سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال پرمشتمل ٹیم کے ہمراہ سلطان کالونی ریڈ کرکے بدنام زمانہ شراب فروش غفار مسیح ولد اقبال مسیح قوم عیسائی سکنہ سلطان کالونی کو 120لیٹر شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
Author: +9251
-

مقبوضہ کشمیر، کولگام میں بھارتی فوج اور کشمیریوں میں جھڑپیں، متعدد زخمی
مقبوضہ کشمیر کے کولگام ضلع میں سوموار کو بھارتی فورسز آپریشن کے دوران مظاہرین اور فورسز کے مابین جھڑپیں بھڑک اُٹھی ہیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق یہ جھڑپیں تاریگام نامی گائوں میں بھڑک اُٹھیں جہاں فورسز نے کشمیری مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع کے بعد نام نہاد سرچ آپریشن شروع کیا اور کشمیریوںکے گھروں میںگھس کر توڑپھوڑکی گئی ۔
بھارتی فورسز نے سنگبازی کرنے والے مظاہرین کیخلاف آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے وہاں افرا تفری کا عالم پھیل گیا۔ بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد کشمیری زخمی ہوئے ہیں.
اس وقت پورے علاقہ میںسخت خوف و ہراس کی فضا ہے. -

پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری، 43 اوور میں 279 رنز بنا لئے
پاکستان نے ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ کے خلاف تینتالیس اوو کے اختتام پر 279 رنز بنا لئے ہیں.
اغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے . بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے. فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے .
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے
کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.
-

پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ شہری کو بنک سے اٹھا لیا
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ،مسلح پولیس اہلکار بنک سے نکلتے شہری کو اٹھا کر تھانہ لے گئے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر دو لاکھ روپے وصول کر لیے عیدی کے نام پر مزید بیس ہزار روپے کی ڈیمانڈ،آئے روز کی بھتہ خوری سے تنگ آکر شہریوں نے انٹی کرپشن حکام کو درخواست گزار دی،مقدمہ درج،پولیس کانسٹیبل رنگے ہاتھوں گرفتار،دیگرپولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع،نامزدپولیس اہلکاروں کی صلح نہ کرنے اور پیروی سے باز نہ رہنے پر شہری اوراس کے اہل خانہ کو جھوٹے مقدمات پھنسانے کی دھمکیاں،متاثرہ شہری عدم تحفظ کا شکار،انصاف کے لیے الیکٹرانک میڈیا کلب پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق چٹھہ ٹاؤن لاہور روڈکے رہائشی اعجاز میکن نے الیکٹرانک میڈیا کلب میں ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ میں کچھ عرصہ قبل خیام چوک میں واقع بنک الحبیب میں پیسے جمع کروا کر نکل رہا تھا کہ فہد بلال T/ASI انچارج محافظ سکواڈ ہمراہ پولیس کانسٹیبلان رانا شاہد، تحسین اور عمر چیمہ تعینات تھانہ کینٹ آگئے اور مجھے زبردستی گن پوائنٹ پر تھانہ فیکٹری ایریا میں واقع محافظ سکواڈ آفس لے آئے اور کہا کہ دو لاکھ روپے دو ورنہ تم پر پانچ کلو فرضی چرس ڈال کر 9-Cکا مقدمہ درج کر دیں گے جس پر میں نے پولیس ملازمین کی منت سماجتیں کی کہ آپ کیوں میرے ساتھ ناجائز زیادتی کر رہے ہیں لیکن انہوں نے میری ایک نہ سنی اور اپنی ڈیمانڈ پر بضد رہے جس پر انہوں نے میرے اہل خانہ کے ساتھ میرا رابطہ کروایا جس پر میرا بھائی اور رشتہ دار میری گائے فروخت کر کے رکھے ہوئے پیسے اور مزید ادھار مانگ کر دو لاکھ روپے اکٹھے کر کے لے آئے اور فہد بلال T/ASIکو دے کر میری جان بخشی کروائی چند دن پہلے رانا شاہد کانسٹیبل نے دوبارہ مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ عید ی کی مد میں بیس ہزاردو ورنہ تمہیں 9-Cمیں چالان کر دیں گئے میں نے موجودہ صورتحال پر انٹی کرپشن کو درخواست گزاری اور انہوں نے ریڈ کر کے راناشاہد کا نسٹیبل کو بیس ہزار روپے مجھ سے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملازمین کے خلاف انکوائری جاری ہے پولیس اہلکاران مقدمہ میں صلح کے لئے ہمیں خوفزدہ کر ہے ہیں جس کی وجہ سے میں اور میرے اہل خانہ انتہائی ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا ہیں اور ہم خوف کے مارے گھر کے اندر تک محدود ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں
اس سلسلہ میں میں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو پولیس اہلکاران کی طرف سے دی گئی سنگین نتائج اور ناجائز مقدمات میں پھنسا کر جیل بھجوانے کی دھمکیوں پر 22A-22Bکے تحت حقوق انسانی میں درخواست گزار رکھی ہے میری الیکٹرانک میڈیا کلب توسط سے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے استدعا ہے کہ مجھے اور میرے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے اور پولیس کو کسی بھی غیر قانونی اقدام کرنے سے روکا جائے اور میرے ساتھ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ان کو محکمہ پولیس سے نکالا جائے جو کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں -

تقسیم انعامات کا انعقاد
چنیوٹ
ڈی پی او آفس چنیوٹ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران نے 11پولیس افسران و ملازمان میں ہیڈ منی کے انعامات تقسیم کیے اور انکی کارکردگی کو
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ محمد انور کیتھران نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اپنی نمایاں خدمات پیش کرنے والے پولیس ملازمین میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں انعامات حاصل کرنے والوں میں انسپکٹر اعجاز عمران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب ٹارگٹڈ کاروائی کرتے ہوئے 20لاکھ ہیڈ منی والا مجرم اشتہاری سکندر ولد شیرا قوم نسوآنہ سکنہ بھبھڑانہ کو گرفتار کیا تھا ۔ اشتہاری مجرم سکندردہشت گردی،قتل،اقدام قتل،چوری،ڈکیتی سمیت بیس سے زائد مقدمات میں تھانہ کانڈیوال،تھانہ لالیاں چنیوٹ،تھانہ لکسیاں ،تھانہ کڑانہ پولیس سرگودھا کو مطلوب تھا ۔ ہیڈ منی کا انعام وصول کرنے والوں میں انسپکٹر اعجاز عمران ایس ایچ او صدر،انسپکٹر ناصر عباس،اے ایس آئی محمد اکبر،اے ایس آئی محمد اعجاز،اے ایس آئی شہزاد اشرف،ہیڈکنسٹبل جاوید اقبال،ہیڈکنسٹبل محمد اکمل،کنسٹبل بابر نعیم،،کنسٹبل زوار حسین،کنسٹبل علی افضل،ڈرائیور کنسٹبل بشیر احمد شامل ہیں ۔ -

شیخ رشید احمد, راجہ بشارت, چوہدری نثار,فیاض چوہان دیگر کہاں عید کریں گے.. ؟
راولپنڈی :شیخ رشید احمد, چوہدری نثار, راجہ بشارت, راجہ پرویز اشرف, فیاض الحسن چوہان, غلام سرور خان, راشد شفیق اور منصور حیات خان کہاں عید کریں گے,باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق لیاقت باغ میں, راجہ بشارت وزیر قانون پنجاب دھمیال روڈ, چوہدری نثار سابق وزیر داخلہ چکری ,وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور ان کے بیٹے ایم این اے منصور حیات خان پنڈ نوشہری ,سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان صادق آباد راولپنڈی اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف فیصل مسجد میں عید ادا کریں گے.
-

دوکاندار سے رشوت لینے والے کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج، نوکری سے فارغ
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی اوگجرات سید علی محسن کا سوشل میڈیا پرپولیس کانسٹیبل اورنگزیب کی دوکاندار سے رشوت وصول کرنے کی وڈیو وائرل ہونے پر فوری ایکشن،معطل کرنے کے بعد مقدمہ درج کر کے بند حوالات کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میں تعینات پولیس کانسٹیبل اورنگزیب جو کہ خود کو ہیڈ کانسٹیبل ظاہر کر کے دوکاندار کو طمع نفسانی کی خاطر ڈرا دھمکا کر اس سے رشوت وصول کر رہا تھا،کی وڈیو وائرل ہونے پرڈی پی او گجرات سید علی محسن کا فوری ایکشن، کانسٹیبل کے خلاف سنگین دفعات کی تحت مقدمہ درج کر کے اس کوبند حوالات کر دیاگیا۔
ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے جو حرام خوری کی خاطر شہر یوں کو بلا وجہ تنگ کرتے ہیں ایسے عناصر کے خلاف نہ صرف مقدمات کا اندراج کیا جائے گا بلکہ محکمہ سے فارغ کر کے نشان عبرت بنایا جائے گا۔ -

راولپنڈی/اسلام آباد عید کی نماز کب اور کہاں ہوگی.. ؟
راولپنڈی /اسلام آباد :ملک بھر میں عید المبارک سنت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے عین مطابق اکثر لوگ کھلے میدان میں ادا کرتے ہیں اور کچھ مساجد میں, باغی ٹی وی کیمطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں کہاں کہاں عید ہوگی اور کون پڑھائے اور کتنے بجے.. ؟
5:30
مولانا ابو بکر حماد (بھابڑہ بازار فضل اللہ مسجد )5:40
مولانا عبیدالرحمٰن ضرار (سارہ مسجد ڈھوک فرمان علی)
ابو حفص طاہر کلیم (گراؤنڈ اصغر مال کالج)
5:50
مولانا آصف الرحمان(جامع مسجد تقوی لیاقت روڈ راولپنڈی )
6:00
مولانا عبدالرحمٰن(میاں شہباز شریف پارک نزد ریسکیو 1122 راولپنڈی )
جامع مسجد محمدغوری ٹاؤن فیز 5اسلام آباد۔مفتی محمدابراہیم
06:15
عیدگاہ جامع مسجد امام اعظم ابوحنیفہ مین کشمیر ہائی G-12/4اسلام آباد۔مفتی یوسف صدیقی،جامع مسجد بابریG-10مرکز اسلام آباد۔مولانارضوان اللہ،صدیقیہ مسجد پٹھانوں والی مریڑحسن راولپنڈی۔مولانامحبوب الرحمن قریشی06:30
جامع مسجد عبادالرحمن I-13اسلام آباد۔مفتی شفیع الرحمن،جامع مسجد عبادالرحمن I-13اسلام آباد۔مولاناارشادہزاروی،جامع مسجد حنفیہG-7/1اسلام آباد۔مفتی عبدالرشید،جامع مسجدآل رسول پنڈسنگریال D-13اسلام آباد۔قاری محمدنسیم ؤ،جامع مسجد ظہورالاسلام نزد گولڑہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد۔مولانامحمدریاض،جامع مسجد محمدی نزدحشمت علی کالج فاروق اعظم روڈراولپنڈی۔مولاناشفیق الرحمن،جامع مسجد اقصیٰ برماٹاؤن اسلام آباد۔قاری خلیل احمد،جامع مسجد علی F-11/1اسلام آباد۔مفتی عبدالسلام،جامع مسجد سلمان فارسی I-10/2اسلام آباد۔مولاناعبدالخالق ہزاروی،جامع مسجدخضرمحلہ نین سکھ نزدڈھوک موہری بہارہ کہو اسلام آباد۔مولاناخلیل الرحمن،مسجد امام ابوحنیفہ پرنس روڈبہارہ کہو اسلام آباد۔مفتی ندیم عباسی،جامع مسجد نسیم سیکٹر 1خیابان سرسید راولپنڈی۔قاری عبدالرشید طارق
06:45
جامع مسجد مزمل G-11/3اسلام آباد۔مولاناحبیب اللہ،جامع مسجد علی المرتضیٰ ڈھوک اعوان ہمک اسلام آباد۔مولانامحمداسامہ،جامع مسجد امیر حمزہ گارڈن ٹاؤن اسلام آباد۔مفتی محمدعبداللہ،جامع مسجد عمربن خطاب غوری ٹاؤن فیز3گنگال ایسٹ اسلام آباد۔مفتی ثاقب شہزاد،مسجد رحمۃ اللعٰالمین اشرف ٹاؤن کری روڈ اسلام آباد۔مولاناعبدالرحمن،جامع مسجد ابوسفیان G-11/1اسلام آباد۔مولانا وجیہ الدین،جامع مسجد سرداربیگم مین مری روڈبہارہ کہواسلام آباد۔مولانافخرالاسلام سیفی،جامع مسجد عبداللہ بن مسعود کراچی کمپنی اسلام آباد۔مولاناعبدالرزاق حیدری،جامع مسجد انوار مدینہ ترنول اسلام آباد۔مفتی نورخان چترالی،جامع مسجد عثمان غنی ڈھوک موہری بہارہ کہواسلام آباد۔مفتی مرتضیٰ الیاس،مسجد بیت السلام F-11/1اسلام آباد۔مولاناانورسلطان،جامع مسجد شاہ ولی اللہ پیرودھائی موڑپشاورروڈراولپنڈی۔مفتی اقبال حسین،جامع مسجد مدنی پیر صحابہ کالونی نیوچاکرہ راولپنڈی۔مولاناعبدالجلیل حسین،جامع مسجد عمربن خطاب عثمانیہ کالونی ڈھوک مستقیم راولپنڈی۔مولاناحافظ بشیر احمد،جامع مسجد صدیق اکبرگولڑہ شریف E-12اسلام آباد۔مولانانذیر نقشبندی،جامع مسجد فاروق اعظم F-7/3اسلام آباد۔مولاناعبدالباسط,جامع مسجد الرشید ڈھوک منگٹال راولپنڈی۔مولانامحمودحسن تاج
07:00
مدنی مسجد کھنہ پل اسلام آباد۔مولاناجاوید الرحمن عباسی،مسجد خدیجۃ الکبریD-12/1اسلام آباد۔مولانامحمدیوسف،مرکزدارالفیضان بلال مسجد E-16اسلام آباد۔بابر خان عباسی،مسجد خلافت راشدہ ملک آبادبھاٹہ چوک راولپنڈی۔مولاناسیف اللہ خاؤلد،مسجد الرحمن سیدپورروڈنزدتھانہ بنی راولپنڈی۔مولاناقاضی مشتاق احمد،جامع مسجد ابوہریرہ پنڈوڑیاں اسلام آباد۔مولاناقریش خان،جامع مسجد مدنی گولڑہ ریلوے اسٹیشن۔مولاناعارؤف اللہ چترالی،جامع مسجد سیدنامحمدمیراجعفرG-12اسلام آباد۔مفتی حفیظ الرحمن،جامع مسجد فاروق اعظم کشمیر کالونی E-13اسلام آباد۔مولانامحمدزادہ،مسجد بلال نزدکارچوک ڈھوک چوہدریاں راولپنڈی۔قاری محمداجمل ملک،جامع مسجد مدنی پاکستان ٹاؤن اسلام آباد۔مولاناوحیدہزاروی،جامع مسجد خضرمدینہ ٹاؤن کھنہ پل اسلام آباد
۔مولاناسیف الرحمن،جامع مسجد سٹی سنٹر بینک روڈ صدر راولپنڈی۔مولاناقاری گلتاسب،جامع مسجد خالدبن ولیدI-8/3اسلام آباد۔مولانامحمدجاوید،جامع مسجد محمدرسول اللہ لیاقت کالونی چکری روڈ راولپنڈی۔مولاناعبدالغفارتوحیدی،ؤؤ
جامع مسجد حمزہ پراچہ چوک ترلائی اسلام آباد۔مولانادلدارالرحمن ربانی،جامع مسجد فاروق اعظم گلی نمبر5شمس آبادراولپنڈی۔مولانامحمدابراہیم،جامع مسجد الفرقان گلی نمبر9چمن زار کالونی راولپنڈی۔مفتی سید نعیم شاہ شیرازی،جامع مسجد ابوایوب انصاریG-11/1اسلام آباد۔قاری عبدالقیوم شاکر،جامع مسجد غفوریہ G-11/2اسلام آباد۔مولاناحسین طارق،جامع مسجد مکیF-12اسلام آباد۔مولاناملک محمدنعمان،جامع مسجد عمرگلشن مصطفی بہارہ کہو اسلام آباد۔مولاناسہیل عباسی، مسجد عائشہ صدیقہ یونیورسٹی ٹاؤن پھلگراں بہارہ کہو۔مولانامحمدشعیب عباسی،جامع مسجد صدیق اکبرسملی ڈیم روڈبہارہ کہواسلام آباد۔مولاناعاصم اشرف عباسی،جامع مسجد امیر حمزہ نین سکھ کالونی بہارہ کہو اسلام آباد۔مولاناسلیم اللہ خان،جامع مسجد الہدٰی لین نمبر7پشاورروڈ راولپنڈی۔مولاناعبدالرشید کوثر،جامع مسجد سیدنابلال حبشیؓبحریہ ٹاؤن فیز8راولپنڈی۔مولاناسعید احمداعوان،جامع مسجد الرحمن سیری چوک بہارہ کہو اسلام آباد۔مولانابشیر احمدبالاکوٹی،جامع مسجد سعبد بن ابی وقاص ملت آبادراولپنڈی۔مولاناحفیظ الرحمن،جامع مسجد عمربن خطاب عثمانیہ کالونی ڈھوک مستقیم راولپنڈی۔مفتی سلمان حبیب، جامع مسجد عکاشہ بن محصن شالے ویلی رینج روڈراولپنڈی۔مفتی غلام مرتضیٰ،جامع مسجد نمرہ نئی آبادی بہارہ کہو اسلام آباد۔مولاناانیس الرحمن،جامع مسجد صدیق اکبرشاہ خالد کالونی چکلالہ راولپنڈی۔مولاناضیاء الحق حقانی،جامع مسجد اقصی گولڑہ شاہ اللہ دتہ اسلام آباد۔مفتی سعید الرحمن،مسجد خدیجۃ الکبریٰD-12/1اسلام آباد۔مولانامحمدیوسف،عثمان غنی پارک مسجد ہلال اصغرمال سکیم راولپنڈی۔مفتی محمدشعیب،جامعہ خلفائے راشدین G-9/2اسلام آباد۔مولانامحمدحسن فاروقی،جامع مسجد قرآن کمپلیکس پیہونٹھ اسلام آباد۔مولاناعمران ریاض،جامع مسجد شہداء I-10/2اسلام آباد۔مولاناقاری عزیزالرحمن،جامع مسجد مجددیہ پارک روڈF-8اسلام آباد۔مفتی محمدفاروق،جامع مسجد ابوذرغفاری G-/2اسلام آباد۔مولاناعبدالسلام جلالی،جامع مسجد عثمان غنی اکرم روڈبنی گالہ اسلام آباد۔مولاناعبدالرشید جلالی،جامع مسجد نورانی مسلم کالونی بری امام اسلام آباد۔مولاناصدیق صدیقی،جامع مسجد معارف القرآن لڑی ملانہ اڈیالہ روڈراولپنڈی۔مولاناشکیم عباسی،جامع مسجد قباء لالہ زاردھمیال روڈراولپنڈی۔مولانامحمداصغر،مرکزی جامع مسجد D-17اسلام آباد۔مولاناعبدالرحمن قاسم نقشبندی،جامع مسجد ادارہ علوم اسلامی سترہ میل بہارہ کہو اسلام آباد۔مولاناسعید الرحمن،جامع مسجد باب الاسلامF-7مرکز اسلام آباد۔مفتی سید قائم علی شاہ،جامع مسجد الکریم پام سٹی چکلالہ سکیم تھری راولپنڈی۔مولاناعطاء الرحمن لغاری،جامع مسجد الرحمن ملک آبادنزد گرجاروڈ راولپنڈی،مفتی ضیاء الرحمن،جامع مسجد ماں بچہ ٹی بی سنٹرہسپتال اصغر مال روڈ راولپنڈی۔مفتی محمدعلی قریشی،جامع مسجدعلی اصغرفضل ٹاؤن فیز2چکلالہ راولپنڈی۔مفتی عتیق الرحمن ربانی،جامع مسجد انوارمدینہ چاہ سلطان گلی نمبر38راولپنڈی۔مفتی محمدطاہر،مسجد عائشہ صدیقہ جھنگی سیداں اسلام آباد۔مفتی محمدسعید الرحمن،ہولی فیملی ہسپتال پارک مسجد۔مولاناعبدالواحد عباسی،جامع مسجد علی المرتضی محلہ سلمان آبادالہ آبادراولپنڈی۔مولاناسیدوکیل شاہ،جامعہ دارالعلوم زکریاترنول اسلام آباد۔مولانا پیر عزیزالرحمن ہزاروی،جامع مسجد صدیق اکبرالہ آبادویسٹریج 3راولپنڈی۔مولانا محمدزکریاعزیز،جامع مسجد تقویٰ صادق آبادراولپنڈی۔مفتی مجیب الرحمن،جامعہ محمدیہ ایف سکس فور اسلام آباد۔مولاناظہوراحمدعلوی،جامع مسجد مدنی I-9/4اسلام آباد۔مولاناسیف اللہ عادل،مسجد سیدنا امیر معاویہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان روڈ کھنہ پل راولپنڈی،۔مولاناجمیل احمد،جامع مسجد صفہ فیصل کالونی چکلالہ راولپنڈی۔مولاناقاضی نصراللہ قریشی،جامع مسجد گلزارقائد اعظم کالونی دھمیال کیمپ راولپنڈی۔مولاناقاضی عبدالرشید،جامع مسجد فاروقیہ ڈھوک مٹکیال راولپنڈی۔مولاناتاج محمدخان،جامع مسجدعثمان بلندمارکیٹ G-10/1اسلام آباد،جامع مسجد الجوادکرنل امان اللہ روڈبہارہ کہو اسلام آباد۔مولاناسعید الرحمن توحیدی،جامع مسجد قباء چکلالہ سکیم تھری راولپنڈی۔قاری شریف ہزاروی،مسجد خلفائے راشدین نیومل شرقی چک شہزاداسلام آباد۔مولاناعبدالغفار،جامع مسجد الفاروق مین روڈبنی گالہ اسلام آباد۔مولانامعظم علی ستی،جامعہ اسلامیہ کشمیر روڈ صدر راولپنڈی۔ڈاکٹرقاری عتیق الرحمن،جامع مسجد گلشن دادن خان شمس آبادراولپنڈی۔مولاناعابدحسین عباسی،جامعہ الیاسیہ ترلائی مرکزترامڑی چوک اسلام آباد۔قاری رحمت نبی ہاشمی،جامع مسجد ابوبکرصدیق لین نمبر8پارک روڈچھٹہ بختاوراسلام آباد۔مولاناعبدالرؤف محمدی،جامع مسجد فاروق اعظم مدینہ ٹاؤن کھنہ پل اسلام آباد۔مولانامنظور حسین بالاکوٹی،مرکزی عیدگاہ امی عائشہ صدیقہ رحمت آبادچکلالہ راولپنڈی۔مولانامحمدادریس حقانی،جامع مسجد سلمان فارسی گلریز راولپنڈی۔مولاناسلیم اللہ رحمانی،جامع مسجد بلال G-12/1اقبا ل ٹاؤن اسلام آباد۔مولاناجہانگیر عباسی،جامع مسجد نورجہان مریڑحسن راولپنڈی۔مولاناعابدستی،جامع مسجد ابوذرحمادریلوے کیرج فیکٹری کالونی اسلام آباد۔مولاناجاوید مدنی،جامع مسجد عثمان غنی ڈھوک نورچکریروڈراولپنڈی۔مولانامقصودعثمانی،جامعہ قاسم العلوم راول دیم کالونی اسلام آباد۔مولاناحسین احمددیشانی،مسجد امی عائشہ G-12/3اسلام آباد۔قاری اسمعیل فاروقی،جامع مسجد رحمۃ اللعٰلمین ماڈل کالونی بنک گراؤنڈشمس آبادراولپنڈی۔قاری طاسین عباسی،جامع مسجد طیبہ G-7/3-2سروس روڈاسلام آباد۔حافظ محمدطیب،جامع مسجد تقویG-15/4خیابان کشمیر اسلام آباد۔مولاناقاری شیر محمدعثمانی،جامع مسجد صدیق اکبربلیوایریااسلام آباد۔مولاناہارون الرشید،جامع مسجد تقوی G-9/4اسلام آباد۔مولاناعبدالحلیم،جامع مسجد میڈیکل سٹاف کالونی راول رود راولپنڈی۔مولانانوراحمدعابد،جامع مسجد حسان مارگلہ گرین D-12اسلام آباد۔قاری مسعود الرحمن،جامع مسجد طلحہ سوئی گیس چوک I-9مرکز اسلام آباد۔مفتی محمدادریس
07:15
جامع مسجدفاضلات میراجعفرF-12اسلام آباد۔مولاناشمس الہادی،مسجد صدیقیہ ای بلاک سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی۔مولانامحبوب الرحمن،جامع مسجد دعوۃ الحق چوہڑچوک راولپنڈی۔مولانامطیع اللہ ڈیروی،جامع مسجد صدیق اکبرمحلہ عیدگاہ راولپنڈی۔مفتی طاہرشہزاد
جامع مسجد الفرقان ای سیون اسلام آباد۔مولاناعبدالحکیم،جامع مسجد موسیٰ F-11مرکز اسلام آباد۔مولانافیصل اعجاز عباسی،جامع مسجد عائشہ صدیقہ محمدی محلہ ڈھوک عباسی ترنول اسلام آباد۔مولاناصدیق الرحمن صدیقی،جامع مسجد مدنی G-11/3اسلام آباد۔مولاناخلیق الرحمن چشتی،مدرسہ شوکت الاسلام ڈھوک دلال راولپنڈی۔مولانااسامہ شوکت،جامع مسجد علی المر،تضیٰ نیومنگیال بہارہ کہواسلام آباد۔مولاناواجد علی عباسی،جامع مسجد برکت سفاری ون بحریہ ٹاؤن راولپنڈی۔مولاناعبدالظاہر فاروقی،جامع مسجد معاذبن جبل سنگم مارکیٹ I-8اسلام آباد۔مولاناابوبکرصابری جا مع مسجد،،اٹامک کالونی روات اسلام آباد۔مفتی محمدصادق جلالی،مسجد سیدناصدیق اکبرریحان سٹی اٹھال گاؤں بہارہ کہو اسلام آباد۔مفتی صادق حسین کشمیری،موتی جامع مسجد لیاقت روڈ راولپنڈی۔مفتی ریاض محمدبٹگرامی،جامع مسجد اسامہ کینٹ ویوکالونی مصریال روڈراولپنڈی۔مولاناظہیرالدین امازئی،جامع مسجد میراں بخش آبادی نمبر3ٹنچ بھاٹہ راولپنڈی۔مولاناوسیم شہزاد،جامع مسجد عثمانیہ ڈھوک کالاخان راولپنڈی۔مفتی حفیظ الرحمن،جامع مسجد قباء G-9/4اسلام آباد۔مولاناعبدالمنان،جامع مسجد فاروق اعظم گولڑہ روڈH-13اسلام آباد۔مولاناطاہر عقیل اعوان،جامع مسجد بلال G-9/3اسلام آباد۔مفتی منظورالحق،جامع مسجد اکبرشاہ پور بہارہ کہو اسلام آباد۔مفتی اکرام الرحمن،جامع مسجدصدیق اکبرمصریال روڈراولپنڈی۔قاری عمران معاویہ،جامع مسجد عطامحمدمین چکری روڈراولپنڈی۔مولانافدااحمدصدیقی،جامع مسجد اختر رخسانہ بحریہ انکلیو اسلام آباد۔مولاناعارف ایڈوکیٹ،جامع مسجد مکی ثمرزارکالونی اڈیالہ روڈراولپنڈی۔مولاناگلفراز معاویہ،جامع مسجد رفیع بحریہ ٹاؤن فیز4راولپنڈی۔مفتی محمدعمر، جامع مسجد خالدبن ولیدعباسی مارکیٹ F-8/3اسلام آباد۔مولانابشیر احمد،مسجد ابوعبیدہ بن جراح توحید آبادترنول اسلام آباد۔مولاناابوبکرعثمانی07:30
فیصل مسجد اسلام آباد مولانا ڈاکٹر طاہرحکیم
جامع مسجد تقویٰ پنڈوڑہ راولپنڈی۔مولاناقاری شکیل عباسی،جامع مسجد مرحباکری روڈراولپنڈی۔مولانامحمدنعمان حاشر،جامع مسجد فاروقیہ مسلم ٹاؤن راولپنڈی۔مولانامحمدمستحسن قریشی،جامع مسجد نوربندکھنہ روڈمسلمؤ ٹاؤن راولپنڈی۔مولاناولی الرحمن،جامع مسجد انوارختم نبوت گولڑہ ریلوے سٹیشن E-13اسلام آباد۔مولاناپیر خطیب الرحمن قریشی،جامع مسجد اقصیٰ I-8/2اسلام آباد۔مولاناسعید اللہ الازہری،مسجد بسم اللہ ابوذرغفاری گرجاروڈلنک لھگن روڈراولپنڈی۔قاری محمدشعیب،جامع مسجد رحمانیہ بڈھانہ کلاں ترنول اسلام آباد۔مولاناعبدالحلیم
جامع مسجد مکی دارالعرفان ترنول اسلام آباد۔حکیم مولانایعقوب ہزاروی،جامع مسجد نورانی کرتارپورہ راولپنڈی۔خواجہ ظہیراحمد،جامع مسجد فاروق اعظم G-9/3اسلام آباد۔مولاناعبدالوحید قاسمی،جامع مسجد اقصیٰ ڈیزل ورکشاپ نزد ریلوے ہسپتال راولپنڈی۔مفتی محمداسمعیل طورو،جامع مسجد حنفیہ میرابیگوال سملی ڈیم روڈبہارہ کہو اسلام آباد۔مولانافرید عباسی،دارالعلوم فیض القرآن اقبال کالونی عیدگاہ راولپنڈی۔قاری عابدرشید،،جامع مسجد قباء پولیس کالونی روات اسلام آباد۔مولانامحمدفاروق جلالی،جامع مسجد وارثی نیوکٹاریاں رالپنڈی۔مولاناذوالفقارکشمیری،جامع مسجد نورمصطفے ٹیپوروڈراولپنڈی۔قاری حیات محمدحقانی،جامعہ دارالہدیٰ گولڑہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد۔مولاناولی اکرم استوری،جامع مسجد عمرفاروق بنگش کالونی پیرودھائی راولپنڈی۔قاری محمدشاہجہاں,مسجد تحفیظ القرآن ایف بلاک سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی۔مولاناعبدالواحد،جامع مسجد بلال جناح گارڈن فیز1اسلام آباد۔مولانااقرار عباسی،جامع مسجد مدنی انور کالونی کھنہ ڈاک راولپنڈی۔مفتی تنویر عالم فاروقی، جامع مسجد الکوثر کمال آبادراولپنڈی۔مولاناسلطان اسلم،جامع مسجد حسان جہدگولڑہ اسلام آباد۔مولاناجاوید اختر،جامع مسجد فاروق اعظم کورنگ ٹاؤن اسلام آباد۔مولاناقاضی شبیر احمدعثمانی،جامع مسجد عثمان غنی ائیر پورٹ ہاوسنگ سوسائٹی راولپنڈی۔قاری محمدجہانگیر نقشبندی،جامع مسجد عمیر عمیر سنٹرسکس روڈراولپنڈی۔مولانامحمدشبیر،جامع مسجد علی المرتضیٰ ساریہ ایونیومدنیہ ٹاؤن بہارہ کہو اسلام آباد۔مفتی سفیر احمدثاقب،جامع مسجد محمدی شہزادٹاؤن اسلام آباد۔مولاناعبدالقدوس محمدی،جامع مسجد فاروق اعظم I-9/4اسلام آباد۔مفتی خالد شریف،جامع مسجد اسامہ بن زید G-8/2اسلام آباد۔مولاناعبدالسلام منصور،مسجد عبدالرحمن بن عوف محلہ موہری کوٹ ہتھیال بہارہ کہو اسلام آباد۔مولاناعبدالخالق ہمددر،جامع مسجد اللہ والی سیری چوک بہارہ کہو اسلام آباد۔مولاناعبدالرحمن قاسمی،جامع مسجد عبدالعزیز خیابان جناح اڈیالہ روڈراولپنڈی۔پروفیسر عبدالواحدسجاد،جامع مسجد النوراشرفیہ النور کالونی کھنہ پل راولپنڈی۔مولاناکامران انور،جامع مسجد عثمانیہ محلہ عثمانیہ ترنول اسلام آباد۔مولانااسعد محمود،جامع مسجد عثمانیہ F-11مرکز اسلام آباد۔مولانالیاقت ترابی07:45
مرکزی عیدگاہ لیاقت باغ راولپنڈی۔مولانااشرف علی،جامع مسجد فضائیہ کالونی اسلام آبادایکسپریس وے راولپنڈی۔مولاناقاضی عنایت اللہ،جامع مسجد اشرفیہ F-8مرکز اسلام آباد۔مولانافضل الرحمن08:00
مرکزی جامع مسجد الشیبی مورگاہ راولپنڈی۔مولاناپیر اقبال قریشی,جامعہ اصحاب صفہ ویسٹریج 3راولپنڈی۔مولاناعبدالماجد -

لاپتہ ہونے والا 13 سالہ طالبعلم
لالیاں
لالیاں محلہ عیدگاہ اسٹیشن سے لاپتہ ہونے والا 13 سالہ طالبعلم عثمان علی ولد محمد ندیم قوم شمشی دس روز گزرنے کے باوجود نہ مل سکا۔تفصیلات کے مطابق تیسری کلاس کا طالبعلم سکول گیا۔پھر دس روز گزر جانے کے باوجود پولیس سراغ نہ لگا سکی۔زرائع کے مطابق عثمان علی اور اسکا کزن 23 تاریخ کی صبح گورنمنٹ سکول نمبر چار جانے کی بجائے چنیوٹ گھومنے کے لئے چلے گئے۔جہاں تحصیل چوک چنیوٹ سے ایک سکندر نامی رکشہ ڈرائیور جوکہ 11 چک سدھووں کا ہے وہاں لے گیا۔رات وہاں رہنے کے بعد اسکا کزن وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔جبکہ عثمان علی کا تاحال پتہ تھانہ سٹی پولیس سراغ نہ لگا سکی۔ سکندر نامی ملزم عبوری ضمانت پر ہے۔ہم ڈی پی او چنیوٹ سے پور زور مطالبہ کرتے ہیں کہ عثمان کے والدین اور اسکا خاندان غم سے نڈھال ہیں۔اسکی والدہ کا رو رو کر برا حال ہو گیا ہے۔خدارا انکا بچہ جلد سے جلد بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کیا جائے -
مسافر وین میں آگ بھڑکنے سے6بچوں سمیت 14افراد جھلس گئے
مظفرگڑھ میں مسافر وین میں نصب سی این جی سلنڈر کی لیکیج کے باعث آگ لگ گئی۔آگ لگنے کے باعث چودہ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے.مظفرگڑھ کے علاقے وسندےوالی کے قریب مسافر وین میں آگ لگ گئی۔مقامی افراد نےمسافر کو اپنی مدد آپ کے تحت وین سے نکلااور ریسکیو 1122 کوواقعہ کی اطلاع دی۔وین سے نکلنے کے دوران 6بچوں سمیت 14 مسافر جھلس کر زخمی بھی ہوئے۔ریسکیو نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ہسپتال ذرائع کیمطابق زخمیوں میں سے 3 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے.ریسکیو1122 کی گاڑیوں نے مسافر وین میں لگی آگ پر قابو پایا۔ریسکیو کیمطابق آگ مسافر وین میں نصب سی این جی سلنڈر کی لیکیج کے باعث لگی.






