Baaghi TV

Author: +9251

  • کمرشل/کاروباری عمارتوں/پلازوں کی تعمیر کے امور کو قانونی دائرہ کار میں رکھا جائے اور نقشوں کی منظوری کے بغیر کوئی عمارت تعمیر نہیں ہونی چاہئے

    فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے ہدایت کی ہے کہ کمرشل /کاروباری عمارتوں /پلازوں کی تعمیر کے امورکو قانونی دائرہ کار میں رکھا جائے اس سلسلے میں نقشوں کی منظوری کے بغیر کوئی کمرشل عمارت تعمیر نہیں ہونی چاہیے اورمتعلقہ محکمے/ادارے ذمہ داریوں کو پورا کریں۔انہوں نے یہ ہدایت ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں کمرشل عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کے امورکاجائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)میاں آفتاب احمد،سی او میونسپل کارپوریشن سردار نصیر احمد کے علاوہ پنجاب پولیس،سول ڈیفنس،ایف ڈی اے،واسا،ریسکیو1122،ہاؤسنگ،ٹریفک پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف شاہرات پر کمرشل عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کے امورکا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ شہر میں کمرشل وکاروباری عمارتوں کی تعمیر کے لئے ڈیزائن ونقشوں کی منظوری کے سلسلے میں متعلقہ محکمے مروجہ قوانین کے تحت اچھی طرح انتظامی وتکنیکی چھان بین کر کے این او سی جاری کریں تاکہ منظم شہری ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ کثیر المنزلہ عمارتوں کے سٹریکچر پلان کی انجینئرز سے دوہری تصدیق کے علاوہ درکار تقاضوں کو لازمی چیک کرلیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منظورشدہ نقشوں کی حامل زیر تعمیر عمارتوں کو وقفے وقفے سے چیک کریں اور نقشہ کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔اجلاس کے دوران کمرشل وکاروباری عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کے 19کیسز کاجائزہ لیا گیا اور کمیٹی نے سرگودھا روڈ،کینال روڈ،بلال روڈ اور دیگر شاہرات پر دکانوں،پلازوں ودیگر کاروباری سرگرمیوں کے لئے 9کیسز کی منظوری دی جبکہ دیگر درخواستوں کو متعلقہ قواعدوضوابط اورگائیڈز لائینز مکمل نہ ہونے پر موخر کردیا گیا

  • اقوام متحدہ اجلاس، وزیر اعظم عمران خان کہاں‌ قیام کریں‌ گے؟ اہم خبر آ گئی

    اقوام متحدہ اجلاس، وزیر اعظم عمران خان کہاں‌ قیام کریں‌ گے؟ اہم خبر آ گئی

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شرکت کریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نئے پاکستان میں‌ سیون سٹار ہوٹل پر نہیں‌ سفیر کی رہائش پر قیام کیا جائے گا. اقوام متحدہ میں راج کماری اور نواز شریف کی نواسی تک جاتے رہے لیکن یہ نیا پاکستان ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنے اخراجات کم کیے ہیں‌ اور کفایت شعاری مہم کا آغاز اپنی ذات سے کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ قوم کو اصلاح کا درس دینے والے عوام کے ٹیکس کا پیسا خرچ کرتے رہے، انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں راج کماری اور نواز شریف کی نواسی تک جاتے رہے، وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم اپنی ذات سے شروع کی.

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں قوم مشکل وقت میں ساتھ دے. واضح رہے کہ ماضی کے وزیراعظم نے 15-2014 میں 88 کروڑ کا بجٹ استعمال کیا. قوم کو اصلاح‌ کا درس دینے والے عوام کے ٹیکسوں‌ کا پیسہ خرچ کرتے رہے. واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں‌ سیاسی ماحول بہت گرم ہے اور حکومتی اور اپوزیشن لیڈروں کی جانب سےا یک دوسرے کے خلاف سخت بیان بازی کی جارہی ہے.

  • گوجرانوالہ فائرنگ سے زخمی لڑکی تاحال انصاف کی منتظر

    گوجرانوالہ میں گزشتہ چند روز قبل پیش آنے والے واقع جس میں جواں سالہ لڑکی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا پولیس کی جانب سے تاحال مقدمہ نہ درج کیا جا سکا

    تھانہ فیروز والا کے علاقہ ٹوکے والا بازار میں جمعے کے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں شانی اور امتیاز نامی شخص نے اپنے دوستوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے جواں سالہ لڑکی اقصی کو زخمی کر دیا تھا جس پر شمیل بٹ نے تھانہ فیروز والا پولیس کو درخواست دی جس پر پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے تین روز گزر جانے کے باوجود بھی پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا جبکہ ملزمان کو بھی گرفتار نہ کیا جا سکا

  • شہباز شریف نے اپنی ذاتی تشہیر پر اتنے ملین روپے خرچ کئے؟ فردوس عاشق اعوان نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

    شہباز شریف نے اپنی ذاتی تشہیر پر اتنے ملین روپے خرچ کئے؟ فردوس عاشق اعوان نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 45 ملین روپے صرف اپنی ذاتی تشہیرپر خرچ کرلیے، وزیراعظم پرانگلیاں اٹھانے والےٹولےکو آنکھیں نیچی رکھنی چاہئیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ انگلیاں اٹھانےوالوں کاپورا کاپورا خاندان سرکاری خرچےپر پل رہاتھا.
    قوم کو اصلاح کا درس دینے والے عوام کے ٹیکس کا پیسا خرچ کرتے رہے، انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں راج کماری اور نواز شریف کی نواسی تک جاتے رہے، وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم اپنی ذات سے شروع کی.

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں قوم مشکل وقت میں ساتھ دے. واضح رہے کہ ماضی کے وزیراعظم نے 15-2014 میں 88 کروڑ کا بجٹ استعمال کیا. قوم کو اصلاح‌ کا درس دینے والے عوام کے ٹیکسوں‌ کا پیسہ خرچ کرتے رہے. واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں‌ سیاسی ماحول بہت گرم ہے اور حکومتی اور اپوزیشن لیڈروں کی جانب سےا یک دوسرے کے خلاف سخت بیان بازی کی جارہی ہے.

  • رحیم یار خان نور حسن کو لاہور شفٹ کردیاگیا

    رحیم یار خان نور حسن کو لاہور شفٹ کردیاگیا

    رحیم یار خان ٹیکسی ڈرایئورنور حسن کو لاہور شفٹ کردیاگیا
    ریسکیو سیفٹی آفیسر عاشق محمود کے زیر نگرانی صادق آباد کے رہائشی نور الحسن کو گھرسے علاج کی غرض سے سے چھاونی گراؤنڈ آرمی ائیر ایمبولینس میں شفٹ کرنے کے لیے ریسکیو ٹیم نے ریسپونس کیا ریسکیو آپریشن سٹارٹ کرتے ہو 2مرلہ گھر کے مرکزی دروازے کو کا ٹتے ہوے راستہ کو صاف کیا گیا بعد میں نورالحسن کو چارپائی پر سیفٹی بیلٹ کی مد د سے سیف کیا گیا بعد ازاں رابطے میں موجود آرمی آفیسر کی کال پر شفٹنگ کو موسم کی خرابی کی وجہ سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا آرمی سے رابطے اورموسم کی بہتری کے بعد ائیر ایمبولینس کی آمد پر مریض کو دوبارہ شفٹ کیا جاے گا یا د رہے کے سوشل میڈیا موٹاپے کا شکار 320کلو وزنی پر ٹیکسی ڈرائیور نور الحسن کے علاج کی استدعا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لاہور کے سرجن نے فری علاج کی زمہ داری قبول کی تھی جبکہ آرمی چیف نے نوٹس لیتے ہوے ائیر ایمبولینس کے زریعے لاہور شفٹ کرنے کی ہدایت جاری کی تھی.

  • قومی اسمبلی، شہباز شریف کی تقریر کے دوران شور شرابہ، ہنگامہ آرائی پر اجلاس 20 منٹ‌ کیلئے ملتوی

    قومی اسمبلی، شہباز شریف کی تقریر کے دوران شور شرابہ، ہنگامہ آرائی پر اجلاس 20 منٹ‌ کیلئے ملتوی

    قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان کی جانب سے شور شرابا کیا جاتا رہا جبکہ پیپلز پارٹی کے اراکین آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے رہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے دوران بعض اراکین اسمبلی موبائل سے ویڈیو بھی بناتے رہے جس پر ڈپٹی اسپیکر اسمبلی نے انہیں‌ بار بار منع کیا اور کہا کہ اسمبلی میں موبائل سے ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں‌ ہے. ایوان میں‌ کوئی موبائل کا استعمال نہیں‌ کر سکتا.

    حکومتی ارکان نے شہباز شریف کے قریب آنے کی کوشش کی تو اپوزیشن ارکان نے انہیں اپنے حصار میں لے لیا۔ قاسم خان سوری نے ارکان اسمبلی کو موبائل فون سے ویڈیوز بنانے سے باز رہنے کی بھی تنبیہ کی۔ ڈپٹی اسپیکر نے حکومتی ارکان کو کئی بار خاموش ہونے اور نشستوں پر بیٹھنے کا کہا لیکن حکومتی ارکان نے ہنگامہ آرائی جاری رکھی جس پر قاسم خان سوری نے اجلاس 20 منٹ کےلیے ملتوی کردیا۔

    اجلاس کے دوران اراکین کی جانب سے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی پر ڈپٹی اسپیکر اسمبلی نے ایوان کی کاروائی 20 منٹ کیلئے ملتوی کر دی. واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اسمبلی میں‌ تقریر کر رہے ہیں اور اجلاس میں‌ بجٹ پر بحث ہونا ہے. اس سے قبل دو مرتبہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ملتوی کیا جاچکا ہے.

  • قومی اسمبلی کا اجلاس جاری، سوا گھنٹہ تاخیر سے آغاز ہوا، شہباز شریف کا خطاب شروع

    قومی اسمبلی کا اجلاس جاری، سوا گھنٹہ تاخیر سے آغاز ہوا، شہباز شریف کا خطاب شروع

    ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے. یہ اجلاس 4 بجے شروع ہونا تھا تاہم یہ سوا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے خطاب کا آغاز کر دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن ارکان بھی موجود ہیں. قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث ہونا ہے تاہم دو مرتبہ ہنگامہ آرائی کے سبب اجلاس ملتوی کیا جاچکا ہے.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی کا بجٹ پر بحث کیلئے بلایا گیا اجلاس ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کی وجہ سے ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا تھا. سوموار کے دن اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر نے تقریر سے قبل آصف زرداری، سعد رفیق، علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اصرار کیا جس پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی اور ایوان مچھلی منڈی بن گیا. شہبازشریف کے مطالبہ پر اپوزیشن ارکان شور شرابہ کرتے رہے اور ایوان میں پروڈکشن آرڈر جاری کرو کی نعرے بازی کی جاتی رہی. اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ آصف زرداری، سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے معاملہ پر قانونی رائے لے رہے ہیں. اسد قیصر نے شہباز شریف سے کہا کہ آپ اپنی تقریر شروع کریں. اسمبلی چلانا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمےداری ہے. اسپیکر کے بار بار کہنے کے باوجود شہبازشریف کا چاروں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اصرار کیا جاتا رہا.

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ سیشن ہے، ہر رکن اسمبلی کا حق ہے وہ اپنے حلقے کے عوام کی نمایندگی کریں، اگر ان ممبران کو ہاؤس میں نہیں بلائیں گےتو کیسے بات ہو سکے گی.آپ بلا تاخیر چاروں ارکان کے پروڈکشن آرڈرجاری کریں، قومی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے.

  • کیسکو نے کوئٹہ شہر کے ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع کر دی بڑی وجہ سامنے آگئی

    کیسکو نے کوئٹہ شہر کے تقریبا تمام ٹیوب ویلز کے بجلی کے کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث کاٹ دیا ھے۔ اگر چہ یہ کام کیسکو نے عید سے پہلے کر دیا تھا لیکن وزیر اعلی کے مشیر عبدالخالق ھزارہ کی درخواست پر 15 جون تک اس شرط پر بحال کیا کہ اسوقت تک مبلغ 22 کروڑ روپے ادا کئے جائیں۔ Wasa کے پاس کتنے پیسے ھیں اللہ کو معلوم۔ لیکن صوبائی وزیر WASA نور محمد دمڑ اور وزیر اعلی کے مشیر عبدالخالق ھزارہ 14 جون کو جب کیسکو کےCEO صاحب سے ملنے گئے تو CEO صاحب آفس میں موجود نہیں تھے۔ کیسکو کو بل کی ادائیگی میں ایک تکنیکی مشکل یہ پیش آئی ھے کہ بجٹ کی وجہ سے تمام اداروں کے فنڈز روک (Freeze) کئے گئے ھیں۔ جسکی وجہ سے فنڈ نکالنا ناممکن ھے۔ دوسری طرف اس شدید گرمی میں عوام کو پانی کی سپلائی کا بند ھونا بھی قیامت سے کم نہیں ھے. کیسکو کو یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ WASA کے ذمے جو بل ہے وہ اس کی ادائیگی کا بندوبست کریں اور عوام کو اس جہنم جیسی گرمی میں پانی کی سپلائی بحال کریں۔ ایک اور زیر غور بات یہ بھی ہے کہ واسا کے پاس مشین اور ٹیوب ویل بنانے کے پیسے نہیں ہے اور اپنے اسٹاف کی تنخواہوں کے پیسے نہیں وہ بل کی ادائیگی کیسے کریں گے.
    *اس مشکل کو حل کرنے کی واحد چابی وزیر اعلی اور چیف سیکریٹری صاحبان کے پاس ھے کہ یہ دونوں صاحبان اپنے اختیارات استعمال کرکے کیسکو کو ہدایت جاری کریں کہ وہ بجلی بحال کر دیں تاکہ عوام پانی کی بحالی جاری ہوسکے.

  • کو آپریٹو فارم پر قبضہ کا معاملہ اے ڈی سی جی کا بھاگٹانوالہ کا دورہ

    کو آپریٹو فارم پر قبضہ کا معاملہ اے ڈی سی جی کا بھاگٹانوالہ کا دورہ

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)بھاگٹانوالہ میں قائم کو آپریٹو فارمز پر کئی عرصے سے انور نامی دکاندار نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اس سلسلے میں اے ڈی سی جی سرگودہا محمد شعیب نے بھاگٹانوالہ کا دورہ کیا اور قابض جگہ کا معائنہ کیا اس موقع پر چئیر مین کوآپریٹو فارمز چوہدری کاشف ریاض گجر نے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا علاقے کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی اے ڈی سی جی نے انہیں اس معاملے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی کاشف ریاض کا کہنا تھا کہ علاقے کی فلاح و بہبود کیلیے کام کرتے رہیں گے اور کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے

  • پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیاں متوقع

    پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیاں متوقع

    پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری مکمل ہو گئی

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری مکمل ہو گئی ہے، کوچ مکی آرتھر،بولنگ کوچ اظہر محمود،چیف سلیکٹرانضمام اورمینیجر طلعت علی کو فارغ کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    کوئٹہ میں ہنگامہ خیز اجلاس اور قانونی کارروائی کے بعد بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ 19جون کو لاہور میں طلب کی گئی ہے۔اجلاس میں شرکت کے لئے ایم ڈی وسیم خان اپنا دورہ مختصر کرکے منگل کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کی اصلاحات پر بھی بات کی جائے گی۔

    امکان ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیٹ اپ کو لانے کے لئے ورلڈ کپ کی تباہ کن کارکردگی کو جواز بنایا جائے گا اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو آئندہ سیزن سے ختم کر دیا جائے گا۔

    پی سی بی بورڈ آف گورنرز میٹنگ میں کل ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کی تبدیلی پر بات ہوگی۔