Baaghi TV

Author: +9251

  • شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا عیدالفطر پر عالم اسلام کیلئے نیک تمناؤں‌ کا اظہار

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا عیدالفطر پر عالم اسلام کیلئے نیک تمناؤں‌ کا اظہار

    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شوال کا چاند نظرآنے کے بعد سعودی عرب سمیت پورے عالم اسلام کو عیدالفطرکی مبارک باد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے سعودی عوام، مملکت میں‌ مقیم دیگر مسلمان تارکین وطن اور پوری مسلم امہ کے لیے عید الفطر پر تہنیتی پیغام وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ نے میڈیا کے سامنے پڑھ کر سنایا۔

    خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عیدالفطر پر مسلمانان عالم کے لیے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

  • نیب نے سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان کو بھی طلب کر لیا،  قومی خزانے کو اربوں‌ کا نقصان پہنچانے کا الزام

    نیب نے سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان کو بھی طلب کر لیا، قومی خزانے کو اربوں‌ کا نقصان پہنچانے کا الزام

    نیب نے سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان کو بھی 19 جون کو طلب کرلیا ہے۔ ان پر تھری جی اور 4 جی کے غیرقانونی ٹھیکوں سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے تھری جی اور فور جی لائسنس کے ٹھیکوں کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان کو 19 جون کو طلب کیا ہے. اس موقع پر سابق وزیرانفارمیشن انوشے رحمان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا. چیئرمین نیب نے کیس کو انکوائری سے تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے.

    یاد رہے کہ نیب تھری جی اور فور جی کیس میں متعدد بار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی نوٹس جاری کر چکا ہے جبکہ اسی طرح انوشے رحمان اور سابق چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ انوشے رحمان کو 19 جون کو طلب کیا گیا ہے.

  • صدقہ فطر 100 روپے ہے، مضبوط مالی پوزیشن والے افراد اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ ادا کریں. مفتی منیب الرحمن

    صدقہ فطر 100 روپے ہے، مضبوط مالی پوزیشن والے افراد اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ ادا کریں. مفتی منیب الرحمن

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحما ن نے کہا ہے کہ صدقہ فطر کی کم سے کم مقدار 100 روپے فی کس ہے تاہم جن لوگوں‌کی مالی حیثیت مضبوط ہے وہ اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کریں‌ تاکہ غرباء‌و مساکین کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا جاسکے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ دو کلو گندم کے حساب سے صدقہ فطر 100 روپے ، چار کلو جو کے حساب سے 400 روپے اورچار کلو کھجور کے حساب سے 1600 روپے ہے. اسی طرح‌ ان کا کہنا تھا کہ کشمش کے حساب سے 1920 روپے اور پنیر کے حساب سے 2940 روپے فی کس مقرر کر دیا گیاہے ۔ مفتی منیب الرحمن کا کہناتھا کہ ہر شخص اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرے ۔

    واضح رہے کہ علماء کرام کا کہنا ہے کہ صدقہ فطر جلد سے جلد ادا کیا جائے تاکہ غرباء‌ و مساکین بھی عید کی خوشیوں میں‌ شامل ہو سکیں.

  • جو جہاں‌ چاہے عید کرے مگر جھوٹ کی بنیاد پر نہیں، فواد چوہدری نے ایسی بات کردی کہ خیبر پی کے حکومت پریشان ہو گئی

    جو جہاں‌ چاہے عید کرے مگر جھوٹ کی بنیاد پر نہیں، فواد چوہدری نے ایسی بات کردی کہ خیبر پی کے حکومت پریشان ہو گئی

    وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت کا آج عید منانے سے متعلق فیصلہ مناسب نہیں ہے. خیبرپختونخواحکومت کے اس فیصلےسےجگ ہنسائی ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہاکہ ایسا لگا ہے کہ جیسےجھوٹ کوسرکاری سرپرستی حاصل ہے، حکومت کبھی مسلک اورمقامی لڑائیوں میں نہیں پڑتی. جوجہاں چاہےعید کرے مگرجھوٹ کی بنیادپرنہیں. کل چاند کا نظرآنا ممکن ہی نہیں تھا. تھا. مذہبی تہوارکی بنیادبھی جھوٹ پررکھ دی گئی ہے. جہالت کاعلاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا- انہوں نے کہاکہ چاند کا مسئلہ بھی حل ہوجائےگا.

    واضح‌رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے بعد خیبر پی کے حکومت نے بھی آج عید کا اعلان کر دیا تھا جس پر 28 روزوں‌ بعد ہی عید کر لی گی ہے اور ایک روزہ عید کے بعد رکھنے کا کہا گیا ہے.

  • رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین تبدیل کرنے کی تجویز، مفتی منیب الرحمن نے ایسا کیا کہا کہ شوکت یوسف زئی کو چپ لگ گئی

    رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین تبدیل کرنے کی تجویز، مفتی منیب الرحمن نے ایسا کیا کہا کہ شوکت یوسف زئی کو چپ لگ گئی

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی تجویز پر کہا ہے کہ حکومت ہی ان کے ہاتھوں میں دے دینی چاہیے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کی جانب سے بیان دیا گیا تھا کہ مفتی منیب الرحمن کو آرام دینا چاہیے اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی بنا دینا چاہیے جس پر مفتی منیب الرحمن بھی میدان میں آگئے اور کہا ہے کہ آپ حکومت ہی مفتی پوپلزئی کے کنٹرول میں دے دیں تاکہ تمام کام چوبیس گھنٹے پہلے ہو جایا کریں. انہوں نے کہاکہ بلکہ آپ کو چاہیے کہ پشاور بی آر ٹی بھی ان کے حوالے کر دیں‌ شاید جلدی مکمل ہو جائے.

    ادھر وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے رویت کے مسئلے کے حل کیلئے قمری کیلنڈر اور ایپلی کیشن کو وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا اور کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی ہمارے بزرگ ہیں، میں ان کا احترام کرتا ہوں۔
    یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں‌عید کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا جائے گا.

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عمران خان کے انگلینڈ‌ میں‌ بیوی بچوں سے متعلق کیا بات کی کہ حکومت پریشان ہو گئی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عمران خان کے انگلینڈ‌ میں‌ بیوی بچوں سے متعلق کیا بات کی کہ حکومت پریشان ہو گئی

    سپریم کورٹ‌ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حکومت کی طرف سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کئے جانے کے بعد صدر مملکت عارف علوی سے سوال کیا ہے کہ کیاجس وزیر اعظم نے آپ کو میرے ریفرنس دائر کرنے کے لئے کہا انہوں نے اپنے گوشواروں میں انگلینڈ میں موجود اپنے بیٹوں اور بیویوں وغیرہ کی پراپرٹیز ظاہر کی ہیں؟،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ میرے والد قاضی محمد عیسی نے قائد اعظم کے ساتھ مل کر جدوجہد کی اور یہ آزاد خطہ حاصل کیا۔ عدلیہ کو دباؤ میں‌لانے کیلئے اختیار کئے گئے ہتھکنڈے کسی طور کامیاب نہیں‌ ہوں‌گے اور میں قائداعظم کے نظریات کو کبھی نقصان پہنچنے نہیں دوں گا۔ انہوں نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے درخواست کی کہ آپ وزیر اعظم عمران خان سے پوچھیں‌کہ کیا انہوں نے اپنی بیویوں اور بچوں کی جائیدادیں اور اثاثے ظاہر کیے ہیں۔ حکومت نے یہ جو کچھ کیا ہے منصفانہ ٹرائل کے حق کے خلاف ہے۔اگر حکومتی اراکین سمجھتے ہیں کہ مجھ پر دباؤ ڈال کر حلف کی خلاف ورزی پر مجبور کریں گے تو یہ لوگ یہ خیال ذہنوں سے نکال دیں۔ میں‌ کسی قسم کا دباؤ قبول کئے بغیر بلا خوف و خطر آئین اور قانون کے مطابق اپنا کام جاری رکھوں گا۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ‌نے صدر مملکت کو دوسرا خط لکھ کر اپنے خلاف کی جانےو الی کردار کشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے. ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے خلاف جو ریفرنس دائر کیا گیا ہے ابھی تک اس کی کاپی نہیں‌دی گئی، مجھے جوڈیشل کونسل کی جانب سے بھی کوئی نوٹس نہیں بھیجا گیا لیکن میرے خلاف ایک منظم تحریک شروع کر دی گئی ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے. انہوں نے کہاکہ میرے خلاف ریفرنس میں جن جائیدادوں‌کا ذکر کیا گیا ہے ان سے کیسے کہا جاسکتا ہے کہ میں‌ نے کسی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے. مجھے بدنام کرنے کی کوششوں‌ پر میں اور میرے اہل خانہ سخت کرب کی کیفیت میں‌ہیں.

  • شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

    شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

    شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مرکزی رویت ہلال کمیٹ کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہوگا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بعد نماز عصر کراچی میں‌ محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا۔ کراچی کی طرح ملک کے دیگر شہروں میں‌ بھی زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں‌ گے جن میں چاند نظر سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی. زونل کمیٹیاں اپنی رویت کی شہادت سے مرکزی کمیٹی کو مطلع کریں گے جس کے بعد سرکاری طور پر عید بدھ کو ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔

    لاہور میں اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور سیکرٹری اوقاف ذوالفقار گھمن کریں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے اور 16 منٹ ہوگی۔ چاند غروب آفتاب کے ایک گھنٹے بعد تک افق پر موجود رہے گا، محکمہ موسمیات نے آج شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی واضح طور پر اعلان کر چکے ہیں‌کہ قمری کیلنڈر کے مطابق عید الفطر 5 جون بدن کے دن ہی ہو گی.

  • خیبر پی کے میں‌ 28 روزوں‌ کے بعد عید، ایک روزہ کھا لیا عید کے بعد رکھیں‌ گے. صوبائی وزیر اطلاعات

    خیبر پی کے میں‌ 28 روزوں‌ کے بعد عید، ایک روزہ کھا لیا عید کے بعد رکھیں‌ گے. صوبائی وزیر اطلاعات

    خیبر پختونخواہ میں آج سرکاری سطح‌ پر عید الفطر منائی جارہی ہے جبکہ ملک بھر کے دیگر صوبوں‌ میں‌ کل عید ہو گی. پشاور میں‌عیدگاہ چارسدہ روڈ‌ پر نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا. مسجد مہابت خان میں‌ بھی شہریوں‌ کی کثیر تعداد نے شرکت کی. گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پی کے نے بھی عید کی نماز ادا کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہم نے پہلا روزہ مرکز کے ساتھ رکھا لیکن احساس ہوا ہے کہ ایک روزہ کھا لیا اب یہ روزہ عید کے بعد رکھیں گے. خٰبر پی کے میں آج عید سے ملک بھر میں ایک ہی دن عید کی امید ایک مرتبہ پھر دم توڑ‌گئی ہے.

    پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی مسجد قاسم علی خان کی طرف سے چاند نظر آنے کا اعلان کئے جانے کے بعد خیبر پختونخوا کی حکومت نے بھی آج عید منانے کا اعلان کیا تھا۔

    اس اعلان کے بعد خیبر پختونخوا حکومت بھی مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے رنگ میں رنگ گئی اور مرکزی حکومت کی طرف سے اعلان کے برعکس صوبائی حکومت نے پشاورسمیت مختلف اضلاع میں مقامی طور پر موصول ہونے والی شہادتوں اورعید کے اعلان کے پیش نظر آج منگل کے روز عیدمنانے کا اعلان کیا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے بتایا کہ چونکہ صوبہ کے مختلف اضلاع میں عید کا اعلان ہو گیا ہے، اس لئے صوبائی حکومت بھی آج منگل کے روز ہی عید کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ گورنر، وزیراعلیٰ اور ساری کابینہ آج عید منائیگی، گورنر اور وزیراعلی گورنر ہائوس پشاور میں نماز عید ادا کریں گے جبکہ صوبائی وزرا اپنے حلقوں میں عید منائیں گے۔

    خٰبر پختونخوا میں‌ پشاور کی طرح دیگر علاقوں میں بھی نماز عید کی ادائیگی کی گئی اور عید کے اجتماعات میں‌ملک کی سلامتی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں.

    ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کے عوام نے خیبر پختونخوا حکومت کے اعلان کو مسترد کر دیا، لوگوں نے وفاق کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا، ٹانک میں بھی آج انتیسواں روزہ رکھا گیا، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تقسیم دیکھی گئی، پولیس لائن میں نماز عید ادا کی گئی اور مختلف علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج چاند دیکھے گی اور پھر عید کا اعلان کیا جائے گا.

  • پاکستان کی بڑی کامیابی پر وریندر سہواگ کا ٹویٹ

    پاکستان کی بڑی کامیابی پر وریندر سہواگ کا ٹویٹ

    پاکستان کے ورلڈ نمبر ون ٹیم کو ہرانے پر وریندر سہواگ نے پاکستان کی حوصلہ افزائ کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان اتار چڑھاؤ کی ایک مثال ہے. پاکستان کی کرکٹ غیر متوقع ہے.
    ایک میچ ہارنے کے بعد سب سے ڈاؤن ہونے کے بعد اگلے ہی میچ کی کامیابی سے ٹاپ پر آ گۓ. پاکستان کے لۓ آج بہت بڑی کامیابی ہے. اور آخرکار ورلڈ کپ کا دلچسب مقابلہ دیکھنے کو ملا.
    وریندر سہواگ کے ٹویٹ نے لوگوں کو بہت اچھا پیغام دیا. پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ وریندر سہواگ نے بہت ہی عرصے بعد ایسا نیوٹرل ٹویٹ کیا ہے جو کہ دونوں ممالک کے لۓ بہت اچھا پیغام ہے.

  • خیبر پختونخواہ میں کل سرکاری سطح پرعید منائی جائے گی، فیصلہ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے نے کیا، صوبائی وزیر اطلاعات

    خیبر پختونخواہ میں کل سرکاری سطح پرعید منائی جائے گی، فیصلہ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے نے کیا، صوبائی وزیر اطلاعات

    خیبر پختونخواہ حکومت نے کل سرکاری سطح‌پر عیدالفطر منانے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ صوبےکےعوام کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے کل عید منائی جائے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پی کے، کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ عیدمنانےکافیصلہ وزیراعلیٰ کے پی محمودخان نے کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ صوبےبھرسےشہادتیں موصول ہونےکےفیصلےکےتناظر میں اعلان کیا ہے. گورنرکے پی شاہ فرمان، وزیر اعلیٰ محمود خان کل گورنر ہاؤس میں نمازِعید ادا کرین گے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل مسجد قاسم خاں کمیٹی نے کل عید منانے کا اعلان کیا تھا اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ پشاور سے ایک سو شہادتیں‌ موصول ہوئی ہیں جس کے بعد عید منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.