Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی، ڈاکٹر کی غفلت نے ایک اور شخص کی جان لے لی، لواحقین کا حکومت سے کاروائی کا مطالبہ

    کراچی، ڈاکٹر کی غفلت نے ایک اور شخص کی جان لے لی، لواحقین کا حکومت سے کاروائی کا مطالبہ

    کراچی میں ایوان تجارت و صنعت جنرل ہسپتال پی ایس سرسید تھانے کی حدود میں ڈاکٹروں کی غفلت نے ایک نوجوان کی جان لے لی جبکہ موقعہ سے کمپاؤڈر اور دیگر عملہ فرار ہوگیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفات پانے والے عرفان قدیر ولد مشتاق قدیر کے ساتھ ہونے والا یہ افسوس ناک واقعہ لمحہ فکریہ ہے. وفات پانے والے شخص کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ آجی سندھ ، ڈی جی رینجرز، گورنمنٹ آف پاکستان سے فوری طور پر اسپتال اور عملے کے خلاف اسپتال کے مالکان کے خلاف فوری ایف آئی آر کاٹیں اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں-

    لواحقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے بار بار ڈاکٹر اقبال کو بولا کے کمپاؤنڈر نے ڈرپ فل اسپیڈ سے کھولی ہوئی ہے مگر ڈاکٹر نے لواحقین کو جھڑک کر بولا ڈاکٹر میں ہوں یا آپ، ان کا کہنا تھا کہ ادویات کی بھی جانچ پڑتال کروائی جائے. بھاگنے والے کمپاؤنڈر کی گرفتاری عملے کی گرفتاری مالکان کی گرفتاری فوری عمل میں لائی جائے اور اسپتال کو سیل کیا جائے-

    جاں‌ بحق شخص کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ اسپتال کے مالکان نے کچھ لوگوں کو بلوایا اور ان سے لواحقین پر تشدد کروایا اور سنگین نتائج بھکتنے کی دھمکیاں بھی دیں.

  • ایون مورگن کے 17 چھکے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

    ایون مورگن کے 17 چھکے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

    ورلڈ کپ کے چوبیسویں میچ میں آج میزبان ٹیم انگلینڈ اور افغانستان مدمقابل ہیں. انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے چوتھے نمبر پربیٹنگ کرتے ہوئے 17 چھکے اور 4 چوکے لگا کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا. اس سے پہلے کسی کھلاڑی نے اتنے چھکے نہیں لگائے. 148 رنز بنائے اور رحمت علی کی بال پر آؤٹ ہو گئے.

    بیئرسٹو نے 90 رنز اور روٹ نے 88 رنز بنائے. انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا.

    انگلینڈ نے افغانستان کو جیتنے کے لئے 398 رنز کا ہدف دیا ہے جو کہ افغانستان کے لئے ناممکن سا ہے کیونکہ افغانستان اب تک کوئی میچ نہیں جیتا. افغانستان کی پہلی وکٹ جلد ہی گر گئی ہے اور پہاڑ جیسا ہدف بہت ہی مشکل ہے.

  • ڈی پی او نے موٹر ٹرانسپورٹ ونگ شیخوپورہ کا دورہ کیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے موٹر ٹرانسپورٹ ونگ افتخار شہید پولیس لائن شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ جس میں انہوں نے ضلع بھر کے تھانہ جات اور پولیس لائن کی گاڑیوں کی انسپکشن کی۔ جس میں 38 گاڑیوں میں سے 29 ٹویوٹا پک اپ ، 2 وگو ڈالے ، 2 ٹویوٹا جیپ ، ،3 جیل وین اور 2بسوں کو نئے ٹائر اور 99 گاڑیوں کو نئی بیٹر یاں تقسیم کی گی۔ جن کی مالیت تقریبا 30 لاکھ روپے ہے۔اس کے علاوہ گاڑیوں کی متفرق کاموں اور دیکھ بھال کے متعلق MTO کو خصوصی احکامات بھی جاری کیے۔

  • جماعت اسلامی کی اپیل پرملک بھرمیں‌ ڈاکٹرمحمد مرسی کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی، مظاہرے بھی ہوئے

    جماعت اسلامی کی اپیل پرملک بھرمیں‌ ڈاکٹرمحمد مرسی کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی، مظاہرے بھی ہوئے

    جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر ملک بھرکی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سابق مصری صدرڈاکٹر محمدمرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں‌ لوگوں‌کی کثیر تعداد نے شرکت کی. جنازہ سے قبل ڈاکٹرمحمد مرسی کے حق اورجنرل سیسی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب امیرجماعت اسلامی میاں اسلم نے کہاکہ ڈاکٹر محمد مرسی اسلامی نظام کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں اس شہادت سے اسلامی انقلاب کے کارکنان کے جزبے میں کمی نہیں شدت آئے گی ۔ منگل کووفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان میاں محمداسلم کی قیادت میں مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمدمرسی کی دوران اسیری موت کے خلاف آبپارہ میں احتجاجی مظاہرہ اور غائبانہ نمازجنازہ پڑھاگیا۔اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پلے کارڈ اور پینراٹھارکھے تھے جن پر ڈاکٹر مرسی کی تصویر بناہوئی تھی ۔

    مظاہرین نے مصرکے صدرجنرل سسی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہرکربلاکے بعد اسلام زندہ ہوتاہے ڈاکٹر محمد مرسی اسلامی نظام کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں اس شہادت سے اسلامی انقلاب کے کارکنان کے جزبے میں شدت آئے گی یہ جنرل سسی کے لیے موت کا پیغام ہے مرسی کی شہادت سے اسلامی انقلاب کے کارکنان کی جدوجہد تیز ہوگی کم نہیں ہوگی۔ا سلامی نظام سے ڈکٹیٹر شپ ڈرتے ہیں اس لیے مرسی کو قید کیا گیاتھا ۔منتخب صدر کی حکومت ختم کردی جاتی ہے اور ان کو بنجرے میں عدالت میں پیش کیاجاتاہے مگر کوئی اس کی بات نہیں کرتاہے

    انہوں نے کہاکہ بدعنوان جہاں بھی ہوں ان کی قسمت میں غرق ہوناہے ۔مستقبل اللہ سے ڈرنے والی اسلامی قیادت کا ہے ۔ان شا اللہ جلد پاکستان سعودی عرب سمیت تمام مسلم ممالک میں انقلاب آئے گا اور اسلام پسندوں کی حکومت آئے گی۔ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمدعامر نے کہاکہ مرسی کو قتل کیا گیاہے وہ طبی موت نہیں مرے ہیں ہم آج مصر کے صدر کو بتارہے ہیں کہ اگر مصر کے عوام کو جنازے کی اجازت نہیں دی ہے مگر عالم اسلام ان کا جنازہ ادا کررہے ہیں۔مرسی کے قتل کے ذمہ دار سعودی عرب اور مغرب ہے۔مسلم ممالک میں عوام کی رائے سے بنے والی حکومتوں کو چلنا دیاجائے ورنہ انتہا پسندی بڑھ گی۔

    واضح رہے کہ سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کل کمرہ عدالت میں‌ وفات پا گئے تھے.

  • چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سی پیک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے سینیٹر نامزد کر دیے

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سی پیک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے سینیٹر نامزد کر دیے

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کی مشاورت سے سی پیک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے سینیٹر نامزد کر دیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں سی پیک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں نامزد کئے گئے سینیٹرز میں چوہدری تنویر خان، میر کبیر احمد محمد شاہی، شیری رحمان، احمد خان، ڈاکٹر شہزاد وسیم، خوش بخت شجاعت اور ہلال الرحمن شامل ہیں۔

    محمد صادق سنجرانی نے ان ناموں‌ کی منظوری قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کی مشاورت سے دی ہے. چی

  • بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اساتذہ کا احتجاج، مطالبات منظور نہ ہونے پرکشمیر ہائی وے پر دھرنے کی دھمکی

    بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اساتذہ کا احتجاج، مطالبات منظور نہ ہونے پرکشمیر ہائی وے پر دھرنے کی دھمکی

    بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں بھی اساتذہ کا احتجاج شروع ہوگیا ہے جس میں‌ اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتجاج میں‌ شریک اساتذہ کا کہنا ہےکہ بين الاقوامي اسلامي يونيورسٹى اسلام آباد کى سب سے بڑى سائنس فىکلٹى کے اساتذہ کافى عرصے سے فىکلٹى کے ڈین ڈاکٹر ارشد ضیاء کے خلاف انتظامىه کو ان کی کرپشن ، لاقانونىت، ظلم، هراسمنٹ اور مرد و خواتىن اساتذه، طلبا و طالبات سمیت تمام سٹاف کو تنگ کرنے کے بارے شکاىات کررهے تھے لیکن انتظامیہ نے نه صرف ان کی مبینہ کرپشن اور لاقانونیت کے خلاف کاروائی نه کرنے کے قسم کھا رکھى هے بلکه انہیں‌ مبینہ طور پر مکمل تحفظ فراهم کررهى هے اور وه یکے بعد دیگرے اساتذہ کے پرسنل فا ئىلز خراب کرکے ان کو ملازمت سے برخواست کرتے جارہے ہیں.

    رپورٹ کے مطابق اساتذہ کا کہنا تھا کہ تنگ آمد بجنگ آمد کے اصول کے تحت بالآخر کل اساتذہ نے علامتى احتجاج رىکارڈ کرواىا اور آج ىه احتجاج باقاعده جاری ہے، اساتذہ کا کهنا تھا که کل اور پرسوں اس احتجاج کا پیمانه وسیع کرکے ایڈمن بلاک تک جاىا جائے گا اور اگر پھر بھى مطالبات منظور نه ىوئے تو کشمیر هائى وے پر دھرنا دىنے پر مجبور هونگے،

    اساتذہ نے بتاىا که ماه رمضان المبارک کے مقدس دنوں میں دھرنا انتظامىه کے وعدے پر ملتوى کا تھا لىکن انتظامىه مکمل طور پر اپنے وعدوں کى نه صرف خلاف ورزى کررىى هے بلکه سائنس فىکلٹى کی دو مزید خواتین اساتذہ کو بھى ملازمت سے برخواست کردیا گىا هے، اساتذہ کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ ابھى جارى ىے اور نعرے بازی کی جارہی ہے.

  • سانحہ کرائسٹ چرچ ،مساجد پر حملے کی ویڈیوز کیوں شیئر کیں.عدالت نے شہری کو جیل بھیج دیا

    سانحہ کرائسٹ چرچ ،مساجد پر حملے کی ویڈیوز کیوں شیئر کیں.عدالت نے شہری کو جیل بھیج دیا

    نیوزی لینڈ :عدالت کا رواں سال مارچ میں دو مساجد پر حملے کی ویڈیوز شیئر کرنے والے شخص کو جیل بھیج دیا . کرائسٹ چرچ کی النور اور لین ووڈ مسجد پر آسٹریلوی نژاد 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ نے حملہ کرکے 51 نمازیوں کو شہید جبکہ 80 سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔اس واقعے کے چند دن بعد نیوزی لینڈ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش بھی کیا تھا اور اُن پر الزامات بھی لگائے گئے تھے۔حملہ آور نے مساجد پر حملے کے دوران واقعے کی ویڈیو فیس بک پر براہ راست چلائی تھی۔دہشت گرد حملے کی اسی ویڈیو کو شیئر کرنے والے افراد میں کرائسٹ چرچ کے 44 سالہ کاروباری شخص فلپ آرپس بھی شامل تھے۔یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ پر حملے کے بعد دنیا بھر میں انتہا پسند عیسائیوں کی اسلام دشمنی کی شدید مزمت کی گئی .

    نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اس موقع پر مسلمانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کا اعلان کیا تھا. نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے اس فیصلے کو اسلامی دنیا می بہت سراہا گیا .کرائسٹ چرچ پرحملے کے بعد نیوزی لینڈ میں ملک میں انتہا پسندی کے خلاف سخت نفرت پائی جانے لگی .وزیر اعظم نے ملک میں آئندہ ایسے کسی بھی سانحہ سے بچنے کے لیے سخت قانون سازی کی ہے .نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ملک میں‌مسلمانوں کی مساجد اور دیگر مراکز کی سیکورٹی بڑھانے کا اعلان بھی کیا ہے.

  • حج آپریشن 2019ء کے لئے سرگودھا روڈ میں قائم کئے جانے والے حاجی کیمپ میں تمام تر انتظامی و حفاظتی اقدامات جلد مکمل کرنے کہ ہدایت

    فیصل آباد، حج آپریشن 2019ء کے لئے کوآپریٹو کالج سرگودھا روڈ میں قائم کئے جانے والے حاجی کیمپ میں تمام تر انتظامی وحفاظتی اقدامات کو بروقت مکمل کیا جائے اس سلسلے میں متعلقہ محکمے مربوط انداز میں کام کریں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)میاں آفتاب احمد نے ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر کے ہمراہ ڈی سی آفس میں منعقدہ اجلاس میں حج آپریشن کے سلسلے میں مختلف محکموں کے ذمہ انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔ڈپٹی ڈائریکٹر حج ذکاء اللہ باجوہ بھی موجود تھے جبکہ سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی،سول ڈیفنس،پنجاب وٹریفک پولیس،میونسپل کارپوریشن،واسا،پی ایچ اے،ریسکیو1122،کوآپریٹو کالج،سپیشل برانچ،کسٹم،پی آئی اے،سول ایوی ایشن،پی ٹی سی ایل،فیسکو،سوئی گیس اور دیگر محکموں /اداروں کے افسران نے شرکت کی۔صدر اجلاس نے کہا کہ حاجی کیمپ میں تمام تر سیکورٹی آلات کی موجودگی،پولیس فورس کی تعیناتی،شہری دفاع کے رضاکاروں سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکارچوکس انداز میں ڈیوٹی دینے کے لئے تمام تر انتظامات شروع کردیں۔انہوں نے حاجی کیمپ میں صفائی ستھرائی،پانی کے چھڑکاؤ،سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور دیگر ضروری سہولیات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حاجی کیمپ میں عازمین حج کی دیکھ بھال اور آرام کا خصوصی خیال رکھنے کے لئے موثر حکمت عملی وضع کی جائے۔انہوں نے فیسکو کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی،واسا کو سیوریج نظام کی درستگی کے لئے اقدامات کرنے،فیصل آباد پارکنگ کمپنی کو پارکنگ کے بہترین انتظامات،محکمہ صحت کو ڈیوٹی روسٹر تیار کرنے کی بھی تاکید کی۔ڈائریکٹر حج نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی عازمین حج کے لئے انتظامات مثالی ہونے چاہیں۔انہوں نے حاجی کیمپ میں بجلی کی سپلائی کے لئے سٹینڈبائی جنریٹرز کا بندوبست رکھنے،موسم سرگرما کے پیش نظر ائیر کنڈیشنڈ کا انتظام کرنے اور تمام متعلقہ محکموں کو اپنے ذمہ ٹاسک ذمہ داری سے ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اپنا فوکل پرسن نامزد کریں تاکہ ان سے کوآرڈینیشن کویقینی بنایا جاسکے۔

  • گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کو موبائل ایکسرے مشین کا عطیہ فراہم کردیا گیا

    گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کو موبائل ایکسرے مشین کا عطیہ فراہم کردیا گیا ہے جس سے مریض بچوں کے بیڈپر جا کر ایکسرے کرنے کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔یہ عطیہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب بٹر کے حوالے کیا گیا۔اس موقع پر سابق صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس چوہدری نواز،صدر پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن چوہدری سرفراز احمد،ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران کے علاوہ ڈاکٹر افتخار احمد اوٹھی،ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر اسماء،اے ایم ایس ڈاکٹر عابد،ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف،ڈاکٹر فاطمہ ودیگر ڈاکٹر بھی موجودتھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب بٹر نے عطیہ فراہم کرنے پر پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے لئے موبائل ایکسرے مشین ناگزیر تھی کیونکہ نرسری سے بچے کو ایکسرے کے لئے شفٹ کرنے سے چراثیم سے متاثر ہونے کا خطرہ رہتا ہے لہذااس مشین سے اب بچے کے بیڈ پر جا کر ایکسرے ممکن ہوسکے گا۔انہوں نے بتایا کہ چلڈرن ہسپتال کو جدید ترین مشینری اور طبی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے اور بچوں کی مختلف پیچیدہ بیماریوں کی سہولیات میسر ہیں یہی وجہ ہے کہ فیصل آباد کے علاوہ سرگودھا اوردیگر اضلاع سے بھی مریض بچوں کے علاج کے لئے رجوع کیا جاتا ہے۔صدر پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن چوہدری سرفراز احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مریضوں کی فلاح وبہبود اور ہسپتال کی ترقی کے لئے فلاحی خدمات جاری رکھی جائیں گی۔

  • آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر، ایم  کیو ایم نے کس پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا؟ بڑی خبر آ گئی

    آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر، ایم کیو ایم نے کس پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا؟ بڑی خبر آ گئی

    ایم کیو ایم نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر پر پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی اسامہ قادری، امین الحق اور ڈپٹی اقبال نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما اسامہ قادری نے بلاول بھٹو زرداری کو یقین دلایا کہ وہ پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر غیر مشروط طور پر پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

    اسامہ قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحادی ہونے کے باوجود وہ اپنا مؤقف رکھتے ہیں، پروڈکشن آرڈر ہر رکن اسمبلی کا حق ہے جو اسے ملنا چاہیے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج چار بجے شروع ہوا تاہم قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث ہونا ہے مگر دو مرتبہ ہنگامہ آرائی کے سبب اجلاس ملتوی کیا جاچکا ہے.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی کا بجٹ پر بحث کیلئے بلایا گیا اجلاس ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کی وجہ سے ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا تھا. سوموار کے دن اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر نے تقریر سے قبل آصف زرداری، سعد رفیق، علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اصرار کیا جس پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی اور ایوان مچھلی منڈی بن گیا. آج بھی آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈ رجاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے. شہبازشریف کے مطالبہ پر اپوزیشن ارکان شور شرابہ کرتے رہے اور ایوان میں پروڈکشن آرڈر جاری کرو کی نعرے بازی کی جاتی رہی. اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ آصف زرداری، سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے معاملہ پر قانونی رائے لے رہے ہیں. اسد قیصر نے شہباز شریف سے کہا کہ آپ اپنی تقریر شروع کریں. اسمبلی چلانا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمےداری ہے. اسپیکر کے بار بار کہنے کے باوجود شہبازشریف کا چاروں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اصرار کیا جاتا رہا.