Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی ریاست بہار  میں ہلاکتوں کی تعداد بانوے ہوگئی

    بھارتی ریاست بہار میں ہلاکتوں کی تعداد بانوے ہوگئی

    بھارتی ریاست بہار میں ہلاکتوں کی تعداد بانوے ہو گئی ہے

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست بہار کے محکمہِ صحت عامہ کے اہلکار نے بتایا کہ بہار میں آنے والی گرمی کی شدید لہر کے باعث ریاست بہار میں میں ہلاکتوں کی تعداد بانوے ہو گئی ہے ، مرنے والوں میں سے بیشتر افراد کی عمر پچاس سال سے زائد تھی۔

    شدید گرمی کے پیش نظر بہار کی مقامی حکومت نے شہریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن کے اوقات میں بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔اسکولوں نے بھی گرمی کی شدت کے پیشِ نظر بائیس جون تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بہار میں رواں سال گرمیوں کا درجہ حرارت گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ رہا ہے ۔بیشتر علاقوں میں بلند ترین درجہ حرارت معمول سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے ۔

  • پولیس میں بھاری تنخواہیں لے کر بھی 2 نمبریاں کی جاتی ہیں، جسٹس گلزار

    پولیس میں بھاری تنخواہیں لے کر بھی 2 نمبریاں کی جاتی ہیں، جسٹس گلزار

    جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی جس کے دوران جسٹس گلزار نے پنجاب کے سیکرٹری خزانہ اور آئی جی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

    تٍفصیلات کے مطابق جسٹس گلزار نے ریمارکس دیے کہ ‘پولیس آخر ایسا کیا کر رہی جو تنخواہ بڑھائی جائے؟ بھاری تنخواہیں لے کر بھی 2 نمبریاں کی جاتی ہیں، سرکاری افسران دفاتر میں بیٹھ کر حرام کھا رہے ہیں، صرف اس بات کی فکر ہے کہ اپنے الاؤنس کیسے بڑھانے ہیں’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈکیتیاں ہورہی ہیں، لوگ گلے کاٹ رہے ہیں، پولیس کہاں ہے؟ سب نہیں، زیادہ تر پولیس اہلکار رات کو ڈکیتیاں کرتے ہیں، پولیس اور سرکاری افسران تنخواہ الگ لیتے ہیں اور عوام سے الگ، سیکرٹری خزانہ پنجاب کو شاید پتہ ہی نہیں ان کا کام کیا ہے۔

    سیکرٹری خزانہ پنجاب کا بیان سے مکرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ کھڑے کھڑے ہی بات سے مکر گئے، پورے صوبے کا خزانہ آپ کے ہاتھ میں ہے اورآپ کو کچھ کام کا پتا ہی نہیں، آپ صرف دفتر میں بیٹھ کر اپنے پیسے بنانے کی سوچتے ہیں۔

    دوران سماعت صوبائی سیکرٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کی منجمند ہونے والی اضافی بنیادی تنخواہ بحال کر رہے ہیں، منجمند ڈیلی الاؤنس بحال ہوگا، اضافی بنیادی تنخواہ نہیں۔

    اس موقع پر ٹریفک وارڈنز کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تنخواہ بحال ہوجائے تو مسئلہ ہی ختم ہوجائے گا۔

    عدالت نے سماعت کو دو ہفتے کے لیے ملتوی کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو مزید تیاری کے ساتھ اگلی سماعت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

  • اسرائیلی فوجی مقبوضہ علاقوں سے 9 فلسطینیوں کو لے گئے

    اسرائیلی فوجی مقبوضہ علاقوں سے 9 فلسطینیوں کو لے گئے

    اسرائیلی فوجی مقبوضہ علاقوں سے 9 فلسطینیوں کو لے گئے

    تفصیلات کے مطابق .اسرائیلی فوج کے مطابق، دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے رات گئے کی جانے والی کاروائی کے دوران ان فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے بعد حراستی مرکز لے جایا گیا
    20.06.2019 ~ 20.06.2019
    اسرائیلی فوجی مقبوضہ علاقوں سے 9 فلسطینیوں کو لے گئے
    اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے سے 9 فلسطینوں کو گرفتار کرلیا ۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق، دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے رات گئے کی جانے والی کاروائی کے دوران ان فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے بعد حراستی مرکز لے جایا گیا ۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج مختلف بہانوں سے مقبوضۃ علاقوں میں کاروائی کے دوران فلسطینیوں کو پکڑ کر لے جاتی ہے

  • بجلی چوروں کی شامت،139پکڑے گئے،2لاکھ30ہزار سے زائد جرمانہ،8کے خلاف مقدمہ درج

    میپکو ٹاسک فورسز نےجنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتےہوئے 139بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔میپکو ذرائع کے مطابق بجلی چوروں 2لاکھ 31ہزار یونٹس بجلی کی چوری میں ملوث تھے، 8بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں 42لاکھ روپے جرمانہ بھی کیاگیا۔پکڑے گئے بجلی چوروں میں گھریلو, کمرشل, زرعی صارفین شامل ہیں اور مختلف ذرائع سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔بجلی چوروں کے خلاف کاروائی ملتان, مظفر گڑھ, ڈی جی خان, رحیم یار خان, بہاول پور, بہاولنگر, ساہیوال, وہاڑی, خانیوال سرکل میں کی گئی۔

  • سمورائے جزیرہ   ٹاٹم فری زون علاقہ قرار دے دیا گیا

    سمورائے جزیرہ ٹاٹم فری زون علاقہ قرار دے دیا گیا

    سمورائے جزیرہ ٹاٹم فری زون علاقہ قرار دے دیا گیا یوں یہ علاقہ وقت کی قید سے آزاد ہو گیا.

    تفصیلات کے مطابق .ناروے کے اس جزیرے میں گرمیوں میں 69 دنوں تک سورج غروب نہیں ہوتا۔ یہاں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس جزیرے کو ٹائم فری زون قرار دے دینے سے یہ دنیا کا پہلا ٹائم فری زون بن جائے گا۔

    نومبر سے جنوری تک اس جزیرے پر سورج غروب نہیں ہوتا، مئی 18 سے لے کر جولائی 26 تک یہاں گرمیوں میں لوگ وقت کا تعین کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

    رات کو 3 بجے سوئمنگ کرنا، کھیل کود اور دھوپ سینکنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے، یہاں اکثریت یہی کر رہی ہوتی ہے جس کا جب دل چاہتا ہے وہ سوجاتا ہےاور پھر اپنے حساب سے جاگ بھی جاتا ہے۔

    اس جزیرے کے لوگ نسلوں سے اس طرح زندگی گزارنے کے عادی ہو چکے ہیں لیکن اب یہاں کے مقامی سرکاری طور پر اس جزیرے کو ٹائم فری زون قرار دلوانا چاہتے ہیں۔

    300 کے قریب سمورائے کے باسیوں نے اپنی دستخط شدہ درخواست سرکاری نمائندوں دے دی ہے۔

  • تیزرفتار ڈمپر دریائے چناب ٹول پلازہ پر چڑھ گیا۔

    تیزرفتار ڈمپر دریائے چناب ٹول پلازہ پر چڑھ گیا۔

    چنیوٹ
    چنیوٹ سرگودھا روڈ پر تیزرفتار ڈمپر دریائے چناب ٹول پلازہ پر چڑھ گیا۔ تین افراد زخمی ایک کی حالت تشویشناک زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کردیا گیا
    چنیوٹ سرگودھا روڈ پر تیزرفتار ڈمپر ٹول پلازہ پر چڑھ گیا ۔حادثہ میں ڈرائیور سمیت تین افراد شدید زخمی ایک کی حالت تشویشناکبیان کی گئی ہے جبکہ حادثہ ڈمپر ڈرائیور کو اونگھ آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم دریائے چناب ٹول پلازہ پر پہنچ گئی زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔دریائے چناب ٹول پلازہ کا کیبن اور دیگر سامان بھی تباہ ہوگیا

  • پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی

    پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی

    چنیوٹ
    چنیوٹ : پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی ملزم گرفتار بھاری مقدار میں شراب برآمد
    چنیوٹ چوکی متھرومہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی منشیات فروش گرفتار کر لیا بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی انچارج چوکی متھرومہ شبیر قمر اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی ملزم الیاس سے فصل مکئی میں شراب کشید کر رہا تھا ملزم سے 29 لیٹر شراب, 110 لیٹر لہن معہ چالو بھٹی برآمد ہوئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے…..

  • محسن حسن خان کا کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ

    محسن حسن خان کا کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ

    محسن حسن خان نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . محسن حسن خان نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا. انہوں نے استعفی دینے کو ذاتی وجوہات قرا ر دیا.ان کا استعفی چیئرمین پی سی بی نےقبول کر لیا . ان کی جگہ ایم ڈی وسیم خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے.
    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کرکٹ ٹیم سمیت تمام انتظامیہ شدید تنقید کا شکار ہے اور اس سے پہلے ہی پورے ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جارہی تھی.

  • چکوال سے لاپتہ ہونے والا بزرگ سرگودہا میں مل گیا

    چکوال سے لاپتہ ہونے والا بزرگ سرگودہا میں مل گیا

    خوشاب،سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ضلع چکوال سے لاپتہ ہونے والا بزرگ 80سالہ غلام محی الدین تھانہ خوشاب کے ایس ایس ایچ او راجہ ارشد عباس محرر عنایت اور سب انسپکٹر عنصر عباس جوڑا نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر تے ہوے اسکے لواحقین تلاش کیےاور بزرگ کو اسکے پوتے سعد مرتضی کے حوالے کیا سعد مرتضی کا کہنا ہے پولیس میں خوبیاں موجود ہے ہم دعاگو ہیں خوشاب پولیس کیلے جنہوں نے ہمارا تین ماہ سے لاپتہ بزرگ کو ہمارےحوالے کیا اس موقع پر ایس ایچ او راجہ عباس نے بزرگ کو ایک قمیتی سوٹ کپڑوں کا حوالے کیا لواحقین نے پولیس کیلئے لاکھ لاکھ دعائیں کیں

  • ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ

    چنیوٹ
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ انتظامیہ مریضوں کو زندگی کی بجائے موت کی طرف دھکیلنے لگی چنیوٹ کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں مریض آج بھی علاج معالجے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور محکمہ صحت چنیوٹ اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تاحال وینٹی لیٹر مشینیں نصب نہ ہو سکیں
    ضلع چنیوٹ کے اکلوتے بڑے سرکاری ہسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان مریضوں کیلئے موت کا سبب بننے لگا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال آنے والے سینکڑوں مریض وینٹی لیٹرز کی سہولت نہ ہونے سے فیصل آباد آلائیڈ ہسپتال اور دوسرے شہروں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ اور اسپتال انتظامیہ اس اہم ترین مسئلہ پر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ غریب مجبور لاچار بے بس مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہتک آمیز سلوک اپنائے ہوئے ہیں۔ مشکلات سے دوچار مریضوں اور ان کے لواحقین نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ وینٹی لیٹرز مشینری نصب کر کے وینٹی لیٹرز ٹیکنیشن بھرتی کیے جائیں تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے