Baaghi TV

Author: +9251

  • کرکٹ ٹیم کو سابق کپتان نےکیا کہہ دیا جانیے اس خبر میں

    کرکٹ ٹیم کو سابق کپتان نےکیا کہہ دیا جانیے اس خبر میں

    پاکستان کرکٹ کی ناقص اور مایوس کن کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئےقومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ٹیم کو ذہنی طور پر کمزور قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق :ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست اور دیگر میچوں میں مایوس کن کارکردگی پر تبصرہ کرنے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم ذہنی طور پر کمزور ہے، میچ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم دباؤ میں تھی جس کی وجہ سے کھلاڑیوں نے غلطیاں کیں۔ٹیم کو میچورپن کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا.ایسے میچ میں پریشر کو برداشت کیا جاتا ہے اور احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ میچ کو آگے لے کر چلا جاتا ہے

    سابق کپتان ٹیم مینجمنٹ سے بھی ناخوش دکھائی دیے اور کہا کہ‏ ٹیم سلیکشن میں غلطیاں کی گئیں، ‏انہیں یہ علم نہیں کہ 6 اچھے بیٹسمین اور 5 اچھے بولر کون ہیں۔

    انہوں نے نظم و ضبط اور انتضامیہ کو بھی ہدف تنقید بنایا مصباح الحق کا کہنا تھاکہ ٹیم میں تسلسل اور ڈسپلن کا فقدان ہے، جبکہ ‏بھارتی ٹیم ان سب معاملات میں پاکستان سے آگے ہے. پاکستان کے مقابلے میں ڈسپلن کےساتھ کھیل رہی ہے، اسی تسلسل کے باعث بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیموں میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کی حالیہ ورلڈ کپ میں کارکردگی پر عوام سے لے ماہرین کرکٹ اور سب لوگ پریشان اور مایوس ہیں.

  • ملتان : قتل یا خودکشی معاملے کی تحقیقات جاری

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی ) کے نواحی علاقے قادرپورراں کے رہائشی محسن ولدالطاف حسین بھٹی کی لاش بجلی کے پول سے لٹک ہوئی ملی جس کی اطلاع مقامی پولیس کو دی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغاز کردیا جبکہ مقامی لوگ اس واقعہ سے مکمل بے خبر ہیں کہ کس طرح یہ واقعہ رونما ہوا ہے تاہم معاملے کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو سکیں گی

  • کہروڑپکا : ٹرین کے نیچے آ کر بزرگ خاتون جاں بحق

    کہروڑپکا ( نمائندہ باغی ٹی وی ) کے نواحی علاقے نوری لعل دربار کے قریب صبح 6 بجے کے قریب بزرگ خاتون ٹرین کے نیچے آ کر کچلی گئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھانہ سٹی کہروڑپکا نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ابھی تک خاتون کا پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کون تھی پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے مردہ حالت میں ہی خاتون کو دیکھا اور پولیس کو اطلاع کر دی تاہم خاتون کا چہرہ محفوظ رہا جس سے شناخت میں مدد مل سکتی ہے

  • پٹرول پمپ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج،

    پٹرول پمپ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج،

    تبدیلی سرکار بھی پولیس کا قبلہ درست کرنے میں ناکام۔چنیوٹ میں مفت پٹرول نہ دینے والے پٹرول پمپ مالک کے خلاف مقدمہ درج سنگین نتائج کی دھمکیاں واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
    پولیس ریفارمز کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے چنیوٹ پولیس کا ایک اور مبینہ پولیس گردی کا واقعہ سامنے آگیا مفت پٹرول دینے سے انکار پر چنیوٹ پولیس آپے سے باہر ہو گئی پٹرول نہ ملنے پر مالک کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔چنیوٹ سرگودھا روڈ بائی پاس کے قریب واقع چناب پیٹرولیم کے مالک احسن کو چوکی دلخشاب کی گاڑی کو مزید ”مفت ””کا پٹرول دینے سے انکارمہنگا پڑ گیا،پولیس نے تین دن پہلے رات کوسیکورٹی شرائط پوری نہ کرنے کا مقدمہ درج کر دیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب پولیس کی گاڑی آئی تو عملہ موجود تھا جب کہ مقدمہ میں کسی شخص کے پمپ پرموجود نہ ہونے پر ایف ائی آر درج کی گئی۔متاثرہ شخص نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور مبینہ طور پر بھتہ وصول کرنے والے چنیوٹ پولیس کے ملازمین کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے

  • غیر قانونی اڈہ قائم،سرکاری اراضی پر بااثر شخصیات قابض

    غیر قانونی اڈہ قائم،سرکاری اراضی پر بااثر شخصیات قابض

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)میں سرکاری اراضی پہ مقامی بااثر شخصیات نے قبضہ کیا ہوا ہے ۔مختلف لوگوں نے سیاست و صحافت کا سہارا لےکر پہلے تو سرکاری زمین پر قبضہ کیا اس کے بعد دکانیں بناکر کم کرائے پر چھوٹے دکانداروں کو کرائے پر دے دیں۔ جب بھی متعقلہ ادارے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرتے ہیں تو یہی لوگ عوام کے ہمدرد بن کر عدالت سے سٹے آرڈر جاری کروالیتے ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی جہانیاں نے ٹھٹھہ صادق آباد میں سرکاری اراضی پہ قبضہ کیااور وہاں پہ ویگنوں کا غیر قانونی اڈہ قائم کردیا ۔جس کی ماہانہ آمدنی ایک اندازے کے مطابق پچاس ہزار روپے ہے ۔جو کہ رانا فیاض انور کے اکاونٹ میں ہر ماہ پہنچ جاتے ہیں ۔رانا فیاض انور کا علاقے میں کافی اثرورسوخ ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی شخص ان کے خلاف بولنے کی جرات نہیں کرتا۔

  • ملتان :بستی ملوک کے رہائشیوں کی پریشانی کی اصل وجہ

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) یوسی بستی ملوک میں صفائی کی ناقص صورتحال

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے نواحی مشہور علاقے بستی ملوک میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب اور پریشان کن بن چکی ہے خاص طور پر بستی ملوک کے محلہ غوثیہ وارڈ نمبر 2 میں گندے پانی اور کوڑا کرکٹ کی وجہ سے برا حال ہو چکا ہے عرصہ دراز سے مقامی انتظامیہ سستی اور لاپرواہی کر رہی ہے بدبو اور مچھروں نے رہائشیوں کو تنگ کر رکھا ہے جس سے بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں فوری طور پر اور ترجیحی بنیادوں پر یہ مسئلہ حل کا منتظر ہے

  • روس سے ایئر ڈیفنس سسٹم خریدنے پر ترک صدر ڈٹ گئے امریکا پریشان

    روس سے ایئر ڈیفنس سسٹم خریدنے پر ترک صدر ڈٹ گئے امریکا پریشان

    ترکی کےروس سے ایس 400ائیر ڈیفنس سسٹم خریداری پر امریکا کو پریشانی لاحق ہے .معاہدہ ختم نہ کرنے پردھمکی دے دی کہ F35 جنگی طیاروں کا پروگرام ختم کر دیا جائے گا

    تفصیلات کے مطابق ترکی روس سے ایس 400 ائیر ڈیفینس سسٹم خرید رہا ہے.ترکی صدر نے ایک بیان میں کہا ہےکہ۔میزائلوں کی پہلی کھیپ اور اس سے منسلک ریڈار جولائی میں ترکی کے حوالے کیے جا سکتے ہیں۔دوسری طرف امریکہ ترکی پر زور دے رہا ہے کہ وہ اس فیصلےکو ختم کرے ورنہ اس کے ساتھ ایف 35 جنگی طیاروں کا پروگرام ختم کر دیا جائے گا۔ ایف 35 وہ جدید امریکی جنگی طیارے ہیں جن سے آنے والے برسوں میں نیٹو فورسز کی فضائی طاقت میں اضافہ کیا جائے گا،
    امریکہ ویورپ کو خدشہ ہے کہ یہ سسٹم ترکی پر نصب کرنے کے بعد روسی ماہرین ترک افواج کو اس کی انسٹالیشن کرکےبھی دیں گے اور اس مقصد کےلیے روسی عسکری اور انٹیلی جنس ماہرین وہاں نہ جانے امریکہ و یورپ کے خلاف کیا کیا اہم معلومات اور راز چرا سکتےہیں..

  • ملتان : گولی لگنے سے نوجوان شدید زخمی

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی ) شجاع آباد میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں محمد شہزاد بعمر 19/20 سال کو اس کے ہمسائے محمد منور نے گولی مار کر زخمی کردیا گولی محمد شہزاد کے پیٹ میں لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا اور طبعی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم گولی مارنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی تھانہ سٹی شجاع آباد نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی ہے

  • اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ کو سزا

    اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ کو سزا

    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ کو سرکاری خزانے میں تصرف پرجرمانے کی سزا سنائی گئی.

    باغی ٹی وی رپورٹ :اسرائیل کی ایک عدالت نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ کو سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں قصور وار ثابت ہونے پر 15 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    یروشلم میں مجسٹریٹ کی عدالت سارہ نیتن یاہو نے اس الزام کی ذمہ دار ٹھہرایا تھا جس کے جواب میں سارہ نے پلی بارگین کی درخواست دی تھی جسے عدالت نے قبول کر لیا اس سے قبل سارہ نیتن یاہو سے پولیس نے سرکاری رقوم ذاتی مصارف پر خرچ کرنے، سرکاری خزانے سے لی گئی رقوم کو ذاتی مکان کی تعمیر ومرمت اور تزئین وآرایش پر اڑانے کے الزام میں پوچھ تاچھ کی تھی ۔
    ان پر یہ بھی الزام عاید کیا گیا تھا کہ انھوں نے قومی خزانے سے رقوم کو قیصریہ میں واقع اپنے ذاتی محل میں باغ کے فرنیچر کی خریداری اور بجلی کے نظام کو بہتر بنانے پر صرف کیا تھا۔ قومی خزانے سے ایک لاکھ ڈالرز کی رقم پُرتعیش کھانوں پر اڑانے کے الزام کو قبول کرتے ہوئے جرمانے کی رقم ادا کرنے سے اتفاق کیا تھا اوراس سلسلے میں پلی بارگین پر دست خط کیے تھے۔

  • ایران  انوکھی قسم کے ہتھیار استعمال کر رہا، امریکی الزام

    ایران انوکھی قسم کے ہتھیار استعمال کر رہا، امریکی الزام

    امریکہ نے الزام لگایا ہے کہ ایران انوکھی قسم کے افیون زدہ ہتھیار تیار کر رہا ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ .امریکی ادارے ریسرچ فائونڈیشن ‘ہیریٹیج نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران ادویات اور نشہ آور مواد کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ یہ الزام معاون وزیر دفاع پیٹر بروکس کے حوالے سے لگایا گیا ہے
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فوج کے زیر نگرانی قائم ایک اسلحہ ساز مرکز میں افیون پر مشتمل مواد کو کیمیائی اسلحہ سازی کے لیے استعمال کرنے کا تجربہ کیا گیا۔ یہ ہتھیار انسانوں کی جسمانی معذوری کا موجب بن سکتے ہیں۔

    پیٹر بروکس کی تیارکردہ رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ مذکورہ افیونی مواد معذوری، اپاہج پن اور لوگوں کو قتل کرنے کے استعمال کیا جا سکتا ہے اسے کھانے والے مختلف عوارض کا شکار ہونے کے ساتھ یہ جسم کے اعصابی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ ان نشہ آور اشیا کو افیونی مواد کو سول طب اور لیگل ویٹرنری سائنس کے شعبوں میں ایک خاص مقدار اور کیفیت وہ ہیئت کی تبدیلی کے بعد استعمال کیا جاتا ہے لیکن اگر استعمال کا دائرہ کاراور ہو اور عشکری اور کیمیائی ہو تو یہ کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔جو کہ جرم ہے.