Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان افغانستان میں قیام امن  کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا. ملیحہ لودھی

    پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا. ملیحہ لودھی

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کو افغان مذاکراتی عمل میں پاکستانی کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہ کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی کامیابی کے لیے پاکستان پر امید ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کو افغان مذاکراتی عمل میں پاکستانی کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی کامیابی کے لیے پاکستان پر امید ہے.
    انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں امن کے حصول کی حمایت کی ہے.عالمی برادری نے بھی پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ہے.قیام امن کی کوششوں کو درپیش چیلنجز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا.

    ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ ہم طالبان،افغان حکومت،تمام شراکت داروں کوبذریعہ مذاکرات دیرپاامن قائم کرتےدیکھناچاہتےہیں.افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان اور خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے.پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ افغانستان کے مسائل کا حل فوجی مہم جوئی میں نہیں ہے،

  • آر پی او سرگودھانے ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کے ہمراہ بہرام ہال پولیس لائن میانوالی میں کرائم میٹنگ کی

    آر پی او سرگودھانے ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کے ہمراہ بہرام ہال پولیس لائن میانوالی میں کرائم میٹنگ کی

    میانوالی(نمائندہ باغی ٹی وی ) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا سید خرم علی نے میانوالی کا دورہ کیا۔ آر پی او سرگودھانے ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کے ہمراہ بہرام ہال پولیس لائن میانوالی میں ضلع ہذا کے جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔ ڈی پی اومیانوالی نے ضلع کے کرائم سے متعلق بریفنگ دی۔ آر پی او سرگودھا نے دوران میٹنگ تمام تھانوں کے زیر تفتیش مقدمات، کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی اور تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات اور درخواستوں کوجلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا۔ آر پی او سرگودھا نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔ تمام افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں خاص کر قتل و ڈکیتی کے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ ملزمان اشتہاریوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں کی جائیں، پرانے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں بناکر انکو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور دوران ریڈ پولیس ملازمین کو بلٹ پروف جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ریڈ سے پہلے ریڈنگ پارٹی کو مکمل بریف کیا جائے. انہوں نے مزید کہا کہ ملزم اشتہاریوں کی گرفتاری میں سستی اور کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل لائی جائے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کلچر کو بہتر بنایا جائے اور فرنٹ ڈیسک,خدمت کاؤنٹر پر آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ سائلین کو فوری انصاف مہیا کیا جائے اور بلاوجہ تھانوں کے چکر نہ لگوائیں۔ ناکہ بندی پوائنٹس پر شہریوں کے ساتھ اپنا رویہ مثبت رکھیں.

  • ڈرون کہاں گرایا گیا ،امریکا کے دعوے سے ایران پریشان

    ڈرون کہاں گرایا گیا ،امریکا کے دعوے سے ایران پریشان

    امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کے ہاتھوں نشانہ بننے والا امریکی ڈرون بین الاقوامی فضائی حدود میں تھا، ایرانی علاقے میں نہیں تھا ۔اس کے ہمارے پاس دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

    ایرانی حکومت نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنی فضائی حدود میں امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کو مار گرایا ہے۔امریکی صدر جمعرات کے روز وائٹ ہاؤس میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ان سے جب صحافیوں نے پوچھا کہ اب امریکا کا کیا ردعمل ہوگا تو وہ یوں گویا ہوئے:’’ آپ یہ ردعمل دیکھیں گے۔‘‘

    صدرٹرمپ نے ایران کے اقدام کو ایک بڑی غلطی قرار دیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت کا امکان موجود ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران نے شاید غلطی سے امریکا کا ڈرون مار گرایا ہے۔

    امریکی صدر نے اس معاملے پر کشیدگی کوبڑھاوا دینے کے بجائے صورت حال کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی ہے اور کہا کہ ’’میں یہ نہیں جان سکاہوں کہ یہ واقعہ ارادی طور پر ہوا ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’’میں یہ محسوس کرتا ہوں ،یہ ایک غلطی ہے۔یہ جس کسی نے غلطی کی ہے،اس کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا‘‘۔

    اس موقع پر جسٹن ٹروڈو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے پر تشویش لاحق ہے۔

  • ایران سے کوئی جنگ نہیں‌چاہتا، سعودی عرب

    ایران سے کوئی جنگ نہیں‌چاہتا، سعودی عرب

    سعودی وزیر مملکت برئے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ایران کےساتھ کوئی جنگ نہیں چاہتا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی میں حالیہ کشیدگی پر سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ایران کےساتھ کوئی جنگ نہیں چاہتا.
    ایران آبنائے ہُرمز کو بند کرتا ہے تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کے جارحانہ کردار کی وجہ سے صورت حال بہت سنگین ہو چکی ہے۔

    عادل الجبیر نے ایران کو مخاطب کرکے کہا:’’ جب آپ بین الاقوامی جہاز رانی میں رخنہ ڈالیں گے تو اس کے توانائی کی سپلائی پر اثرات مرتب ہوں گے ،اس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر بھی اثرات ہوں گے، تیل کی بڑی ہوئی قیمتیں عالمی معیشت کو بھی متاثر کریں گی اور یوں اس سے دنیا میں کم وبیش ہر شخص ہی متاثر ہوگا‘‘۔

    انھوں نے ایران کے پڑوسی ملک عراق پر اثرات کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب انھیں کم سے کم کرنے کے لیے کام کررہا ہے اور بغداد کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنا رہا ہے۔

  • بلیک لسٹ میں ڈالنے کی  بھارتی کوشش پاکستان نے نا کام بنا دی

    بلیک لسٹ میں ڈالنے کی بھارتی کوشش پاکستان نے نا کام بنا دی

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے 3 اہم ممالک کا تعاون حاصل کرکے بھارتی کوشش ناکام بنا دی

    تفصیلات کے مطابق کامیاب پاکستان نے سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ترکی، چین اور ملائیشیا کی حمایت حاصل کرلی جس کے بعد پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کے امکانات معدوم ہوگئے اور یوں بھارتی کوشش ناکام ہوگئی۔

    فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے یا نہ ڈالنے سے متعلق حتمی اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ 36 ممالک پر مشتمل ایف اے ٹی ایف کے چارٹر کے مطابق کسی بھی ملک کا نام بلیک لسٹ میں نہ ڈالنے کے لیے تین ممالک کی حمایت لازم ہے۔ پاکستان وہ حمایت حاصل کر چکا ہے.
    واضح رہے کہ پاکستان کو گزشتہ برس جون میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں اس وقت شامل کیا گیا تھا جب پاکستان اس عالمی ادارے کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق مطمئن نہ کر سکا تھا۔

    اس سے قبل پاکستان 2012 تا 2015 تک گرے لسٹ کا حصہ رہ چکا ہے۔
    گزشتہ سال پیرس میں منعقدہ اجلاس میں امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کی تھی۔

  • مارکیٹ کمیٹیوں میں ہر ماہ مارکیٹ فیسوں کے لاکھوں روپے خردبرد ہونے کا انکشاف

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع شیخوپورہ کی مارکیٹ کمیٹیوں میں ہر ماہ مارکیٹ فیس کے لاکھوں روپے خرد برد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے حکومت پنجاب کو ملنے والی ایک رپورٹ پر محکمہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ کی ٹیم نے فیس کی خردبرد کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور ضلع شیخوپورہ کی مریدکے مانانوالہ فاروق آباد نارنگ منڈی صفدر آباد اور شیخوپورہ سٹی کی مارکیٹ کمیٹیوں کے سیکرٹریوں اور انسپکٹروں کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے جبکہ رمضان المبارک کے دوران سستی اشیاء رمضان بازاروں میں فروخت کرنے کے لئے سامان کی خریداری میں بھی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے چاول اور گندم کی ہر بوری پر دو روپے مارکیٹ فیس مقرر کی ہوئی ہے جس سے مارکیٹ کمیٹیوں کی ماہانہ آمدن لاکھوں روپے ہونی چاہیے اور یہ رقم منڈیوں کو اپ گریڈ کرنے پر خرچ کی جانی چاہیے مگر ضلع شیخوپورہ میں گزشتہ دس بارہ سال سے مارکیٹ کمیٹی فیس فلور مل مالکان اور آڑھتیوں کی ملی بھگت سے خردبرد کی جا رہی ہے اور مارکیٹ کمیٹیوں کے کئی انسپکٹر اس ضلع میں نامی اور بے نامی کروڑوں روپے کی غیر منقولہ املاک کے مالک بن چکے ہیں

  • مقبوضہ کشمیر:کشمیر یونیورسٹی میں اردو بک فیئر،ممتاز کشمیری حریت لیڈر سید علی گیلانی مہمان خصوصی

    مقبوضہ کشمیر:کشمیر یونیورسٹی میں اردو بک فیئر،ممتاز کشمیری حریت لیڈر سید علی گیلانی مہمان خصوصی

    مقبوضہ کشمیر:اردو ہے جس کا نام اب وہ کشمیر یونیورسٹی جا پہنچی .کشمیر یونیورسٹی میں آج جمعہ کے روز اردو بک فیئرکا اہتمام کیا گیا ہے. کشمیری طالب علموں نے ممتاز کشمیری بزرگ رہنما حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کو اس بک فیئر میں مہمان خصوصی کے طور پر دعوت دی ہے. اس بک فیئر میں‌سید علی گیلانی دن گیارہ بجے تقریب سے خطاب کریں گےاور اردو زبان کی اہمیت پر گفتگو بھی کریں گے.

    سید علی گیلانی کے ترجمان نے بتایا کہ سید علی شاہ گیلانی نے تمام تر مصروفیات کے کشمیری طلبا کی اردو زبان سے متعلق تقریب میں شرکت کرنے کی حامی بھر لی .سید علی شاہ گیلانی صبح 10 بجے کشمیر یونیورسٹی کے لیے اپنی رہائش گاہ سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوں گے اور مقبوضہ کشمیر میں اردو زبان کے حوالے سے اہم لیکچر بھی دیں گے.

  • مقبوضہ کشمیر، گلمرگ میں بھارتی سیاح دل کا دورہ پڑنے سے جاں‌ بحق

    مقبوضہ کشمیر، گلمرگ میں بھارتی سیاح دل کا دورہ پڑنے سے جاں‌ بحق

    مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک سیاح دل کا دورہ پڑنے سے جاں‌ بحق ہو گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص بھارتی شہر پونے کا رہنے والا تھا اور اس کی عمر 55 برس تھی.ما ہریش وردنا نامی یہ سیاح کونگ ڈوری میں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے چہل قدمی کررہا تھا کہ اس دران اسے اچانک سینے میں درد محسوس ہوا ۔

    اس دوران اسے فوری طور پر ھیلتھ سنٹر گلمرگ پہنچایا کیا گیا تاہم وہاں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ گلمرگ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش آخری رسومات کی خاطر لواحقین کے حوالے کر دی ہے.

    واضح رہے کہ گلمرگ مقبوضہ کشمیر کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام ہے.

  • مقبوضہ کشمیر، کپواڑہ جیل میں قیدی آپس میں لڑ پڑے، 6 زخمی

    مقبوضہ کشمیر، کپواڑہ جیل میں قیدی آپس میں لڑ پڑے، 6 زخمی

    مقبوضہ کشمیر میں‌ کپواڑہ سب جیل میں قیدیوں‌ کی آپس میں‌ ہونے والی لڑائی سے 6 قیدی زخمی ہو گئے جنہیں‌ ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کپوارہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں جمعرات کو اس وقت قیدیو ں کے درمیان ہنگامہ ہوا جب وہ کسی بات پر جھگڑا کر رہے تھے ۔ قیدیو ں کے آپس میں‌ہونے والے جھگڑے میں 6 زخمی ہوئے جن میں‌ سے دو کو زیادہ چوٹیں‌ آئی ہیں. ۔واقعہ کے فوراً بعد پولیس وہا ں پہنچ گئی اور صورتحال پرقابو پا لیا گیا ۔

    میڈیا رپورٹس میں‌ بتایا گیا ہےکہ اس واقعہ کے فوری بعد ایس ایچ او کپوارہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ نے قیدیو ں کو الگ الگ بارکو ں میں بھیج دیا ہے جبکہ زخمی قیدیو ں کو علاج معالجہ کے لئے سب ضلع اسپتال منتقل کیا جہا ں ڈاکٹروں نے ان کی مرہم پٹی کی اور بعد میں انہیں واپس کپواڑہ سب جیل منتقل کیا ۔

    کپواڑہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ شہباز حسین نے واقعہ کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ قیدیوں‌ کی لڑائی کس بات پر ہوئی، واضح‌ رہے کہ اس سے قبل بھی مقبوضہ کشمیر اور بھارتی جیلوں‌ میں قیدیوں‌ کے باہم لڑائی جھگڑے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں.

  • مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے 4 سالہ کشمیری بچے کو گاڑی تلے کچل دیا.مظاہرین نے سرینگرجموں شاہراہ بند کردی

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے 4 سالہ کشمیری بچے کو گاڑی تلے کچل دیا.مظاہرین نے سرینگرجموں شاہراہ بند کردی

    سری نگر:بھارتی فوجی گاڑی نے 4 سالہ کشمیری بچہ گاڑی تلے کچل دیا .ذرائع کے مطابق قاضی گنڈ کے علاقے وجرو میں میں جمعرات کو صورت حال اس وقت خراب ہوگئی جب مظاہرین نے 4 سالہ بچے کو کچلنے پر سری نگر جموں شاہراہ گھنٹوں جام رکھا .مظاہرین نے 4 سالہ بچے کو کچلنے والے فوجی اہلکارکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا .پولیس کی طرف سے اس واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرانے پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا

    ذرائع کے مطابق مزمل بشیر واگے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے .مقامی لوگوں نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں کی یہ عادت بن گئی ہے کہ وہ کسی کی جان کی پرواہ نہیں کرتے .مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی ڈرائیور اس انداز سے گاڑیا ں چلاتے ہیں کہ کسی انسانی جان کو نقصان دینا ان کا معمول بن گیا ہے اور وہ کسی قسم کے ذمہ دار نہیں