Baaghi TV

Author: +9251

  • کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس اور سکول حکومتی تحویل میں

    کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس اور سکول حکومتی تحویل میں

    کالعدم تنظیموں کے اب تک 11 مدارس اور ایک اسکول کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کو تحویل میں لے لیاہے مطابق اب تک 11 مدارس اور ایک اسکول کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

    پرویز اختر کا کہنا تھا کہ تحویل میں لیے گئے تعلیمی اداروں کے اساتذہ و ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ نہیں کیا گیا ہے، ان تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو تنخواہیں محکمہ تعلیم پنجاب دے رہا ہے جب کہ تعلیمی اداروں کے طلباء بھی اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
    واضح رہےکہ رواں برس مئی میں وزارت داخلہ نے کالعدم جیش محمد، جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن سے منسلک 11 تنظیموں پر پابندی عائد کی تھی۔
    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیموں پر پابندی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کے سلسلے میں لگائی گئی تھی۔
    جن تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوة الارشاد، الحمد ٹرسٹ لاہور و فیصل آباد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

  • حیوانیت کی انتہا گونگی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    حیوانیت کی انتہا گونگی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    سرگودھ(رپورٹر باغی ٹی وی ) تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود چک83 جنوبی میں بااثر افراد نےگونگی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کر ڈالی تفصیلات کے مطابق متاثرہ بائیس سالہ انعم کو گھر میں اکیلا دیکھ کر اوباش لڑکوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا دونوں ملزمان نے لڑکی کو گن پوائینٹ پر چار پائی سے باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا ملزمان مبشر اور حمزہ زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے متاثرہ لڑکی کا نے پولیس
    کو بیان میں بتایا
    بااثر لڑکوں نے گونگی لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا کپڑے بھی پھاڑ دئیے دونوں اوباش ملزمان متاثرہ لڑکی کے رشتہ دار بتائے جاتے ھیں
    متاثرہ لڑکی والدین سمیت تھانہ بھاگٹانوالہ پہنچ گئی پولیس نے مقدمہ درج اور قانونی کاروائی کے بجائے متاثرہ خاندان پر صلع کے لئے دباو دینا شروع کر دیا
    ۔ زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی اور لواحقین کو آٹھ گھنٹے میڈیکل کے لئے زلیل کرنے کے بعد پولیس نے دھکے دے کر نکال دیا

  • شجاع آباد : قبضہ مافیا بے لگام ہو گیا

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) میں صوبائی حلقہ پی پی 220 اور قومی حلقہ این اے 158 میں واقع سخی زین العابدین بستی سرور شاہ کوٹ دربار کے ساتھ واقع قبرستان کی چار دیوار ی نا ہونے کے باعث قبرستان میں ہر وقت کتے اور گدھے گھومتے پھرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے قبرستان کا تقدس پامال ھو رہا ہے کچھ لوگ پختہ تعمیرات کر کے قبرستان کی اراضی پر رہائش پذیر بھی ھو چکے ہیں متعدد بار محکمہ اوقاف کو تحریری درخواست دینے کے باوجود کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی گئی اہل علاقہ کی محکمہ اوقاف اعلی حکام اور ایم این اے ابراھیم خان صاحب سے اپیل ہے کہ قبرستان کی چار دیوار ی کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے اور قبضہ مافیہ سے قبرستان کی زمین کو واگزار کرایا جائے صاف پانی کا انتظام بھی کیا جائے

  • انگلینڈ کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    انگلینڈ کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے

    تفصیلات کے مطابق
    ورلڈ کپ میں آج افغانستان اورمیزبان انگلینڈ مدمقابل ہیں ،انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔منچسٹر میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلش کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
    افغانستان کے صدر اشرف غنی مانچسٹر میں اپنی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے موجودہوں گے۔اشرف غنی اپنی ٹیم سے ملیں گے اور میچ دیکھیں گے۔
    آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ میزبان انگلینڈ کے خلاف میچ کے موقع اشرف غنی اولڈ ٹریفورڈ پہنچیں گے۔یہ پہلا موقع ہے جب ورلڈ کپ میچ میں افغان صدر موجود ہوں گے۔

    اولڈٹریفورڈ مانچسٹر میں اتوار کو جو ہلا گلا تھا منگل کو میزبان ٹیم کے میچ کےباوجود روایتی شور شرابا نہیں تھا۔میچ شروع ہونے سے قبل اسٹیڈیم کا بڑا حصہ خالی تھا افغانستان کے تماشائیوں کی تعداد میں کم تھی۔
    پاکستان بھارت کے میچ کے ٹکٹ نایاب تھے جبکہ انگلینڈ افغانستان کے میچ کے ٹکٹ دستیاب ہیں۔

    گراؤنڈ کے اطراف میں اتوار والی ہنگامی آرائی اور شور شرابا بھی نہیں تھا۔شہر میں دو دن پہلے بڑی تعداد میں غیر ملکی موجود تھے اب سب کچھ نارمل ہوگیا ہے اور ہوٹل کے ریٹس بھی معمول کے مطابق آچکے ہیں۔

    واضح رہے افغانستان کی ٹیم اب تک ایونٹ میں چار میچ کھیل چکی ہے اور تمام میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ ورلڈکپ کی فیورٹ انگلینڈ کو چار میں سے تین میچوں میں کامیابی اور ایک میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • ٹویٹر پر ثانیہ مرزا اور وینا ملک کا دلچسپ مکالمہ

    ٹویٹر پر ثانیہ مرزا اور وینا ملک کا دلچسپ مکالمہ

    سوشل میڈیا سائیٹ پر بھارتی ٹینس سٹار اور اداکارہ وینا ملک کے درمیان دلچسپ مکالمہ اور تکرار

    تفصیلات کے مطابق بھارت سے پاکستان کے میچ ہارنے کے بعد ایک سے ایک نئی سٹوری میڈیا کی زینت بن رہی ہیں
    اداکارہ وینا ملک نے ایک ٹوئٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ دراصل ثانیہ میں بچے کے لیے پریشان ہوں، آپ لوگ اسے شیشے پارلر لے گئے کیا یہ خطرناک نہیں؟

    وینا ملک نے کہا کہ ’میں جتنا جانتی ہوں اس حساب سے جنک فوڈز کھلاڑیوں کے لیے مضر صحت ہے آپ کو تو یہ لازمی پتہ ہونا چاہیے بطور ایک والدہ اور خود کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے‘۔

    اب اس پر ثآنیہ مرزا بھلا ۔کیسے چک رہ سکتی تھیں اس نے جواب دیتےہوئے کہا
    ’وینا ملک میں اپنے بچے کو شیشہ پارلر نہیں لے کر گئی اور یہ آپ کا یا کسی کا مسئلہ نہیں، میں اپنے بچے کا خیال کسی سے بھی زیادہ کرتی ہوں‘۔ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ماہر غذا یا ڈائٹس کی کوچ نہیں اور نہ ہی ان کی ٹیچر اور ہیڈ

    بعدازاں ثانیہ مرزا نے ایک اور طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ کب وہ سوتے، جاگتے اور کھاتے ہیں آپ کی فکر کا شکریہ،
    بیروت میں‌ حوا کی بیٹی پر کیا گزر رہی، اسپیشل رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے
    اس کے جواب میں وینا ملک نے ثانیہ مرزا کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سُن کر خوشی ہوئی کہ آپ بچے کو ساتھ لے کر نہیں گئیں اور میں نے کب کہا کہ آپ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ماہر غذائیت یا پھر ماں ہیں؟

    وینا ملک نے لکھا کہ ’میں نے کہا تھا کہ آپ کھلاڑی ہیں اور آپ لازمی جانتی ہیں کہ ایک کھلاڑی کیلئے فٹنس کتنی زیادہ اہم ہوتی ہےم، اس کے علاوہ کیا آپ ایک کرکٹر کی اہلیہ نہیں؟ کیا آپ کو ان کی صحت کا خیال نہیں رکھنا چاہیے؟
    وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’آپ کی ٹوئٹ یہ واضح کرتی ہے کہ میرا میرے ملک کے لیے اور کرکٹ ٹیم کے لیے فکرمند ہونا آپ کو بہت زیادہ پریشان کرگیا ہے‘۔ اس کے جواب میں ثانیہ نے کہا کہ مجھے اپنے بچے کی زیادہ فکر یہ ہے کہ وہ آپ کی میگزین پر چھپی کور تصاویر نہ دیکھ لے جو اس کے لیے زیادہ تشویشنا ک ہو سکتا ہے اور اس کے بعد اپنی یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر کے وینا ملک کو بلاک کر دیا.
    اس پر وینا ملک نے ثانیہ مرزا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’بہت شکریہ آپ نے دنیا کے سامنے اپنے آپ کو نمایاں کیا اب آپ نے اپنے حقیقی رنگ دکھائے ہیں‘۔

  • الہ آباد میں 5 ماہ کی حاملہ خاتون اور اس کی والدہ پر خاوند کا تشدد

    الہ آباد میں 5 ماہ کی حاملہ خاتون اور اس کی والدہ پر خاوند کا تشدد

    قصور ، الہ آباد:-
    الہ آباد میں وارڈ نمبر 6 کی رہائشی خاتون نزیراں بی بی کو اس کے شوہر شاہد نے اپنے دوست اسلم کے ہمراہ تشدد کرکے زخمی کر دیا تھا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نزیراں بی بی اور اس کی والدہ گھر میں موجود تھیں تو شاہد نشے میں دھت تھا ۔ گھر میں آتے ہی گالیاں دینے لگ گیا۔ منع کرنے پر نزیراں بی بی اور اس کی والدہ پر تشدد کیا اور دونوں کے سر پھاڑ دیے ۔
    خون میں لت پت دونوں ماں بیٹی ہسپتال سے تشدد کی رپورٹ لے کر مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانہ الہ آباد میں گئیں لیکن 10 روز گزرنے کے باوجود ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
    میڈیکل رپورٹ کے مطابق نزیراں بی بی کے سر میں 10 ٹانکے اور اس کی والدہ کے سر میں 12 ٹانکے لگائے گئے ہیں اور جسم پر ڈنڈوں اور تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
    یاد رہے کہ نزیراں بی بی 5 ماہ کی حاملہ ہے اور تھانے کے چکر لگا کر تنگ آ کر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ویڈیو اپ لوڈ کرکے ڈی پی او قصور سے دادرسی کی اپیل کی ہے۔

  • سرگودہا:ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے کنسٹیبل کی سول ہسپتال میں عیادت کی۔

    سرگودہا:ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے کنسٹیبل کی سول ہسپتال میں عیادت کی۔

    سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے علاقہ تھانہ شاہ پور سٹی میں پولیس مقابلہ کے دوران زخمی ہونے والے کنسٹیبل مظہر اقبال کی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں عیادت کی۔ ڈی پی او سرگودہا نے زخمی ہونے والے کنسٹیبل سے خیریت دریافت کی ۔انہوں نے علاج معالجہ اور دیگر طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ڈاکٹرز سے بھی بات چیت کی اور کہا کہ زخمی کانسٹیبل کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی اس موقع پر انہوں نے اپنے جوان کی جلد صحت یابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

  • سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرانے سلامی لی

    سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرانے سلامی لی

    سرگودہا:تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز اور ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ریجن سرگودہا سید خرم علی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ جس میں ضلع بھر کے تھانہ جات میں تعینات پولیس افسران، ملازمین، لیڈی فورس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک وارڈن کے دستوں نے شمولیت کی۔ ڈی پی او سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا نے پریڈ کا معائنہ کیا اورپولیس افسران سے سلامی لی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریڈ کے تسلسل سے فورس کے مورال اور نظم وضبط میں اضافہ ہو رہا ہے اور تھانہ کی سطح پر پریڈ کا انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے پولیس ملازمان کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ریڈ کے دوران تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلہ میں جاری کردہ ایس او پی /ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس سے اپنے رویہ میں بہتری لائیں اور جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ انکے مدد گار بھی بنیں تاکہ پولیس کا امیج بحال ہوسکے۔

  • انٹری فیس کے نام پر بھتہ وصولی کا سلسلہ نہ رک سکا

    انٹری فیس کے نام پر بھتہ وصولی کا سلسلہ نہ رک سکا

    چنیوٹ
    بلدیاتی نظام ختم ہونے کے باوجود بھی ضلعی افسران لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام شہر کے داخلی راستوں پر انٹری فیس کے نام پر بھتہ وصولی کا سلسلہ نہ رک سکا ٹرانسپورٹرز کا ضلعی افسران کے خلاف احتجاج
    پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام کے خاتمہ کے اعلان کے دو ماہ گزر جانے اور لاہورہائیکورٹ کی جانب سے دئیے گئے احکامات کے بعد بھی میونسپل کمیٹی کی جانب سے چنیوٹ کی شاہراہوں پر بیٹھائے گئے ٹھیکیدار مسافر گاڑیوں سے ماہانہ لاکھوں روپے وصول کررہے ہیں اور فیس وصول کرنے کے دوران شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سے بدتمیزی گالم گلوچ بھی معمول بنا ہوا ہے مسافر گاڑیوں رکشوں اور دیگر ٹرانسپورٹرز سے شہر میں داخلہ انٹری فیس کی آڑ میں مبینہ طور پر وصول ہونے والی فیس کے خلاف چنیوٹ کے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے انٹری فیس وصول کرنے والوں اور متعلقہ ضلعی افسران کی عدم دلچسپی پر شدید احتجاج کیا گیا ہے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے شہر میں داخلہ فیس کا نظام مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے مگر چنیوٹ میں یہ سلسلہ جاری ہے جسے ضلعی افسران تاحال ختم نہیں کرواسکے حالانکہ پنجاب حکومت اور لاہورہائیکورٹ نے شہر میں داخلہ فیس کی وصولی پر پابندی عائد کردی ہے احتجاج کرنے والوں نے حکومت پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • بیروت میں‌ حوا کی  بیٹی پر کیا گزر رہی، اسپیشل رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے

    بیروت میں‌ حوا کی بیٹی پر کیا گزر رہی، اسپیشل رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے

    حالات کی ستائی بنت حوا ظلم در ظلم کا شکار.شام سے ہجرت پر مجبور ہو کر پناہ لینےوالی لڑکیاں جنسی استحسال کا شکار.

    باغی ٹی وی رپورٹ: انٹر نیشنل ٹی وی چینل الجزیرہ نے روح فرسا رپورٹ دی ہے کہ شام کی ظلم و ستم کی ستائی غموں سے نڈھال اپنے باپ اور بھائی کے سائے سے محروم لڑکیاں بہت بڑی تعداد میں جنسی ہراسگی اور ریپ کا شکار ہور ہی ہیں.رپورٹ کے مطابق شام میں تباہی کے بعد لبنان میں پناہ لینے والی لڑکیاں جن کے سر پرکسی بھائی اور باپ کا سایہ نہیں ہے ان کو مسلسل جنسی تشدد اور ہراسمنٹ کا سامنا ہے.

    انٹرنیشنل ہیومن ڈیلپمنٹ کی ایک رونگٹھے کھڑے کر دینے والے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ صرف ایک دن میں 400 لڑکیوں کی عزت و عصمت کو پامال کیا گیا ان کی عمریں 10 سے 19 سال کے درمیان تھیں متاثرہ لڑکیوں نے اپنی یہ درد بھری کہانی اس تنظیم کو سنائی.اب جو اس سروے میں نہیں آ سکیں وہ نہ جانے کتنی ہیں.70 فیصد بچ جانے والی لڑکیوں نے کہا کہ وہ خود بہت غیر محفوظ تصور کرتی ہیں.90 فیصد رات کی تاریکی اور اندھیروں بہت ڈرتی ہیں کہ ناجانے کوئی انسانی درندہ ان کو آ کر نوچ نہ لے.

    اپنی مشکلات اور ستم کو بیان کرتے ہوئے ان لڑکیوں کا کہنا ہے ’’ہم باہر تنہا جانے سے بھی ڈرتی ہیں اور ہر طرف نشہ میں دھت لوگ ہمیں پریشان کرتے ہیں اور جو شراب نہیں پیتے وہ بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے‘‘۔ہر کوئی ہمارا پیچھا کرتا ہے.ہمیں ہوس بھری نطروں سے دیکھا جاتا ہے اور گناہ اور ظلم پر مجبور کیا جاتا ہے. اپنے یہ حالات بیان کرتے کرتے متاثرہ لڑکیا بے زارو قطار روتی رہیں.

    یہ اعداد و شمار بعض نتظیمیں شائع کر ہی ہیں تاکہ دنیا کے مختلف ممالک کی حکومتوں، اقوام متحدہ اور لبنان کی سول سوسائٹیز اور انسانی حقوق کی تنظیموں تک ان بچیوں کی آواز پہنچائی جا سکے۔
    واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار صرف ایک کیمپ کے ہیں شام سے در بدر ہونےوالی لاکھوں حوا کی بیٹیاں اور مسلم بچیاں دنیا کے بے درد ، پتھر دل اور حرص و ہوس کے پچاری مردوں کے ظلم کا شکار ہو رہی ہیں.امت مسلمہ ،عالمی برادری اور دنیا کے انصاف پسند انسانیت کا درد رکھنے والوں کے لیے یہ سب شب و روز کی میڈیا رپورٹس اور کہانیاں ہیں جن کو وہ ایسے نطر سے اوجھل کر دیتےہیں.