Baaghi TV

Author: +9251

  • مریم بلاول ملاقات، فواد چوہدری بھی میدان میں‌ آ گئے، کہا کروڑوں‌ کی گاڑیوں‌ والے اربوں‌ کی سلطنت جا پہنچے

    مریم بلاول ملاقات، فواد چوہدری بھی میدان میں‌ آ گئے، کہا کروڑوں‌ کی گاڑیوں‌ والے اربوں‌ کی سلطنت جا پہنچے

    وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور مریم نواز کے درمیان ہونے والی ملاقات پر سخت تنقید کی اور کہا ہے کہ غریبوں کے لیڈرز پرائیویٹ جیٹ سے اترے اور پھر کروڑوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیوں میں بیٹھ کر اربوں کی سلطنت میں جا پہنچے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے سوشل میڈیا سایٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌ کہاکہ جہاں ڈیزائنر فرنیچر پر تشریف رکھتے ہی فرانس کے پانی سے ان کی تواضع کی گئی۔ اس سب کے بعد سب اپوزیشن لیڈروں نے مہنگائی اور غریبوں کے حالات پر گفتگو کی۔

    واضح رہے کہ مریم نواز شریف کی دعوت پر بلاول بھٹو زرداری آج جاتی امراء‌پہنچے اور مریم نواز سے ملاقات کر کے آئندہ مل کر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی حکمت عملی ترتیب دی گئی.

  • ڈی پی او شیخوپورہ کا ایک اور اچھا قدم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے تھانہ جات میں محرران اور نائب محرران کی تقرری کے لیے ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں تحریری امتحان لیا۔ امتحان ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکمل ، اے ایس پی سٹی توحید الرحمن،ڈی ایس پی لیگل احسان الہی اور اے ایس پی یو ٹی عبدالحنان کی نگرانی میں لیا گیا۔ میرٹ پر امتحان پاس کرنے والے امیدوران کو تھانہ جات میں پوسٹنگ دی جائے گی۔

  • سمیع ابراہیم کو تھپڑ، عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فواد چوہدری کی طرف سے سینئر صحافی و اینکر سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارے جانے سے متعلق رپورٹ مرتب کر کے انہیں‌ موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اس افسوسناک واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا ہے. وہ مذکورہ صحافی سے خود ملیں گے یا ان سے فون پر بات کریں‌ گے. کسی کو یہ حق نہیں‌ دیا جاسکتا کہ وہ تھپڑ مارنے جیسا اقدام اٹھائے. ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی بھی قسم کے تشدد اور عدم برداشت رویئے کی مذمت کرتی ہے اور کسی وفاقی وزیر سے ایسے رویے کی توقع ہی نہیں کی جاسکتی۔

    فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ ہفتہ کو میڈیا امور سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس واقعہ پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو برداشت کرنا چاہیے تھا اور کسی بھی میڈیا پرسن کے خلاف ایسی حرکت کسی صورت برداشت نہیں کیاجاسکتا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سارے معاملے سے متعلق ایک رپورٹ مرتب کریں اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیاجاسکے۔

  • ورلڈ‌کپ میچ، پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار، 10 اوور میں‌ 37 رنز پر ایک  کھلاڑی آؤٹ

    ورلڈ‌کپ میچ، پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار، 10 اوور میں‌ 37 رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ

    ورلڈ کپ کے پاکستان اور انڈیا کے مابین ہونے والے اہم میچ میں‌ پاکستانی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار ہو گئی اور اس کا ایک کھلاڑی صرف 13 سکور پر آؤٹ ہو گیا. آؤٹ ہونے والے کھلاڑی امام الحق ہیں. بھارت نے پاکستانی ٹیم کو فتح کیلئے 336 رنز کا ہدف دیا ہے. بھارت کے پچاس اوور کے اختتام پر پانچ کھلاڑی آؤٹ‌ہوئے . محمد عامر نے دس اوور میں سینتالیس سکور دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کئے. میچ کے دوران کچھ دیر کیلئے بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تاہم بارش رکنے پر دوبارہ کھیل کا آغاز کیا گیا. بارش کی وجہ سے میچ کے اوورز کم نہیں کیے گئے تاہم اننگز بریک 15 منٹ کا کردیا گیا ہے. پاکستان انڈیا میچ میں ویرات کوہلی نے اپنے تیز ترین گیارہ ہزار رنز بھی مکمل کر لئے ہیں.

    ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی۔ روہت شرما 140 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے. ہاردک پانڈیا اور دھونی نمایاں‌کارکردگی نہیں‌ دکھا سکے. اسی طرح محمد عامر کے علاوہ پاکستانی باﺅلر میچ کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور بھارتی کھلاڑی تیزی سے سکور میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انڈیا کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور لوکیش راہول نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اورپاکستانی باﺅلرز کو کھیلنے میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے مابین یہ اہم میچ اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ کے آغاز پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ شروع میں محمد عامر نے اچھے اوور کئے تاہم کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ بھارتی ٹیم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 163 رنز بنائے، دونوں اوپنرز نے نصف سنچری مکمل کی لیکن لوکیش راہول 57 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی بلے باز بغیر کسی پریشانی کے بغیر مضبوظ آغاز دینے پر کامیاب رہے ہیں۔ ورلڈ کپ 2019 میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا تجربہ ٹیموں کے لئے تلخ رہا ہے اور پانچ میچوں میں حریف ٹیموں نے 300 سے زیادہ رنز بنائے ہیںبھا۔رت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں آج آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔ایونٹ میں اب تک قومی کرکٹ ٹیم چار میچز کھیل چکی ہے جس میں شاداب خان اور عماد وسیم نے صرف ویسٹ انڈیز کیخلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا تھا۔بھارت کے خلاف قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی پر مشتمل ہے۔قومی ٹیم میں شاہین آفریدی اور آصف علی کو ڈراپ کرکے شاداب خان اور عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے جب کہ بھارتی ٹیم میں شیکھر دھون کی جگہ وجے شنکر شامل ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گراﺅنڈ کے اوپر بادل ہیں اس لیے پہلے بالنگ کر کے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جب کہ بھارت کو کم سے کم رنز پر آو¿ٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بالنگ ہی کرتے تاہم کوشش کریں گے بڑا ٹوٹل بنا کر پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

  • محکمہ واپڈا کی بدولت عوام کی زندگی اجیرن

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ واپڈا عوام کی زندگیوں میں سکھ لانے میں تو ناکام رہا ہی ہے لیکن اب باقاعدہ طور پر عوام کی زندگیاں اجیرن کرنے پر کمربستہ ہے
    تفصیلات کے مطابق سٹی شیخوپورہ کے سب ڈویژن عطا آباد کے فیڈر رحمت کالونی سے آج مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی سارا دن معطل رہی.
    نو گھنٹے سے بھی زائد بجلی کی فراہمی منقطع رہنے کے بعد شام ساڑھے سات بجے بحال کی گئی
    تبدیلی سرکار نے بجلی کی فی یونٹ قیمت تو بڑھا دی ہے لیکن بجلی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جا سکا
    عوام کو اس شدید گرمی میں بھاری بھرکم بل بھیج کر مزید گرمی چڑھا دی جاتی ہے
    اس پر مستزاد یہ کہ بجلی کے بلوں پر درج وہ رابطہ نمبر کہ جن پر بجلی کی عدم دستیابی کی شکایت کی جا سکے وہ بھی بند رہتے ہیں
    جو کہ درجِ ذیل ہیں
    03049270616
    03200522611
    03200523611
    عوام سے بھاری بھرکم بل وصول کرنے والے کب عوام کو جوابدہ ہوں گے کہ اگر ان نمبرز نے بند ہی رہنا ہے تو بجلی کے بلوں پر ان کو دینے کا مقصد کیا ہے؟
    واپڈا کی طرف سے عوام کو دھوکہ دینے کی یہ عادت شاید کبھی ختم نہ ہو سکے
    بجلی کے بلوں پر درج SDO کے نمبر 03200521611 پر بار بار کال کرنے کے باوجود کال اٹینڈ نہیں جاتی بلکہ نمبر کو مصروف کر دیا جاتا ہے
    عوام سراپا سوال ہیں کہ یہ سب بد تمیزیاں آخر کب ختم ہوں گی
    ایک تو بجلی کی بلاوجہ طویل بندش اور پھر شکایت سننے والا بھی کوئی نہیں
    رحمت کالونی وہی فیڈر ہے جہاں سے گزری عید الفطر کی رات بھی بجلی کی فراہمی طویل وقت کے لیے معطل رہی حتی کہ عید کی نماز کے وقت بھی بجلی موجود نہ تھی اور دن 10 بجے کے بعد بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکی
    دنیا ترقی کرتے ہوئے دوسرے سیاروں پر پہنچ چکی ہے لیکن ہمارے ملک میں کام چور ادارے اس قدر سست ہیں کہ مسائل کی آمد سے قبل کسی بھی قسم کی پلاننگ نہیں کرتے اور مسئلہ درپیش ہونے کے بعد عوام کو ذلیل کرتے ہیں کہ *ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے*
    سوال یہ نہیں سوال تو یہ ہے کہ ہر وقت ستو پی کر سو رہنے والا محکمہ واپڈا باقاعدہ پلاننگ کرنے کی عادت کیوں نہیں اپنا لیتا
    کیونکہ پلاننگ سے 80 فیصد سے زائد مسائل از خود دم توڑ دیتے ہیں، لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آتا کہ کاہلی اور کام چوری رگ و پے میں اس قدر سرایت کر چکی ہے کہ فرائض کی ادائیگی کا خیال ہی نہیں آتا.
    نظامِ زندگی اس وقت مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے جب بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بچے بڑے بوڑھے بلبلا رہے ہوتے ہیں، پیاس بجھانے کو پانی نہیں ہوتا، کہ ظاہری سی بات ہے پانی کا ذخیرہ کتنے گھنٹوں کے لیے وافر ہو سکتا ہے آخر تو ختم ہونا ہی ہے، اور بجلی و پانی کی عدم موجودگی میں لوگ کس کرب سے گزرتے ہیں اس کا اندازہ اے سی لگے کمروں میں بیٹھے محکمہ واپڈا کے خداوں کو یقینا نہیں ہے، کیونکہ اگر یہ اندازہ انہیں ہوجائے تو وہ یقینا بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں جس سے عوام کے آدھے سے زیادہ مسائل حل ہوجائیں

  • آئی ایس آئی کا نیا سربراہ کون ہو گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اعلان کر دیا

    آئی ایس آئی کا نیا سربراہ کون ہو گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اعلان کر دیا

    پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کے تبادلے کئے گئے ہیں جس پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کئے گئے ہیں.

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا جی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جنرل تعینات
    کئے گئے ہیں. اسی طرح‌ لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز جی ایچ کیو میں انجینیر ان چیف تعینات ہوں‌ گے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کئے گئے ہیں.

  • بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 337 سکور کا ہدف، بیٹسمینوں کیلئے بڑا امتحان

    بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 337 سکور کا ہدف، بیٹسمینوں کیلئے بڑا امتحان

    ورلڈ کپ کے پاکستان اور انڈیا کے مابین ہونے والے اہم میچ میں‌ بھارت نے پاکستانی ٹیم کو فتح کیلئے 336 رنز کا ہدف دیا ہے. بھارت کے پچاس اوور کے اختتام پر پانچ کھلاڑی آؤٹ‌ہوئے . محمد عامر نے دس اوور میں سینتالیس سکور دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کئے. میچ کے دوران کچھ دیر کیلئے بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تاہم بارش رکنے پر دوبارہ کھیل کا آغاز کیا گیا. بارش کی وجہ سے میچ کے اوورز کم نہیں کیے گئے تاہم اننگز بریک 15 منٹ کا کردیا گیا ہے. پاکستان انڈیا میچ میں ویرات کوہلی نے اپنے تیز ترین گیارہ ہزار رنز بھی مکمل کر لئے ہیں.

    ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی۔ روہت شرما 140 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے. ہاردک پانڈیا اور دھونی نمایاں‌کارکردگی نہیں‌ دکھا سکے. اسی طرح محمد عامر کے علاوہ پاکستانی باﺅلر میچ کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور بھارتی کھلاڑی تیزی سے سکور میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انڈیا کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور لوکیش راہول نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اورپاکستانی باﺅلرز کو کھیلنے میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے مابین یہ اہم میچ اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ کے آغاز پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ شروع میں محمد عامر نے اچھے اوور کئے تاہم کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ بھارتی ٹیم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 163 رنز بنائے، دونوں اوپنرز نے نصف سنچری مکمل کی لیکن لوکیش راہول 57 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی بلے باز بغیر کسی پریشانی کے بغیر مضبوظ آغاز دینے پر کامیاب رہے ہیں۔ ورلڈ کپ 2019 میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا تجربہ ٹیموں کے لئے تلخ رہا ہے اور پانچ میچوں میں حریف ٹیموں نے 300 سے زیادہ رنز بنائے ہیںبھا۔رت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں آج آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔ایونٹ میں اب تک قومی کرکٹ ٹیم چار میچز کھیل چکی ہے جس میں شاداب خان اور عماد وسیم نے صرف ویسٹ انڈیز کیخلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا تھا۔بھارت کے خلاف قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی پر مشتمل ہے۔قومی ٹیم میں شاہین آفریدی اور آصف علی کو ڈراپ کرکے شاداب خان اور عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے جب کہ بھارتی ٹیم میں شیکھر دھون کی جگہ وجے شنکر شامل ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گراﺅنڈ کے اوپر بادل ہیں اس لیے پہلے بالنگ کر کے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جب کہ بھارت کو کم سے کم رنز پر آو¿ٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بالنگ ہی کرتے تاہم کوشش کریں گے بڑا ٹوٹل بنا کر پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

  • بلاول کی مریم سے ملاقات، حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کب شروع ہو گی، اہم خبر آ گئی

    بلاول کی مریم سے ملاقات، حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کب شروع ہو گی، اہم خبر آ گئی

    پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے قومی اسمبلی میں‌ پیش کردہ بجٹ منظوری سے روکنے کیلئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز میں‌ اتفاق رائے ہو گیا ہے اور اس امر کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں‌ ہر صورت اس بجٹ کو پاس ہونے سے روکنے کی کوشش کی جائے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے عوام دشمن بجٹ پیش کیا گیا ہے. بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی دعوت پر جاتی امراء پہنچی تھیں جبکہ اس موقع پر پارٹی کی سینئر قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی۔ اس اہم ملاقات کے دوران مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری نے میثاق جمہوریت کو اس کی روح کے مطابق آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا اور کہا گیا کہ آئین، پارلیمان، عوام، اپوزیشن، عدلیہ اور میڈیا سمیت ہر اختلافی آواز پر حکمران حملہ آور ہیں۔ نئے پاکستان کے نام پر ہونے والا فراڈ قوم کو مزید برداشت نہیں، قوم ہماری طرف دیکھ رہی ہے، اسے مایوس نہیں کریں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ میں بجٹ کو منظور ہونے سے روکیں گے . بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر نواب شاہ میں جلسہ ہوگا اور وہیں سے حکومت کے خلاف تحریک شروع کی جائے گی. ملاقات کے دوران حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں‌ کا کہنا تھا کہ
    موجودہ حکومتی انتظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ ایک سازش کے تحت اپوزیشن لیڈروں‌ کی گرفتاریاں‌ کی جارہی ہیں. ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنا بجٹ تبدیل کرے اور عوام کو مہنگائی کی چکی میں نہ پیسا جائے بلکہ انہیں‌ ریلیف ملنا چاہیے. اگر یہ حکومت اپنا بجٹ تبدیل نہیں کرتی تو پھر پیپلز پارٹی اپنا بجٹ پیش کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی کیلئے ہمیں‌ مل کر جدوجہد کرنا ہو گی.

  • پاک بھارت میچ، بارش رک گئی، وکٹ سے کور ہٹا دیے گئے، 10 منٹ بعد میچ دوبارہ شروع ہو گا

    پاک بھارت میچ، بارش رک گئی، وکٹ سے کور ہٹا دیے گئے، 10 منٹ بعد میچ دوبارہ شروع ہو گا

    ورلڈ کپ کے پاکستان اور انڈیا کے مابین ہونے والے اہم میچ میں‌ بارش رکنے پر دس منٹ بعد میچ کا آغاز کر دیا جائے گا. میچ کے اوورز کم نہیں کیے گئے تاہم اننگز بریک 15 منٹ کا کردیا گیا ہے. پاکستان انڈیا میچ میں ویرات کوہلی 71 رنز سکور کر کے وکٹ پر موجود ہیں اور انہوں‌نے اپنے تیز ترین گیارہ ہزار رنز بھی مکمل کر لئے ہیں.

    ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف عمدہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے چار وکٹ کے نقصان پر 305 سکور بنا ئے ہیں جبکہ ابھی تین اوور کا کھیل باقی ہے. بارش شروع ہونے پر کھیل روک دیا گیا تھا اب دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔ روہت شرما 140 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے. آخری کھلاڑی ہاردک پانڈیا آؤٹ اور دھونی آؤٹ ہوئے ہیں. کوہلی نے 71 سکور بنائے اور ابھی کریز پر موجود ہیں. پاکستانی باﺅلر میچ کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور بھارتی کھلاڑی تیزی سے سکور میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انڈیا کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور لوکیش راہول نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اورپاکستانی باﺅلرز کو کھیلنے میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے مابین یہ اہم میچ اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ کے آغاز پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ شروع میں محمد عامر نے اچھے اوور کئے تاہم کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ بھارتی ٹیم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 163 رنز بنائے، دونوں اوپنرز نے نصف سنچری مکمل کی لیکن لوکیش راہول 57 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی بلے باز بغیر کسی پریشانی کے بغیر مضبوظ آغاز دینے پر کامیاب رہے ہیں۔ ورلڈ کپ 2019 میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا تجربہ ٹیموں کے لئے تلخ رہا ہے اور پانچ میچوں میں حریف ٹیموں نے 300 سے زیادہ رنز بنائے ہیںبھا۔رت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں آج آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔ایونٹ میں اب تک قومی کرکٹ ٹیم چار میچز کھیل چکی ہے جس میں شاداب خان اور عماد وسیم نے صرف ویسٹ انڈیز کیخلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا تھا۔بھارت کے خلاف قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی پر مشتمل ہے۔قومی ٹیم میں شاہین آفریدی اور آصف علی کو ڈراپ کرکے شاداب خان اور عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے جب کہ بھارتی ٹیم میں شیکھر دھون کی جگہ وجے شنکر شامل ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گراﺅنڈ کے اوپر بادل ہیں اس لیے پہلے بالنگ کر کے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جب کہ بھارت کو کم سے کم رنز پر آو¿ٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بالنگ ہی کرتے تاہم کوشش کریں گے بڑا ٹوٹل بنا کر پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

  • بلاول بھٹو مریم نواز سے ملاقات کے بعد لاہور میں‌ کس سیاستدان کی رہائش گاہ پہنچ گئے؟ اہم خبر آ گئی

    بلاول بھٹو مریم نواز سے ملاقات کے بعد لاہور میں‌ کس سیاستدان کی رہائش گاہ پہنچ گئے؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کے اہم رہنما اعتزاز احسن سے بھی ملاقات کی ہے. وہ مریم نواز سے ملاقات کے بعد بیدیاں‌ روڈ پر اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان سے ملاقات کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں‌ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں، ملک کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے جاتی عمرہ میں مریم نواز سے ملاقات کی اور اس دوران حکومت کیخلاف متحد ہوکر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیاگیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق اس موقع پر مریم نواز نے قمر الزمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعا کی. اس دوران پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں حکومت کےخلاف جدوجہد پر اتفاق ہوا،بجٹ کے متعلق مشترکہ عملی کےلئے اعلیٰ سطحی رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، ملاقات میں اتفاق کیاگیا ہے کہ دونوں جماعتوں کی قیادت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کریں گی۔