Baaghi TV

Author: +9251

  • نواز شریف کے مستقبل کا  فیصلہ  سنا دیا گیا

    نواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا گیا

    العزیزیہ ریفرنس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق.عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی .نیب کی نوازشریف کو ضمانت پر رہا نہ کرنے کی درخواست منظور ہو گئی .جسٹس عامر قیوم اور جسٹس محسن کیانی نے فیصلہ سنایا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہوئی کورٹ نے نوازشریف سزا معطلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیاتھا جو تھوڑی دیر بعد سنا دیا گیا . ، نواز شریف نے العزیزیہ ریفرینس کیس میں سزا معطلی کی درخواست دے رکھی تھی .درخواست میں طبی بنیادوں‌ پر سزا معطلی کی اپیل دائر کی گئی تھی.جس کو عدالت عالیہ نے سماعت کے لیے منطور کر لیا تھا

    سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر ناقابل علاج مرض لگ جائے تو کیا ملزم کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی جا سکتی ہے؟ جس پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ بنیادی آئینی حقوق کے مطابق ناقابل علاج بیماری لگنے پر ملزم کو رہا کر دینا چاہیے۔ اگر ملزم کو کینسر ہو جائے تو اسے جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔

    تاہم خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف کی کسی رپورٹ میں ایسا کچھ نہیں لکھا، صرف سمجھنا چاہ رہے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ نواز شریف کو ضمانت دے کر بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    اس پر جسٹس عار فاروق نے کہا کہ لیکن آپ کی درخواست میں بیرون ملک جانے کی کوئی تحریری استدعا نہیں ہے، ای سی ایل کا معاملہ چھوڑ دیں، سزا معطلی پر دلائل دیں۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے معیار طے کیا کہ حالت خراب ہو تو ضمانت ہو سکتی ہے، یہ بھی ہمیں دیکھنا ہے کہ زندگی بچانی ہے، کیا 2، 3 یا 4 ہفتے طبی بنیادوں پر ضمانت دی جا سکتی ہے؟

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جیل میں نواز شریف کا علاج اچھا ہو رہا ہے، اس پر جسٹس محسن اختر نے کہا کہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جیل میں علاج اچھا ہے اور باہر ٹھیک نہیں؟

  • ڈرون ن گرا کر دشمون کو واضح پیغام دے دیا

    ڈرون ن گرا کر دشمون کو واضح پیغام دے دیا

    امریکہ کا ایک ڈرون طیارہ گرانے سے ہمارے دشمنوں کو واضح پیغام مل گیا ہوگا

    باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق .پاسداران انقلاب ایران کے جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امید ہے کہ امریکہ کا ایک ڈرون طیارہ گرانے سے ہمارے دشمنوں کو واضح پیغام مل گیا ہوگا۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق،ایرانی فوج نے آج سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دشمن کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ۔
    جنرل سلامی نے اس موقع پر کہا کہ ہماری حدود ہماری ناموس ہے اور جس نے بھی اس کی خلاف ورزی کی اس کا انجام عبرت ناک ہوگا۔

    جنرل سلامی نے کہا کہ ایران ایک پُر امن ملک ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب ملے گا۔

  • خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنولوجی میں دھماکہ

    خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنولوجی میں دھماکہ

    خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنولوجی رحیم یار خان میں دھماکہ
    تفصیلات کے مطابق کیمسٹری لیب میں ایکسپیریمنٹ/پریکٹیکل کے دوران کیمیکل دھماکہ ہو جس کی وجہ سے کئی طلبا و طالبات زخمی ہوئے اور ان کو علاج کے کے لئے شیخ زید ہسپتال میں داخل کر دیا گیا. طلبا نے شکایت کی ہے کہ بارہا انتظامیہ کو توجہ دلوائی گئی ہے کہ لیب میں تجربات کے دوران حفاظتی سامان مہیا کیا جائے لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا.انتظامیہ نے الٹا شکایت کرنے والے طلبا کے گھر ایک خط لکھ دیا کہ آپ کے بچے بدتمیزی کر رہے ہیں.حکام سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی مکمل انکوائری کرائی جائے اور اس حادثے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے.

  • نوازشریف سزا معطلی کیس کا فیصلہ محفوظ

    نوازشریف سزا معطلی کیس کا فیصلہ محفوظ

    نوازشریف سزا معطلی کیس کا فیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. اسلام آباد ہوئی کورٹ نے نوازشریف سزا معطلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ، نواز شریف نے العزیزیہ ریفرینس کیس میں سزا معطلی کی درخواست دے رکھی تھی .درخواست میں طبی بنیادوں‌ پر سزا معطلی کی اپیل دائر کی گئی تھی.جس کو عدالت عالیہ نے سماعت کے لیے منطور کر لیا تھا

    .اب سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے بنچ نے سماعت مکل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا .توقع کی جارہی ہے کہ کچھ دیر میں فیصلہ سنایا جائے گا.

  • شجاع آباد : شہر کی اندرونی و بیرونی سڑکیں خستہ حال

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) بستی ملوک روڈ کی حالت زار ایم این اے ابراہیم خان صاحب اور انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئے

    تفصیلات کے مطابق شجاع آباد بستی ملوک روڈ بستی محمد پور میں بارش کے باعث مختلف جگہوں پر پانی موجود ہے, راہ گیروں کو اور نمازی حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے. سیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکام ھو چکا ہے مین ہولز سے پانی با ہر سڑکوں پہ آرہا ہے. جس سے اہل محلہ شدید پریشانی کا شکار ہیں.
    انتظامیہ نے آنکھیں بند کر دی ہیں تبدیلی سرکار کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے دعوے دھرے کے دھرےرہ گئے ہیں اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ایم این اے ابراہیم خان صاحب اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سعید خان صاحب ڈی سی او ملتان سے اپیل ہے کہ بستی ملوک روڈ شجاع آباد کی حالت درست کردیں تاکہ عوام الناس کی زندگی مفلوج ہونے سے بچ سکے

  • ماں بھلا ایسا بھی کر سکتی ہے ؟ جان کر دل دہل جائے

    ماں بھلا ایسا بھی کر سکتی ہے ؟ جان کر دل دہل جائے

    ماں نے جادو کرتےہوئے اپنے لخت جگر جلا دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جہالت کی انتہا ہو گئی  لاہور میں ماں نے بچوں کو جادوکرتےہوئے زندہ جلا دیا، بچوں کو گلے میں‌ رسی ڈال کر جلایا گیا. بچوں کو میوہسپتال داخل کر دیا گیاخبر جان کر لوگوں  کے دل ڈر گئے۔ماں کو کہ انے بچوں پر جان نچھاور کر دیتی ہے کیا کوئی ایسا بھی سوچ سکتا ہےکہ ماں اتنے گھنونے جرم کا ارتکاب کر سکتی ہے

    آپ درج ذیل خبر میں بھی دلچسپی رکھتے ہوں

    سرگودھا قبرستان بھی غیر محفوظ، درندہ صفت جعلی عاملین نے ڈیرے جما لئے

  • منشیات کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی گئی جانیے تفصیل میں

    منشیات کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی گئی جانیے تفصیل میں

    امریکا میں تاریخ کی سب بڑی منشیات کی کھیپ پکڑی گئی

    تفصیلات کے مطابق فلا ڈیلفیا کی بندرگاہ پر یورپ جانے والے بحری جہاز سے ایک ارب ڈالر مالیت کی 16 ٹن کوکین برآمد ہوئی جو امریکا کی تاریخ میں منشیات کی پکڑی جانے والی سب سے بڑی کھیپ ہے۔

    امریکی حکام کے مطابق فلاڈیلفیا کی بندرگاہ پر ایک جہاز سے 16 ٹن کوکین برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت عالمی منڈی میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔

    آسٹریلوی تاریخ میں آئس نشے کی سب سے بڑی مقدار پکڑی گئی

    فلاڈیلفیا کے اٹارنی جنرل ولیم مک سوائن نے سوشل میڈیا اس بات کی تصدیق کی کہ یہ امریکی تاریخ میں پکڑی جانے والی منشیات کی سب سے بڑی کھیپ ہے جسے سات کنٹینروں میں چھپایا گیا تھا۔

    منشیات برآمد ہو نے کے بعد بحری جہاز کے عملے کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن پر وفاقی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

  • روس نے معاہدہ معطل کر دیا

    روس نے معاہدہ معطل کر دیا

    روس نے درمیانے درجے کے میزائل بنانے کا امریکا کے ساتھ معاہدہ معطل کر دیا

    تفصیلات کے مطابق روسی پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی ریاستی ڈوما میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل معاہدے پر عمل درآمد کو معطل کرنے سے متعلق ایک بل کی منظوری دی گئی ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یہ بل تیس مئی کو پا رلیمنٹ کے سامنے پیش کیا تھا۔

    اس بل کے مطابق روس کے اس معاہدے پر عملدرآمد کا فیصلہ روسی صدر کو کرنا چاہیئے۔روسی فیڈریشن کونسل یعنی ایوان بالا موجودہ ماہ کی چھبیس تاریخ کو اس بل پر نظرثانی کرے گا۔

    یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے رواں سال یکم فروری کو اعلان کیاتھا کہ روس کے طویل عرصے سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے معاہدے کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث امریکہ نے اس معاہدے پر عملدرآمد کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا اور چھ ماہ کی مدت میں معاہدے سے نکلنے کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔چار مارچ کو روسی صدر نے ایک حکم نامے پر دستخط کئے کہ روس اس معاہدے پر عملدرآمد کو معطل کرتا ہے۔

  • شجاع آباد : انسانی جانیں خطرے کا شکار

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) بستی حافظ والی المعروف گنجی بستی شاہ پور ابھہ شجاع آباد بستی ملوک روڈ بجلی کے پول ناقص ہوچکے ہیں جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتے ہیں تاریں جھول رہیں ہیں جو کسی بھی وقت ناگہانی صورت واقع پیش آسکتا ہے غریب عوام اپنی مدد آپ کے تحت مین تاروں کو رسیوں سے باندھ کر اپنے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے ہوئے ہیں لحاظہ خاموش واپڈا کی غفلت برتنے کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے غریب عوام ہونے کی صورت میں شجاع آباد واپڈا کی کان میں جوں تک نہیں رینگتی برائے کرم غریب عوام کے حال پر ترس کھایا جائے ان ٹوٹے ہوئے کھمبوں کو دوبارہ لگے ہوئے 10سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتے ہیں اور اور کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے .

  • بااثر ملزمان کا نوجوان پر تشدد

    بااثر ملزمان کا نوجوان پر تشدد

    (نمائندہ باغی ٹی وی)صادق آباد کےنواحی علاقہ چوک شہباز پور کے موضع محمد نواز واسا کے غریب نوجوان پر شدید تشدد
    تفصیلات کے مطابق زخمی نوجوان کا نام امجد ہے ، بااثر ملزمان کو مقامی کونسلر اور علاقہ نمبردار کی پشت پناہی حاصل ہے.
    اطلاعات کے مطابق بااثر ملزمان پہلے بھی مضروب کو تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں نوجوان کو تشویش ناک حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا.