Baaghi TV

Author: +9251

  • برطانوی وزیر خارجہ کی دعوت پر برطانیہ گیا .منی لانڈرنگ ایف اے ٹی ایف سمیت اہم ایشوز پرگفتگوہوئی ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

    برطانوی وزیر خارجہ کی دعوت پر برطانیہ گیا .منی لانڈرنگ ایف اے ٹی ایف سمیت اہم ایشوز پرگفتگوہوئی ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ برطانیہ سے متعلق تفصیلات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ کی دعوت پر برطانیہ گئے تھے. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورے کے دوران ہونے والی اہم بات چیت سے متعلق بتایا کہ جیریمی ہنٹ سے منی لانڈرنگ اور ایف اے ٹی ایف سمیت دیگر اہم ایشوز پر بات ہوئی .یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ برطانیہ پر پاکستان مٰیں یہ خبریں گردش کرتی رہی تھیں کہ حکومت پاکستان سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو واپس لانے میں کامیاب ہو جائے گی .تاہم برطانیہ نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ایسے مجرم واپس کرنے کا فی الحال کوئی معاہدہ نہیں ہوا

    یہ بھی یاد رہے کہ اس وقت پاکستان کو جہاں معاشی صورت میں مشکلات درپیش ہیں اس میں ایف اے ٹی ایف کا بھی دباوء شامل ہے. ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے مطالبہ کر رکھا ہے کہ وہ کالعدم تنظیم جماعۃ الدعوۃ سمیت دیگر اسلامی تنظیموں کے‌خلاف سخت کاروائے کرے اور ان تنظیموں کی فنڈنگ روکنے کے لیے منی لانڈرنگ کے خلاف سخت قانون سازی کر کے ایسی تنظیموں کے خلاف کاروائی کرے.

  • ڈاکٹر محمد مرسی کی قید میں وفات پرسینیٹ میں قرارداد پیش، متفقہ طورپرمنظورکر لی گئی

    ڈاکٹر محمد مرسی کی قید میں وفات پرسینیٹ میں قرارداد پیش، متفقہ طورپرمنظورکر لی گئی

    جماعت اسلامی پاکستان نے سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی قید میں وفات پر سینیٹ میں قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے. یہ قراردار جمعرات کو جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے پیش کی گئی .

    باغی ٹی وی کیر پورٹ کے مطابق قرارداد میں میں کہا گیا کہ سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی قید میں موت کے خلاف اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. جمہوریت کے لیے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی اور جمہوریت پسند اس کو یاد رکھیں گے. وہ عرب سپرنگ کے لیڈر تھے حکومت پاکستان مصر میں سیاسی قیدیوں کے منصفانہ ٹرائل کے لیے کردار ادا کرے. یہ قرارداد متفقہ طور پر پاس کرلی گئی.

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر راجہ ظفر الحق قائد حزب اختلاف نے کہاکہ مرسی سچے مسلمان تھے مصر میں جمہوریت اس لیے چلنے نہیں دی گئی کہ وہ مذہبی لوگ تھے اس لیے مغرب نے ساتھ نہیں دیا. مرسی کی وفات سانحہ ہے ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہیے. سینیٹر مولانا فیض محمد نے ایوان بالا میں ان کے لیے دعا کرائی.

    واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی طرف سے ان کی وفات پر پورے ملک میں‌ غائبانہ نماز جنازہ کا بھی اہتمام کیا گیا اور مظاہرے بھی کئے گئے .

  • پنجاب حکومت نہیں بتارہی کہ نوازشریف کا علاج کونسا ڈاکٹر کررہا ہے؟ مریم اورنگزیب

    پنجاب حکومت نہیں بتارہی کہ نوازشریف کا علاج کونسا ڈاکٹر کررہا ہے؟ مریم اورنگزیب

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 10ماہ میں5500ارب کےقرضوں کا بھی حساب ہوگا،آپ دس کمیشن بنائیں، ایک ایک روپے کا حساب دیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے انکوائری کمیشن سے متعلق شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے ڈپٹی ڈی جی نیب کو انکوائری کمیشن کا سربراہ بنا دیا،عمران خان آپ نےکہاکہ میں خود انکوائری کمیشن کا سربراہ بنوں گا . پنجاب حکومت نہیں بتارہی کہ نوازشریف کا علاج کونسا ڈاکٹر کررہاہے. انہوں نے کہاکہ حکومت نے کرائے کے پانچ ترجمان رکھے ہیں جن کا کچھ پتا نہیں کس پارٹی میں ہیں. یہ ترجمان کل کسی اور پارٹی میں تھے آج کسی میں ہیں اورکل کسی اورپارٹی میں ہونگے،

    انہوں نے کہاکہ اپوزیشن بجٹ کو پاس ہونے سے روکے گی. جیسے بھی ہتھکنڈے یہ استعمال کرلیں عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہوگا،
    یادرہے،ظلم جب حدسےبڑھتا ہےتومٹ جاتا ہے،کفرکا نظام تو چل سکتا ہے،ظلم کانہیں. جو شخص آئین وقانون کی حکمرانی کیلےڈٹ گیااس پرانصاف کےتمام دروازے بندکردیے گئے. مریم اورنگزیب کی طرف سے حکومتی پالیسیوں‌ پر سخت تنقید کرتے ہوئے گرفتار لیڈروں‌کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا.

  • بھارتی میڈیا جھوٹ کا پلندہ،اپنی ناکامیاں چپھانے کے لیے پاکستان کے دفاعی بجٹ پر جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے. آئی ایس پی آر

    بھارتی میڈیا جھوٹ کا پلندہ،اپنی ناکامیاں چپھانے کے لیے پاکستان کے دفاعی بجٹ پر جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے. آئی ایس پی آر

    راوالپنڈی:بھارتی میڈیا پاکستان کے دفاعی بجٹ سے متعلق جھوٹی خبرین پھیلا رہا ہے. بھارت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے اس قسم کے غلط پراپیگنڈے کر رہا ہے. آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا پر پاکستان کے دفاعی بجٹ پر نشر ہونے والی جھوٹی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو پہلے 27 فروری والے واقعہ کو بھولنا نہیں چاہیے جب خطے کی دو بڑی فوجی طاقتوں کی صلاحیت کا امتحان تھا اور پاکستان نے بھارت کو بہت موثر جواب دیکر اپنی فوجی صلاحیت ثابت کردی تھی. بھارت یہ نہ بھولے کہ پاکستانی قوم اپنی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہوئی ہیں. بھارتی میڈیا پاکستان کے اندرونی معاملات سے متعلق زہر افشانی کرنے کی بجائے پہلے اپنے اندرونی حالات پر توجہ دے.

    یاد رہے کہ اس سال 27 فروری کو پاکستانی فضائیہ کے شاہینوں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والی بھارتی فوج کے دو جنگی طیارے مار گرائے تھے اور ان میں سے ایک کے پائیلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا .تاہم اگلے ہی روز وزیر اعظم پاکستان نے خیر سگالی اور خطے میں امن کی خاطر بھارتی پائیلٹ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا جسے عالمی دنیا میں بہت سراہا گیا.

  • سپیکر قومی اسمبلی کی سینیٹ آمد پر کیا ہوا؟ خبر آ گئی

    سپیکر قومی اسمبلی کی سینیٹ آمد پر کیا ہوا؟ خبر آ گئی

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پہلی بار سینیٹ کی کارروائی دیکھنے گیلری میں بیٹھے رہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو سینیٹ میں آنے پر خوش آمدید کہا. جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ایوان بالا کی کارروائی دیکھنے سینیٹ کی مہمان گیلری میں آئے اور ایوان کی کارروائی دیکھتے رہے ان کے سینیٹ میں آنے پر چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عثمان کاکڑ کی تقریر روک کر اسد قیصر کو خوش آمدید کہا.

    رپورٹ کے مطابق اسد قیصر کے سینیٹ میں‌ آنے پر سینیٹرز نے بھی ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا گیا اور خوشی کا اظہار کیا گیا.

  • ملکی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا کردار قابل تحسین ہے. صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

    ملکی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا کردار قابل تحسین ہے. صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

    نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں‌ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کا انعقاد کیا جس میں‌ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی تھے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گریجویٹ طلباء‌ کو مبارکباد دی. ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ملکی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے این ڈی یوکے کردارکوسراہا.

    واضح‌ رہے کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ایک اعلیٰ‌ تعلیمی ادارہ ہے جہاں اعلیٰ‌ تعلیم دی جاتی ہے اور یہ ادارہ ایک قومی فکر گاہ یا تھنک ٹینک کے طور پر کام کرتا ہے.

  • ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کا ایس ایچ اوز کی میٹنگ میں خطاب ، جرائم کی بیخ کنی پر زور

    ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کا ایس ایچ اوز کی میٹنگ میں خطاب ، جرائم کی بیخ کنی پر زور

    ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی نے تھانوں میں سائلین کی درخواستوں پر ایف آئی آر درج نہ کرنے والے پولیس افسران پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران فرائض کی ادائیگی کے دوران کوئی دباؤ قبول نہ کریں اور ہمیشہ پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں صرف میرٹ کو مدنظر رکھیں۔ جھوٹے مقدمات کا اندراج اور کسی مظلوم سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن شہباز الٰہی، ڈی ایس پی سٹی رائے احسان الٰہی ، ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید اور تمام انچارج برانچز دفاتر بھی موجود تھے۔
    ڈی پی او قصور نے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ میرٹ پر تفتیش کریں، انصاف فراہم کریں ، شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی کیساتھ پیش آئیں اور کسی شریف شہری سے بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں ہو گی ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے دشمن ڈاکوؤں ، مجرمان ۔ اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کریں۔ جرائم اور لاقانونیت کو سختی سے کچلا جاۓ اور کسی مجرم اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش جلد از جلد مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروائیں اسی طرح ہر تفتیشی افسر اپنے اپنے ما ل مقدمات اور پینڈنگ روڈز بھی جلد جمع کروائیں،ایس ڈی پی اوز اپنے سرکل کے تھانوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کیساتھ ہفتہ وار میٹنگ کریں اور کارکردگی کا جائزہ لیں،کسی قسم کی سستی و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی اوقصور نے میٹنگ کے دوران تمام ایس ایچ اوز کی فرداًفرداًکارکردگی کا جائزہ بھی لیااہم ایشوز ڈس کس کیے اور اچھی کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کیلئے نقدی اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا

  • آئی سی سی نے کھیل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا

    آئی سی سی نے کھیل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا

    آئی سی سی نے کھیل کے میدان کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنی کی بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا:::

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان عالمی کپ کے میچ کو دیکھنے کے لیے آنے والے سینکڑوں انڈین شائقین کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انھیں وزیر اعظم نریندر مودی کے فیس کٹ آوٹ میدان کے اندر لے جانے سے روک دیا گیا۔
    اولڈ ٹریفرڈ کے گروانڈ پر کھیلے گئے اس میچ کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے انڈین فین آئے تھے جبکہ پاکستان کے شائقین کرکٹ کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر تھی۔
    مانچسٹر آنے والے انڈین کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد نے نریندر مودی کے چہرے کے ماسک بھی اٹھا رکھے تھے۔ بھارتی حکومت نے یہ ماسک خصوصی طور پر بھارت سے بھیجے تھے اور انھیں شائقین کرکٹ میں مفت بانٹا گیا تھا۔ خیال رہے کہ پاک بھارت میچ کو دیکھنے کے لیے مانچسٹر ائرپورٹ پر ایسی دس خصوصی پروازیں آئیں تھیں جن میں صرف بھارتی فین تھے۔ مودی سرکار کی خواہش تھی کہ دنیا بھر میں اربوں کی تعداد میں اس میچ کو دیکھنے والوں کو یہ پیغام دیا جائے کہ بھارتی وزیراعظم عوام میں کتنے مقبول ہیں۔ ۔
    گراونڈ کے باہر آئی سی سی کے ایک اہلکار جس کے ہاتھوں میں کم از کم کئی ہزار کے قریب ایسے ماسک تھے نے بتایا کہ کسی قسم کے سیاسی نشانات یا پوسٹر اور دیگر اشیا میدان میں لے جانا منع ہے۔
    یاد رہے کہ انڈیا کے سابق کپتان ممندر سنگھ دھونی کو بھی آئی سی سی نے بھارتی فوج کی ایک یونٹ کے نشان والے دستانے پہننے سے روک دیا تھا۔باغی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق نریندر مودی کے حامی شدت پسند ہندو کاروباری شخصیات نے حکومت ہند کی خواہش پر اس میچ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی نیت سے بڑی پیمانے پر فنڈنگ کی تھی۔ جس میں قیمت سے کئی گناہ زیادہ رقم ادا کر کے پاکستانی شائقین سے ٹکٹ خریدنا اور خصوصی پروازوں کا انتظام بھی شامل تھا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ میدان میں اس بار ماضی کے برعکس پاکستانی شائقین کی تعداد بہت کم تھی۔

  • گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنر کا چلڈرن لائبریری کا دورہ

    گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے کہا ہے کہ معاشرے میں کتاب بینی کے کلچر اور مطالعہ کے رحجان کو پروموٹ کرنے کے لئے ٹھو س اقدامات کئے جائیں گے اور چلڈرن لائبریری کو اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں بھی کتاب بینی کی اہمیت کو اجاگر اور مطالعہ کی جانب راغب کیا جا سکے-

    یہ بات انہوں نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے دورہ کے دوران مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کہی کو آرڈینیٹر روٹری بک پراجیکٹ انٹرنیشنل پاکستان ساجد پرویز بھٹی، انچارج کمپلیکس میڈم عفت کے علاوہ دیگر افسران اور اہلکاران ان کے ہمراہ تھے-

    ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے انچارج لائبریری کمپلیکس عفت بی بی کو انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی- انہو ں نے کہاکہ چلڈرن لائبریری کمپلیکس کو ا پ گریڈ کرکے بچوں کو بہترین ماحول میں تفریح فراہم کی جائے گی اور روٹری بک پراجیکٹ انٹر نیشنل پاکستا ن کے تعاون سے لائبریری میں بچوں کے لئے مزید کتابیں فراہم کی جائیں گی تاکہ ان میں مطالعہ کا شوق پروان چڑھ سکے – انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کتاب بینی کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے-

  • بھیڈیاں کلاں میں بچوں کی معمولی لڑائی طول پکڑ گئی ، خواتین سمیت 9 افراد زخمی

    بھیڈیاں کلاں میں بچوں کی معمولی لڑائی طول پکڑ گئی ، خواتین سمیت 9 افراد زخمی

    قصور ، بھیڈیاں کلاں میں بچوں کی معمولی لڑائی طول پکڑ گئی ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصور کے نواحی علاقے بھیڈیاں کلاں میں بچوں میں کھیلتے ہوئے معمولی جھگڑا کھیل کے دوران ہوا جس پر بچے روتے ہوئے گھر گئے تو گھر والوں نے غصے سے کلہاڑی اور ڈنڈوں سے مخالفین پر وار کر دیے۔ جس سے خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔ جن کو ریسکیو 1122 نے طبعی امداد دے کر ہسپتال پہنچایا۔