث آج پاکستان کی میوزک انڈسٹری زوال کا شکار ہے۔ سولو سنگرز میں ساحر علی بگا، آئمہ بیگ، بلال سعید، عاصم اظہر اور فلک شبیر وہ چندنام ہیں جنہوں نے پاکستان میں میوزک انڈسٹری کو بہرحال کسی نہ کسی طرح سے بچا کرکھا ہوا ہے۔ خصوصا ساحر علی بگا، بلال سعید اور عاصم اظہر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ان کے ہر نئے آنے والے گانے کو پاکستان اور پاکستان سے باہر ملنے والی پذیرائی انتہائی قابل تحسین ہے۔ نوجوانوں میں ساحرعلی بگا، بلال سعید اور عاصم اظہر کے گانوں کی روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ان کی ڈیمانڈ پاکستان میوزک انڈسٹری کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔
    میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمیونٹی کا یہ کہنا ہے کہ پاکستان کی کلچرل منسٹری کو بھی اس شعبے کی ترقی کی طرف توجہ دینی چاہئیے اور ملک کے انسٹیٹوٹس میں اس کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ اس کو باقاعدہ سکھایا جائے جیسے دنیا کے مختلف ممالک میں کیا جا رہا ہے۔

  • دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کا شرعی حکم کیا ہے؟ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے بتا دیا

    دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کا شرعی حکم کیا ہے؟ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے بتا دیا

    اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی شخص کیلئے ضروری نہیں‌ ہے کہ وہ دوسری شادی سے قبل اپنی بیوی سے اجازت لے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاکستان کے قانون میں یہ بات کہی گئی ہے کہ دوسری شادی کیلئے پہلے بیوی سے اجازت لینا ہو گی. اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینا اگرچہ قانونی ضرورت تو ہے تاہم اس کام کیلئے یہ شرعی ضرورت کسی طور نہیں‌ ہے.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے دوسری شادی سے متعلق اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہاکہ اسلام نے دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کا پابند نہیں‌ بنایا البتہ پاکستانی قانون کے مطابق بیوی سے اور مصالحاتی کمیٹی سے اجازت لینا ضروری ہے اور اگر اسکی خلاف ورزی ہوئی تو سزا اور جرمانہ تو ہوگا لیکن دوسری شادی برقرار رہے گی ۔

    واضح رہے کہ آج ہی یہ خبر آئی تھی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پہلی بیوی سے اجازت کے باوجود دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار دے دی ہے. اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پہلی بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل انکار کردے تو دوسری شادی پر سزا ہوگی، مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہوگا۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کا یہ بیان ہائی کورٹ‌کے اس فیصلہ کے بعد آیا ہے.

  • پاک فوج اس ملک کی ہے،ملکی مفاد کے لیے فوج سے کام لیا جائیگا ،فردوس عاشق اعوان

    پاک فوج اس ملک کی ہے،ملکی مفاد کے لیے فوج سے کام لیا جائیگا ،فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد:وزیر اعطم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے افواج پاکستان کے کردار دے متعلق ایک سوال کے جواب میں یہ کہ کردلیل پیش کردی ہے کہ یہ افواج اس ملک کی ہیں اور پاکستان کی بہتری کےلیے پاک افواج کی خدمات لی جائیں گی.فردوس عاشق اعوان نے کہ افواج پاکستان ملک کاحصہ ہیں اور ملک کے مفاد میں جہاں بھی ان کی ضرورت محسوس ہوگی ، فوج سے کام لیا جائے گا.ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کہنا تھا کہ قرضوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنایا جارہاہے ، انٹیلی جنس اداروں کے لوگوں کواس لئے شامل کیا جارہاہے کہ وہ جہاں جہا ں پیسے کا غلط استعمال ہواہے اس کے بارے میں درست معلومات مہیا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سول ادارے میں اہلیت کا فقدان ہیں اور اس طرح معلومات اکٹھی نہیں کرسکتے۔

    فردوس عاشق اعوان اپوزیشن کی طرف سے انکوائری کمیشن میں انٹیلی جنس اداروں کی شمولیت پر اعتراض کیا تھا جس کے جواب میں وزیراعظم کی معاون خصوصی نے فوج کے کردار پر وضاحت پیش کی انہوں نے کہا کہ فوج کوہم اپنے ملک کے نظام کا اہم حصہ سمجھتے ہیں اور جہاں ہم سمجھیں کہ سول اداروں میں مطلوبہ استعداد نہیں ہے فوج سے کام لیا جائیگا ۔

  • بجٹ میں قبائلی علاقوں‌ کیلئے 83 ارب روپے رکھے گئے ہیں، چیک پوسٹیں بھی کم کی جائیں‌ گی، وزیر اعظم

    بجٹ میں قبائلی علاقوں‌ کیلئے 83 ارب روپے رکھے گئے ہیں، چیک پوسٹیں بھی کم کی جائیں‌ گی، وزیر اعظم

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قبائلی علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے 83 ارب روپے کی خطیر رقم کا اعلان کیا ہے اور قبائلی علاقوں میں چیک پوسٹیں بھی کم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے. وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار قبائلی علاقوں کیلئے 83ارب روپے رکھے گئے ہیں اور پاک فوج نے بھی قبائلی علاقوں میں ترقی کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں مانگا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبائلی علاقوں‌ سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ‌ نے آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اس موقع پر سات نکاتی مطالبات پیش کئے گئے. قبائلی اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان سے بجٹ میں نافذ فیڈر ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

    وزیر اعظم عمران خان نے قبائلی ارکان کو اس بات کی یقینی دہانی کروائی کہ وہ ایکسائز ڈیوٹی کے حوالے سے چیئر مین ایف بی آر سے مشاورت کریں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ کسی کو قبائلی عوام کا استحصال نہیں‌ کرنے دیا جائے گا. قبائلی عوام کی تعمیر و ترقی ان کا حق ہے جو انہیں ضرور دیا جائے گا.

  • حکومت کا عوام کو ایک اور تحفہ ،گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ

    حکومت کا عوام کو ایک اور تحفہ ،گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ

    حکومت کا عوام کو ایک اور تحفہ ،گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا . پٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کی سمری تیار کرلی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن نے گیس کے نرخوں میں 200 فیصد اضافے کی سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی بھیج دی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی آئندہ اجلاس میں اس سمری پر غور کرے گی۔دستاویز کے مطابق اگراقتصادی رابطہ کمیٹی نے سمری منظور کرلی تو اس کے بعد گھریلو صارفین کیلئے گیس 200 فیصد مہنگی ہوجائے گی جبکہ کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 31فیصد اضافہ ہوگا۔

    سمری میں بیان کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 50 فیصد، ماہانہ 200یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے گیس 75فیصد اور ماہانہ 300 یونٹ والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 100 فیصد مہنگی ہوگی۔حکومت اس سے پہلے بھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے. گیس میں حالی اضافے کے بعد ملک میں مزید مہنگائی کے بڑھنے کا اندیشہ ہے. یاد رہے کہ حکومت گیس اور بجلی میں قیمتوں کے اضافے کو پچھلی حکومت کی پالیسیوں کو وجہ قرار دے رہی ہے. گیس میں حالیہ مہنگائی کو کیا عوام قبول کرلے گی اس کے بارے میں آنے والا وقت ہی بتائے گا.

  • افغان صدر اشرف غنی کا 2روزہ دورہ پاکستان،دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کی امید قائم ہوگئی

    افغان صدر اشرف غنی کا 2روزہ دورہ پاکستان،دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کی امید قائم ہوگئی

    اسلام آباد:افغان صدر اشرف غنی2روزہ دورہ پاکستان،دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کی امید قائم ہوگئی .خطے میں امن و امان کے حوالے سے بات چیت متوقع،پاکستان افغانستان میں تعمیر نو کے حوالے سے افغان حکومت کو امداد بھی فراہم کرے گا.تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا دوروزہ پاکستان طئے پا گیا ہے اشرف غنی 27 جون کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں وہ وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ‌حکام سے بھی ملاقات کریں گے.

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق افغان صدر 28 جون کو لاہور تشریف لائیں گےاور لاہور کی بادشاہی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کریں گے.یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی اور افغانستان کی طرف سے پاکستانی علاقوں میں‌افغان فورسز کی دراندازیو‌ں اور جھڑپوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی.یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں پی ٹی ایم کی شرپسندی اور ان کی پشت پناہی کرنے والے افغان عناصر کے بارے میں اشرف غنی کے سامنے معاملات اٹھائیں جائیں گے.اشرف غنی کے حالیہ دورے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوریاں کم ہونے کی امید کی جارہی ہے. اشرف غنی کے اس دورہ پاکستان پر بھارتی اور امریکی حکام بھی نظریں جمائے ہوئے ہیں. امریکہ افغانستان میں امن و امان اور امریکی فورسز کے تحفط کے لیے پاکستان سے درخواست کرچکا ہے کہ وہ افغانستان میں حکومت مخالف قوتوں پر اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے حالات کے بہتر کرنے میں مدد کرے

  • سندھ کے504مقامات  کوثقافتی ورثہ قراردینےکی سفارشات منظور

    سندھ کے504مقامات کوثقافتی ورثہ قراردینےکی سفارشات منظور

    کراچی :حکومت سندھ نے سندھ بھر میں تاریخی ثقافتی مقامات کو قومی ورثہ قرار دینے کے حوالے سے اہم اقدامات کرتے ہوئے صوبے بھر میں سروے کے بعد اہم فیصلے کردیئے .چیف سیکرٹری سندھ نے سندھ کے504مقامات کوثقافتی ورثہ قراردینےکی سفارشات منظورکرلیں.اطلاعات کے مطابق ثقافت کی ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات چیف سیکریٹری سندھ نےمنظورکی.اس کے علاوہ اس ایڈوائزری کمیٹی نےخالق ڈیناہال اورکےایم سی سمیت دیگرعمارات کی بحالی کی منظوری دےدی.حکومت سندھ اہم عمارات کو ثقافتی ورثے قرار دینے کے حوالے سے اس پہلے بھی اعلان کرچکی ہے تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 504 اہم مقامات کو ثقافتی ورثہ قرار دینےکے ساتھ ہی اس پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا ہے.

    سندھ میں بہت سے تاریخٰی اور ثقافتی مقامات اور عمارات پائی جاتی ہیں. سندھ قدیم تاریخ اور ثقافت رکھنے والا صوبہ ہے جہاں 5 ہزار برس قبل مسیح تاریخ رکھنے والے موہن جو داڑو شہر کے آثار اس کا واضح ثبوت ہے۔ صوبہ کے تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھاگئے ہیں.اس ضمن میں قیام پاکستان سے قبل1927 ء میں تعمیر ہونے والے موہٹہ پیلس کو ماضی کے فن تعمیر کے مطابق آئندہ نسلوںکے لئے اس تاریخی و ثقافتی عمارت کو محفوظ بنادیا گیا ہے۔ تاریخی عمارت میں زیادہ تر تصاویر اور کتابوں کی نمائش کا انعقاد کیا جاتا ہے ، صوبہ کے مختلف کالجز اور اسکولز کے بچے تاریخی عمارت کا دورہ بھی کرتے ہیں جہاں بچوں کو عمارت سے متعلق تفصیلا ت فراہم کی جاتی ہیں.کراچی ، ٹھٹھہ ، لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں واقع تاریخی مقامات کو ان کی اصل حالات میں لانے کے لئے کام جاری ہے تاکہ قدیم تاریخی قومی ورثہ کو محفوظ بنایا جا سکے۔جیسا کہ مہتا پیلس ایک تاریخی عمارت ہے جس کے درودیوار پرکندہ نقش و نگار عہد حاضر میں اپنی اہمیت رکھتے اور ماضی کی یادوں تازہ کردیتے ہیں

  • پاکستانی کیوئسٹس کی سنوکر چیمپین شپ میں فتوحات برقرار

    پاکستانی کیوئسٹس کی سنوکر چیمپین شپ میں فتوحات برقرار

    پاکستان کے چاروں کیوئسٹس اسجد اقبال، محمد بلال، ذوالفقار عبدالقادر اور بابر مسیح فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایشیئن سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ محمد بلال، بابر مسیح اور اسجد اقبال لگاتار تین گیمز جیت کر ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قطر میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے. گروپ اے میں اسجد اقبال نے اپنے آخری میچ میں ہانگ کانگ کے لین ٹانگ ہو کو زبردست مقابلے کے بعد 5-4 فریمز سے زیر کر کے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی، گروپ بی کے میچ میں محمد بلال نے میزبان ملک کے کیوئسٹ خامس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 فریمز سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی،

    گروپ سی میں پاکستان کے بابر مسیح نے اپنے آخری میچ میں قطر کے مہانا العبیدلی کو 5-2 فریمز سے شکست دے کر فتوحات کی ہیٹرک کر لی۔

    گروپ کے میں ذوالفقار عبدالقادر کو لگاتار تین فتوحات کے بعد چوتھے اور آخری میچ میں افغانی کیوئسٹ نادر سلطانی کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-4 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔