سرگودھا:ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، بدنام زمانہ چارشراب فروشوں سے ہزاروں بوتلیں شراب برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل خالد حسین تارڑ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کینٹ کے مختلف علاقہ 49شمالی میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروشوں عمران عرف میانی ولد مشتاق قوم عیسائی اور عظیم عرف کاشی ولد اسلم اقوام عیسائی سکنائے چک49شمالی سے ساڑھے چار ہزار سے زائد بوتلیں شراب برآمد ہوئیں، ملزمان پولیس کو چکما دیکر فرار ہوگئے جبکہ مریم ٹاؤن کے قریب ریڈ کرکے ملزمان عمران بشیر ولد بشیر مسیح اور اسکی بیوی مسماۃ صنم بی بی کو 150بوتل شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ چاروں ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس نے بتایا کہ ملزمان نے یہ شراب عیدالفطر کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنی تھی۔ملزمان عمران عرف میانی اور عظیم عرف کاشی کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
Author: +9251
-

عید سے پہلےمنشیات فروشی عروج پر ہزاروں بوتل شراب بر آمد
-

افغان صدر اشرف غنی 27 جون کو پاکستان کا دورہ کریں گے
افغانستان کے صدر اشرف غنی 27 جون کوپاکستان کا دورہ کریں گے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے ان کی ملاقات مثبت رہی ہے اور اب 27 جون کووزیراعظم سے اسلام آباد میں دوبارہ ملاقات ہو گی. افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ ان کے دورہ پاکستان سے یقینی طور پر پاک افغان تعلقات میں بہتری آئے گی اور پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات میں نئے دورکا آغاز ہوگا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات مکہ مکرمہ میں او آئی سی اجلاس کے دوران ہوئی تھی جس میں افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششوں پر اتفاق رائے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے خاص طور پر افغانستان میں امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کی تھی.
-

ورلڈ کپ، افغانستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کا پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
کرکٹ ولڈ کپ کے ساتویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ میچ کارڈف کی گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے. افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ ولڈکپ کے ساتویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے. افغانستان کو پہلے میچ میں آسٹریلیا جب کہ سری لنکا کو نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے کل انگلینڈ کے خلاف میچ میںکامیابی حاصل کی ہے جس پر پوری قوم کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے.
-

شوکت یوسفزئی نے 28 روزوں کے بعد عید منانے کا بوجھ وزیر اعظم کے کندھوں پر ڈال دیا
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان کے بعد خیبر پی کے، کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے 28 روزوں کے بعد عیدالفطر منانے کا بوجھ وزیر اعظم عمران خان کے کندھوں پر ڈال دیا اور کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں عید کا فیصلہ عمران خان کی مشاورت سے کیا تھا. 3 دن کے بعد ایک روزے کا کفارہ ادا کیا جائے گا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شوکت یوسف زئی کا نجیٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان کا چاند دیکھنے میں غلطی کی جس کی وجہ سے ایک دن تاخیر سے روزے شروع ہوئے تاہم اب اس کا ازالہ کرتے ہوئے عید وقت پر منائی گئی ہے. ان کا کہنا تھا کہ خوشیوں بھرے تہوار کے بعد ایک روزے کا کفارہ ادا کیا جائے گا۔ شوکت یوسفزئی نے کہاکہ خیبر پی کے میں اس سے قبل دو سے تین عیدیں ہوتی تھیں لہٰذا حکومت کے اعلان کا مقصد صوبے میں ایک عید منانا تھا۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں چاند کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا. ماضی میں کسی نے اس مسئلے کی طرف توجہ نہیں دی لیکن اب ہمیں ایک بات پر متفق ہونا ہو گا.
-

پاکستانی کھلاڑیوں کی ناٹھنگم میں نماز عید کی ادائیگی، لوگ انگلینڈ کیخلاف فتح اور عید کی مبارکباد دیتے رہے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عیدالفطر کی نماز اٹنگھم کی ایک مسجد میں ادا کی. پاکستانی کھلاڑی وہاں موجود دیگر مسلمانوں سے عید ملتے رہے اور اس موقع پر انہیں انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کی مبارکبادیں بھی دی جاتی رہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناٹنگھم کی مسجد میں محمد حفیظ، آصف علی، حارث سہیل ، شاداب خان،حسن علی، شعیب ملک، شاہین شاہ آفریدی ،وہاب ریاض، عماد وسیم، امام الحقسمیت دیگر کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ سے وابستہ افراد نے نماز ادا کی. پاکستانی کھلاڑی نماز عید کی ادائیگی کیلئے ہوٹل سے بس کے ذریعے مسجد عمر روانہ ہوئے اس موقع پر زیادہ تر کھلاڑیوں نے قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا تھا اور وہ نہایت خوشگروا موڈ میں نظر آرہے تھے۔
قومی ٹیم کی نماز عید کیلئے مسجد آمد کے موقع پر وہاں موجود لوگوں نے انہیں عید کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ میں پہلی جیت پر بھی مبارکباد دی، اس موقع پر وہاں موجود شائقین کرکٹ نے قومی کھلاڑیو ں کو گلے بھی لگایا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی مسجد میں عید کی ادائیگی اور لوگوںسے ملنے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں.
یاد رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ نمبر ون ٹیم انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم کی شاندار فتح نے کھلاڑیوں اور عوام کے دل جیت لیے ہیں اور پاکستانی قوم کی جانب سے اس فتحکو عید کا تحفہ قرار دیا گیا ہے.
-

کسی بھی فرد یا ادارے کو زبردستی فطرانہ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں، ترجمان رینجرز
رینجرز کے ترجمان نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی بھی فردیاادارے کوزبردستی فطرانہ اکٹھاکرنےکی اجازت نہیں ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہاکہ عید الفطر کے موقع پر مساجد،امام بارگاہوں اورجماعت خانوں کےباہر رینجرزجوان تعینات رہیں گے. چاندرات پراسنیپ چیکنگ، موبائل اورموٹرسائیکل گشت کو مزید بڑھا دیا گیا ہے. لائسنس یافتہ یاغیرقانونی اسلحہ لےکرچلنے اور ہوائی فائرنگ کی اجازت نہیں ہوگی.
ترجمان رینجرز نے کہاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائےگی.
-

کیا مریم نواز کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا؟ اہم خبر آ گئی
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں نواز شریف کی طبیعت پوچھنےکیلئےملاقات کی اجازت مانگی گئی مگرانکارکردیاگیا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ جوہم پرآج گزررہی ہے،کل آپ پربھی گزرےگی. یاددہانی ضروری ہےکیونکہ مکافات عمل اٹل ہے.
یاد رہے کہ چند دن قبل مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں والد سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید کی اور کہا تھا کہ
کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کی طبیعت پھر خراب ہونے لگی ہے اور انہیں تین بار انجائنا کا اٹیک بھی ہوا مگر انھوں نے مجھے تاکید کی کہ کسی بھی ریلیف کیلئے اُن کی بیماری کی تشہیر نہ کی جائے. -

امریکی پابندیاں ایران کیخلاف اقتصادی دہشت گردی ہے، جنگ اور بات چیت آپس میں جوڑ نہیں رکھتیں. ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے واضح طور پر کہا ہے کہ امریکی پابندیاں درحقیقت ایران کے اخلاف اقتصادی دہشت گردی ہے، جس سے بے قصور شہری نشانہ بنے ہیں۔ جنگ اور بات چیت خواہ شرائط کے ساتھ ہوں یا ان کے بغیر، یہ آپس میں جوڑ نہیں کھاتیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بیان امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اس بیان کے بعد دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ جوہری پروگرام کے حوالے سے پیشگی شرائط کے بغیر ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ تاہم واشنگٹن یہ چاہتا ہے کہ پہلے تہران "ایک نارمل ریاست” کی طرح پیش آئے۔
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہاکہ امریکی پابندیاں ایران کے خلاف اقتصادی جنگ ہیں. اگرچہ انسانی ضروریات مثلا خوراک، دوائیں، زرعی اور طبی آلات و مشینریز ان سے مشتثنی ہیں تاہم اس کے باوجود تہران کا کہنا ہے کہ پابندیوں نے شہریوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران اور امریکہ کے مابین سخت کشیدگی کا ماحول ہے اور دونوںاطراف سے جارحانہ بیان بازی کی جارہی ہے. گزشتہ سال نومبر میں امریکی پابندیوں کے دوسرے دور میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اعلان کے مطابق واشنگٹن نے انسانی ضروریات مثلا خوراک، دوائیں، زرعی آلات اور طبی مشینریز کو مستثنی قرار دیا تھا۔ امریکہ کی جانب سے 3 نومبر 2018 کو ایران کے خلاف امریکی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا گیا تھا.
-

جماعت اسلامی کا مرحوم رہنماء کو خراج تحسین
راولپنڈی :امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم،سیکرٹری جنرل اقبال خان،نائب امیرصوبہ ڈاکٹرمبشر احمد صدیقی،ڈپٹی سیکرٹریز جنرل ڈاکٹرحمیداللہ ملک ومحمدعثمان آکاش،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ودیگرذمہ داران نے جماعت اسلامی پنجاب کے سابق صوبائی پارلیمانی لیڈر وامیرجماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹروسیم اخترکی وفات کوتحریک اسلامی کیلئے عظیم نقصان قراردیتے ہوئے اسلام اورپاکستان کیلئے خدمات پرانھیں خراج تحسین پیش کیا ہے،نمازجناز ہ میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ڈاکٹروسیم اخترقوم کے محسن تھے، بہاولپور اورپنجاب ہی نہیں بلکہ پاکستان ایک قومی شخصیت سے محروم ہوگیا، اسلام اورپاکستان کیلئے ان کی خدمات قابل تحسین اورقابل تقلید ہیں مرحوم ایک متحرک دینی وسیاسی قائد تھے ان کی وفات ایک عظیم سانحہ ہے اس خلاکوپرکرنے کیلئے بہت وقت لگے گا۔اقبال خان نے کہاکہ پنجاب بھرکے سکولزمیں باترجمہ قرآن کونصاب میں شامل کروانے کیلئے قانون سازی سمیت اسلامی اقداراورنظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے اقدامات مرحوم قائدکے ناقابل فراموش کارنامے ہیں،جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اس عظیم نقصان پرکارکنان جماعت اسلامی اور مرحوم کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم سمیت ہزاروں افراد ڈاکٹروسیم اخترکی نمازجنازہ میں شریک ہیں
-

وزیر اعلیی پنجاب کا اعلان، عید الفطر سے قبل 51 قیدی رہا ہو گئے، صوبہ بھر میں 4516 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ہوئی
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے عیدالفطر کی آمد پر قیدیوں کی سزاﺅں میں 2 ماہ کی معافی کا اعلان کیا گیا جس پر 51 قیدی جیلوں سے رہا ہو گئے ہیں. صوبہ بھر میں 4516 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ہوئی ہے ۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے عیدالفطر کے پرمسرت تہوار پر قیدیوں کی سزاﺅں میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کیا گیا تھا جس پر سنٹرل جیل لاہور کے 292 ،سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے 177قیدیو ں کی سزا میں کمی ہوئی، اسی طرح ڈسٹرکٹ جیل قصور 54،لاہور 103، ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ 121،ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ 169قیدیوں ،ڈسٹرکٹ جیل نارووال 40اورسنٹرل جیل ساہیوال کے 112قیدیوں کی سزا میں کمی کی گئی ہے ۔
جیلوں سے رہائی پانے والے قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے زبردست خوشی کا اظہار کیا گیا ہے.