Baaghi TV

Author: +9251

  • صادق آباد میں‌خطرناک حادثہ

    صادق آباد میں‌خطرناک حادثہ

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد احمد پورلمہ کے نزدیک کار اور کشمور جانے والی ہائی ایکس ویگن میں ٹکر. کار میں بیٹھی خاتون اور ڈرائیور زخمی.

  • سعودی عرب  کے ایئر پورٹ پرحملے کی مزمت جاری

    سعودی عرب کے ایئر پورٹ پرحملے کی مزمت جاری

    حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ابھا ایئر پورٹ پر ایک اور ڈرون طیارےسے حملے کی شدید مزمت جاری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کے ابہا ایئر پورٹ پر حملے کی مزمت جاری
    حوثی شدت پسندوں کی طرف سے سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر کیے گئے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت جاری ہے۔ یمن کی وزارت خارجہ نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے حملےکو کھلم کھلا دہشت گردی قراردیا ہے۔

    یمنی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ حوثی ملیشیا اپنے مجرمانہ عزائم کی تکمیل کے لیے معصوم شہریوں اور شہری املاک پرحملے کررہی ہے۔ ابھا ہوائی اڈے پرحملہ حوثیوں کے ہاتھوں بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور بین الاقوامی اصولوں‌کی کھلی خلاف ورزی اور خطے میں ایران کے بڑھتے غیرقانونی اثرو رسوخ کا واضح ثبوت ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو سعودی عرب کے فضائی دفاع نے حوثیوں کےدو بم برادر ڈرون طیارے فضائی حدود میں مار گرائے تھے۔ قبل ازیں حوثی ملیشیا نے ابھا ہوائی اڈے پر گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں 26 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔ سلامتی کونسل نے سعودی عرب میں ہوائی اڈے پر حوثی ملیشیا کی گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

  • قومی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل کی طرف سفر جاری کر دیا،مگر فیلڈنگ بہترکرنا ہوگی

    قومی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل کی طرف سفر جاری کر دیا،مگر فیلڈنگ بہترکرنا ہوگی

    قومی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل کی طرف سفر جاری کر دیا،مگر فیلڈنگ بہتر بنانا ہوگی

    باغی ٹی وی رپورٹ قومی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل کی طرف سفر جاری کر دیاہے مزید کامیابی سمٹنے کے لیے اپنی فیلڈینگ کی خامیوں کودور کرنا ہوگا اور کیچ چھوڑنےکی عادت اب ترک کرنا ہوگی.
    ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 49 رنز سے شکست دے دی اور اس طرح سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کا سفر ابھی جاری ہے۔

    پاکستان کو بقیہ تین میچوں میں نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دینا ہوگی۔ورلڈ کپ میں پانچواں میچ ہار کر افغانستان کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم بھی باہر ہوگئی ہے۔

    پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست تو دی پر روایتی فیلڈنگ کرنا بھی نہیں بھولی، جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں پاکستان نے 7 کیچز ڈراپ کیے ، فاسٹ بولر محمد عامر کے ہاتھ چار کیچز نہ آئے، وکٹ کیپر سرفرازاحمد ، وہاب ریاض اور شاداب بھی کیچز نہ تھام سکے۔

  • لودھراں : گمشدہ بچے مل گئے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) گلی امیر والی سے گم ہونے والے دو بچوں کو 10 گھنٹوں میں ڈھونڈ نکالا 4 سالہ اسد اور 5 سالہ کرتاالعین دن 12 بجے گھر کے قریب سے لاپتہ ہوئے تھے بچوں کے والد اصغر نے سٹی پولیس کو گمشدگی کی اطلاع کی سٹی پولیس کے سپیشل سکواڈ نے بچوں کو دریائے ستلج کے پل پر پریشان حال پھرتے ڈھونڈ نکالا بچوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے

  • ابہا ایئرپورٹ پر میزائل حملہ سے ایک شخص‌ جاں بحق، سات زخمی ہو گئے، ترجمان سعودی اتحادی فوج

    ابہا ایئرپورٹ پر میزائل حملہ سے ایک شخص‌ جاں بحق، سات زخمی ہو گئے، ترجمان سعودی اتحادی فوج

    سعودی عرب میں‌ ابہا ایئرپورٹ پر داغے گئے میزائل حملہ سے آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیںِ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ میزائل حملہ مبینہ طور پر حوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیاہے. سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے اس حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملہ میں‌ ایک شخص جاں بحق سات زخمی ہوئے ہیں.

    العربیہ ٹی وی اور دیگر ذرائع ابلاغ نے بھی اس خبر کو نمایاں‌ انداز میں‌ نشر کیا ہے. واضح‌ رہے کہ حوثی باغیوں‌ کی جانب سے اس سے قبل بھی سعودی عرب کے مختلف ایئرپورٹس، تیل تنصیبات اور دیگر اہم مقامات پر میزائل اور ڈرون حملے کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں. سعودی عرب نے ہمیشہ ان حملوں‌ پر شدید ردعمل ظاہرکیا ہے.

  • سابق سیکرٹری خارجہ عبدالستار وفات پا گئے، نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے اسلام آباد میں‌ ادا کی جائے گی

    سابق سیکرٹری خارجہ عبدالستار وفات پا گئے، نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے اسلام آباد میں‌ ادا کی جائے گی

    پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ عبدالستار وفات پاگئے ہیں. ان کی وفات پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالستار ایک ممتاز، منجھے ہوئے سفارت کار اور لکھاری تھے. انہوں نے 1986 سے 1988تک بطور سیکرٹری خارجہ بھی خدمات انجام دیں.

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عبد الستار کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی. ان کی وفات پر سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں‌ نے تعزیت کا اظہا رکیا اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے.

  • مقبوضہ کشمیر، سوپور سے دو کشمیری نوجوان پراسرار طو رپر لاپتہ

    مقبوضہ کشمیر، سوپور سے دو کشمیری نوجوان پراسرار طو رپر لاپتہ

    مقبوضہ کشمیر کے سوپورعلاقہ میں دو کشمیری نوجوان پراسرار طو پر لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں تلاش کرنے میں مدد کریں۔ لاپتہ کشمیر ی نوجوانوں کی شناخت مدثر احمد اور اشفاق احمد گنائی کے بطور ہوئی ہے۔ دونوں نوجوانوں کے اہل خانہ نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ مقامی تھانہ میں درج کروادی ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا لاپتہ ہونا معمول ہے اور ہندوستانی فورسز اہلکاروں نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا کر ٹارچر سیلوں میں ڈال دیتے ہیں جس پر اغواءکردہ نوجوانوں کی خبر بھی نہیں ہوتی کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے۔

  • کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمہ کیلئے ایوان میں قرارداد لائیں‌ گے، بی جے پی لیڈر کی ہرزہ سرائی

    کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمہ کیلئے ایوان میں قرارداد لائیں‌ گے، بی جے پی لیڈر کی ہرزہ سرائی

    مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی لیڈر کیلاش ورگیہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست جموںو کشمیر سے دفعہ 370کوجلد ہی ختم کیا جائے گا اور اس کیلئے مرکزی سرکار بہت جلد ایک قرارداد ایوان میں لارہی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوںنے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوگوں سے جس بات پر ووٹ حاصل کئے ہیں ان وعدوں کو پورا کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ ریاست جموں و کشمیر سے دفعہ 370ختم کرنا پارٹی کا منشور ہے ۔ بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی سرکار تعمیر و ترقی کا ایک دنیا دور شروع کرنے والی ہے جس میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقع پید ا ہوجائیں گے۔

    بی جے پی لیڈر نے کہاکہ کشمیر بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے جس کی حفاظت کیلئے ہم نے بیشمار قربانیاں دی ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیر کی سرحدوں پر ہمارے فوجی جوان آئے روز اپنی قربانیاں پیش کرتے ہیں۔ کشمیر میں امن اور تعمیر و ترقی کی راہیں کھولنے کیلئے متنازعہ دفعہ 370کو ختم کرنا ضروری ہے۔

  • سیمی فائنل میں‌ پہنچنے کیلئے پاکستان کو کتنے میچ جیتنا ہوں گے؟ جانیے اس رپورٹ میں‌

    سیمی فائنل میں‌ پہنچنے کیلئے پاکستان کو کتنے میچ جیتنا ہوں گے؟ جانیے اس رپورٹ میں‌

    پاکستان جنوبی افریقہ کو ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں‌ ہراکر ساتویں نمبرپرآگیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہرہوگئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایونٹ میں پاکستان کونیوزی لینڈ،افغانستان اور بنگلہ دیش سے مقابلہ کرنا ہے. پاکستان کوسیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اگلے تینوں میچزجیتنا ہونگے. اسی طرح انگلینڈ کے آٹھ پوائنٹس ہیں، اسے نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور بھارت سے کھیلنا ہے.

    انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے کم ازکم دومیچز جیتنا ہونگے، اگرانگلینڈ صرف ایک میچ جیتا تواسے پاکستان کی ہار کا انتظار کرنا ہوگا. آسٹریلیا کےایونٹ میں اب تک 10 پوائنٹس ہیں. آسٹریلیا ایک میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، بھارت کے پانچ میچز میں 9 پوائنٹس ہیں، بھارت کو سری لنکا ،بنگلادیش،ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سے کھیلنا ہے.

    واضح‌ رہے کہ پاکستان نے آج جنوبی افریقہ کو اہم میچ میں‌ شکست دے دی ہے جس سے اس کے اگلے میچ جیتنے کی بھی امید پیدا ہوئی ہے. پاکستان کے میچ جیتنے پر شائقین نے خوشی کا اظہا رکیا ہے.

  • جنرل قمر باجوہ کی پاکستانی ٹیم کی تعریف، شائقین کے آرمی چیف کی موجودگی میں‌ پاکستان زندہ باد کے نعرے

    جنرل قمر باجوہ کی پاکستانی ٹیم کی تعریف، شائقین کے آرمی چیف کی موجودگی میں‌ پاکستان زندہ باد کے نعرے

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانی ٹیم کے جنوبی افریقہ سے میچ جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں‌ کے کھیل کی تعریف کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ‌ میں‌ موجود رہے. تاہم جب میچ ختم ہوا اور پاکستان جیت گیا تو آرمی چیف کی موجودگی میں پاکستانی شائقین نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور پاکستانی شہری جنرل قمر جاوید باجوہ سے مل کر موبائل سے سیلفیاں بھی بناتے رہے.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران جب ایک صحافی نے ان سے پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کار میں بیٹھتے ہوئے خوشی سے کہا ویل پلیڈ،

    واضح رہے کہ آرمی چیف ان دنوں‌ برطانیہ کے دورہ پر ہیں اور اسی دوران میچ ہونے پر وہ پاکستانی کھلاڑیوں‌ کی حوصلہ افزائی کیلئے سٹیڈیم پہنچے اور کافی دیر تک عام شائقین کے ہمراہ بیٹھ کر پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھا. پاکستان نے یہ انتہائی اہم میچ جنوبی افریقہ سے جیت لیا ہے اور آئندہ میچوں‌ میں بھی کامیابی کیلئے اس کے حوصلے بلند ہوئے ہیں.