ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)کا مین روڈ جو پہلے ہی تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے ٹریفک جام کا سکار رہتا ہے وہیں قانون کے رکھوالے اپنی پولیس موبائل پارک کرکے اپنے جاننے والوں سے گپیں لگاتے رہے۔گذشتہ شام پنجاب پولیس ٹھٹھہ صادق آباد کے جوان اپنی گاڑی روڈ کے درمیاں مین کھڑی کرکے لوگوں سے گپیں مارتے رہے جبکہ عوام گرمی میں ٹریفک جام کا شکار ہوکر ذلیل ہوتی رہی۔جبکہ کسی میں اتنی ہمت نہ تھی کہ کوئی جاکر پولیس اہلکاروں سے یہ نہ پوچھ سکا کہ صاحب بہادر آپ نے رستہ کیوں بند کیا ہوا ہے
Author: +9251
-

گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی او سید علی محسن کی ہدائیت پر ضلع بھر میں گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انچارج چوکی معین الدین پور فہد الرحمن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے مقدمہ قتل کا خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا۔مجرم اشتہاری وحید اختر ولد محمد رفیق سکنہ جھمٹ آزاد کشمیر قتل کے مقدمہ نمبر 8مورخہ 9.01.2013جرم 302/148/149ت پ میں تھانہ صدر گجرات پولیس کو مطلوب تھا،جوکہ عرصہ چھ سال سے رو پوش تھا،مزید تفتیش جاری ہے۔
-

سرگودھا:تھانہ سلانوالی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، دوملزمان سے چرس برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی فاروق حسنات نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد نواز او ر الطاف حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ سلانوالی کے علاقوں چک نمبر129شمالی اور چک نمبر125شمالی ریڈ کرکے ملزمان امان اللہ ولد عبداللہ سکنہ124شمالی سے چرس1100گرام، عصمت اللہ ولد غلام محمد سکنہ چک 124 شمالی سے چرس1160گرام برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
-

آصف زرداری کے بعد نیب نے ایک اور اہم شخصیت گرفتار کر لی، 8 ارب روپے مالیت کی کرپشن کا الزام
قومی احتساب بیورو (نیب) نے آئی پی پیزسے متعلقہ 300 ارب کی مبینہ کرپشن کیس میں جاری تحقیقات پر نیب لاہور نے اہم پیش رفت کے طور پر سابق ڈی جی نیپرا ملزم سید انصاف احمد کو حراست میں لیا ہے. ان پر مبینہ طور پر 8 ارب مالیت کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم سید انصاف احمد نے دانستہ بددیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ (IPP) سے ٹھیکہ جات میں بجلی نرخ انتہائی مہنگے داموں مقرر کئے جو حکومتی خزانے کو 8 ارب کے نقصان کا موجب بنا. نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کی جانب سے 2010میں 200 میگا واٹ پر مشتمل پاور پلانٹ کی تنصیب کی گئی. معاہدہ کے مطابق تاحال 17 ارب روپے نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کو بجلی کی قیمت کی مد میں ادا کئے گئے ہیں. نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے 8 ارب روپے کی رقم صرف نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کو غیرقانو ی طور پر منتقل کی گئی. اسی طرح کہا گیا ہے کہ آئ پی پیز کیساتھ معاہدوں میں اختیارات کے ناجائز استعمال، مبینہ جعلسازی اور دھوکہ دہی سے غیر قانونی ٹیرف مقرر کئے گئے جسکی مد میں اربوں روپے کی زائد رقم آئ پی پیز کو ادا کی گئی. نیب لاہور آئی پی پیز میں مبینہ بدعنوانی کے دیگر 5 کیسز کی تحقیقات بھی جاری رکھے ہوئے ہے جس میں مبینہ طور پر اربوں روپے کے غبن کے شواہد حاصل ہو رہے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی پی پیز کو غیر قانونی ادائیگیوں کا براہ راست اثر بجلی کے نرخ اور ملکی معاشی حالات پر ہوا ہے. ماضی میں اداروں کی آپس کی ملی بھگت عوام اور حکومت دونوں کو اربوں روپے کے نقصان کا موجب بنی. نیب حکام سابق ڈی جی ملزم سید انصاف احمد کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل احتساب عدالت لاہور پیش کرینگے. نیب کا کہنا ہے کہ دوران ریمانڈ ملزم سے شریک ملزمان کے حوالے سے اہم انکشافات اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں.
یاد رہے کہ نیب کی طرف سے ایک ہی دن میں دو بڑی گرفتاریاں کی گئی ہیں. پہلے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا اور پھر اسی سابق ڈی جی نیپرا سید انصاف احمد کو حراست میں لیا گیا ہے.
-

چنیوٹ میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ
چنیوٹ
چنیوٹ میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ خاتون نے ادھار رقم واپس نہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے سعودیہ پلٹ نوجوان کو مبینہ اغوا کرنے کے بعد سر کے بال بھنویں مونڈھ ڈالیں اور منہ کالا کردیا
چنیوٹ کے علاقہ موضع رائے چند کے رہائشی محمد سلیم جوکہ سعودی عرب سے واپس اپنے گھر چھٹی گزارنے آیا تھا کو نسیم بی بی اس کے خاوند غفار اور ستار نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا اور گھر میں باندھ کر قینچی اور الیکٹرک مشین کی مدد سے سر کے بال بھنویں مونڈھ ڈالیں اور منہ کالا کرنے کے بعد موٹرسائیکل موبائل اور نقدی چھین لی اور کئی روز تک حبس بے جا میں رکھا متاثرہ شخص محمد سلیم کی والدہ سلمیٰ بی بی کے مطابق تھانہ صدر پولیس اس کے بیٹے کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک کے خلاف مذکورہ ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لارہی ہے بلکہ ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے دی گئی درخواست کو پھاڑ کر پولیس تھانہ صدر نے خود ساختہ درخواست پر مقدمہ درج کیا جس میں ملزمان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے والی دفعات لگا کر ملزمان کو تحفظ دیا گیا جبکہ تھانہ صدر پولیس ملزمان کو تھانے میں مکمل مبینہ پروٹوکول اور انہیں زمین پر بیٹھانے کے بعد مبینہ گالم گلوچ کرکے تھانے سے بھگا دیتے ہیں جس پر متاثرہ خاندان سراپا احتجاج ہے اور متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعہ پر فوری نوٹس لینے اور ملزمان اور ملوث پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے -

ڈی سی گجرات نے سیلاب سے متعلقہ محکموں کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی ہے کہ آمدہ مون سون کے دوران ممکنہ سیلاب کی صورت میں ریسکیو اینڈ ریلیف سے متعلقہ محکمے اپنی تیاری مکمل رکھیں، ہنگامی صورتحال میں متاثرین کیلئے تینوں تحصیلوں میں 25 ریلیف کیمپس کے قیام کیلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کر لی گئی، شہری علاقوں سے پانی کے فوری نکاس کیلئے ایمرجنسی ٹیموں کی تشکیل،سیوریج نالوں کی صفائی، ڈی واٹرنگ سیٹ بروقت نشیبی علاقوں میں نصب کر دیے جائیں، یہ ہدایات انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں، اے ڈی سی ریونیو ڈاکٹر رانی حفصہ کنول، اے سی کھاریاں فیصل عباس مانگٹ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، ڈی او ایمرجنسی عمر اکبر گھمن سمیت مختلف محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ ایمرجنسی کیمپس کیلئے ماضی میں سیلاب سے متاثرہ ہونیوالے علاقہ جات کو مد نظر رکھا گیا ہے، ہنگامی صورتحال میں تحصیل گجرات میں 15، تحصیل کھاریاں میں پانچ اور تحصیل سرائے عالمگیر میں بھی 5ریلیف کیمپس قائم ہونگے، سیلاب کی صورت میں انتظامی حوالے سے ضلع گجرات کو 13جبکہ ریسکیو سروسز کے حوالے سے چار سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، ریسکیو 1122اپنے سیکٹرز میں قبل از وقت ہی کشتیاں اور دیگر سامان موزوں مقامات پر منتقل کر دے گا، محکمہ صحت ان مراکز پر طبی عملہ اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کا ذمہ دار ہو گا اسی طرح لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ جانوروں کی ادویات، ونڈز کی فراہمی کا انتظام کر ے گا۔۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات کو ہدایت کی کہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے بڑے شہروں کی طرز پر مختلف علاقوں میں ہنگامی مراکز قائم کئے جائیں جہاں امدادی ٹیمیں 24گھنٹے موجود رہیں گی، بلدیاتی ادارے اپنے زیر انتظام علاقوں میں نالوں کی صفائی کیلئے ٹینڈرنگ کا عمل فوری مکمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ریسکیو 1122، گوجرانوالہ اور گجرات کی ٹیموں کے ہمراہ سیلابی صورتحال میں ریسکیو اینڈ ریلیف کے حوالے سے مشقوں کا انعقاد کرے گا جبکہ محکمہ انہار تمام حفاظی بندوں کی انسپکشن کرکے رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو فراہم کرے گا۔
-

نیا بجٹ،اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے عوام پر بوجھ ڈالنے کا پلان بنالیا گیا،
نیا بجٹ،اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے عوام پر بوجھ ڈالنے کا پلان بنالیا گیا،
رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس ریونیو کا ہدف ساڑھے پانچ ہزار ارب روپے مقرر کیا جا رہا ہے۔ رواں سال کے مقابلے میں 1400 ارب روپے زیادہ ٹیکس آمدن کیلئے بجلی، گیس، پٹرول، تمباکو، چینی، مشروبات، ٹریکٹر اور کھاد پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں رواں سال کی نسبت 1400 ارب روپے زیادہ ٹیکس آمدن متوقع ہے، مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح سے 520 ارب روپے کا ٹیکس ملے گا، سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ سے 90 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے 60 ارب روپے، برآمدی شعبے پر سیلز ٹیکس ساڑھے 7 فیصد کرنے سے 45 ارب روپے کی اضافی آمدن متوقع ہے۔
وفاقی بجٹ میں خوردنی تیل اور گھی پر سیلز ٹیکس بڑھا کر 18 فیصد، ٹریکٹر پر سیلز ٹیکس 5 فیصد سے 18 فیصد کیا جا سکتا ہے۔ اسٹیل مصنوعات، مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، کیچ اپ سمیت ڈبے میں پیک اشیا پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے۔ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے 20 ارب کا اضافی سیلز ٹیکس ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ہوٹلوں اور شادی ہالز سے سیلز ٹیکس چوری روکنے کیلئے خصوصی اقدامات ہوں گے۔رروز مرہ کےاستعمال کی اشیاء پر مزید ٹیکس لگانے سے عام اور غریب آدمی کے متاثر ہونے کا امکان بڑھ گیا.روز مرہ کے استعمال کی اشیاء میں بجلی گیس ، خوردنی تیل، اسٹیل مصنوعات، مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، کیچ اپ وغیرہ شامل ہیں.. -

جی ٹی بائیکرز نے کون سا بڑا کام کیا؟ بڑی خبر آ گئی
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح گجرات سے بھی بڑی تعداد میں شہری شمالی علاقہ جات کی سیر مکمل کرنے کے بعد گھروں کو واپس پہنچ گئے جی ٹی بائیکرز ذ کا گروپ وادی نیلم کا 4 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد گجرات واپس آگیا۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کے مزے کو دوبالا کرنے کے لیے ملک کے دیگر حصوں کی طرح گجرات کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شمالی علاقہ جات کا رخ کیا اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوئے اسی طرح گجرات کے جی ٹی بائیکرز کے گروپ نے وادی نیلم کا چار روزہ دورہ کیا اپنے دورے کے دوران وہ کوہالہ،مظفرآباد، اٹھمقام، شاردہ ، کیل اور اڑنگ کیل کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل پر گئے اور جنت نظیر وادی کشمیر کے دلفریب مناظر دیکھے۔ چار روزہ دورے کے بعد جی ٹی بائیکرزکا گروپ بخیر و عافیت گجرات واپس پہنچ گیا۔ گروپ میں طارق محمود، عازب جاوید، عامر اشرف، ساجد بھٹی، آفتاب حسین، خلیل، محمد عامر اور لاہور کے دیگر بائیکرز نے شرکت کی۔ دورے کے دوران انہوں نے آزاد کشمیر کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے حالات زندگی معلوم کئے۔ متعد جگہوں پر خوبصورت مناظر اور پاک فوج کے جوانوں کو دیکھ کر بائیکرز نے پاکستان ذندہ باد، آزاد کشمیر ذندہ باد اور پاک فوج کے حق میں پر جوش نعرے بازی کی۔
-

آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ 6800 ارب روپے کے لگ بھگ محاصل کے حجم پر مشتمل ہوگا
آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ 6800 ارب روپے کے لگ بھگ محاصل کے حجم پر مشتمل ہوگا.رپورٹ
باغی ٹی وی رپورٹ اور تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ منگل کو آئندہ مالی سال کیلئے 6800 ارب روپے کے لگ بھگ محاصل کے حجم پر مشتمل وفاقی بجٹ اور فنانس بل کے مسودے کی منظوری دیگی، جس کے بعد منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے جبکہ اس سے قبل آج( پیر) اقتصادی جائزہ رپورٹ جاری کی جائے گی تاہم معاشی ترقی، زراعت، صنعت، مینوفیکچرنگ، خدمات سمیت اہم اہداف حاصل نہ ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ 2019-20ء ، مجموعی حجم 6800 ارب روپے متوقع، ٹیکس وصولیاں 5550 ارب، دفاع کیلئے 1250 ارب سے زائد، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 925 ارب، مالی خسارے کا ہدف 3000 ارب جبکہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 2500 ارب روپے مختص کرنے کی تجاویز، 1400 ارب کے ٹیکس اقدامات، سرکاری ملازمین کی تنخواہ و پنشن میں دس فیصد اضافہ متوقع، وفاقی کابینہ منگل کو بجٹ اہداف کی منظوری دے گی۔ اس سے قبل آج (پیر)وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال19 2018-ء کی اقتصادی کارکردگی پر مشتمل اقتصادی سروے جاری کیا جائے گا۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے ممکنہ حد تک کفایت شعاری اور پسماندہ طبقوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی اور کمزور طبقوں کی معاونت پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔واضح رہےکہ عمومی طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ بجٹ سے پہلے ہی مہنگائی بڑھ چکی ہے اور بجٹ کے بعد کوئی خاطر خواہ ریلیف نہیں ملنے والا عام آدمی کے مسائل کم ہونے نہیں دکھائی دے رہے. -

ڈی پی او کے حکم پرمشکوک گاڑیوں کی تلاشی
خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او اسد سرفراز کے حکم پر خانیوال شہر کی ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی گئی ۔ تھانہ سٹی پولیس کے سب انسپکٹر عون عباس نے کئی گاڑیوں کی تلاشی لی ۔تلاشی کے عمل کے دوران تھانہ سٹی پولیس نے اپلائیڈ فار موٹرسائیکلز تھانہ میں بند کر دی ہیں ،یادرہے کہ شہر میں اکثر وارداتوں میں اپلائیڈ فار موٹر سائیکل استمعال ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر خانیوال نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا تھا
دوران ناکہ بندی پولیس حکام نےشہریوں کو دوران سفر اپنی دستاویزات ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ اور گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایات دیں
