Baaghi TV

Author: +9251

  • کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کریں

    کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کریں

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سید شہباز حسین نقوی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تعینات
    سید شہباز حسین نقوی نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کا چارج سبھالتے ہی اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کے تمام افسران سے خصوصی میٹنگ کی۔
    پروفیشنل اور بلیک میلر درخواست بازوں کے خلاف کاروائیاں کر کے اور اُن کو بلیک لسٹ کریں تفصیلات کے مطابق سید شہباز حسین نقوی، نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاکا چارج سبھالتے ہی اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کے تمام انکوائری، تفتیشی اور لیگل افسران سے خصوصی میٹنگ کی جس میں تمام افسران نے اپنا اپنا تعارف کروایا، اپنی برانچ اور کام کے متعلق نئے تعینات ہونے والے ریجنل ڈائریکٹر صاحب کو بریف کیا۔میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور موجودہ حکومت کا ویژن کے مطابق کرپٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں بلاامتیاز جاری رکھیں، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی بے گناہ کو چالان نہ کریں اور گنہگار کو نہ چھوڑیں، اس کے علاوہ جتنے بھی پرانے کیسز ہیں اُن کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کر کے چالان عدالت میں جمع کروائیں،پروفیشنل اور بلیک میلر درخواست بازوں کی لسٹ تیارکریں اور اُن کے خلاف 182کی کاروائیاں کر کے اور اُن کو بلیک لسٹ کروائیں، اس کے علاوہ اُنہوں نے کہا کہ کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہ کریں، کسی کو سنے بغیر کوئی فیصلہ نہ کریں۔سید شہباز حسین نقوی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے نثار احمد جوئیہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(مانیٹرنگ)، اینٹی کرپشن سرگودھا کو ہدایت جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر تین تین افسران کے ساتھ کیس ٹو کیس بریفنگ میٹنگ کروائیں جس میں ہر افسر کیس کی مکمل بریفنگ دے گا، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تمام افسران کو ہدایت کی وہ ایمانداری سے کام کریں، اس محکمہ کی ساکھ کو مزید بہتر کریں اورو ہ کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خلاف سیسا پلائی دیوار کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ارض وطن پاکستان کو کرپشن جیسی لعنت سے پاک کرنے میں اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کریں

  • ٹرمپ نے اگلی مہم کا آغاز کر دیا

    ٹرمپ نے اگلی مہم کا آغاز کر دیا

    ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کے لیے انتخابی مہم شروع کر دی

    تفصیلات کے مطابق :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کے لیے انتخابی مہم شروع کر دی اورلانڈو میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر مکمل کرنے کا عزم دوہرا دیا۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار صدارت کی کرسی سنبھالنے کے لیے پرعزم ہیں اور فلوریڈا میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ اورلینڈو میں 20 ہزار حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ معاشی حالات بہتر اور امریکا مستحکم ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا جھوٹے میڈیا نے پہلے بھی ان کے خلاف خبریں چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ رابرٹ مولر کی تحقیقات کوئی رکاوٹ نہیں، صدر بن کر روس پر پابندیاں لگائیں۔ امریکی صدر نے میکسیکوسرحد پر دیوار کی تعمیر مکمل کرنے کا عزم ایک بار پھر دوہرایا۔

  • مالی میں نسلی فسادات میں 38افراد ہلاک

    مالی میں نسلی فسادات میں 38افراد ہلاک

    مالی میں‌ دو گروپوں میں تصادم سے 38 افراد ہلاک ہو گئے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنٹرل مالی کے 2 دیہات گنگافانی اور یورو میں حملوں کے دوران 38 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیاگیا۔ ابھی تک کسی گروہ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ فریقی ملک مالی کے 2 دیہات میں نسلی فسادات پھوٹ پڑے جس کےنتیجےمیں 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    مالی میں دوگن اور فولانی قومیتیں 2012 سے آپس میں بر سر پیکار ہیں جبکہ گورنمنٹ اقوام متحدہ اور فرانسیسی فوج کی مدد سےامن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

  • اب ڈرائیونگ لائنسس کا حصول انتہائی آسان بنا دیا گیا

    اب ڈرائیونگ لائنسس کا حصول انتہائی آسان بنا دیا گیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے طریقہ کار کو انتہائی آسان بنا کر عوام کو ریلیف دیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر ٹریفک پولیس سرگودھا محمد اعظم نے ایک ملاقات کے دوران میڈیا کے نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور گمشدگی لائسنس کے بعد اس کی ڈپلیکیٹ کاپی کے حصول کا عمل انتہائی آسان کردیا گیا ہے کسی بھی شہری کو اس سلسلہ میں کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اس عمل کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ایک ہی جگہ پر کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو ایک ہی جگہ پر سہولت میسر ہو سکے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کی ذاتی کاوشِ عوام کے لیے فائدہ مند اور آسان طریقے سے لائسنس کے حصول کو میرٹ پر جاری کرنا ممکن ہوگیا ھے ڈسٹرکٹ آفیسر ٹریفک محمد اعظم نے بتایا کہ آئندہ سے لرنر لائسنس کا پیریڈ مکمل ہونے کے بعد ٹیسٹ کے روز ایک ہی دن میں لائسنس ٹیسٹ کے بعد اس کو آن لائن کرنے کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں آئندہ ٹیسٹ والے دن ہی تمام امیدواروں کے تمام مراحل کو ایک ہی دن میں مکمل کرکے کے فوٹو بائیومیٹرک کاعمل مکمل ہوگا اور ڈاکخانہ کا عملہ بھی ٹکٹ لے کر پولیس لائن کے گراؤنڈ میں ہی موجود ہوگا یہاں سے امیدوار ٹکٹ خرید کر اسی وقت اپنے فارم پر لگا کر اپنا عمل مکمل کروائیں گے اور تین روز کے اندر کسی بھی شہری کو اس کا لائسنس جاری ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہے

  • ڈی سی شیخوپورہ کا صوبائی وزیر کے ہمراہ جاری ترقیاتی سکیموں کا دورہ،معیارات چیک کیے.

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کا صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اور ممبر صوبائی اسمبلی خان شیر اکبر کے ہمراہ جاری ترقیاتی سکیموں کا دورہ۔ اس موقع پر انہوں نے ترقیاتی کاموں کے معیار اور کوالٹی کا چیک کیا. ڈپٹی کمشنر اور صوبائی وزیر نے یونائیٹڈ پارک،ہرن مینارروڈ،جناز گاہ نزد ریلوے اسٹیشن اور دیگر ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی

    ڈی سی شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی سکیموں کے مٹیریل اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    صوبائی وزیر میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے شیخوپورہ میں مزید ترقیاتی سکیمیں شروع کر رہی ہے۔

  • صدر مرسی کا غائبانہ نماز جنازہ گجرات میں ادا

    صدر مرسی کا غائبانہ نماز جنازہ گجرات میں ادا

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)جماعت اسلامی گجرات سٹی کے زیراہتمام مصرکے پہلے منتخب صدر ڈاکٹرمحمد مرسی کی غائبانہ نمازجنازہ کااہتمام عنایت پارک فوارہ چوک میں کیاگیاجماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے غائبانہ نمازجنازہ پڑھائی ،غائبانہ نمازجنازہ میں جماعت اسلامی گجرات سٹی کے رہنماﺅں ساتھیوں کارکنان سمیت عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی غائبانہ نمازجنازہ کے لئے انتظامات سٹی امیریاسرسروش نے جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار سرور،حاجی جاوید اقبال بٹ ،ڈاکٹراسحاق، چوہدری صفدروڑائچ ،راجہ نعیم خاورودیگرکے ہمراہ کیے تھے۔نمازجنازہ میں سینکڑوں شہری موجود تھے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ مصرکے پہلے منتخب صدر کی آمرانہ قید میں موت حقیقت میں شہادت ہے اوران کی موت جمہوریت انصاف اورانسانی حقوق کی چیمپین عالمی طاقتوں کی موت ہے جنرل سیسی مصر میں فرعون وقت بن گئے ہیں اورعالمی طاغوتی ایجنڈا پورا کررہے ہیں عرب حکمران پہلے منتخب مصری صدرکے قاتل ہیں جنہوں نے اقتدارپرقبضہ کرنے والے درندے جرنیل اوراس کے ٹولے کی حمایت کی ڈاکٹرطارق سلیم نے جماعت اسلامی گجرات سٹی کے رہنماﺅں کی کارکردگی کو سراہاہے غائبانہ نمازجنازہ کے موقع پرراجہ ساجد شریف، قاری مختاراطہر،احمد سلطان غزالی سکول، قاری میاں احمد،محمد آصف سمیت جماعت اسلامی کے مقامی رہنما بھی موجودتھے۔

  • ہانگ کانگ میں لاکھوں مظاہرین کا پر ان مظاہرہ مثال قائم کر دی

    ہانگ کانگ میں لاکھوں مظاہرین کا پر ان مظاہرہ مثال قائم کر دی

    ہانگ کانگ میں لاکھوں افراد نے پارلیمنٹ جانے والے راستوں پر احتجاج کیا اور کئی روز تک وہیں قیام کیا،سڑکیں صاف کر کے بہترین مثال قائم کر دی

    تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں ملزمان کی حوالگی سے متعلق پیش کیے جانے والے بل کے خلاف لاکھوں افراد نے پارلیمنٹ جانے والے راستوں پر احتجاج کیا اور کئی روز تک وہیں قیام کیا، مظاہرے کے دوران اور اختتام پر شریک افراد نے کئی اعلیٰ مثالیں بھی قائم کیں۔ہانک کانگ میں ہونے والے یہ مظاہرے اور ان میں شامل مظاہرین کا پُرامن رویہ عالمی خبروں کی زینت بنا رہا۔

    لاکھوں کی تعداد میں مظاہرین نے احتجاج کے اختتام پر سڑکوں کی صفائی کر کے انہیں اپنی اصل حالت میں لاکر نئی مثال قائم کردی۔

    ہانک کانگ سے تعلق رکھنے والے مصنف کانگ تسانگ-گین نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ یہاں 20 لاکھ لوگ جمع تھے، تمام لوگ رات بھر یہاں صفائی میں مصروف رہے اور اب یہاں سڑک پر کچرے کا نشان بھی نہیں ہے۔

  • ہلال احمر جیسے فلاحی ادارے میں گوسٹ بھرتیوں اور کرپشن کا انکشاف

    ہلال احمر جیسے فلاحی ادارے میں گوسٹ بھرتیوں اور کرپشن کا انکشاف

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا این اے 90 شہر سے پی ٹی آئی کی شکست خوردہ امیدوار ڈاکٹر نادیہ کو اور کچھ نہ ملا تو حکومتی سفارش سے ہلال احمر کی سیکرٹری بن گیئں اس ادارے کا چئیر مین متعلقہ ضلع کا ڈی سی او ہوتا ہے جبکہ سرگودہا میں اس ادارے کی چئیرمین ڈی سی سرگودہا سلوت سعید ہیں ڈاکٹر نادیہ عزیز نے اپنے ڈیرے کے تمام ملازمین ہلال احمر میں بھرتی کر رکھے ہیں اس کے علاوہ اپنے قرابت داروں کو نوازنے کیلیے گوسٹ ملازمین بھرتی کیے ہیں جو کام نہیں کرتے اور تنخواہیں ادارے سے لے کر بوجھ ہیں ہلال احمر کی شہر میں تین ڈسپنسریاں بھی موجود ہیں جن میں ادویات کی خریداری بھی ڈاکٹر نادیہ عزیز کرتی ہیں ادویات کے بل مہنگی کمپنیز کے بنا کر سستی ادویات خریدی جاتی ہیں اور آڈٹ میں ادارے پر لاکھوں کا بوجھ ڈالا جاتا ہے کمال کی بات یہ ہے کہ ڈاکٹر نادیہ عزیز اپنے پبلک سیکریٹیریٹ اور ملازمین کا خرچہ اس ادارے سے چلا رہی ہیں ڈی سی سرگودہا کو بارہا شکایت کرنے پر بھی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی خلقے کے لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

  • گجرات کے اہم مقامات پر خیمے کیوں لگا دئیے گئے؟ اہم خبر سامنے آ گئی

    گجرات کے اہم مقامات پر خیمے کیوں لگا دئیے گئے؟ اہم خبر سامنے آ گئی

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کے حکم پر ایڈمنسٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کی ہدایات پر چیف آفیسر چوہدری اخلاق وڑائچ نے شہر کے مختلف چوکوں میں فلڈ کنٹرول روم قائم کر دئیے ہیں تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن گجرات کی جانب سے مختلف جگہوں پر فلڈ کنٹرول روم کے خیمے لگا دئیے گئے ہیں جو جیل چوک ،ایدھی سنٹر ،میونسپل کارپوریشن گجرات و دیگر چوکوں میں خیمے لگائے گئے ہیں جس پر چیف آفیسر چوہدری اخلاق وڑائچ نے کہا کہ فلڈ کنٹرول روم قائم ہو نے سے لوگوں کو سہولیات میسر ہو سکیں گی تاکہ لوگ فلڈ کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ میونسپل کارپورےشن گجرات میں بھی شکایات سیل قائم کر دئیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پر فلڈ کنٹرول روم میں عوام الناس کی سہولیات کےلئے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا

  • کشمیرمیں فوجیوں‌ کی مسلسل ہلاکتوں پربھارتی میڈیا چیخ اٹھا، کہا کب تک لاشیں اٹھائیں گے؟ کانگریس کا بھی احتجاج

    کشمیرمیں فوجیوں‌ کی مسلسل ہلاکتوں پربھارتی میڈیا چیخ اٹھا، کہا کب تک لاشیں اٹھائیں گے؟ کانگریس کا بھی احتجاج

    مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری مجاہدین کے مسلسل حملوں سے ہونے والی ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکتوں پر بھارتی میڈیا چیخ اٹھا ہے ۔ متعصب میڈیا نے ہندوستانی ایجنسیوں، مودی حکومت اور جموں کشمیر کی کٹھ پتلی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کا جواب دیں کہ کب تک بھارتی فوجی افسران اور اہلکاروں کی لاشیں یونہی اٹھائی جاتی رہیں گی۔ ادھر اپوزیشن جماعت کانگریس نے کشمیری مجاہدین کے حملے روکنے میں انٹیلی جنس کی ناکامی پر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں کشمیری مجاہدین کے بھارتی فوج پر بڑھتے ہوئے حملوں پرہندوستانی میڈیا کی جانب سے مودی حکومت اور بھارتی ایجنسیوں پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔بھارتی ٹی وی چینل اے بی پی نیوز نے کشمیری مجاہدین کی جانب سے پچھلے دو دنوں میں اسلام آباد(اننت ناگ) اور پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملوں کے نتیجہ میں ہندوستانی میجر کیٹن شرما سمیت متعدد افسروں و اہلکاروں کی ہلاکت اورشدید زخمی ہونے پر بھارتی ایجنسیوں اور مودی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھایا ہے۔ اے بی نیوز کی خاتون اینکر کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں اور حکومت بتائیں کہ کب تک لاشوں پر لاشیں اٹھائی جائیں گی، یہ وہ سوال ہے جو بھارت سرکار اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو دینا پڑے گا۔

    بھارتی خاتون اینکر نے کہاکہ روزانہ لاشیں اٹھانا پڑ رہی ہیں کیوں نہیں بھارت سرکار ان لوگوں کے اہل خانہ کو سنتی جن کے لوگ مارے جارہے ہیں۔ کیا حکومت کی پلاننگ میں کوئی کمی ہے یا حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر پارہی۔ اس موقع پر خاتون اینکر نے پاکستان کے خلاف بھی الزام تراشی کی اور کہا کہ جب انڈیا کو معلوم ہے کہ پاکستان ایسے باز نہیں آئے گا تو پھر اس کے باوجود بھارت پاکستان کے خلاف آخری چوٹ کیوں نہیں لگا رہا؟ یہ میرا چھبتا ہوا سوال ہے جس کا جواب بھارت سرکا رکو دینا ہو گا؟

    سوشل میڈیا پر بھی بھارتی دانشوروں، صحافیوں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے حالیہ پلوامہ حملہ پر شدید احتجاج کیا اور اسے انٹیلی جنس ناکامی قرار دیا ہے۔ ایک صحافی کا کہنا تھا کہ 2018ءمیں پلوامہ حملہ کو نظر انداز کیا گیا اس لئے ایک اور پلوامہ حملہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک بھارتی صحافی نے لکھا کہ جموں کشمیر کے گورنر نے بھی پلوامہ حملہ میں انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف الزام تراشی کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں عسکریت پسندی کینسر بن چکی ہے۔ ایک شہیدہوتا ہے تواس کی جگہ مزیدنوجوان کھڑے ہو جاتے ہیں۔ یہ سلسلہ آخر کب رکے گا۔

    بھارٹی ٹی وی نے مرنےو الے ہندوستانی اہلکار کے والد کی گفتگو بھی دکھائی جس نے احتجاج کرتے ہوئے مودی حکومت سے سوال کیا کہ آج میرا بیٹا گیا ہے کل کو کسی اورکا مارا جائے گا۔ حکومت بتائے وہ ایکشن کیوں نہیں لیتی جس سے روز انہ کا معاملہ ختم ہو جائے۔ کتنے فوجی مزید مروائے جائیں گے۔

    بھارتی این ڈی ٹی وی نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں میں ہندوستانی فوج کو اپنے دس اہلکاروں کو کھونا پڑا ہے۔ادھر کانگریس نے چوبیس گھنٹوں میں پانچ فوجی افسر اور اہلکار مارے جانے پر مودی حکومت پر سخت تنقید کی اور ان ہلاکتوں کا سبب انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیاہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد(اننت ناگ) میں میجر کیتن شرما کی ہلاکت کی طرح ایک اور میجر راہول ورما بھی شدید زخمی ہوا ہے۔