سرگودھا: ڈی پی اوحسن مشتاق سکھیرا کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ
سرگودھا: عیدالفطر کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 1500سے زائد پولیس افسران وملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن مشتاق سکھیرا نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرتے ہوئےعیدالفطر کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کا بڑامذہبی تہوار ہے نماز عید الفطر کےسلسلہ میں ضلع سرگودہا میں 500مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جن میں سے عید الفطر کے24اجتماع کھلے میدان میں ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ اہم مساجد اور کھلے اجتماعات پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے میٹل ڈیٹکٹرکے ذریعے ہر فرد کی مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔نماز عید الفطر کے اوقات میں شہر کے اہم مقامات پر پولیس افسران واہلکاران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے ۔عیدالفطر کے موقع پر ضلع کے داخلی وخارجی راستو ں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ مساجد ، عباد ت گاہوں ، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پرپولیس اہلکاراں کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔جبکہ ایلیٹ فورس اورموٹر سائیکل ا سکواڈ عید کی نماز کے اوقات میں متواتر گشت کریں گے نماز عید کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مسلح اہلکار بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں بھی گشت کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں اور تفریح گاہوں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گااور دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت لاپراہی ہر گز براشت نہیں کی جائے گی۔تمام سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن ملک امتیاز محمود کریں گے ۔
Author: +9251
-

سرگودہا عیدالفطر کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا اہم مقامات پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے
-

سرگودہا نماز عیدالفطر کے اوقات کار جاری مرکزی عید گاہ میں نماز عید صبح 7 بجے ادا کی جائے گی
سرگودہا(رپورٹر باغی ٹی وی)سرگودھا میں نماز عید الفطر کے اوقات کار
مرکزی عید گاہ میں نماز عید صبح7:00‘
امام بارگاہ قصر القائم 8:00‘
امام بارگاہ لیاقت کالونی 7:00‘
عید گاہ کینٹ ویو پارک پی اے ایف روڈ7:30‘
ہائی سکول گراﺅنڈ حیدر آباد ٹاﺅن7:00‘
جامع مسجد معاویہ واٹر سپلائی روڈ7:30‘
جامع مسجد حنفیہ بلاک18 صبح7:15‘
جامع مسجد فاروق اعظم سیٹلائٹ ٹاﺅن7:00‘
جامع مفتاح العلوم سیٹلائٹ ٹاﺅن7:00‘
جامعہ مسجد بلاک 1 میں6:30‘
جامع مسجد عثمانیہ کوٹ فرید روڈ7:00‘
جامع مسجد صابری رحمان پورہ6:30‘
جامع مسجد اسلام پورہ 7:30‘
جامع مسجد بلاک 16 میں7:00 بجے‘
جامع مسجد رحمانیہ رحمان پورہ6:30‘
جامع مسجد بلال ظفر کالونی 7:00‘
جامع مسجد موتی بلاک نمبر2 میں5:15‘
جامع مسجد عمر فاروق گلشن جمال7:00‘
جامع مسجد القاسم بلاک16 میں5:30‘
صدیق اکبر امام ٹاﺅن7:00‘
جامع مسجد عمر بن خطاب جاوید کالونی 6:30‘
جامع مسجد جمیل پاک 7:00‘
ریاض الجنہ محمدی کالونی 7:00‘
جامع مسجد قباءرحمان پورہ 7:00‘
جامع مسجد طوبی بلاک8 میں7:00‘
جامع مسجد الحفیظ ملت پارک گل والہ 7:00‘
جامع مسجد طوبی عزیز بھٹی ٹاﺅن 6:30‘
مرکزی عید گاہ وجھ8:00‘
جامع مسجد عمر فاروق چک95جنوبی8:00‘
جامع مسجد چک88 جنوبی 8:00‘
جامع مسجد فاروق اعظم چک36 شمالی 8:00‘
جامع مسجد دلباغ 7:00‘
دارالعلوم ذکریا 49 ٹیل سرگودھا میں نماز عید 6:30بجے
ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ کوٹ فرید 6:45
اقبال کالونی پارک 6:30 ادا کی جائے گی۔ -

اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان نے اس ٹیم کو شکست دی جسے ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دیا جارہا تھا، مبشر لقمان
پاکستان کے نامور صحافی اور سینئر اینکر مبشر لقمان نے پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا ہے کہ یہ کتنا اللہ کا فضل ہے کہ پاکستان نے اس ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ہے جسے ورلڈ کپ کی فیورٹ قرار دیا جارہا تھا.
Pakistan wins. Alhamdolillah. What a great gift by Allah we beat the team that is favourite to win the cup.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) June 3, 2019
قبل ازیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اس جیت سے ٹیم کو اعتماد ملا ہے. ان کا کہنا تھا کہ میچ میں فتح کا کریڈٹ بیٹسمینوں اور باؤلرز کو جاتا ہے. پاکستانی کھلاڑی ان شاء اللہ آنے والے میچز میں اسی پرفارمنس کو دہرانے کی کوشش کریں گے.
پاکستان کے میچ جیتنے پر صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی طرح ملک بھر کی اہم شخصیات کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے. اسی طرح پورے ملک میں میچ کی فتح کا جشن منایا جارہا ہے. یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کو ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم قرار دیا جارہا ہے تاہم آج پاکستان نے اسے شکست سے دوچار کر کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے.
-

ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم کو شکست دیکر پاکستان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، جیت سے ٹیم کو اعتماد ملا. سرفراز احمد
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اس جیت سے ٹیم کو اعتماد ملا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میچ میں فتح کا کریڈٹ بیٹسمینوں اور باؤلرز کو جاتا ہے. پاکستانی کھلاڑی ان شاء اللہ آنے والے میچز میں اسی پرفارمنس کو دہرانے کی کوشش کریں گے.
پاکستان کے میچ جیتنے پر صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی طرح ملک بھر کی اہم شخصیات کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے. اسی طرحپورے ملک میں میچ کی فتح کا جشن منایا جارہا ہے. یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کو ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم قرار دیا جارہا ہے تاہم آج پاکستان نے اسے شکست سے دوچار کر کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے.
-

ورلڈ کپ، پاکستان انگلینڈ کے خلاف میچ جیت گیا، ملک بھر میں جشن، صدر، وزیر اعظم، آرمی چیف کی مبارکباد
پاکستان نے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا جانے والا اپنا دوسرا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا ہے. پاکستان نے انگلینڈ کو چودہ رنز سے شکست دے دی ہے. پاکستان نے 349 رنز کا ٹارگٹ دیا تاہم انگلینڈ یہ سکور نہیں کر پایا اور شکست کھا گیا. پاکستان کے میچ جیتنے پر ملک بھر میںزبردست جشن منایا جارہا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ شائقین کی جانب سے مختلف شہروںمیںمٹھائیں تقسیم کرنے اور آتش بازی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے. عوامی سطحپر اس فتحپر زبردست جشن منایا جارہا ہے. صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف نے پاکستانی ٹیم کو فتحپر مبارکباد پیش کی ہے.
ورلڈکپ 2019 کے افتتاحی میچ میں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 348 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی جانب جونی برسٹو اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاداب خان نے تیسرے ہی اوور میں جیسن روئے کو 8 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا اور جونی برسٹو 32 رنز پر وہاب ریاض کا شکار بنے۔ انگلش ٹیم کے کپتان اون مورگن کو 9 رنز پر محمد حفیظ نے بولڈ کیا اور بین اسٹوکس کو 13 رنز بنانے کے بعد شعیب ملک کے ہاتھوں پویلین واپس لوٹنا پڑا۔ 118 پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی تھی تاہم جوس بٹلر اور جوئے روٹ وکٹ پر ڈٹ گئے۔ پانچویں وکٹ کے لیے جوئے روٹ اور جوس بٹلر کے درمیان 130 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی سنچریاں مکمل کیں تاہم جوئے روٹ 107 پر شاداب خان اور جوس بٹلر 103 رنز پر محمد عامر کا شکار بنے۔ آخری لمحات نے معین علی اور کرس ووکس نے بھرپور مقابلہ کیا تاہم وہاب ریاض نے مسلسل 2 گیندوں پر پہلے معین علی کو 19 اور پھر ووکس کو 21 رنز پر چلتا کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 اور شاداب خان، محمد عامر نے 2،2 جب کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے . بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے. فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔ امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے . شعیب ملک نے آٹھ اور وہاب ریاضنے چار سکور کئے.
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے
کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.
-

پاکستان کی جیت کے امکانات روشن، انگلینڈ کو 12 گیندوں پر 29 رنز درکار، آٹھ وکٹیں گر گئیں
انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے میچ جیتنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں. آٹھ برطانوی کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں اور انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 16 گیندوں پر 36 رنز درکار ہیں. کرس ووکس 21 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اپنا دوسرا میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیل رہا ہے.
کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے . بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے. فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔ امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے . شعیب ملک نے آٹھ اور وہاب ریاضنے چار سکور کئے.
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہےکرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.
-

بی بی سی نے ایسی کون سی رپورٹ شائع کی کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا، اہم خبر آ گئی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی 2 جون کی خبر کو صحافتی اقدار کے منافی قرار دیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ میں پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں. ان کا کہنا تھا کہ صحافتی اقدار کے منافی خبر شائع کرنے پر انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے. بی بی سی کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ درحقیقت یہ پاکستان مخالف ایجنڈے کا تسلسل ہے جس میں خود ساختہ اور غیر تصدیق شدہ رپورٹ کی مدد سے پاکستان اور اس کے اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حقائق کو جاننا نہایت ضروری ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ میں جس تاریخ کا ذکر کیا گیا ہے اس وقت شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع ہی نہیں کیا گیا تھا لیکن دہشت گردوں نے ریاستی رٹ کو چیلنج کر رکھا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بی بی سی کی رپورٹ میں مصدقہ اور قابل بھروسہ ذرائع سے معلومات نہیں لی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا کہ بی بی سی کی رپورٹ میں جن ذرائع کا انٹرویو کیا گیا انہوں نے صرف چھتوں کے گرنے کی بات کی مگر کسی فضائی حملے کا ذکر نہیں کیا۔ مسائل کو تعلق جنوبی وزیرستان سے جوڑا گیا ہے جب کہ زیادہ تر سماجی کارکن شمالی وزیرستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ بی بی سی نے خاڑکمر چیک پوسٹ پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے حملہ آوروں کو مخصوص گروہ کے سماجی کارکن قرار دیا ہے جب کہ محسن داوڑ نے خاص طور پر کہا ہے کہ اس کا کسی سماجی تنظیم کی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں۔ بی بی سی نے خاڑ کمر چیک پوسٹ پر پاکستانی حکومت کے مؤقف کو بھی نظر انداز کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جھوٹی اور خودساختہ رپورٹ پر بی بی سی حکام کے بات چیت جاری ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ میں نامعلوم ذرائع اور ایسے افراد سے حاصل کیے گئے یک طرفہ حقائق بیان کیے گئے ہیں جن کی تصدیق کے لیے فوج کے کسی ترجمان سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے اس طرح بی بی سی جیسے ادارے کے خلاف اس طرح کا سخت ردعمل ظاہر کیا گیا ہے. واضح رہے کہ بی بی سی کی جانب سے اس سے قبل بھی پاکستان کے خلاف حقائق کے منافی رپورٹیں شائع اور نشر کی جاتی رہی ہیں.
-

پشاور، مسجد قاسم علی خان کمیٹی نے کل عید کا اعلان کر دیا، 100 شہادتیں موصول ہوئیں. مفتی شہاب الدین پوپلزئی
پشاور میں مسجد قاسم علی خان کمیٹی نے کل عید الفطر کا اعلان کر دیاہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں کل عید کا اعلان کیا گیا ہے. مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت کی 100 شہادتیں پشاورسےموصول ہوئیں جس پر کل منگل کو عیدالفطر کا اعلان کیا گیا ہے.
ادھر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے واضح طور پر یہ اعلان کیا ہے کہ کل کراچی اور گوادر کی ساحلی پٹی پر چاند نظر آجائے گا اور عیدالفطر بدھ کے روز ہوگی۔ چاند کی رویت کے لیے مرکزی و ریجنل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منگل کو منعقد ہوں گے لیکن اس سے قبل ہی مفتی پوپلزئی نے عید الفطر کا اعلان کردیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں چاند کی رویت کے حوالے سے کئی مسائل درپیش ہیں، خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مقامی سطح پر مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی رمضان اور شوال کے چاند کا اعلان کرتے ہیں۔ کئی سالوں سے خیبرپختونخوا میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے برخلاف روزے اور عید منائی جاتی ہے، اس سال بھی مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ایک دن قبل ہی روزے کا اعلان کیا تھا. امسال تو خیبر پی کے سے بعض حلقوں کی جانب سے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مفتی منیب الرحمن کی جگہ رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے.
واضح رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے کل عید کے اعلان کے بعد پشاور میں ایک دن قبل عید کی روایت امسال بھی برقرار رہی ہے.
-

لیسکو حکام نے عیدالفطر کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق اہم اعلان کر دیا
عیدالفطر کے دنوں میں لیسکو حکام نے کسی فیڈ پر بھی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور اس دوران شہریوں کو لوڈ شیڈنگ کا بھی سامنا ہے. ایسے حالات میں لیسکو حکام نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے دنوں میں کسی فیڈ رپر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی.
لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو کو طلب کےمطابق بجلی مل رہی ہے. اس لئے عید کے دنوںمیں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی.
-

پاکستان کی بڑی کامیابی، میچ میں سنچری سکور کرنے والے انگلینڈ کے کھلاڑی 107 رنز پر آؤٹ
پاکستان کے خلاف سنچری سکور کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑی 107 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں. وہ شاداب خان کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےخلاف انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 248 رنزپرگرگئی ہے. جوروٹ نےسنچری 97 گیندوں پر مکمل کی، 9 چوکے، 1 چھکا شامل ہے. انگلش بیٹسمین جوروٹ نے ستانوے گیندوں پر سنچری مکمل کی.
انگلینڈ کی ٹیم کو جیتنے کیلئے 8.76 کی اوسط سے 79 گیندوں پر 111 رنز درکار ہیں.
کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے . بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے. فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔ امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے . شعیب ملک نے آٹھ اور وہاب ریاضنے چار سکور کئے.
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہےکرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.