Baaghi TV

Author: +9251

  • غریبوں‌ پر قیامت ٹوٹ پڑی، عوام کو مہنگائی کے‌ خلاف سڑکوں‌ پر نکلنا چاہیے. مریم نواز کا مشورہ

    غریبوں‌ پر قیامت ٹوٹ پڑی، عوام کو مہنگائی کے‌ خلاف سڑکوں‌ پر نکلنا چاہیے. مریم نواز کا مشورہ

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران اسیران جمہوریت ہیں. خواجہ سعد رفیق کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا، ان کی غلطی ’نالائق اعظم‘ کیخلاف الیکشن لڑنا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مریم نواز نے کہاکہ بجٹ کے بعد عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے. بجٹ کے حق میں ووٹ دینے والا عوام کا مجرم ہوگا۔ آل پارٹیز کانفرنس جلد منعقد کی جائے گی. اس حوالہ سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی شکل کیا ہوگی؟ اس کا فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس میں‌کیا جائے گا.

    مریم نواز نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے. عوام کو چاہیے کہ وہ مہنگائی کے خلاف سڑکوں‌پر نکلیں. غریبوں‌ پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے.

  • سابق مصری صدر کو قتل کیا گیا .طیب اردوان کا دعویٰ

    سابق مصری صدر کو قتل کیا گیا .طیب اردوان کا دعویٰ

    ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے سابق مصری صدر محمد مرسی کی طبعی موت کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ‌کیا ہے کہ محمد مرسی کو قتل کیا گیا ہے.طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ وہ مصر کے خلاف عالمی عدالتوں میں کاروائی کرانے کے لیے لازمی اقدامات اٹھائیں گے۔

    ایردوان نے استنبول کے سانجاق تپے میں منعقدہ اجتماعی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مصر کے جمہوری طریقے سے منتخب شدہ پہلے اور واحد صدر محمد مرسی کی وفات کے حوالے سے بتایا کہ "مرسی کی موت قضائے الہی سے واقع نہیں ہوئی بلکہ ان کا قتل کیا گیا ہے۔ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مرحوم کمرہ عدالت میں 20 منٹ تک زندگی و موت کی جنگ لڑتے رہے۔ وہاں پر موجود حکام اس صورتحال کے سامنے ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے۔ ہم اس چیز کا تعاقب جاری رکھی گے اور عالمی عدالت میں مصری حکومت کے خلاف کاروائی کے لیے لازمی اقدامات اٹھائیں گے۔ طیب اردوان نے کہا کہ ہم اسلامی تعاون تنظیم سے اس چیز کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس تنظیم کو اس حوالے سے لازمی قدم اٹھانا ہو گا۔

  • رحیم یارخان پولیس کا زبردست اقدام

    رحیم یارخان پولیس کا زبردست اقدام

    رحیم یارخان (نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کارروائی 518بوتل شراب برآمد دو ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزم دانش کے انکشاف پر پولیس نے چھاپہ مار کر رضوان کو گرفتارکیا ندیم فرار ہو گیا۔ ڈی ایس پی عباس اختر نے تھانہ اے، بی اور سی ڈویژن میں کھلی کچہریاں لگا کر سائلین کے مسائل سنے۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی عباس اختر نے تھانہ بی ڈویژن میں ایس ایچ او محمد رمضان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ بی ڈویژن سب انسپکٹر غلام فرید نے دوران ناکہ بندی وائرلس پل سے دیگر نفری کے ہمراہ ایک مشکوک رکشہ ڈرائیور سے چیکنگ دوران دو جیری کین شراب اور ڈبہ سے تیس خالی بوتل شراب برآمد ہونے پر اسے حراست میں لیا جس نے اپنا نام دانش بتایا دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ یہ مال رضوان اور ندیم کا ہے جو بستی امانت علی میں کرائے کا مکان لے کر شراب کا دھندہ کرتے ہیں، ملزم دانش کی نشاندہی پر بستی امانت علی میں چھاپہ مارا تو 518 بوتل شراب و دیگر سامان پیکنگ برآمد کرتے ہوئے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا جبکہ ندیم نامی ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اہل علاقہ نے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسران و اہلکاروں کو مالائیں پہنا کر اپنی جذبات کا اظہار کیا۔ دریں اثناء ڈٖی ایس پی سٹی عباس اختر نے تھانہ اے ڈویژن میں ایس ایچ او اسداللہ مستوئی، بی ڈویژن میں ایس ایچ او محمد رمضان اور تھانہ سی ڈویژن میں ایس ایچ او محمود الحسن کے ہمراہ کھلی کچہریاں لگا کر سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے حکم و ہدایات جاری کی

  • سنی دیول کی جیت کو خطرہ

    سنی دیول کی جیت کو خطرہ

    ٌلوک سبھا کی جیتی ھوی سیٹ سنی دیول کی خطرے میں پڑنے لگی
    الیکشن کمشنر نے انتخابی کمیشن کی رکنیت سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا اختیار بھی لیا ہے، اور دوسرے امیدوار فاتح کو اعلان کرسکتے ہیں.

    یہ واضح ہے کہ سنی ڈیول نے کانگریس کے امیدواروں سنیل جاکاد کو گورڈاسپور کے سیٹ پر 80 ہارتئتس کی طرف سے جیت لیا. گورڈاسپور کے پورٹ فولیو کا اس سیٹ سنی دیوول سے پہلے اداکارہ ووڈ کھنا کے ساتھ تھا.
    بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، سنی دیول نے انتخابی مہم کے دوران انتخاباتی کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ اخراجات سے زیادہ خرچ کیا. انتخابی مہم کے دوران، مبصرین کے لئے رجسٹرڈ کیا گیا ہے جس میں شکایات صارفین کے ڈیل سے شکایت ملی ہے، لہذا الیکشن کمشنر سنی دیول کے خلاف نوٹس جاری کر سکتا ہے اور اس نوٹس کو جاری کرسکتا ہے جو سنی دیول کی طرف سے مقرر کردہ خطرے کا باعث بن سکتا ہے. .
    بھارت کے انتخاباتی کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ ضابطہ اخلاق کے قوانین کے مطابق، لوک سبھا کے کسی بھی امیدوار روپے سے زائد خرچ نہیں کر سکتے ہیں. انتخابی کمیشن کے ذریعہ موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق انتخابی مہم میں 70 ملین روپے، مہم کے دوران سننی دیول نے تقریبا 86 لاکھ روپے کے ارد گرد جرمانہ ادا کارنا ھو گا

  • نیوزی لینڈ:حکومت نے سرکاری ویب سائٹ سے اسرائیل کا نام ہٹا کر فلسطین کا لگا دیا

    نیوزی لینڈ:حکومت نے سرکاری ویب سائٹ سے اسرائیل کا نام ہٹا کر فلسطین کا لگا دیا

    نیوزی لینڈ :نیوزی لینڈ کی حکومت نے سرکاری ویب سائٹ سے اسرائیل کا ڈیزائن کردہ نقشہ ہٹا کر فلسطین کا مجوزہ نقشہ لگا دیا ہے.ذرائع کے مطابق اسرائیل نے جو نقشہ پیش کیا ہے اس میں غرب اردن کے علاقے کو شامل نہیں کیا گیا.نیوزی لینڈ امگریشن حکام نے اسرائیل انسٹی ٹیوٹ آف نیوزی لینڈ کے سربراہ کو طلب کر کے اسے اس غلطی پر معافی معانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے. اس کے ساتھ ساتھ حکام نے اسرائیلی نمائندے کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے فلسطینیوں کے مجوزہ علاقے اثرا انداز ہوں .نیوزی لینڈ حکام نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں اسرائیلی سفارتخانہ اس بات پر اپنی وضاحت جلد پیش کرے کہ اسرائیلی حکومت اس معاملے میں شامل نہیں اور نہ ہی یہ کوئی حکومتی پالیسی ہے.نیوزی لینڈ حکام نے اسرائیلی جرم کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے.

  • گجرات؛منشیات فروشوں سے 1 کلو سے زائد چرس برآمد

    گجرات؛منشیات فروشوں سے 1 کلو سے زائد چرس برآمد

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی کی قیادت میں گجرات پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
    ایس ایچ او تھانہ شاہین SIراجہ احسان اللہ نے بد نام زمانہ منشیات فروش کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی
    تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کی ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کارروئیاں جاری۔ ایس ایچ او تھانہ شاہین SIراجہ احسان اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم عمران ساجد ولد فضل حسین قوم بھٹی سکنہ محلہ امین آبادسے 1 کلو 71گرام چرس برآمدہوئی۔ملزم کے خلاف 9-Cکامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

  • کسان رہمناؤں نے کیا دوٹوک اعلان

    (نمائندہ باغی ٹی وی) کسان رہمناؤں نے ٹوکن سبسڈی سکیم کو مسترد کر دیا
    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسان اتحاد، انجمن کاشتکاران، کسان بورڈ، آل پاکستان کسان فانڈیشن، پروگریسوفارمرز ایسوسی ایشن کسانوں کے مسائل پر ہم آواز اور ایک ساتھ ہیں. جام ایم ڈی گانگا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھادوں پر ٹوکن نہیں اوپن پالیسی کے تحت ریٹ کم کیے جائیں جب کہ احمد ستار لاڑ کا کہنا تھا کہ سبسڈی کی ٹوکن سکیم گھپلہ اور فراڈ سیکم یے. چودھری محمد یسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارسا میں وسیب کا نمائندہ شامل کیا جائے. میر نذیر کٹپال کا کہنا تھا کہ کسانوں کو حقیقی ریلیف دیا جائےاور اللہ نواز مانک نے کہا کہ ہم زرعی انکم ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں.اس کے علاوہ ان راہنماوں نے مطالبہ کیا کہ گنے کا 250،کپاس کا 5000،گندم کا 1500من ریٹ مقرر کیا جائے.

  • شاباش گجرات پولیس، طالبعلم سے بدفعلی کرنے والے 24 گھنٹوں میں سلاخوں کے پیچھے

    شاباش گجرات پولیس، طالبعلم سے بدفعلی کرنے والے 24 گھنٹوں میں سلاخوں کے پیچھے

    گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی) امریکن نیشنل دسویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ زبردستی بدفعلی کرنے والے تینوں ملزمان چوبیس گھنٹے کے اندر اندر گرفتار
    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کھاریاں کومحمد افضل نے اطلاع دی کہ اس کا بیٹا جو کہ نجی اسکول میں دسویں جماعت کا طلب علم ہے کو اس کے دوست1۔ فہد ادریس ولد محمد ادریس ڈھولہ 2۔خاور علی ولد محمد اصغر سکنہ فتح بھنڈ اسکول سے چھٹی کے وقت موٹر سائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ورغلا کر موضع برنالی لے گئے جہاں پر ان کا تیسرا ساتھی بدر منیر ولد غلام قدیر سکنہ برنالی پہلے سے موجود تھا۔تینوں ملزمان نے میرے بیٹے کے ساتھ زبردستی بد فعلی کی اور وڈیو بناتے رہے اور دھمکی دی کے اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔مدعی کی درخواست پر فوری طور پر مقدمہ کا اندراج کیا گیا اور وقوعہ کی بابت ڈی پی او گجرات سید علی محسن کو آگاہ کیا۔جس پر ڈی پی او گجرات نے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل اسد اسحاق اور ایس ایچ اوصدر کھاریاں انسپکٹر عرفان صفدر کو ہدائیت دی کہ زیادتی کرنے والے تمام ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔جس پرایس ایچ اوصدر کھاریاں انسپکٹر عرفان صفدر نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تینوں نامزد ملزمان کوچوبیس گھنٹوں کے اندرٹریس کر کے مختلف جگہوں پرریڈ کرنے کے بعد گرفتار کرلیا،مزید تفتیش جاری ہے۔

  • شاہین ادبی سنگت کے زیر اہتمام پنجابی ادبی شاعرہ منعقد کیا گیا

    شاہین ادبی سنگت کے زیر اہتمام پنجابی ادبی شاعرہ منعقد کیا گیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا میں شاہین ادبی سنگت کے زیر اہتمام پنجابی ادبی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا پنجابی مشاعرے میں معروف شاعر ممتاز عارف،انعام خان،مہر امجد رسول اور آصف راز سمیت دیگر شعراء کرام نے خصوصی شرکت کی مشاعرے کا مقصد پنجابی زبان کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا

  • رشوت لے کر سینکڑوں غیر قانونی میٹرز کی تنصیب

    رشوت لے کر سینکڑوں غیر قانونی میٹرز کی تنصیب

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )کچی آبادی ڈیرہ سائیں جمال، حمید ٹاﺅن، سلیمانپورہ و دیگر ملحقہ آبادیوں میں رشوت لے کر سینکڑوں گھروں میں غیر قانونی میٹروں کی بھرمار،شکایات پرعملدرآمد کی بجائے فیسکو افسران نے بھی مبینہ چمک کے عوض آنکھیں بند کر لیں،تفصیل کے مطابق متعلقہ لائن مینوں کے ذریعے جعلی دستاویزات پرسینکڑوں میٹر اب تک لگائے جا چکے ہیں اسی طرح بااثر افراد کی طرف سے استعمال شدہ یونٹس کو تقسیم کرنے کےلئے دو ، دو میٹرلگا کر نہ صرف صارفین کی حق تلفی کی جا رہی ہے بلکہ قومی خزانے کو بھی خطیر نقصان پہنچایا جا رہا ہے ،غیر قانونی میٹر لگوانے کےلئے لائن مینوں نے ہی اس کی الگ سے فیس تیس ہزار روپے تک مقرر کر رکھی ہے ، اور غیر قانونی کام بلا رکاوٹ انجام پا جاتا ہے جبکہ قانونی امور بلا جواز اعتراضات لگا کر سائلین کو ذلیل و خوار کرنا معمول بن چکا ہے ، سائلین کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں متعدد مرتبہ شکایات کر چکے ہیں، گزشتہ روز بھی علاقے میں غیر قانونی میٹروں کی تنصیب کے موقع پر ایس ڈی او فیکٹری ایریاوقار حیدر کو اطلاع کی گئی جنہوں نے کاروائی کی بجائے اپنا فون ہی بند کر دیا،سائلین نے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو اور وفاقی محتسب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔