چنیوٹ ( ) تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چنیوٹ سعید احمد ، سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار علی ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، ایکسین بلڈنگ ، ایکسین پبلک ہیلتھ ، ایکسین روڑز و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعید احمد نے بریفنگ اور ضلع بھر مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کوحکم جاری کیا کہ وہ گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ فنڈز کو 20جون تک خرچ کریں اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کریں اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی سستی یا لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
Author: +9251
-

مانچسٹر میں پاکستانی ٹیم کی پریکٹس سے قبل تیز بارش، کل کا میچ بھی خطرے میں
مانچسٹر میں پاکستان ٹیم کی پریکٹس سے قبل تیز بارش شروع ہو گئی ہے جس پر پاکسٹانی ٹیم پریکٹس کا آغاز نہیں کر سکی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹرمیں کل ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے تیز بارش شروع ہونے پر کرکٹ شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہیں کل کا میچ بھی خطرے کی نذر ہوتا دکھائی دے رہا ہے. محکمہ موسمیات انگلینڈ نے بھی کل کے میچ میں بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے.
کرکٹ شائقین کا کہنا ہےکہ اگر انگلینڈ میں بارشوں کا موسم تھا تو ان دنوں میں یہ میچ کیوںرکھے گئے؟ بعض شائقین سوشل میڈیا پر سخت ناراضگی کا اظہا رکر رہے ہیں.
-

کل بارش ہوئی تو کیا ہو گا؟ شعیب اختر نے ٹویٹر پر ایسی تصویر شیئر کر دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کل ورلڈ کپ کا انتہائی اہم میچ کھیلا جائے گا تاہم اس دوران انگلینڈ کے موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس پر سوشل میڈیا پر اس سلسلہ میں بحث مباحثہ جاری ہے. اسی دوران سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ کی صورتحال سے متعلق ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے اور مختلف نوعیت کے تبصرے کئے جارہے ہیں.
Sunday looking a bit like this. Haha#PAKvIND #CWC19 pic.twitter.com/rTO70ru6UY
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) June 14, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شعیب اختر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پرجو تصویر شیئر کی ہے اس میں دکھایا گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹاس ہونے کے بعد بارش کے پانی میں تیرتے ہوئے پویلین لوٹ رہے ہیں،ان دونوں کے پیچھے شارک مچھلی لگی ہوئی ہے اور کرکٹ ایکسپرٹ گراؤنڈ میں موجود ایک پانی میں تیرتی کشتی کے اوپر کھڑے تجزیہ دے رہے ہیں۔
شعیب اختر نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کل کے پاک بھارت میچ میں کچھ ایسا ہی ہوتا نظر آ ہا ہے۔ واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں بارش کی وجہ سے ابھی تک چار میچ متاثر ہوئے ہیں اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے. کرکٹ شائقین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ جب انگلینڈ میں یہ بارشوں کا موسم تھا تو ان دنوں میں ورلڈ کپ کے یہ میچ کیوں رکھے گئے؟ بہرحال کل کے پاک بھارت میچ کے حوالہ سے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں.
-

پاک بھارت میچ سے قبل مکی آرتھر نے شعیب ملک سے متعلق ایسا کیا کہا کہ ثانیہ مرزا بھی خوش ہو گئیں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑی شعیب ملک بہترین ٹیم مین ہے،امید ہے پاک بھارت میچ میں انکی صلاحیتیں کام آئیں گی. پاک بھارت میچز کی کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے. شعیب ملک کے بارے میں یہ کہنا کہ وہ فیل ہوئے ہیں ٹھیک نہیں ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ہم نے اب اپنی پرفیکٹ پرفارمنس دینی ہے. ان پریڈکٹ ایبل کا ٹیگ پاکستان ٹیم کو دلچسپ بناتا ہے. جس دن پرفیکٹ کھیلیں گے کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں. ہم نے اب تک اپنی پرفیکٹ کرکٹ نہیں کھیلی. آج فیصلہ کریں گے کس کامبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں.
پاک بھارت میچ سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میچ میں بھی کسی دوسرے میچ کی طرح بس دو پوائنٹ ہیں. اس میچ کاپریشر اوراہمیت ویسی ہی ہے جسے دوسرے میچ کی ہے. یاد رہے کہ کل اتوار 16 جون کو پاکستان انڈیا کا کرکٹ میچ ہو. اس حوالہ سے دونوں ٹیموں کی جانب سے زبردست تیاریاں کی جارہی ہیں اور عوامی سطح پر بھی زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے.
-
کہروڑپکا : بجلی چوری پر مقدمات کا اندراج
کہروڑپکا ( نمائندہ باغی ٹی وی) چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 5مقدمات درج کر لیے گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق ایکسئین میپکو عبدالروف سنگھیڑا نے بجلی چوروں کیخلاف چھاپے مارے یہ چھاپے موضع گول ،موضع ہردوتھہیم اور شاہ جمال میں مارے گئے اس موقع پر ایکسئین میپکو نے کہا کہ بجلی چوروں سے بلاتفریق آہنی ہاتھوں سے نمبٹا جارہا ھے معززین اور پڑھے لکھے افراد بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ بلوں کی ریکوری نہ دینے پر جیل کی ھوا کھانے پڑے گی چوری کی وجہ سے معاشرے میں عدم توازن پیدا ھوتا ھے۔ بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کے اندارج کا تسلسل جاری رہے گا۔
-

ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ کیا معاہدہ ہوا، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر ملیں گے؟ اہم خبر آ گئی
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کیساتھ 3 ارب 40کروڑ ڈالرکے قرض کا معاہدہ کیا ہے. پاکستان کو پہلے سال 2 ارب 10 کروڑ ڈالر ملیں گے.
باٹی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرخسرو بختیار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب،دیہی سندھ، دیہی کےپی کی ترقی کیلیے 48ارب روپے رکھے گئے ہیں. اسی طرح زراعت کیلیے 12 ارب روپے جبکہ پانی کےمنصوبوں کیلیے 70 ارب روپےرکھے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو آیندہ مالی سال 73ارب روپےترقیاتی بجٹ سے ملیں گے.
خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ کراچی کوترقیاتی بجٹ کی مد میں آیندہ سال 34ارب روپے 45 منصوبوں کیلیےدینگے جبکہ آیندہ مالی سال کاترقیاتی بجٹ 951ارب روپے ہے. واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کی طرف سے تیزی سے بیرونی قرضے لئے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ حکومت نے بھی پچھلے دس سال میں لئے گئے قرضوں سے متعلق انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے.
-
گرمی کی لہر برقرار،گرد آلود ہواوں کی یلغار
خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)میں گرمی مزید زور پکڑ گئی ۔درجہ حرارت میں کوئی کمی نہ آئی ۔اج بھی درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ خانیوال بیلٹ میں شدید گرد آلود ہوائیں بھی داخل ہو چکی ہیں۔ جن کی وجہ سے موسم گرد آلود ہے اور یہ گرد آلود ہوائیں فصلوں کے لئے شدید نقصان دہ ہیں ۔کپاس اور جوار کی نشوو نما میں کمی آئے گی جس کے اثرات ان کی پیداوار پہ ببی مرتب ہونگے
-

سمیع ابراہیم کو تھپڑ کیوں مارا؟ فواد چوہدری کے ترجمان کا وضاحتی بیان بھی آ گیا
وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ترجمان کی طرف سے بھی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی وضاحت سامنے آگئی. ان کا کہنا ہے کہ صحافی سمیع ابراہیم کے ساتھ تنازع کو دو اداروں کی بجائے دو افراد میں تصور کرنا چاہیے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری اور سمیع ابراہیم کے مابین پیش آنے والے واقعے کو دو اداروں میں تصادم سمجھنے کے بجائے اسے دو شخصیات کے درمیان تنازع تصور کرنا چاہیے. ایک شخص نے دوسرے شخص کی عزت نفس کو مجروح کرنے کی کوشش کی تو متاثر ہونے والے شخص نے اس کا ردعمل دیا۔
سمیع ابراہیم نے فواد چوہدری سے متعلق ذرائع کے حوالہ سے خبر دی تھی کہ ان کے پیپلز پارٹی سے رابطے ہیں اور وہ تحریک انصاف کے اندر گروپ بنا رہے ہیں جس کے بعد سے فواد چوہدری اور سمیع ابراہیم کے خلاف سوشل میڈیا پر سخت بیان بازی کا سلسلہ جاری تھا. گزشتہ روز فیصل آباد میں شادی کی تقریب میں فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کو تھپڑا مارا جس کی مذمت کئے جانے پر فواد چوہدری کا حالیہ بیان سامنے آیا ہے. فواد چوہدری کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی محب وطن پاکستانی اور حکومتی عہدیدار کو ’را‘ یا یہودیوں کا ایجنٹ کہنا اخلاقی اور صحافتی اقدار کے منافی ہے. فواد چوہدری کی جانب سے سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارے جانے کیخلاف احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ سمیع ابراہیم سے بھی پوچھنا چاہئے کہ انہوں نے ایک محب وطن پاکستانی کی عزت نفس جو کہ ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے کو کیوں پامال کیا؟
واضح رہے کہ سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارے جانے کے خلاف ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج ہے.
-

سمیع ابراہیم کو تھپڑ، شیخ رشید بھی فواد چوہدری کیخلاف بول پڑے
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی مخالفت کی اور کہا ہے کہ ان کی طرف سے ایک سینئر صحافی کو تھپڑ مارنا زیادتی ہے۔
سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے گندے کپڑے میڈیا سے سامنے نہیں دھوتا. آخری سانس تک کابینہ میں غریب کی آواز اٹھاتا رہوں گا، فواد چوہدری کا صحافی کو تھپڑ مارنا زیادتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی ملک میں صدر اور وزیراعظم ایک ساتھ جیل میں نہیں ہوتے یہ گنیز ریکارڈ بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ جون سے پہلے جھاڑو پھرے گا ،کرپٹ سیاست دانوں کی نسلوں کو بھی لوٹی دولت نہیں ملے گی ،شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے نوازشریف کو نکلوانے کی پوری کوشش کی.
فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی
شیخ رشید احمد کی طرح حکمران جماعت سے وابستہ کارکنان کی طرف سے بھی فواد چوہدری کے اس اقدام کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے. واضح رہے کہ سمیع ابراہیم نے فیصل آباد میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف تھانہ منصور آباد میں دی جانے والی درخواست میں لکھا ہے کہ گزارش ہے کہ سائل سمیع اللہ ابراہیم ولد نعمت اللہ حصارمی سکنہ اسلام آباد بول نیوز کا صدر اور اینکر پرسن ہے. 14 جون کو رات ساڑھے نو بجے تقریبا فیصل آباد کے نجی ہوٹل میں 92 نیوز کے مالک کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں آیا تھا، سائل اپنے ساتھی صحافی ارشد شریف، روف کلاسرا، ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فرخ حبیب کے ہمراہ موجو دتھا کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بلا اشتعال مجھ پر حملہ کیا. مجھے تھپڑمارا اور غلیظ گالیاں دیں. اور پھر خطر ناک نتائج کی دھمکیاں دیں اور وہاں سے چلا گیا، گزارش ہے کہ فواد چوھدری کے خلاف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گالیاں نکالنے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے پر قانونی تقاضے پورے کر مقدمہ درج کیا جائے اور سائل کو انصاف فراہم کیا جائے.
-

کوٹرادھاکشن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 1 بجلی چور گرفتار ،2 فرار
قصور:-
کوٹرادھاکشن میں سب ڈویژن ٹو ایس ڈی او صاحب نے کوٹرادھاکشن کے نواحی گاؤں پیمار اوتاڑ میں ایس ڈی او کی ایلیٹ فورس کے ہمراہ دبنگ کاروائی کی گئی۔ ایک بجلی چور گرفتار دو چور فرار ھونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم ان کی نشاندھی کی گئی ہے۔
ایس ڈی او اور پولیس فورس پر بجلی چوروں کا حملہ ملازموں کی وردی پھاڑ دی مگر ایس ڈی او ثابت قدمی کاروائی کرتے رہے۔ ایس ڈی او ملک عبدارشید اور ایلیٹ فورس نے چوروں کا تعاقب کرکے گرفتار کر لیا ھے۔
