شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) جنڈیالہ شیر خاں حافظ آباد روڑ پر تیزرفتار رکشہ ٹائر پھٹنے سے الٹ گیا-
حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا-
حادثے میں زخمی ہونے والے مریضوں میں احسان ولد محمد اسلم 25 سال، نورین زوجہ احسان 25 سال، مختار احمد ولد محمد سردار55 سال، شجر عباس ولد مختار احمد 7سال اور کلثوم بی بی زوجہ شوکت علی 65 سال شامل ہیں-
Author: +9251
-
تیز رفتار رکشہ ٹائر پھٹنے کیوجہ سے الٹ گیا
-

آپ بھی موٹاپے سے جان چھڑا سکتے ہیں
خوبصورت ، پرکشش ، سماٹ اور صحت مند نظر آنا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے ۔ اور انسان اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے بیشمار جتن کرتا ہے ۔ بعض اوقات تو لگتا ہے کہ معاشرے میں بس ہر ایک نے یہی دوڑ لگائی ہوئی ہے کہ کون سب سے زیادہ حسین اور پرکشش دکھائی دیتا ہے ۔لیکن خوبصورتی صرف گوری رنگت کا نام نہیں ہے بلکہ جسمانی سراپا اور متناسب جسم بھی خوبصورتی کی علامت ہے ۔ اصل خوبصورتی صرف میک اپ کی نہیں بلکہ خوبصورت جسامت کی مرہون منت ہے ۔ جسامت کو کم کرنے کے بیشمار طریقوں میں سے ایک طریقہ لیموں اور چکوترے کا استعمال ہے ۔ لیموں جس میں بیشمار قدرتی فوائد چھپے ہوئے ہیں ہم نے اس کی ناقدری کر کے اسے صرف ایک معمولی سبزی سمجھ رکھا ہے اور قدرت کی اس نعمت کا سہی فائدہ نہیں اٹھایا ۔لیموں سٹرک ایسڈ،کیشلیم ،پوٹاشیم ،فولاد ،فاسفورس اوربی وٹامن کاخزانہ ہوتاہے ۔ ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کی 90 فیصد ماڈلز اور اداکارائیں اپنے آپ کو سلم سماٹ رکھنے کے لیے گرم پانی ، لیموں اور چکوترے کی چائے استعمال کرتی ہیں ۔ اگر آپ بھی سماٹ اور پرکشش نظر آنا چاہتے ہیں تو آپ بھی گرم پانی ، لیموں اور چکوترے کی چائے گھر پر تیار کر کے اس کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ اور اگر آپ یہ چائے گھر پر تیار نہیں کرنا چاہتے تو یہ چائے بازار میں بھی باآسانی دستیاب ہے ۔
-

مریم نواز نے ن لیگ پر خودکش حملہ کیا، راجکماری اپنے چچا سے بھی استعفیٰ مانگ لیتیں، فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی معاون برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان مریم نواز کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دینے لگیں. مریم نواز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو چاہیے تھا کہ پہلے وہ اپنے چچا میاں محمد شہباز شریف سے پارٹی کی صدارت کا استعفیٰ طلب کرنا چاہیے تھا . انہوںنے کہاکہ مریم نواز نے ن لیگ پر خودکش حملہ کیا ہے. مریم نوازکو باور کراتے ہوئے کہا کہ تین بارکاوزیراعظم چوردروازےسےاقتدارمیں آتارہا.
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تین بارکےوزیراعظم نےاپنےخاندان کیلئےاثاثےبنائے.معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے مشہورزمانہ قطری خط کا بھی ذکراس وقت کر ڈالا جب عین اسی وقت امیر قطر پاکستان کے دورے پرپاکستان پہنچ رہے تھے.انہوں نے کہا کہ سزایافتہ پاکستانی خاتون نےقطری خط کی وجہ سےشہرت حاصل کی .ذاتی مفادات کیلئےقطرسےخط لکھوائےجاتےتھے.جہاں قطرکاذکرآتاتھاوہاں ایک خاندان اورخاتون کاذکربھی ہوتاتھا امیر قطر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ امیرقطرکےدورہ پاکستان سےپرامیدہیں.،فردوس عاشق اعوان
-

امیر قطر کی آمد پر وزیر اعظم عمران خان نے ایسا کیا کیا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی یاد تازہ ہو گئی
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد اپنے دو روزہ دورہ پر وطن عزیز پاکستان پہنچ گئے ہیں جس پر وزیر اعظم عمران خان اور دیگر پاکستانی حکام کی جانب سے ان کا شاندار اور والہانہ استقبالہ کیا گیا ہے. وزیر اعظم عمران خان نے معزز مہمان کی گاڑی خود ڈرائیو کی جس پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی یاد تازہ ہو گئی. انہیں وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر نور خان ایئر بیس پہنچے تو وزیر اعظم عمران کان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا. اس موقع پر انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا جبکہ 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی. امیر قطر کی آمد پر پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں کے دستے نے امیرقطر کو سلامی دی۔ قطر کے امیر اور وزیراعظم کی بالمشافہ ملاقات ہوگی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
امیر قطر صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی و دیگر پاکستانی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں. ان کا یہ دورہ دو دن کا ہے اور وہ اس دوران وزیر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے. واضح رہےکہ ان کے دورہ پاکستان کے دوران قطر کی طرف سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کار ی کے معاہدے کئے جائیں گے. ان کے اس دورہ کو بہت اہمیت دی جارہی ہے.
-

معدے کی تکلیف چند دنوں میں ختم
آج کل تقریبا ہر انسان معدے کی تیزابیت ، ہاضمے کی خرابی ، سینے کی جلن جیسی کسی نا کسی مسلے کا شکار ہے ۔ اور ان مسائل کی اصل وجہ ہمارے کھانوں میں بےاحتیاطی ہے ۔ آج ہم آپ کو ایسا مشروب بنانے کا طریقہ بتائیں گے جسے پینے کے بعد آپ ان مسائل سے ہمیشہ کے لیے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔
مشروب بنانے کا طریقہ :
ایک کپ کھیرا لیں ، آدھا کپ اناناس لیں ، تھوڑی سی اجوائن لیں ، آدھا لیموں اور تھوڑا سا ناریل کا پانی لیں ۔
ان سب چیزوں کو ناریل کے پانی میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ مزیدار مشروب تیار ہے ۔
اس مشروب کا صرف چند دن استعمال آپ کو معدے کی تیزابیت ، سینے کی جلن ، اور ہاضمے کی خرابی سے ہمیشہ کے لیے نجات دے گا ۔ -

اسمارٹ فون کے بعداسمارٹ لاک:اب گھر کی حفاظت جدید ٹیکنالوجی سے ممکن
ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی ایجادات .اسمارٹ فون کے بعد اب اسمارٹ لاک بھی مارکیٹ میں آگئے.اب گھروں کی حفاظت کے لیے چابی کی ضرورت نہیں رہے گی. گھر سے نکلتے ہوئے پہلے لاک لگا کر چابی کو محفوظ کیا جاتا ہے. کیونکہ اگر چابی گُم ہوجائے تو پھر تالا توڑنے کی نوبت رہ جاتی ہے لیکن اب اس جھنجھٹ کو اسمارٹ لاک سے دور کیا جاسکتا ہے۔ویب سائٹ میش ایبل کے مطابق نت نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے فنگرپرنٹ اسمارٹ لاک متعارف کرایا گیا ہے جو صرف ایک ٹچ پر دروازہ کھولنے اور بند کرنے کی آسانی فراہم کرتا ہے۔اسمارٹ لاک فنگرپرنٹ ٹیکنالوجی کے تحت تیار کیا گیا ہے جسے اسمارٹ فون کی مدد سے استعمال کیا جاتا ہے۔
فنگرپرنٹ اسمارٹ لاک کے لیے اسمارٹ فون میں اس کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی پڑتی ہے جس میں لاک کی روٹیشن یعنی اس کی سمت کے ساتھ دیگر فیچر دستیاب ہوتے ہیں۔روٹیشن فیچر سے صارف لاک کی سمت کا تعین کرتا ہے پھر اسمارٹ لاک پر اپنے فنگر پرنٹ دے کر دروازے کو کھول لیتا ہے۔گھر میں داخل ہونے کا بعد اسی عمل کو اپناتے ہوئے دوبارہ لاک بھی لگایا جاسکتا ہے۔اس سے قبل جدید موبائل فونز میں یہ سہولت متعارف کرائی گئی تھی تاہم اب اسمارٹ لاک کے آنے سے گھروں کی حفاظت بہتر انداز سے کی جاسکے گی.
فنگرپرنٹ اسمارٹ لاک کا ایک سب سے بڑااوراہم فائدہ یہ بھی ہے کہ کوئی چور بھی صارف کی موجودگی یا غیر موجودگی میں اسے توڑنے یا کھولنے کی کوشش نہیں کرسکتا ہے۔اگر کوئی چور اسمارٹ لاک کو کھولنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کی نوٹی فکیشن بذریعہ الارم صارف کو اسمارٹ فون میں موصول ہوجائے گی۔
-

امیر قطر کی پاکستان آمد، وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے شاندار استقبال، گاڑی خود ڈرائیور کی
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد اپنے دو روزہ دورہ پر وطن عزیز پاکستان پہنچ گئے ہیں جس پر وزیر اعظم عمران خان اور دیگر پاکستانی حکام کی جانب سے ان کا شاندار اور والہانہ استقبالہ کیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر نور خان ایئر بیس پہنچے تو وزیر اعظم عمران کان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا. اس موقع پر انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا جبکہ 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں. ان کا یہ دورہ دو دن کا ہے اور وہ اس دوران وزیر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے. واضح رہےکہ ان کے دورہ پاکستان کے دوران قطر کی طرف سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کار ی کے معاہدے کئے جائیں گے. ان کے اس دورہ کو بہت اہمیت دی جارہی ہے.
-

پولیس ملازمین اور ان کے بچوں کی تعلیم کیلئے پولیس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ایم او یو سائن
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا پولیس افسران اور پولیس شہداء کے بچوں کی تعلیم کیلئے احسن اقدام،انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکول گجرات کیمپس سے ایم او یو سائن تفصیلات کے مطابق پولیس افسران اور پولیس شہدا ء کے بچوں کی تعلیم کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات کا ایک اور احسن اقدام، انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکول گجرات کیمپس سے معاہدہ سائن کر دیا گیا۔ ایم او یو کے مطابق انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادگجرات کیمپس سکول میں شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم جبکہ کنسٹیبلان اور ہیڈ کنسٹیبلان کے بچوں کے لئے ماہانہ فیس میں 35فیصد,کلاس فور ملازمین کے لئے 40فیصد، اپر اسپارڈینیٹ کے لئے 25فیصد رعائیت دی جائے گی۔جبکہ داخلہ فری دیا جائے گا۔اس موقع پر انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکول گجرات کیمپس کے ڈائریکٹرز محمد عرفان اسحاق بانٹھ ایڈوکیٹ، کرنل (ر) علی رضا مدثر، سید فر یاد حسین شاہ، چوہدری ظفر اقبال بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن کا کہنا تھا کہ گجرات پولیس انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکولز کی انتظامیہ کی مشکور ہے جنہوں نے پولیس افسران اور پولیس کے شہداء کے بچوں کی تعلیم کے لئے خصوصی کاوش کی۔
-

کفایت شعاری کی نئی مثال عثمان بزدار نےوزیراعلیٰ ہاؤس کے اخراجات میں کروڑوں روپے کی کمی کا اعلان کردیا
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بالآخر وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بچت اورغیر ضروری اخراجات میں کٹوتی کے عمل کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس سے کر ہی دیا جو سب کے لیے قابل تقلید مثال بن گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر وزیراعلیٰ کے دفترنے تنخواہوں کے علاوہ دیگراہم مدات میں 2017-18 کے نسبت مالی سال 2018-19 کے حقیقی اخراجات میں تقریباً 60فیصد کمی کی ہے،وزیراعلیٰ کے تحائف و مہمانداری کے اخراجات 11کروڑ روپے سے کم کر کے 3کروڑ روپے کردئیے گئے ہیں او راس طرح اس مد میں تقریباً 8کروڑ روپے کی بچت کی گئی ہے
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کفایت شعاری اورغیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کی پالیسی کے تحت گاڑیوں کی مرمت کی مد میں اخراجات ساڑھے 4کروڑروپے سے کم کرکے نصف کر دئیے گئے ہیں . وزیراعلیٰ اوران کے عزیزواقارب کی نجی رہائشگاہوں کی سیکورٹی پر تقریباً 2ہزار سے زائد اہلکار تعینات تھے لیکن اب ان اہلکاروں کی تعدادمیں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے اور سیکورٹی کے لئے ناگزیر ضرورت کے تحت اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،اس طرح سیکورٹی اخراجات میں تقریباً66فیصد کمی کی گئی ہے جو 83کروڑروپے سے کم ہو کر 28کروڑ روپے رہ گئے ہیں ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیراعلی پنجاب کا لاہور میں کوئی کیمپ آفس، نجی رہائش یا دفتر نہیں اورمیں اس بات کا ذکر کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ سیکورٹی کے نام پر ذاتی رہائشگاہوں کی بہتری اور نئی تعمیر ات کی غلط روایت کو بھی بدل دیا گیاہے.پی ٹی آئی حکومت نے سابقہ دورحکومت میں سیکورٹی کے نام پر ذاتی رہائشگاہوں کی دیواروں وغیرہ کی تعمیر ومرمت پر سخت تنقید تھی .لیکن اب وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کفایت شعاری کے منصوبے کو عملی جامہ پہنا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ عمران خان کے ویژن پر ہر صورت عمل کرکے عمران خان کے اعتماد کو بحال رکھیں گے.
-

مریم نواز نے شہباز شریف کی کھل کر مخالفت کر دی، کہا ان کا پوائنٹ آف ویو ہمیشہ مختلف ہوتا ہے
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف کے موقف کی کھل کر مخالفت کی اور کہا ہے کہ ان کا پوائنٹ آف ویو ہمیشہ مختلف ہوتا ہے. مسلم لیگ ن کے اندر جمہوریت ہے ہماری اپروچ میں فرق ہو سکتا ہے تاہم آخری فیصلہ نواز شریف ہی کرتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بھی پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں. اپوزیشن کی اے پی سی کو وہی لیڈ کرینگے۔ جب پارٹی کا صدر موجود ہے تو میں کیوں اے پی سی کو لیڈ کروں گی، میری شرکت کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نہ یہ ملک مصر ہے نہ ہم نوازشریف کو مرسی بننے دیں گے۔ شہباز شریف کی اپنی رائے اورمیری اپنی رائے ہے۔ میثاق معیشت کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے اسے مذاق معیشت قرار دیدیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو دل کا عارضہ پرانا ہے انہیں تیسری بار جیل میں ہارٹ اٹیک ہوا لیکن ہمیں لاعلم رکھا گیا ،نوازشریف کی صحت کے معاملے پر آگاہ ہونا عوام کا حق ہے میاں صاحب کودل کا عارضہ15 سے20سال پرانا ہے ،نوازشریف کی صحت کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لینا چاہتی ہوں ، میاں صاحب کو ایک اور بائے پاس کی ضرورت ہے، ان کو ضمانت نہیں دی گئی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب کو تیسری بار ہارٹ اٹیک اسوقت ہوا جب وہ اڈیالہ جیل میں تھے، میاںصاحب کی طبیعت خراب ہوئی تو ایک دن سیل میں مجھے میسج دیا گیا کہ سپیڈنڈٹ آفس فوری پہنچیں وہاں گئی تو کچھ حضرات بیٹھے تھے کچھ پمز کے کارڈیالوجسٹ تھے انہوں نے بتایا کہ میاں صاحب کی طبیعت خراب ہے انہیں کہیں کہ ہسپتال چلے جائین اسی دوران نواز شریف وہاں آگئے ان کو ہسپتال جانے کا کہا تو وہ نہیں آئیں گے ،میاں صاجب نے کہا مجھے منطور نہیں کہ میں اکیلا آپ کو جیل چھوڑ کر ہسپتال چلا جاوں، ڈاکٹرز نے کہا کہ میاںصاحب کو کنوینس کریں کہ وہ ہسپتال جائیں مغرب کے بعد کا وقت تھا میں محسوس کر رہی تھی کہ کچھ ہلچل ہے لیکن کچھ بتایا نہیں جا رہا،
مریم نواز سے جب تاریخ پوچھی تھی تو انہوں نے کہا کہ کیلکولیٹ کر لیں مجھے تاریخ یاد نہیں. مریم نواز نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان کو ایمرجنسی میں لاہور سے اڈیالہ بلوایا گیا اور کہا کہ میاں صاحب کا ٹیسٹ کروانا ہے، میں نے ایک گھنٹہ لگا کر کنوینس کیا کہ وہ ہسپتال جائٰیں، ڈاکٹر عدنان آ گئے ،میاں صاحب ہسپتال چلے گئے ان کو دو یا تین دن رکھا گیا، وہ مزید بھی رکھنا چاہتے تھے، مجے ان کے بارے میں کوئی خبر نہیں دی جاتی تھی، ایک دن مجھے خبر ملی کہ میاں صاھب واپس آ رہے ہیں جب واپس آئے تو میری دس منٹ کی ملاقات ہوئی، میاںصاحب ڈاکٹر کی ہدایات کے باوجود جیل واپس آئے تھے، ان کو میڈیکل سہولیات اپنے آپ دے دی گئیں، ایمرجنسی کی چیزیں مہیا کر دی گئیں میں یہ سوچتی رہی کہ کیا بات ہے، پھر ایک دن معالج نے بتایا کہ میاں صاحب کو اس دن ہارٹ اٹیک ہوا تھا، ہمیں کسیڈاکٹر، جیل کے عملے نے کوئی ریکارڈ نہیں دیا، ڈسچارج سلپ کچھ ہفتے بعد ملی جس میں واضح لکھا ہے کہ میاں صاحب کو ہارٹ اٹیک ہوا، یہ مریض ،لواحقین اور مریض کے معالج کو دیا گیا.
مریم نواز نے کہا کہ جیل حکام نے بڑی غفلت برتی اگر کچھ نقصان ہوتا تو میری روح کانپ جاتی، نواز شریف کی ہارٹ کی دو میجر سرجریز ہو چکی ہیں،
مریم نواز نے مزید کہا کہ میاں صاحب کی ایک بڑی شریان 95 فیصد بند ہے،میاں صاحب کو ایک اور بائے پاس کی ضرورت ہے، ان کو ضمانت نہیں دی گئی، میں آئی وٹنس ہوںجب وہ ہسپتالوں کے چکر لگا رہے تھے مجھے ہسپتال جانے کی اجازت تھی، کئی ڈاکٹرز نے کہا کہ یہ ہائی رسک کیس ہے،
واضح رہے کہ میاں نواز شریف کو 29 جولائی 2018 کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا . نواز شریف کے بائیں بازو اور سینے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کر کے فوری طور پر جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا.