Baaghi TV

Author: +9251

  • سرگودہا،خطرناک گینگ کے21 ارکان گرفتار ،1کروڑ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

    سرگودہا،خطرناک گینگ کے21 ارکان گرفتار ،1کروڑ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بڑی کارروائی۔ڈکیتی، راہزنی اور موٹرسائیکل چوری میں مطلوب 6 خطرناک گینگ کے 21ارکان گرفتار۔ 1کروڑ12لاکھ 79ہزار 700روپے کا مال مسروقہ برآمد

    Aڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن مشتاق سکھیرا نے سٹی اور صدر سرکل میں خصوصاً وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی اوسٹی خالد حسین تارڑ اور ایس ڈی پی او صدر اخترعلی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر حال انسپکٹر سیکورٹی،ایس ایچ او تھانہ صدرSI ظفر حسین، ASI سرفراز احمد CIA سٹاف اورASI محمد اعجاز انچارج اینٹی کارلفٹنگ سٹاف پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی اور عوا م الناس سے چھیناگیا مال برآمد کرنے کا حکم دیا۔ جنہوں نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ کامیاب ریڈ کرکے ڈکیتی، رہزانی، نقب زنی اورموٹرسائیکل چوری میں ملوث چھ خطرناک گینگ جن کے سرغنہ محمد علی عرف علی حسن، یاسر رضا، اظہر اقبال، مبشر حسن، محمد عرفان، شاہ رخ سمیت 21ملزما ن کو گرفتارکرلیا۔جنہوں نے سنگین نوعیت کی63وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ نقدی79لاکھ 78ہزار 800روپے، 1کار، 29موٹرسائیکل، زیورات، موبائل فون ونقدی کل مالیت 1 کروڑ12 لاکھ79ہزار 700روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ وارداتو ں میں استعما ل ہونے والا اسلحہ ناجائز بھی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا نے کہا کہ عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ملزمان کی گرفتاری ایک بڑا چیلنج تھا جسکو تمام تروسائل اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودہا نے ایس ڈی پی اوسٹی، ایس ڈی پی او صدر،ایس ایچ او تھانہ کینٹ، ایس ایچ او تھانہ صدر، سی آئی اے سٹاف،انچارج اینٹی کارلفٹنگ سٹاف اورانکی ٹیموں کو اچھی کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ ونقدانعام دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ بھی سرگودہا پولیس جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرکے اپنے اولین فرض لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔

  • معروف برینڈز کی گاڑیاں یا موت بانٹتی مشینیں، خصوصی رپورٹ

    معروف برینڈز کی گاڑیاں یا موت بانٹتی مشینیں، خصوصی رپورٹ

    معروف برینڈز کی پاکستان میں چلتی پھرتی گاڑیاں ارزاں موت بانٹتی پھرتی مشینیں ہیں.ان سے ارباب اختیار کب عوام کو نجات دلائیں گے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے پاکستان کے اندر معروف برینڈز کی گاڑیوں پر پرگرام کرتےہوئے انتہائی اہم موضع کو اجاگر کیا کہ بڑے بڑے نام جیسے سوزوکی،ہونڈا، ٹیوٹا وغیرہ ہیں اور ان کے بڑے بڑے نام اور دعوے ہیں.لیکن حقیقت میں یہ چلتی پھرتی موت بانٹتی پھرتی مشینیں ہیں.
    حالیہ رمضان میں پی پی پی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی روڑ حادثے پر دل خراش وفات پر ملک بھر میں سوگواری کا ماحول تھا.وہ اپنی گاڑی ٹیوٹا سیلون سے اس وقت حادثے کا شکار ہوئے جب اچانک کسی راہ گیر کو بچاتےہوئے گاڑی موڑنے کی کوشش کی .
    کمپنیا ں اگرچہ اس پر اورایسے واقعات پر اوور سپیڈ کا عذر پیش کرتی ہیں اپنا دامن بچا لیتی ہیں لیکن ان گاڑیوں کے لیے اب تک روڑ سیفٹی فیچرز متعارف نہیں کروائے گئے.ان گاڑیوں کے سپیئرپارٹس اگرچہ باہر سے منگوائے جاتے ہیں‌ لیکن ان کو اسیمبل مقامی طور پر کیا جاتا ہے. اسیمبلنگ کا معیار ناقص ہے.
    اینکر پرسن مبشر لقمان نے مزید کہا کہ اگر ایسے واقعات ترقی یافتہ ممالک میں ہوتے تو تصور کیجیے ان کے ساتھ کیسا سلوک ہوتا .انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے اندر جیسے لینڈ مافیا ، ڈرگ مافیا ، فارما مافیا، چینی مافیا، سیمنٹ مافیا ا ور بہت سے مافیا ہیں ایسے ہی آٹو مافیا بھی بہت مضبوط ہے ارباب اختیار کوآٹو مافیا کو بھی قابل مواخذہ بنا کرعوام کی سستی جانوں کا تحفظ کرنا چاہیئے.

  • لودھراں : بڑے عوامی منصوبوں کی تکمیل کا فیصلہ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کی جانب سے صوبائی بجٹ میں ضلع لودھراں کی ترقی کے لئے 44 منصوبوں کے لئے خطیر رقم مختص کردی گئی۔لودھراں کہروڑپکا دورویہ سڑک کی تعمیر کے لئے 3ارب روپے مختص کیے گئے ہیں.۔ لودھراں سے جلالپور روڈ کی تعمیر کے لئے 1592ملین روپے مختص کردیے گئے۔کہروڑپکا میں نئے سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے 95ملین روپے، دنیاپور میں نئے سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے 77ملین روپے، دنیا پور میں تحصیل سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 60ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ پرانے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی جگہ چلڈر ن اینڈ فیملی ہسپتال کی تعمیر کے لئے 72.25ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ دنیا پور میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائلسز یونٹ کے قیام کے لئے 30ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔لودھراں میں شیلٹر ہوم کی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے 38.33ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔کہروڑپکا سے حاصل والا روڈ کی تعمیر و مرمت کے لئے 1592ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔کہروڑپکا میں اسسٹنٹ کمشنر کے آفس اور رہائش گاہ کی تعمیر کے لئے 15ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے آفس کی تعمیر کے لئے 15ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔لودھراں میں ڈسٹرکٹ جیل کی تعمیر مکمل کرنے کے لئے 65.078ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ضلع لودھراں میں یونین کونسل لیول پر ویٹرنری سروس کی فراہمی کے لئے 300ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔اس کے علاوہ لودھراں میں سٹیزن فیسیلیٹیشن اینڈ سروس سنٹرز اور ملٹی سکٹورل نیوٹریشن سنٹر ز کے قیام کے لئے بھی رقوم مختص کی گئی ہیں۔لودھرا ں سمیت ملتان،شجاع آباد،جلالپور پیروالا،خانیوال کے مختلف سکولوں میں نئے کمروں اور بلاکس کی تعمیر کے لئے بھی2383.99ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اس کے علاوہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن میں سہولیات کی فراہمی کے لئے 34.62ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ ضلع لودھراں میں واٹرسپلائی کے منصوبوں کے لئے 296.8ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔لودھراں سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں رورل ہیلتھ سنٹرز میں انفراسٹکچر اور آلات کی فراہمی کے لئے 149.95ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔لودھراں سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں شہری علاقوں میں مراکز صحت میں سہولیات کی فراہمی کے لئے 151.26ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔گیلے وال میں ٹف ٹائل اور سیوریج کے لیے 62.17ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ضلع بھر میں مختلف سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی تعمیر کے لئے 584ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

  • ایران کے دعوے کی امریکا نے کی تردید

    ایران کے دعوے کی امریکا نے کی تردید

    امریکی فوج نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ "ایرانی فضائی حدود میں کوئی امریکی طیارہ داخل نہیں ہوا”۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی فوج نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ "ایرانی فضائی حدود میں کوئی امریکی طیارہ داخل نہیں ہوا”۔
    اس سے قبل NBC نیوز کے مطابق امریکی مرکزی کمان کے ترجمان نے بھی علاقے میں کسی ڈرون کی پرواز کی نفی کی تھی۔

    یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گذشتہ برس مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے نکل جانے کے اعلان کے بعد سے واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔
    واضح رہے کہ اس سے پہلے پاسداران انقلاب نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرایا ہے.جبکہ روسی میڈیا بھی طیارہ گرنے کی تردید کر رہا ہے.

  • اقوام متحدہ نے خاشقجی قتل کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹھہرا دیا

    اقوام متحدہ نے خاشقجی قتل کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹھہرا دیا

    اقوام متحدہ نے خاشقجی قتل کا سعودی عرب کوذمہ دار ٹھہرا تے ہوئے کہا کہ سعودی عرب معافی مانگے .قوام متحدہ کے حقوق انسانی کے کمیشن نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس کے پس پردہ حقائق سامنے لانے پرترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    کمیشن کی خصوصی رپورٹر آگنیس کالامارڈ نے اس حوالے سے تیار رپورٹ پر اپنے بیان میں حکومت ترکی کی اس قتل کیس میں شفافیت اور نیک نیتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ 101 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ سے یہ واضح ہے کہ سعودی عرب اس قتل میں براہ راست ملوث ہے اور جس میں موجود تمام دلائل اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلی شخصیات کو زیر تفتیش لیا جائے۔

    مزید برآں ، رپورٹ میں سعودی عرب سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ سفارتی آداب کی پامالی اور بیرون ملک اپنی طاقت کے ناجائز استعمال پر ترک حکومت سے معافی مانگے۔

  • ‘گیلیکسی نوٹ 10’ مارکیٹ میں آنے کےلیے تیار

    ‘گیلیکسی نوٹ 10’ مارکیٹ میں آنے کےلیے تیار

    جنوبی کوریا کی نامور کمپنی سام سنگ نے گلیکسی سیریز کے نئے موبائل ‘گیلیکسی نوٹ 10’ کو مارکیٹ میں لانے کی تیاری مکمل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق.سام سنگ نوٹ سیریز پہلی دفعہ 2011 میں پیش کی گئی تھی، بڑی موبائل فون اسکرین کے اس نئے ٹرینڈ کی طرف یہ پہلا قدم سمجھا جاتا ہے، اس کے بعد موبائل انڈسٹری نے اس نئے ٹرینڈ کو اپنایا۔

    پہلی سام سنگ نوٹ اسکرین کا سائز 5.3 انچ تھا اور اب نوٹ 9 کی اسکرین کا سائز 6.4 انچ ہے۔

    کہا جا رہا ہے کہ سام سنگ نوٹ 10 کو مارکیٹ میں شاید اتنی پذیرائی نہ مل سکے جو اس سے پہلے کے نوٹ سیریز کو ملی۔

    اس کی وجوہات میں سب سے بڑی وجہ اس کی قیمت ہے اور دوسری وجہ اتنی قیمت کے باوجود موبائل فون کے فیچرز میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہے، یہ صرف سام سنگ نہیں بلکہ دیگر موبائل بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔

  • حوثی باغیوں کے اسلحہ گودام میں دھماکے

    حوثی باغیوں کے اسلحہ گودام میں دھماکے

    یمن کے مغربی شہر الحدیدہ کے ایک علاقے میں حوثی ملیشیا کے اسلحہ گودام میں دھماکے ہوئے ۔

    تفصیلات کے مطابق، یمن کے مغربی شہر الحدیدہ کے ایک علاقے میں حوثی ملیشیا کے اسلحہ گودام میں دھماکے ہوئےواضح رہے کہ حوثی ملیشیا نے دانستہ طور پر اسلحے کو عوامی بازار کے بیچ ذخیرہ کیا۔ اس کے سبب شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

    مذکورہ واقعہ اس بات کی ایک اور دلیل ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے یومیہ بنیاد پر الحدیدہ میں نئی صف بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ بدھ کو علی الصبح حوثی ملیشیا نے الحدیدہ شہر کے مشرق میں عسکری ٹھکانوں پر درمیانے اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا۔ اس کے نتیجے میں گھمسان کی لڑائی ہوئی۔ مشترکہ یمنی فورسز نے بتایا کہ حوثیوں کے مذکورہ حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ یہ دسمبر 2018 کے بعد سے الحدیدہ صوبے میں اب تک کا شدید ترین حملہ تھا

  • کے الیکڑک کا 22 سالہ معاہدہ ختم

    کے الیکڑک کا 22 سالہ معاہدہ ختم

    کے الیکٹرک کا آج سے تقسیم کار کمپنی سے 22 سالہ معاہدہ ختم ہو گیا ، کراچی میں لوڈ شیڈنگ بڑھنےکا خدشہ

    تفصیلات کے مطابق: کے الیکٹرک کا آج سے تقسیم کار کمپنی سے 22 سالہ معاہدہ ختم ہوجائے گا جس کے تحت نجی کمپنی کے الیکٹرک کو 123 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہی تھی۔

    معاہدہ ختم ہونے کے بعد کراچی میں بجلی کی بندش کے دورانیے میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین معاہدے کی توسیع چاہتے تھے مگر اسٹیک ہولڈرز نے مخالفت کردی۔
    نجی کمپنی سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر کل سے انڈسٹریل اور کمرشل اداروں کو بھی بجلی نہیں ملے گی۔
    نیپرا نے نیشنل گرڈ اور کے الیکٹرک کو فوری اضافی بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے ہے کہ گرمی کے موسم میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام پہلے ہی تنگ ہے.اب اگر اس معاہدے کے بعد حکومت نے اقدام نہ کیے تومسائل اور بڑھ سکتے ہیں.

  • آج بنگلادیش اور آسٹریلیا کا میچ میں ٹاکرا

    آج بنگلادیش اور آسٹریلیا کا میچ میں ٹاکرا

    ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں آج بنگلادیش اور آسٹریلیا کا میچ ہوگا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہیں، بنگلادیش کو پانچ میچوں میں سے 2 میں کامیابی اور 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

    ادھر آسٹریلیا نے پانچ میچوں میں سے چار میں فتح اپنے نام کی جب کہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا رہا۔

    آج آسٹریلیا کی ٹیم میں چند تبدیلیوں کا امکان ہے، بنگلادیش کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں بلے باز مارکس اسٹونس اور بولر نیتھن کولٹر نائل کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ بنگلادیش کی ٹیم میں اب تک کوئی تبدیلی کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔

  • ہمارے پریشر نے ایران کی حزب اللہ کیلیے فنڈنگ کم کی ، امریکہ

    ہمارے پریشر نے ایران کی حزب اللہ کیلیے فنڈنگ کم کی ، امریکہ

    ہماریے دباؤ کی وجہ سے ایران کی سمندر پار دہشت گردی کے لیے فنڈنگ متاثر ہوئی جس کےنتیجے میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ اور فلسطین کی حماس کو ایران سے فنڈز ملنا کم ہوگئے ہیں۔ امریکہ

    تفصیلات کے مطابق؛ خصوصی ایلچی برائن ہک نےامریکی سینٹ کمیٹی کو ایران پرعاید کردہ اقتصادی پابندیوں کے اثرات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلحہ اور فوجی طاقت کے استعمال کےبغیر معاشی ناکہ بندی کے ذریعے ایران کو مذاکرات کی میز پرلانے اور ایک نیا جوہری معاہدہ کرنے کی راہ ہموار ہورہی ہے۔

    انہوں‌ نے کہا کہ اگرچہ امریکی پابندیوں‌ کے باوجود ایران دہشت گرد ملیشیائوں کی مالی معاونت، بیلسٹک میزائلوں کی تیاری اور خطے میں مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے مگر ایران کی صلاحیت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    برائن ہُک نے کہا کہ ایران کی مداخلت سے یمنی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ ایران نے اسد رجیم کی مدد کے لیے تمام حربے استعمال کیے۔ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے ایران نے حزب اللہ کی معالی اور فوجی مدد کی۔