Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان کی اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہ آنے کی ہدایت

    عمران خان کی اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہ آنے کی ہدایت

    عمران خان نے حکومتی ارکان کو ہدایت جاری کی ہےکہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آنا،اپوزیشن سےنمٹنے کےلیےحکمت عملی تیارکر لی.

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق کسی بلیک میلنگ میں نہیں آنا،وزیراعظم کی ہدایت.کابینہ اجلاس میں حکومت نےاپوزیشن سےنمٹنےکیلیے حکمت عملی تیارکرلی.وزیراعظم نےتمام وزراکواپوزیشن کی زبان میں جواب دینےکی ہدایت کی،وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کوبجٹ منظوری کی ٹینشن نہ لینےکی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ ہم منظور کرالیں گے،
    حکومتی ارکان ایوان میں جارحانہ رویے سے اپوزیشن پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔
    بیروت میں‌ حوا کی بیٹی پر کیا گزر رہی، اسپیشل رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے
    ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومتی ارکان کا مؤقف ہے کہ اپوزیشن جماعتیں قائدین کو پروڈکشن آرڈرز دلوانے کے مطالبات سے پیچھے ہٹ جائیں۔

    حکومتی ارکان کا مزید مؤقف ہےکہ وزیراعظم اور وزیر ریونیو کوایوان میں تقریر نہیں کرنے دی گئی اس لیے قائدحزب اختلاف بھی ایوان میں تقریر کا حق نہیں رکھتے۔

  • موٹر سائیکل نہر میں گرنے سے خاتون سمیت تین افراد ڈوب گئے

    موٹر سائیکل نہر میں گرنے سے خاتون سمیت تین افراد ڈوب گئے

    سرگودہا،بھیرہ(نمائندہ باغی ٹی وی)بھیرہ ،دھوری روڈ پر نہر شاہپور برانچ میں موٹر سائیکل گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد ڈوب گئے
    ایک شخص جاں بحق ۔۔۔خاتون زخمی جبکہ محمد یار کی تلاش جاری
    موٹر سائیکل سوار دھوری سے بھیرہ آ رہے تھے کہ چراگاہ کے قریب موٹرسائیکل بے قابو ہو کر نہر شاہپور برانچ میں جا گرا۔
    محمد یار کی تلاش جاری ہے ۔۔۔۔ زخمی خاتون کو تحصیل ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا گیا

  • یونیورسٹی روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    یونیورسٹی روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا یونیورسٹی روڈ سے نا معلوم شخص کی لاش ملی ہے چن ون پلازے کے قریب نامعلوم شخص مردہ خالت میں پایا گیا ہے متعلقہ حکام کو اطلاع کر دی گئی ہے تاحال کوئی بھی محکمہ نہیں پہنچا

  • تہہ خانے سے پر اسرارنعش بر آمد  شناخت نہ ہو سکی

    تہہ خانے سے پر اسرارنعش بر آمد شناخت نہ ہو سکی

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) 49 ٹیل کے قریب پلازہ کے تہہ خانہ سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کی گئی
    تھانہ کینٹ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا پولیس کے مطابق
    نعش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
    پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل صورتحال واضح ہو گی۔

  • خوشاب میں درخت کاٹنے پر چار افراد قتل آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

    خوشاب میں درخت کاٹنے پر چار افراد قتل آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

    سرگودھا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی )آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا خوشاب میں درخت کاٹنے پر لڑائی کے نتیجے میں چار افراد کے قتل کےواقعہ کا نوٹس
    ڈی پی او خوشاب کو ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت۔
    لاہور17جون-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے خوشاب کے علاقے قائد آبادمیں درخت کاٹنے کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خوشاب سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کی تھی جس پر ڈی پی او خوشاب نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کردی ہے۔
    ابتدائی رپورٹ کے مطابق کل مورخہ17-06-2019کو بوقت قریب05:45بجے صبح گنجیال شمالی ڈیرہ ٹھیٹھیہ علاقہ تھانہ قائدآباد میں درخت کی کٹائی پرفریقین ثنا ء اللہ اور حبیب الرحمن کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں فریقین نے ڈنڈوں، سوٹوں اور آتشی اسلحے کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں مدعی فریق کے 03افراد موقع پر جاں بحق ہو گے جبکہ فریق دوئم کا ایک شخص بعد میں ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او خوشاب کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق بلاتاخیر اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے ڈی پی او خوشاب نے ملزمان کی گرفتاری کے لیےSPانویسٹی گیشن، SDPOمٹھہ ٹوانہ، SHOمٹھہ ٹوانہ SHO قائدآباد اور تفتیشی افسرانسپکٹر غلام شبیر پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔ مقامی پولیس قانونی کاروائی میں مصروف عمل ہے۔

  • وزیراعظم کا نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے قیام کا اعلان

    وزیراعظم کا نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے قیام کا اعلان

    وزیراعظم نے نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے قیام ک اعلان کر دیا

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے قومی ترقیاتی کونسل کے قیام کی منظوری دے دی، 13 رکنی قومی ترقیاتی کونسل کی سربراہی وزیراعظم کرینگے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کونسل کے رکن ہونگے۔

    وزرائے اعلیٰ دعوت پر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرینگے، وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان دعوت پر کونسل میں شرکت کرینگے۔ اسٹریٹجک باڈی یا کوئی وزیر دعوت پر قومی ترقیاتی کونسل میں شرکت کر سکے گا۔ وزیراعظم، وزارت خارجہ، وزارت خزانہ کے سیکرٹریز کونسل میں شامل ہیں۔

    سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات ڈویژن بھی کونسل کے رکن ہونگے، ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم بھی قومی اقتصادی کونسل کے رکن ہونگے، قومی ترقیاتی کونسل ترقی کیلئے حکمت عملی اور پالیسیز بنائے گی، کونسل تیز تر اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے پالیسیز پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

    کونسل علاقائی اور قومی رابطوں کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کی منظوری دے گی، قومی اقتصادی کونسل علاقائی تعاون کے لئے رہنما اصول فراہم کرے گی۔

  • ایران کی عالمی اداروں کو دھمکی

    ایران کی عالمی اداروں کو دھمکی

    ایران نے یورینیم کی افزودگی بڑھانے کی دھمکی دے دی

    تفصیلات کے مطابق ایران نے ایٹمی ڈیل کے فریقوں کو معاہدہ بچانے کے لیے دس روز کی مہلت دے دی ہے۔ ستائیس جون کے بعد ایران یورینیم کی افزودگی معینہ حد سے زیادہ کر دے گا۔

    ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ستائیس جون کے بعد ایران افزودہ یورینیم کی پیداوار تین سو کلو سے بڑھا دے گا اور افزودگی کی حد کو بھی بڑھا کر تین اعشاریہ سڑسٹ کر دیا جائے گا۔

    ایرانی ایٹمی ترجمان کا کہنا تھا ہے کہ ڈیل کو بچانے کے لیے اب بھی یورپی ممالک کے پاس کچھ وقت موجود ہے۔

    ادھر جرمن وزیر خارجہ نے ڈیل کو بچانے کی امید ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک کچھ نہیں بدلا، ڈیل اب بھی موجود ہے جبکہ نیدرلینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جب تک ایران ڈیل پر عمل کر رہا ہے، ہمیں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہیں۔

  • پیرس میں ایئر شو دوسرے روز بھی جاری

    پیرس میں ایئر شو دوسرے روز بھی جاری

    پیرس میں ہونے والے سات روزہ 53ویں بین الاقوامی ایئر شو دوسرے روز بھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا میں دفاعی جنگی جہاز بنانے والے چھ ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے جس کا لڑاکا طیارہ جے ایف 17 ٹھنڈر صلاحیت کے لحاظ سے بہت عمدہ اور قیمیت کے لحاظ سے بہت ستا ہے دنیا بھر سے 80 ممالک اس ایئر شو میں شریک ہیں۔

    اس ایئر شو کی افتتاحی تقریب میں پاکستان ایئر فور س کے لڑاکا طیارے جے ایف سترہ ٹھنڈر نے اپنی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے ایئر شو کا میلہ لوٹ لیا ہے ۔

    پاکستان ایئر فورس کے وفد کی قیادت ایئر مارشل احمر شہزاد حلال امتیاز (ملٹری)، چیئرمین پی اے سی بورڈ کامرہ اور ایئر وائس مارشل محمد مغیث افضل ستارہ امتیاز (ملٹری)، ڈائریکٹر جنرل سکیورٹی پاکستان ایئر فورس کر رہے ہیں۔

  • انصاف کے رکھوالے ہی انصاف کے حصول میں رکاوٹ

    انصاف کے رکھوالے ہی انصاف کے حصول میں رکاوٹ

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) انصاف کے حصول میں ڈی پی او سرگودھا خود رکاوٹ بن گیا
    اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج نہیں کرنا ایس ایچ او کو ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا حکم
    نامزد دو ملزمان میں سے ایک کو نکال دو مقدمہ درج کروا دیتا ھوں ایس ایچ او بھاگٹانوالہ کا متاثرہ خاندان پر دباؤ
    بااثر ملزمان کا تعلق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے منسٹر سے بتایا جا رھا ھے
    بے بس ہیموں ڈی پی او کا حکم نہیں مانو گا تو نوکری چلی جائے گی ایس ایچ او بھاگٹانوالہ کا موقف
    ملزمان انتہائی بااثر ہیں صلح کر لو بھاری رقم بھی لے دیتا ھوں ایس ایچ او شاھد ہرل نےمتاثرہ فیملی کو آفر بھی دے دی

  • تھانہ بھاگٹانوالہ جرائم پیشہ افراد کیلیے جنت بن گیا

    تھانہ بھاگٹانوالہ جرائم پیشہ افراد کیلیے جنت بن گیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ بھاگٹانوالہ میں ایک ماہ کے دوران خواتین سے زیادتی کے نو واقعات صرف ایک وقوعہ کا مقدمہ درج ھو سکا تھانہ بھاگٹانوالہ جرائم پیشہ افراد کی لئے جنت بن گیا
    خواتین سے متعدد زیادتی اور بچوں سے بد فعلی کے واقعات سیاسی مداخلت کے باعث درج نہیں کئے جاتے
    ضلع سرگودھا میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان
    متاثرہ خاندانوں کا انصاف کی عدم فراہمی پر ڈی پی او سے ایس ایچ او بھاگٹانوالہ کے فوری تبادلے کا مطالبہ