تفصیلات کے مطابق مئومبارک روڈپر مدینہ ٹاون میں عائشہ مدرسہ کی چھت گرگئی.
ریسکیو 1122 کے اہلکار 3 ایمبولینسوں کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئے. 3 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے.زخمیوں میں ایک بچی بھی شامل.



تفصیلات کے مطابق مئومبارک روڈپر مدینہ ٹاون میں عائشہ مدرسہ کی چھت گرگئی.
ریسکیو 1122 کے اہلکار 3 ایمبولینسوں کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئے. 3 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے.زخمیوں میں ایک بچی بھی شامل.



تفصیلات کے مطابق خیر پور سے بہاول پور جاتے علی موٹرز بہاول پور کے مالک کی کار کو حادثہ پیش آیا .
حادثہ ٹرالر سے ٹکرانےکے باعث پیش آیا.حاداثہ اتنا اچانک اور خوفناک تها کہ ایک شخص کی گردن تن سے جدا ہو گئی.
ڈرائیور موقعہ سے فرارہو گیا.پولیس نےموقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا .



سونف میں بے شمار قدرتی فوائد موجود ہیں ۔ اسی لیے بزرگوں کا کہنا ہے کہ ہر گھر میں سونف ضرور ہونی چاہیے ۔ سونف بیشمار فوائد کی حامل ہے ۔ اس سے بینائی تیز ہوتی ہے ۔ سونف پرانے نزلے کے لیے بھی بہت مفید ہے ۔ سونف کو اگر چینی کے ساتھ ملا کر صبح کے وقت کھا لیا جائے تو اس سے بینائی تیز ہوتی ہے ۔ بچوں کے پیٹ درد میں بھی سونف کا استعمال بہت مفید ہے ۔ اگر بچے کو پیٹ درد یا گیس کا مسلہ ہو تو انہیں دودھ میں سونف ابال کر دینے سے بچے کا پیٹ درد اور گیس کا مسلہ حل ہو جائے گا ۔جن لوگوں کو اسہال یا پیٹ درد کا مسلہ رہتا ہے انہیں چاہیے کہ صبح اور شام ایک چھوٹا چمچ سونف کا استعمال کر لیا کریں سونف سے نظر بھی تیز ہوتی اور معدہ بھی مضبوط ہوتا ہے ۔ اس لیے چاہیے کہ سونف بچوں کی جیب میں ڈال دیا کریں اور بچے وقتا فوقتا سونف کھاتے رہیں اس سے بہت سے جسمانی مسائل حل ہو جاتےہیں۔ جرمنی کے لوگ بچوں کو دوائی کی جگہ سونف کا پانی پلاتے ہیں ۔ اس سے بچے دوائی کے نقصانات سے بچ جاتے ہیں اور ہمیشہ تندرست رہتے ہیں ۔سونف بازار میں عام دستیاب ہے آپ بھی اپنے بچوں کو سونف کے استعمال کی عادت ڈالیں اس طرح بچے بہت سی تکلیفوں سے نجات پا لیں گے ۔

لاہور:پاکستان کے پانیوں پر قبضہ کرنے اور پاکستان کو پانیوں سے محروم کرنے والا بھارت خود بحران کا شکار ہو گیا .بھارتی ریاست تامل ناڈو سے ذرائع کے مطابق پانی کی قلت اس قدربڑھ چکی ہے کہ ریاست میں سکولوں میں بچوں کو چھٹیاں کردی گئی ہیں اور ہنگامی کیفیت برپا ہے. خواتین اپنے بچوں کے لیے دور دور سے مٹکوں اور پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی بھر کر لارہی ہیں.
بھارت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق چینائی کا علاقہ اس بحران سے بہت زیادہ متاثر ہے. یاد رہے کہ پاکستان کو محروم کرنے والا بھارت خود اس بحران کا شکار ہو گیا اور اس وقت کئی ریاستوں میں پانی کی شدید قلت ہے. دوسری طرف تامل ناڈو کی عوام کی طرف سے حکومت کے خلاف سخت ردعمل سامنے آرہا ہے اور عوام ریاستی مشنری کو اس بحران کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں. ماہرین کے مطابق دنیا اس وقت مجموعی طور پر پانی کے بحران کی طرف جارہی ہے اور اگر پانی کا ضیا نہ روکا گیا تو پھر آنے والے وقتوں میں یہ صورت شدت اختیار کرجائے گی

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا ہے کہ ان شاء اللہ مخالفین کی یہ خواہش پوری نہیں ہو گی.
ایسے نہیں کرتے دوست! میرا اور شہباز شریف صاحب کا نہ کوئی اختلاف ہے نہ ہی انشاءاللہ مخالفین کی یہ خواہش کبھی پوری ہو گی۔ میں نے واضح کر دیا ہے کہ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ اس کو اختلاف بنا کے پیش کرنے والوں کو مایوسی ہو گی۔ یاد رہے کے یہ کوشش ۳۰ سال سے جاری ہے۔ https://t.co/A5rfmKjez6
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 22, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اور شہباز شریف صاحب کا نہ کوئی اختلاف ہے نہ ہی ان شاءاللہ مخالفین کی یہ خواہش کبھی پوری ہو گی۔ میں نے واضح کر دیا ہے کہ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ اس کو اختلاف بنا کے پیش کرنے والوں کو مایوسی ہو گی۔ یاد رہے کے یہ کوشش ۳۰ سال سے جاری ہے۔
مریم نواز نے شہباز شریف کے تجویز کردہ میثاقِ معیشت کو مذاقِ معیشت قرار دے دیا ! مریم نواز اور شہباز شریف کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ یہ اختلاف مریم نے پارٹی میٹنگ میں نہیں، پبلک پریس کانفرنس میں کیا۔
آج کی پریس کانفرنس سے شہباز شریف کی عدم موجودگی بھی بہت کچھ کہہ رہی ہے!
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) June 22, 2019
مریم نواز نے یہ ٹویٹ سینئر اینکر غریدہ فاروقی کی اس ٹویٹ کے بعد کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میثاق معیشت کے مسئلہ پر مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں. واضح رہے کہ غریدہ فاروقی نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ مریم نواز نے شہباز شریف کے تجویز کردہ میثاقِ معیشت کو مذاقِ معیشت قرار دے دیا ! مریم نواز اور شہباز شریف کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ یہ اختلاف مریم نے پارٹی میٹنگ میں نہیں، پبلک پریس کانفرنس میں کیا۔ آج کی پریس کانفرنس سے شہباز شریف کی عدم موجودگی بھی بہت کچھ کہہ رہی ہے. غریدہ فاروقی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری میثاق معیشت کے حامی اور مولانا فضل الرحمن حکومت گرانے کے خواہاں، اے پی سی کس کی حکمت عملی پر آگے بڑھے گی؟
شہباز زرداری میثاقِ معیشت کےحامی۔مریم بلاول مخالف۔مولانابھی حکومت گرانےکے خواہاں۔اےپی سی کس کی حکمتِ عملی پرآگے بڑھےگی؟
ن لیگ میں آج سےشہبازبمقابلہ مریم دھڑےبندی کانیادورشروع ہوگا۔درونِ خانہ پارٹی باگ دوڑ سنبھالنےکانیاکھیل۔
مریم نواز نے آج ضرورت سے زیادہ پریس کانفرنس کر ڈالی۔
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) June 22, 2019
واضح رہے کہ مریم نواز کی لاہور میں کی جانے والی پریس کانفرنس کو میڈیا میں بہت زیادہ ہائی لائٹ کیاگیا ہے.

جو لوگ اپنے منہ کی بدبو سے پریشان تھے ان انہیں پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ۔ منہ کی بدبو کی پریشانی کا حل اب صرف ایک منٹ میں ممکن ہے ۔ رات کو منہ صاف کرنے کے بعد ایک انچ ادرک کا ٹکڑا منہ میں لے کر ایک منٹ تک چبائیں اس کے بعد پانی نہ پئیں اور صبح دیکھیں اس ادرک کے ٹکڑے کا جادو ۔ آپ کےمنہ میں بدبو کا نام و نشان تک نہیں ہوگا ۔ اور اگر یہی عمل ہر کھانے کے بعد کر لیں تو منہ کی بدبو ختم ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کا معدہ بھی مضبوط ہوگا پیٹ بھی کبھی خراب نہیں ہوگا ۔ ادرک کا استعمال شوگر کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہے ۔
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) کمشنر FBR فضاء بتول صاحبہ کی ایمنسٹی سکیم پر شیخوپورہ آمد کے موقع پر مرکزی انجمن تاجران ،ڈاکٹر کمیونٹی ، غلہ منڈی آڑھتیان ، وکلاء کمیونٹی ، بھٹہ ایسوسی ایشن ، میرج ہال ایسوسی ایشن ، سول سوسائٹی کے لوگوں نے خوش آمدید کہا اور موجودہ گورنمنٹ کی دی گئی ایمنسٹی سکیم پر اعتماد کرتے ہوئے ٹیکس نیٹ پر آنے کی یقین دہانی کرائی اور ملک پاکستان کی ترقی میں گورنمنٹ کے ساتھ مل کر چلنے کا اظہار کیا۔

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ برطانیہ رنگ لے آیا .برطانیہ نواز شریف کابینہ کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کرنے پر تیار ہوگیا .ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ شاہ محمود قریشی کے دورہ برطانیہ کے دوران طئے پایا .ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد پاکستان کی سیاسی شخصیت پاکستان بدر کر دی جائے گی.
اسحاق ڈار کے حوالے سے خبریں اس وقت تیزی سے گردش کرنے لگیں جب شاہ محمود قریشی نے اپنے برطانوی ہم منصب کو پاکستان میں کرپشن کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا .یہ بھی معلوم ہوا کہ برطانیہ نے حکومت پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا عندیہ بھی دیا ہے. اسحاق ڈار کب پاکستان پہنچائے جائیں گے اس کے بارے میں فی الحال کوئی حتمی رائے تو قائم نہیں کی جاسکتی مگر یہ طئے ہے کہ بالآخر اسحاق ڈار کو پاکستان آکر جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑے گا

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سوال کیا ہے کہ میں پاکستانی عوام سے، نواز شریف کے کروڑوں چاہنے والوں سے اور آپ سب سے مشورہ چاہتی ہوں کہ ان کے علاج کے لیے عدالتی ریلیف نا ملنے کے بعد ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے یہ بات سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کی ہے.
میں عوام سے، نواز شریف کے کڑوڑوں چاہنے والوں سے، آپ سب سے مشورہ چاہتی ہوں کے ان کو علاج کے لیے عدالتی ریلیف نا ملنے کے بعد ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 22, 2019
واضح رہے کہ آج لاہور میںپریس کانفرنس کے دوران بھی انہوں نے کہا تھا کہ میاں نواز شریف کو دل کا عارضہ پرانا ہے انہیں تیسری بار جیل میں ہارٹ اٹیک ہوا لیکن ہمیں لاعلم رکھا گیا ،نوازشریف کی صحت کے معاملے پر آگاہ ہونا عوام کا حق ہے میاں صاحب کودل کا عارضہ15 سے20سال پرانا ہے ،نوازشریف کی صحت کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لینا چاہتی ہوں ، میاں صاحب کو ایک اور بائے پاس کی ضرورت ہے، ان کو ضمانت نہیں دی گئی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب کو تیسری بار ہارٹ اٹیک اسوقت ہوا جب وہ اڈیالہ جیل میں تھے، میاںصاحب کی طبیعت خراب ہوئی تو ایک دن سیل میں مجھے میسج دیا گیا کہ سپیڈنڈٹ آفس فوری پہنچیں وہاں گئی تو کچھ حضرات بیٹھے تھے کچھ پمز کے کارڈیالوجسٹ تھے انہوں نے بتایا کہ میاں صاحب کی طبیعت خراب ہے انہیں کہیں کہ ہسپتال چلے جائین اسی دوران نواز شریف وہاں آگئے ان کو ہسپتال جانے کا کہا تو وہ نہیں آئیں گے ،میاں صاجب نے کہا مجھے منطور نہیں کہ میں اکیلا آپ کو جیل چھوڑ کر ہسپتال چلا جاوں، ڈاکٹرز نے کہا کہ میاںصاحب کو کنوینس کریں کہ وہ ہسپتال جائیں مغرب کے بعد کا وقت تھا میں محسوس کر رہی تھی کہ کچھ ہلچل ہے لیکن کچھ بتایا نہیں جا رہا،
مریم نواز سے جب تاریخ پوچھی تھی تو انہوںنے کہا کہ کیلکولیٹ کر لیں مجھے تاریخ یاد نہیں
مریم نواز نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان کو ایمرجنسی میں لاہور سے اڈیالہ بلوایا گیا اور کہا کہ میاں صاحب کا ٹیسٹ کروانا ہے، میں نے ایک گھنٹہ لگا کر کنوینس کیا کہ وہ ہسپتال جائٰیں، ڈاکٹر عدنان آ گئے ،میاں صاحب ہسپتال چلے گئے ان کو دو یا تین دن رکھا گیا، وہ مزید بھی رکھنا چاہتے تھے، مجے ان کے بارے میں کوئی خبر نہیں دی جاتی تھی، ایک دن مجھے خبر ملی کہ میاں صاھب واپس آ رہے ہیں جب واپس آئے تو میری دس منٹ کی ملاقات ہوئی، میاںصاحب ڈاکٹر کی ہدایات کے باوجود جیل واپس آئے تھے، ان کو میڈیکل سہولیات اپنے آپ دے دی گئیں، ایمرجنسی کی چیزیں مہیا کر دی گئیں میں یہ سوچتی رہی کہ کیا بات ہے، پھر ایک دن معالج نے بتایا کہ میاں صاحب کو اس دن ہارٹ اٹیک ہوا تھا، ہمیں کسیڈاکٹر، جیل کے عملے نے کوئی ریکارڈ نہیں دیا، ڈسچارج سلپ کچھ ہفتے بعد ملی جس میں واضح لکھا ہے کہ میاں صاحب کو ہارٹ اٹیک ہوا، یہ مریض ،لواحقین اور مریض کے معالج کو دیا گیا.
مریم نواز نے کہا کہ جیل حکام نے بڑی غفلت برتی اگر کچھ نقصان ہوتا تو میری روح کانپ جاتی، نواز شریف کی ہارٹ کی دو میجر سرجریز ہو چکی ہیں،
مریم نواز نے مزید کہا کہ میاں صاحب کی ایک بڑی شریان 95 فیصد بند ہے،میاں صاحب کو ایک اور بائے پاس کی ضرورت ہے، ان کو ضمانت نہیں دی گئی، میں آئی وٹنس ہوںجب وہ ہسپتالوں کے چکر لگا رہے تھے مجھے ہسپتال جانے کی اجازت تھی، کئی ڈاکٹرز نے کہا کہ یہ ہائی رسک کیس ہے،
واضح رہے کہ میاں نواز شریف کو 29 جولائی 2018 کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا . نواز شریف کے بائیں بازو اور سینے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کر کے فوری طور پر جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا.