راولپنڈی : عدالت عالیہ نے پرنسپل سیٹ ،تمام بینچز و ماتحت عدالتوں کی عید تعطیلات کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ڈپٹی رجسٹرار کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید تعطیلات کے دوران 04جون سے 08جون تک پرنسپل سیٹ ،تمام بینچز و ماتحت عدالتیں بند رہیں گی ۔قبل ازیں تعطیلات کا نوٹفکیشن 05جون سے 07جون تک کا جاری کیا گیا تھا جسے منسوخ کر کے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔عید تعطیلات کے بعد تمام عدالتیں 10جون پیر سے معمول کے مطابق کام شروع کر دیں گی
Author: +9251
-

چاند رات اور عیدالفطرپر فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ریجن کے تمام ضلعی پولیس سربراہان اور چیف ٹریفک آفیسر کو ہدایات جار ی کردی گئیں
راولپنڈی:ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے چاند رات اور عیدالفطرپر فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ریجن کے تمام ضلعی پولیس سربراہان اور چیف ٹریفک آفیسر کو ہدایات جار ی کر دیں۔باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی ریجن محمد احسان طفیل نے ریجن کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم کے ضلعی پولیس سربراہان اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کو چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔ ضلعی پولیس سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عید الفطر سے قبل تمام کمرشل مقامات،شاپنگ سینٹر،ریستوران اور دیگر درگاہوں و قبرستانوں پر خصوصی پولیس کی نفری تعینات کی جائے اور ڈسٹرکٹ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے۔ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی طور رش والے مقامات پر ٹریفک کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ عید الفطر کے دن تما م مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کی نماز کے لئے خصوصی سرچنگ اور سویپنگ کے بعد پولیس ملازمان کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ تمام رش والے مقامات، سیرگاہیں اورریستوران کے اردگرد بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کے جائے۔ ملکہ کوہسار مری میں عید الفطر کے دوران سیاحوں کا رش معمول سے زیادہ ہوتاہے جس کے لئے سی پی او راولپنڈی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کو سیاحوں کی سہولت کے لئے خصوصی سیکورٹی و ٹریفک پلان جاری کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ فول پروف سیکورٹی انتظامات اور ٹریفک کی روانی کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جاسکے اور سیاحوں کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پولیس کے گشت کے نظام کو عید سے قبل اور دوران عید زیادہ موثر کیاجائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔
-
بجلی کی لٹکتی تاریں مظفرگڑھ کے باسیوں کے لئے وبال جان بن گئیں،5افرادمتاثر،دوبکرے مرگئے
مظفرگڑھ میں بجلی کی ہائی وولٹیج لٹکتی تاریں شہریوں کے لیے وبال جان بن گئیں۔ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کے باعث کرنٹ لگنے سے 5 سے زائد شہری زخمی ہوگئے اور 2 بکرے مرگئے۔اہل علاقہ نے احتجاجاً لٹکتی تاروں پر وزیراعظم عمران خان کی تصویریں لگانے کا اعلان کردیا.تفصیلات کے مطابق محلہ شیخوپورہ کی کھجوروں کے باغ والی گلی میں بجلی کی لٹکتی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کے باعث علاقے کے رہائشیوں اللہ ڈتہ،فلک شیر،ظہیر،بلاول اور دیگر کو شدید کرنٹ لگا۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جبکہ ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث 2 بکرے بھی مرگئے جس کے باعث غریب چرواہوں کو ہزاروں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا.اہل علاقہ کیمطابق علاقے میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کے لیے کئی مرتبہ میپکو حکام،مقامی ممبران اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کو درخواستیں دیں وزیراعظم سیٹیزن پورٹل میں میپکو حکام کیخلاف شکایات درج کرائیں لیکن میپکو حکام روایتی بے حسی اور غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔شکایات کے اندراج کے بعد فرضی کاروائیاں صرف علاقے کے سروے تک ہی محدود رہتی ہیں لیکن بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے.کرنٹ لگنے سے متاثرہ شہریوں اور چرواہوں نے میپکو حکام سے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے.اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر علاقے میں بجلی کے کھمبے نہ نصب کیے گئے تو بجلی کی لٹکتی ہائی وولٹیج تاروں پر احتجاجاً وزیراعظم عمران خان کی تصاویر لگادی جائیں گی.

-
موجودہ حکومت میں پہلی دفعہ حاجیوں کو پیسے واپس ملیں گے. اہم خبر آ گئی
وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں پہلی دفعہ حاجیوں کو پیسے واپس ملیں گے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اخراجات سےزیادہ ایک روپیہ بھی حاجیوں سے وصول نہ کیا جائے.
کابینہ نے اضافی حج کوٹے کا 40 فیصد نجی شعبے کو دینے کی منظوری دی ہے. ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے حاجیوں کے احراموں پر بھی ڈاکے ڈالے.حکومت کے اس فیصلہ پر حجاج کرام کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے.
-

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر سید وسیم اختر وفات پا گئے، سراج الحق و دیگر کا اظہار رنج و غم
جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما، سابق ایم پی اے ڈاکٹر سید وسیم اختر وفات پا گئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق ڈاکٹر سید وسیم اختر کا شمار جماعت اسلامی کے اہم رہنماؤں میں ہو تا تھا. وہ جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر بھی رہے. ان کی وفات پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق، لیاقت بلوچ، امیر العظیم سمیت ملک بھر کی سیاسی، مذہبی، سماجی اور کشمیری جماعتوںکے قائدن نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.
ڈاکٹر وسیم اختر صوبائی پارلیمانی لیڈر بھی رہے ہیں. وہ طویل عرصہ سے بیمار تھے اور آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں.
-
انسانیت بھی شرما گئی،بااثر افراد کا ایک شخص پر انسانیت سوز تشدد
مظفرگڑھ میں ایک شخص کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیاگیا،زخمی شخص کو ہتھکڑیاں لگا کر پہلے پولیس نے تھانے میں لٹائے رکھا اور بعدازاں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیا تو پھر بھی ہتھکڑیاں نہ کھولی گئیں.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں ظفر نامی شخص کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر گندگی پلادی گئی.بعدازاں انسانیت سوز سلوک کرنے کے بعد ظفر کو پولیس کے حوالے کردیا گیا.انسانیت سوز سلوک کا شکار ہونے والا شخص پولیس حراست میں پہنچا تو پولیس نے بھی ہتک آمیز سلوک کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی،پولیس نے تشدد کا شکار ہونے والے ظفر کو ہتھکڑیاں لگا کر زخمی حالت میں ساری رات پولیس اسٹیشن سرور شہید کے فرش پر لٹائے رکھا اور بعدازاں ہسپتال منتقل کیا تو علاج کے دوران بھی ہتھکڑیاں نہ کھولی گئیں.ظفر کی پولیس اسٹیشن اور ہسپتال میں ہتھکڑیاں لگی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی.پولیس کیمطابق لڑکی کو چھیڑنے کے الزام میں ظفر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ تشدد کا شکار بننے والے متاثرہ شخص ظفر نے الزام عائد کیا ہے کہ زمین کے تنازع پر جھوٹا الزام لگاکر اسے نذیر اور اسکے ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا گیا.پولیس تھانہ چوک سرور شہید کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کے بعد فریقین کے مقدمات کا اندراج کیاجائے گا.

-

پاکستانی ٹیم کا ورلڈکپ کے اہم میچ میں انگلینڈ کو جیت کیلئے 349 رنز کا ہدف، آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے
ورلڈکپ کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 349 رنز کا ہدف دیا ہے اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں. میچ کے اختتام پر حسن علی اور شاداب خاں ناٹ آؤٹ رہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے . بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے. فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے . شعیب ملک نے آٹھ اور وہاب ریاضنے چار سکور کئے.
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے
کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.
-

انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی آٹھ وکٹیں گر گئیں، 338 رنز بنا لئے
ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈکےخلاف پاکستانی ٹیم کی آٹھ وکٹیںگر گئی ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے . بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے. فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے .
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے
کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.
-

ورلڈکپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پانچویں وکٹ گر گئی، 47 اوور میں 319 رنز بنا لئے
ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف پانچویں وکٹگر گئی ہے. آخری کھلاڑی آصف علی آؤٹہوئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے . بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے. فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے .
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے
کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.
-

انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم نے 300 کا ہندسہ عبور کر لیا، 46 اوور میں 311 رنز بنا لئے
پاکستان نے کرکٹ ورلڈکپ کے انگلینڈ کے خلاف ہونے والے اہم میچ میں 300 کا ہندسہ عبور کر لیا. چھالیس اوور میں پاکستان نے 311 رنز بنا لئے ہیں اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہیں. پاکستان کی بیٹنگ ابھی جاری ہے.