چنیوٹ
چنیوٹ سرگودھا روڈ پر تیزرفتار آئل ٹینکر موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گیا ہزاروں لیٹر مٹی کا تیل بہنے لگا ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیاں کرنے کیلئے موقع پر پہنچ گئی
چنیوٹ سرگودھا روڈ پل کوٹ اسماعیل کی قریب تیزرفتار آئل ٹینکر مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گیا حادثہ میں موٹرسائیکل سوار اور آئل ٹینکر ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔موٹرسائیکل سواروں اور آئل ٹینکر ڈرائیور کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو لالیاں منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیموں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور حادثے والے ایریا کو مکمل طور درست سیل کردیا گیا ہے
Author: +9251
-

چنیوٹ روڈ پل کوٹ اسماعیل آئل ٹینکر الٹ گیا
-

دو طیاروں کی ٹکر
نیوزی لینڈ میں طیاروں کی ٹکر سے 2 پائلٹ ہلاک اور طیارے تباہ ہو گئے
باغی ٹی وی رپورٹ :نیوزی لینڈ کے ماسٹرٹون شہر میں ہڈ ایروڈرم کے نزدیک دوطیاروں کی فضا میں ٹکر ہو گئی جس سے دونوں طیاروں کے پائلٹوں کی موت ہو گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں طیاروں میں ٹکر کے بعد آگ لگ گئی اور وہ زمین پر گر گئے ۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔
-

دنیا میںکتنے ایٹمی ہتھیار ہیں ،رپورٹ آگئی
9ممالک کےپاس 13865 جوہری ہتھیار ہین.اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیش ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے سال 2019 میں مختلف ممالک کے پاس کیمیائی ہتھیاروں کی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے 9 ممالک کے پاس 13865 جوہری ہتھیار ہیں۔ امریکا 6500 جبکہ روس 6185 جوہری ہتھیار رکھتا ہے۔ روس اور امریکا کے درمیان تخفیف اسلحہ کے معاہدے سے 6 سو جوہری ہتھیاروں میں کمی واقعہ ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس 150 سے 160 جبکہ بھارت 130 کے قریب جوہری ہتھیار ہیں۔ فرانس 300، چین 290، برطانیہ 200 اور اسرائیل کے پاس 80 سے 90 جوہری ہتھیار موجود ہیں۔
-
پاکستانی ٹیم پر پابندی کیلئے گوجرانولہ کی عدالت میں پٹیشن دائر
پاکستانی ٹیم پر پابندی کیلئے گوجرانولہ کی عدالت میں پٹیشن دائر
کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کی پابندی سے متعلق عدالت میں پٹیشن دائر کردی گئی۔
گوجرانوالہ میں ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر نے سینئر سول جج رائے افضال کھرل کی عدالت میں دائر کی۔
مزکورہ پٹیشن میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور تمام کھلاڑیوں کو فریق بنایا گیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے باعث قوم کی دل آزاری ہوئی اور ملک کا وقار بھی مجروح ہوا -
تیز رفتار موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) جھامکے سرگودھا روڑ نزد شاہدرہ فلور مل تیزرفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی. حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد زخمی ہو گئے-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا-
زخمی ہونے والے مریضوں میں تنویر ولد محمد حنیف 24 سال، عبدالعزیز ولد عبدالمجید 46 سال، راحیلہ زوجہ تنویر 19 سال شامل ہیں- تمام مریضوں کا تعلق جاتری کہنہ سے ہے -

آج کا میچ بھی بارش سے متاثر
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق .میچ برمنگھم کے میدان میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ابھی تک ٹاس بھی نہ ہوسکا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فتح کے عزم کا اظہار کر دیا ہے۔
کیویز تاحال ورلڈ کپ میں ناقابلِ شکست ہیں جبکہ جنوبی افریقہ صرف افغانستان سے ایک میچ جیتی ہے جبکہ اسے تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے جبکہ جنوبی افریقہ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔
-

"ریلو کٹے بھگاؤکرکٹ بچاؤ” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ریلو کٹے بھگاؤ مہم ٹاپ ٹرینڈ بن گیا.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شائقین ناراض ہیں۔ ریلو کٹے بھگاؤ، کرکٹ بچاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈٖ بن گیا۔ پاکستانی کرکٹ سے پیار کرنے والے قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر اسے معاف کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔
ٹوئٹر پر ریلو کٹے بھگاؤ، کرکٹ بچاؤ ٹاپ ٹرینڈ زمیں شامل ہو گیا۔ مداح کہتے ہیں بس بہت ہو گیا اب کرو ان کا احتساب ۔ وزیراعظم عمران خان نوٹس لیں۔ منیر عباسی کہتے ہیں ٹیم قوم کے جذبات سے کھیلنا بند کرے۔ امتیاز بٹ نے ٹیم کو بیچ کر ملنے والی رقم ڈیم فنڈ میں جمع
-

ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکاندار سراپا اجتجاج
سرگودہا،سلانوالی (نمائندہ باغی ٹی وی) میونسپل کمیٹی سلانوالی کا سعید بازار میں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کاروائی سامان بجلی وغیرہ ضبط کرلیا تگصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سلانوالی کا عملہ نے شکایات پر سعید بازار میں دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوٸے ان کا سامان ضبط کرلیا دوکانداروں کے غیر اخلاقی رویہ کی وجہ سے عملہ کو پولیس کا سہارا لینا پڑا جس پرمقامی انتظامیہ نے دوکانداروں کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دے دیا ۔
-
قومی کرکٹ ٹیم سیمی فائنل تک کیسے پہنچ سکتی ہے ، رمیز راجہ نے بتا دیا
سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اگر سیمی فائنل کھیلنا ہے تو قومی ٹیم کو سیمی فائنل کھیلنے کیلئے ہر میچ کو بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو اگر سیمی فائنل تک پہنچنا ہے تو اس بارے سابق کرکٹر نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹاپ 4 میں رسائی مشکل ترین ہے، لیکن ناممکن نہیں، انہوں نے گرین شرٹس کو جیت کی خاص ٹپس دیدیں، کہتے ہیں ٹیم کو ہر میچ میں انفرادی کے بجائے متحد ہو کر کھیلنا ہے۔ نیٹ رن ریٹ کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کو بڑے مارجن سے ہر میچ جیتنا ہو گا۔
دوسری جانب کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں مایوس کن کارکردگی دکھانے کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا سرفراز احمد کو ٹیلی فون، تفصیلی گفتگو میں کہا کہ میڈیا کی باتوں پر توجہ نہ دیں اور اگلے میچوں میں مثبت کھیل پیش کریں۔
-

چوہدری مونس الٰہی کا حلقہ انتخاب گندگی میں اپنی مثال آپ بن کر رہ گیا
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے چوہدری مونس الٰہی کے حلقہ این اے 69 کے گاؤں لوراں کی سڑکیں اور گلیاں تلاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے چوہدری مونس الٰہی کے حلقہ این اے 69 کے گاؤں لوراں کی سڑکیں اور گلیاں تلاب کا منظر پیش کر رہی ہیں گائوں کے لوگوں کا گلیوں اور سڑکوں پر چلنا ایک سہانا خواب بن کر رہ گیا ہے جبکہ گندہ پانی مسلسل کھڑا ہونے کی وجہ سے علاقے میں تعفن پھیلا ہوا ہے اور وبائی امراض میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے عوام نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے