Baaghi TV

Author: +9251

  • مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد ملک سے باہر، ان کے استعفیٰ کی خبر بے بنیاد ہے، منسٹری آف کامرس

    مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد ملک سے باہر، ان کے استعفیٰ کی خبر بے بنیاد ہے، منسٹری آف کامرس

    وفاقی حکومت کی جانب سے مقامی اخبار میں‌ شائع ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی گئی ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، پیداوار و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے استعفیٰ دے دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق منسٹری آف کامرس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ یہ خبر محض افواہوں پر مبنی ہے. حقیقت یہ ہے کہ عبدالرزاق داؤد بعض‌ ذاتی وجوہات کی بناد پر ملک سے باہر ہیں اور وہ سوموار 17 جون سے اپنی فرائض کی انجام دہی دوبارہ شروع کریں گے.

    منسٹری آف کامرس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی خبر کی اشاعت سے پہلے اس کی مکمل تحقیقات کر لینی چاہئیں. منسٹری آف کامرس کی جانب سے مذکورہ اخبار کو اس خبر کی تردید شائع کرنے کیلئے بھی کہا گیا ہے.

  • میری اور بلاول کی ملاقات کس کی اجازت سے ہو رہی ہے؟ مریم نواز نے بتا دیا

    میری اور بلاول کی ملاقات کس کی اجازت سے ہو رہی ہے؟ مریم نواز نے بتا دیا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے واضح طور پر کہا ہے کہ میری اور بلاول کی ملاقات میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی اجازت سے ہورہی ہے. پارٹی کے تمام فیصلے نواز شریف اور شہباز شریف سمیت پارٹی کے لوگوں سے مشاورت سے کیے جاتے ہیں اور پارٹی کےاصول اورقواعد و ضوابط کی پاسداری دوسروں کی طرح مجھ پر بھی لازم ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حکومت کی جانب سے انکوائری کمیشن بنائے جانے کی خبروں اور اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاریوں کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین رابطے اور ملاقاتیں‌ تیز ہو گئی ہیں. اسی حوالہ سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کل جاتی امرا میں ظہرانہ کا اہتمام کیا ہے جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، مصطفی نواز کھوکھر، قمرالزمانن کائرہ، ایاز صادق، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ،حسن مرتضی ، چوہدری منظور اور محمد زبیر مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔

    ظہرانہ کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دونوں جماعتوں کی مرکزی سیاسی قیادت کی گرفتاری، ملک کی موجودہ معاشی صورت حال اور حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کی حکمت عملی طے کی جائے گی.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صحافی غریدہ فاروقی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری اور بلاول کی ملاقات میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی اجازت سے ہورہی ہے. پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کل دوپہر ڈیڑھ بجے جاتی امراء جار ہے ہیں جہاں‌ مذکورہ قائدین کے مابین ملاقاتیں‌ ہوں گی.

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بلاول مریم ملاقات سے متعلق کہا ہے کہ یہ صرف انتشار پھیلانے اور نیب سے ریلیف حاصل کرنے کی سازش کا حصہ ہے.

  • سمیع ابراہیم کو تھپڑ، فواد چوہدری ڈٹ گئے، کہا وزارت جاتی ہے تو جائے میں‌ معافی نہیں‌ مانگوں‌ گا

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، فواد چوہدری ڈٹ گئے، کہا وزارت جاتی ہے تو جائے میں‌ معافی نہیں‌ مانگوں‌ گا

    وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارے جانے سے متعلق ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اس پر معافی نہیں‌ مانگیں‌ گے. یہ وزارتیں شزارتیں میرے لیے مسئلہ نہیں ہیں۔ یہ وزارت چلی گئی تو پھر آجائے گی ۔ میں پہلی یا آخری مرتبہ وزیر نہیں بنا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کی جانب سے تھانہ فیصل آباد میں درخواست جمع کروانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ گرمی سردی ہو گئی، بات ختم ہو گئی اگر غصہ میں‌ اس موقع پر تھپڑ مار دیا تو اس میں کیا ہے. معذرت والی کوئی بات نہیں ہے. غصہ آہی جاتا ہے انسان کو.

    وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بات بڑھی تو ایسا ہو گیا، معذرت والی بات نہیں ہے۔وزارت جاتی ہے تو جائے میں معافی نہیں مانگوں گا. میں‌ دو مرتبہ پہلے وزیر بنا ہوں جبکہ تیسری مرتبہ اب بنا ہوں. یہ وزارت تو آنی جانی چیز ہے.

    واضح رہے کہ سمیع ابراہیم کی جانب سے تھانہ منصور آباد فیصل آباد میں فواد چوہدری کی جانب سے تھپڑ‌مارے جانے کے خلاف درخواست دے دی ہے. ادھر صحافیوں‌ کی جانب سے مختلف شہروں و علاقوں میں‌ فواد چوہدری کی اس نازیبا حرکت کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے.

  • خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں‌ پر حملہ ایرانی پاسداران انقلاب نے کیا، برطانوی وزیر خارجہ

    خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں‌ پر حملہ ایرانی پاسداران انقلاب نے کیا، برطانوی وزیر خارجہ

    برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے خلیج عمان میں دو تیل بردار جہازوں‌ پر حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کو ملوث قرار دیا اور کہا ہے کہ ان جہازوں پر حملوں سے کسی اور ملک کو فائدہ نہیں ہوسکتا اور نہ ہی ایران کے سوا کوئی دوسرا ملک اس واقعے کا ذمہ دار ہو سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے کہا کہ ایران ماضی میں بھی تیل بردار جہازوں‌ پر حملے کرتا رہا ہے۔ ہماری تحقیقات اور ان کے نتائج یہ بتا رہے ہیں کہ تیل بردار جہازوں‌ پر حملوں‌ میں‌ ایرانی پاسداران انقلاب ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ایران خطے کو افراتفری کا شکار کرنا چاہتا ہے اوروہ اس پورے خطہ کیلیے سب سے بڑا خطرہ بن کرابھر رہا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھاکہ انہیں‌اس بات کا بھی یقین ہے کہ چند دن قبل متحدہ عرب امارات کی الفجیرہ ریاست کے قریب علاقائی پانیوں میں چار تیل بردار جہازوں پر حملے میں بھی ایران کا ہاتھ تھا۔

    برطانوی وزیر خارجہ سے قبل امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے بھی یہ بیان دیا تھا کہ خلیج عمان میں‌ تیل بردار جہازوں پر ہونے والے حملوں‌ میں ایران ملوث ہے.

  • فردوس عاشق اعوان کی بلاول مریم متوقع ملاقات پر سخت تنقید، کہا مقصد محض انتشار پیدا کرنا ہے

    فردوس عاشق اعوان کی بلاول مریم متوقع ملاقات پر سخت تنقید، کہا مقصد محض انتشار پیدا کرنا ہے

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بلاول مریم ملاقات کا مقصد سیاسی انتشار پیدا کرنا اورعمران خان کو کمزور کرنا بتایا ہے تاکہ نیب کے شکنجے کو ڈھیلا کر کے عدالتوں سے اپنی مرضی کے فیصلے کروائے جاسکیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا جہاں‌ بلائے گا ہم جائیں گے اور سوالوں‌ کا جواب دیں گے. ہم بھاگنے والے نہیں ہیں. بلاول اور مریم نواز کی ملاقات ایک نسل کی واردات کا دوسری نسل کی جانب سے تحفظ کرناہے ۔ ان کا بس ایک ہی خیال ہے کہ کسی طرح سیاسی انتشار پیدا کرکے عمران خان کوکمزور کریں تاکہ نیب کے شکنجے کوڈھیلا کرکے مرضی کے فیصلے عدالتوں سے ملنا شروع ہوجائیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آدھے لٹیرےجیلوں میں بیمار ہیں، باقی آدھے ملک سے فرار ہیں. حکومت ملک میں اداروں کو با اختیار بنانا چاہتی ہے اور چاہتی ہے کہ پاکستان میں سب کیلئے یکساں قانون اور یکساں رویئے ہوں۔ اپوزیشن اپنے سیاہ کرتوتوں کی وجہ سے جیل جا رہی ہے، ان کے لیڈر نیب اور جیل جاتے ہیں، تو بیمار ہوجاتے ہیں. جیل سے نکلتے ہی بھلے چنگے اور صحت مند ہوجاتے ہیں، لندن پہنچتےہی ان کی صحت قابل رشک ہو جاتی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے کام بولتے ہیں اور اپوزیشن کی زبان بولتی ہے.

  • پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش، گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں‌ میں خوشی کی لہر

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش، گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں‌ میں خوشی کی لہر

    پاکستان کے مختلف شہروں میں‌ رمضان المبارک کے آخری عشرہ سے شدید گرمی پڑ رہی تھی اور درجہ حرارت 48 ڈگری تک رہا تاہم آج پنجاب کے مختلف شہروں میں‌بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت پنجاب کے شہر لاہور میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا جس کے گرمی سے پریشان شہر یوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ لاہور کے علاقوں مال روڈ ،ہال روڈ ،قلعہ گجر سنگھ ،جیل روڈ ،وحدت روڈ ، ٹاون شپ اور جوہر ٹاﺅن سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے ۔

    صوبائی دارالحکومت لاہور کی طرح جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ فیصل آباد، چنیوٹ، ہارون آباد ،فورٹ عباس ،ننکانہ ،شیخوپورہ ،سانگلہ ہل ،مانا نوالہ، حافظ آباد، مریدکے، کامونکے، گوجرانوالہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ حالیہ بارشوں سے گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے. گزشتہ روز مغرب سے پہلے ہی تیز ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا اور کچھ دیر کیلئے اندھیرا سا چھایا رہا.

  • سمیع ابراہیم کو تھپڑ، فواد چوہدری احتجاج کرنے و الوں پر برس پڑے، کہا آپ کو غصہ امیر اینکرز کیلئے ہی کیوں‌آتا ہے؟

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، فواد چوہدری احتجاج کرنے و الوں پر برس پڑے، کہا آپ کو غصہ امیر اینکرز کیلئے ہی کیوں‌آتا ہے؟

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر سمیع ابراہیم کے خلاف غصہ نکالا ہے اور اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو غصہ صرف امیر اینکرز کیلئے ہی کیوں‌ آتاہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب عابد راہی جیسے سیلف میڈ غریب صحافیوں کو سمیع ابراہیم جیسے مافیاز تنخواہیں نہیں دیتے اس وقت آپ کی صحافت خطرے میں کیوں نہیں آتی؟ دراصل صحافت کو خطرہ زرد صحافیوں سے ہے اور زرد صحافت کیخلاف مہم چلانا ہو گی .

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کے قریبی حلقوں‌ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر نے صاف طور پر کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کے بعد بھی سمیع ابراہیم اور زرد صحافت کے خلاف مہم چلانے سے پیچھے نہیں‌ ہٹیں‌ گے.

    یاد رہے کہ سمیع ابراہیم نے فیصل آباد میں فواد چوہدری کے خلاف تھانہ میں‌ مقدمہ کی درخواست دی ہے.

  • ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، انکوائری کمیشن اقامہ رکھنے والوں‌ کی بھی تحقیقات کرے گا. عمران خان

    ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، انکوائری کمیشن اقامہ رکھنے والوں‌ کی بھی تحقیقات کرے گا. عمران خان

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے جو تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جارہا ہے یہ اقامہ رکھنے والوں کا حساب بھی کرے گا۔ تحقیقاتی کمیشن جلد قائم کیا جارہا ہے جس کا مقصد 24 ہزار ارب کے قرضوں کا حساب لینا ہے. مشکل فیصلے کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین، حفیظ شیخ، عمر ایوب، مراد سعید، شبر زیدی، سینیٹر فیصل جاوید، فردوس عاشق اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کئے جانے کے بعد کی صورتحال، اپوزیشن کی احتجاج سے کس طرح نمٹا جائے گا اور اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاریوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بجٹ کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں پر اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی طے کی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ گرفتار ہونے والے این آر او کی تلاش میں ہیں، تمام ترجمان اور پارٹی رہنما پارلیمنٹ کے اندر و باہر اور میڈیا پر جارحانہ حکمت عملی اختیار کریں اور کہ اپوزیشن کے ہر حملے کا ہر طریقے سے جواب دیں۔

    اجلاس میں سیاسی صورتحال پر غور اور قومی اسمبلی میں آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق بھی غوروفکر کیا گیا۔ اس موقع پر مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بجٹ اور حکومتی اہداف سے متعلق آگاہ کیا. چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ٹیکس اصلاحات اور اہداف سے متعلق اقدامات پر اور جہانگیر ترین نے زراعت پالیسی سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی جب کہ وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال میں پارٹی بیانیے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں‌بنائے جانے والے تحقیقاتی کمیشن کا مقصد 24 ہزار ارب روپے کے قرضوں کا حساب ہے ، یہ جلد قائم کیا جائے گا، تحقیقاتی کمیشن اقامہ رکھنے والوں کا حساب بھی کرے گا۔ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے اب وقت ہے معیشت ٹیک آف کرے گی۔ عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لانا پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے اسی لیے احساس پروگرام کا بجٹ 100 ارب سے بڑھا کر 191 ارب روپے تک لے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ انکوائری کمیشن کی جانب سے اقامہ سے متعلق تحقیقات کے اعلان پر اپوزیشن جماعتوں میں‌پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے.

  • صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

    صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارے جانے کیخلاف ملک بھر میں صحافیوں‌کا احتجاج جاری رہے. گزشتہ روز صحافیوں‌ کے ایک احتجاجی مظاہرہ میں سمیع ابراہیم نے بھی شرکت کی اور کل پیش آنےو الے واقعہ سے متعلق صحافیوں‌ کو آگاہ کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمیع ابراہم نے صحافیوں‌ کے مظاہرہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں‌ فیصل آباد میں شادی کی تقریب میں‌ شرکت کیلئے گیا اور یہ شادی کی تقریب کے اختتامی لمحات تھے. میں‌ ، ارشد شریف، رؤف کلاسرا اور فرخ حبیب آرہے تھے کہ اچانک مجھے پیچھے سے گالیوں‌ کی آواز سنائی دی ، میں‌ پیچھے مڑا تو وفاقی وزیر فواد چوہدی قریب آچکے تھے، میں سوچ رہا تھا کہ یہ کون اور کسی کو گالیاں‌دے رہا ہے تاہم اسی دوران میں‌ پیچھے مڑا تو انہوں نے مکا بنایا ہوا تھا جو انہوں نے مجھے پنچ کیا.

    سمیع ابراہیم کی اس بات پرصحافیوں‌نے نعرے غنڈہ گری نہں چلے گی. ڈبو مردہ باد، ڈبو ہائے ہائے کے زوردار نعرے لگائے. سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ جب فواد چوہدری نے مجھے پنچ مارا تو میری عینگ گر گئی اور مجھے سمجھ نہیں‌ آئی کہ کیا ہوا ہے؟ میں‌جب لڑکھڑایا تو فرخ حبیب نے مجھے پٔکڑا . اس موقع پر فواد چوہدری نے مجھے ماؤں بہنوں کی گالیاں‌ نکالیں. ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو ان کے ساتھ لوگوں نے حفاظتی حصار میں لیا ہوا تھا . اس دوران وہ گالیاں‌ نکالتے ہوئے وہاں‌سے نکل گئے.

    یاد رہے کہ سمیع ابراہیم نے فیصل آباد میں فواد چوہدری کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی ہے.

  • مقبوضہ کشمیر، حریت کانفرنس کے ترجمان کی گرفتاری پر سید علی گیلانی کا شدید ردعمل

    مقبوضہ کشمیر، حریت کانفرنس کے ترجمان کی گرفتاری پر سید علی گیلانی کا شدید ردعمل

    بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے ترجمان غلام احمد گلزار کو گرفتار کر لیا ہے جس پر حریت کانفرنس جموں کشمیر کے چیئرمین سید علی گیلانی نے شدید مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے ان دنوں‌ کشمیری لیڈروں کی گرفتاریوں‌ اور نظربندیوں‌ کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے. اس سلسلہ میں‌ بھارتی فورسز کی ایک ٹیم نے ہفتہ کے دن حریت ترجمان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا اوربعد میں سری نگر کے شیر گھڑی تھانے میں نظربند کردیا۔

    بزرگ کشمیری قائد اور حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے غلام احمد گلزار کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ریاست بے آئین وقانون میںسیاسی رہنماﺅں اور کارکنوں کو سیاسی طور اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جارہی اور جان بوجھ کر سیاسی بے یقینی کا ماحول پیدا کرکے کشمیریوں کودیوارکے ساتھ لگایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ گرفتاریوں و نظربندیوں سے جدوجہد آزادی کشمیر کو کسی طور کمزور نہیں کیا جاسکتا۔