Baaghi TV

Author: +9251

  • ورلڈ‌ کپ، انگلینڈ‌ کے بیٹسمین جوروٹ کی پاکستان کے خلاف سنچری، چار وکٹوں‌ پر 238 رنز بنا لئے

    ورلڈ‌ کپ، انگلینڈ‌ کے بیٹسمین جوروٹ کی پاکستان کے خلاف سنچری، چار وکٹوں‌ پر 238 رنز بنا لئے

    پاکستان کےخلاف انگلش بیٹسمین جوروٹ نے ستانوے گیندوں‌ پر سنچری مکمل کر لی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کو جیتنے کیلئے 8.76 کی اوسط سے 79 گیندوں‌ پر 111 رنز درکار ہیں.
    کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے . بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے. فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔ امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے . شعیب ملک نے آٹھ اور وہاب ریاض‌نے چار سکور کئے.
    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ‌ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.

  • سعودی عرب میں‌عید کب ہو گی؟ اعلان کر دیا گیا

    سعودی عرب میں‌عید کب ہو گی؟ اعلان کر دیا گیا

    سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس پر منگل کے دن عید الفطر کا اعلان کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عید کا چاند تمیر کے علاقہ میں دیکھا گیا جس کے بعد سرکاری سطح‌ پر کل عید منانے کا اعلان کیا گیا ہے. سعودی عرب کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں بھی سعودی عرب کے ساتھ منگل کے روز ہی عید کی جائے گی۔

    ایشیائی ممالک انڈونیشیا، ملائیشیا ، تھائی لینڈ اور جاپان میں پیر کے روز عید کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا وہاں منگل کو 30 واں روزہ رکھا جائے گا اور بدھ کو عیدالفطر منائی جائے گی۔ آسٹریلیا میں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا.

    پاکستان میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے عیدالفطر 5 جون کو منانے کا اعلان کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔ پاکستان میں بھی کل کے دن چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا.

  • وکلاء کی راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر سے ملاقات

    وکلاء کی راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر سے ملاقات

    راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا سے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سید سہیل تنویر شاہ صدر ڈسٹرکٹ بار اولپنڈی کررہے تھے۔تفصیلا ت کے مطابق سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا سے CPOآفس میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے سید سہیل تنویر شاہ صدر ڈسٹرکٹ بار کی قیادت میں ملاقات کی۔وفد میں صدر ڈسٹرکٹ بار سید سہیل تنویر شاہ کے علاوہ شہزاد میرجنرل سیکرٹری و دیگر وکلاء نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران صدر ڈسٹرکٹ بار نے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کو خوش آمدید کہا اور ارولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر سی پی او راولپنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور وکلاء آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے اور باہمی تعاون سے ہی قانون کی حکمرانی قائم کی جاسکتی ہے۔

  • انگلینڈ کے پاکستان کیخلاف 150 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ، 199 رنز مزید بنانا ہوں گے

    انگلینڈ کے پاکستان کیخلاف 150 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ، 199 رنز مزید بنانا ہوں گے

    ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 150 رنز مکمل کر لئے ہیں اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے ہیں. انگلینڈ کو 147 گیندوں‌ پر 199 رنز درکار ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کو جیتنے کیلئے ایک اوور میں‌ آٹھ اعشاریہ صفر چار کی اوسط سے رنز بنانا درکار ہیں.
    پاکستانی باؤلرز کی طرف سے اچھی گیندبازی کی جارہی ہے. شاداب خان نے بیس رنز دے کر ایک کھلاڑی آؤٹ‌کیا ہے. کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے . بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے. فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔ امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے . شعیب ملک نے آٹھ اور وہاب ریاض‌نے چار سکور کئے.

    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ‌ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.

  • ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین عیدالفطر پر تنخواہ کی ادائیگی سے محروم، عمران خان نوٹس لیں. ملازمین

    ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین عیدالفطر پر تنخواہ کی ادائیگی سے محروم، عمران خان نوٹس لیں. ملازمین

    ریڈیو پاکستان کے ملازمین عید کی خوشیاں منانے سے محروم نظر آتے ہیں کیونکہ ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین کو 3 جون تک تنخواہوں‌کی ادائیگی نہیں‌ کی جاسکی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینل کے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجرز اسٹاف کو عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی. واضح رہے کہ پرائیویٹ میڈیا اداروں کو حکومت کی جانب سے ملازمین کو تنخواہیں کی ادائیگی کی لیے اقدامات کئے گئے لیکن حکومت کے اپنی ریاستی میڈیا ادارے کے کنٹریکٹ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہو گئے ہیں. ڈائریکٹ جنرل ریڈیو پاکستان کی جانب سے اس کوتاہی پرذمہ داروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے.

    ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں‌ یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ عیدالفطر سے قبل انہیں‌ تنخواہ دے دی جائے گی لیکن ایسا نہیں‌کیا گیا بلکہ عارضی اور یومیہ اجرت کے ملازمین کو تنخواہ ادائیگی کرنیوالے سیکشن کو چھٹی دیدی گئی ہے. ملازمین نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعطم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • پاکستان ورلڈ کپ میچ میں‌ بھارت کو شکست نہیں‌ دے سکے گا. ہربھجن سنگھ کا دعویٰ

    پاکستان ورلڈ کپ میچ میں‌ بھارت کو شکست نہیں‌ دے سکے گا. ہربھجن سنگھ کا دعویٰ

    بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ورلڈکپ‌‌ میں بھی پاکستان انڈیا کو شکست نہیں‌ دے سکے گا کیونکہ پاکستانی ٹیم میں انڈیا کو ہرانے کا دم نہیں‌ ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہربھجن سنگھ نے ایک ٹی وی پروگرام میں‌ متکبرانہ انداز میں‌ کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کا چھ مرتبہ سامنا ہوا ہے تاہم پاکستان ایک مرتبہ بھی جیت نہیں سکا ہے. ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ انتظار پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ کا ہوتا ہے. اس مرتبہ بھی دونوں‌ حریف ٹیموں‌ کے میچ کا انتظار کیا جارہا ہے.

    بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ انڈیا کے جیتنے کی روایت برقرار رہے گی کیونکہ وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم کے پاس کئی میچ ونرکھلاڑی ہیں. واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بھی بھارت کے خلاف میچ جیتنے کیلئے پرعزم ہے.

  • ورلڈ کپ،  پاکستان کیخلاف میچ میں انگلینڈ کے 3 کھلاڑی آؤٹ ، 97 رنز بنا لئے

    ورلڈ کپ، پاکستان کیخلاف میچ میں انگلینڈ کے 3 کھلاڑی آؤٹ ، 97 رنز بنا لئے

    ورلڈ‌ کپ کے میچ میں‌ انگلینڈ کی ٹیم کے پاکستان کے خلاف تین کھلاڑی آؤٹ‌ ہو گئے ہیں جبکہ 16ویں اوور کا کھیل جاری ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی باؤلرز کی طرف سے اچھی گیندبازی کی جارہی ہے. شاداب خان نے بیس رنز دے کر ایک کھلاڑی آؤٹ‌کیا ہے. کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے . بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے. فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے . شعیب ملک نے آٹھ اور وہاب ریاض‌نے چار سکور کئے.

    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ‌ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.

  • بھارت، ہندوستانی فضائیہ کے تباہ شدہ طیارے کا ملبہ گیا، سوار 13 افراد کی تلاش جاری

    بھارت، ہندوستانی فضائیہ کے تباہ شدہ طیارے کا ملبہ گیا، سوار 13 افراد کی تلاش جاری

    بھارتی ریاست آسام کے جورہاٹ ائیر بیس سے اروناچل پردیش کیلئے اڑان بھرنے والے ہندوستانی فضائیہ کے تباہ ہونے والے طیارے آئی اے این ایف 32 کا ملبہ مل گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے جو سرچنگ ٹیم میں شامل تھا، نے ہندوستانی فضائیہ کے تباہ شدہ طیارے کا ملبہ دیکھا ہے. طیارہ میں سوار لوگوں کی فی الحال تلاش کی جارہی ہے۔ تباہ ہونے والے طیارے میں‌ 13 افراد سوار تھے.
    اس طیارہ کا گراونڈ اسٹاف سے آخری مرتبہ تقریبا ایک بجے رابطہ ہوا تھا ۔ طیارہ نے جورہاٹ سے دوپہر 12:25 بجے اڑان بھری تھی ۔ ہندوستانی فضائیہ نے اے این 32 طیارہ کا ملبہ ڈھونڈنے کیلئے ایک سکھوئی 30 جنگی طیارہ اور سی 130 اسپیشل آپس طیاروں کو بھیجا تھا۔

    قبل‌ازیں ہندوستانی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ میری طیارہ لاپتہ ہونے کے بعد بھارتی فضائیہ کے وائس چیف ائیر مارشل راکیش سنگھ بھدوریا سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے مجھے طیارہ کی تلاش کیلئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا ہے ۔ ہندوستانی طیارہ کی تباہی کے بعد اس میں‌سوار لوگوں‌کے اہل خانہ میں‌سخت تشویش پائی جاتی ہے.

  • ورلڈ کپ، 349 رنز کے جواب میں‌ انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری، 80 پر دو کھلاڑی آؤٹ

    ورلڈ کپ، 349 رنز کے جواب میں‌ انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری، 80 پر دو کھلاڑی آؤٹ

    ورلڈ‌ کپ کے میچ میں‌ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو 349 رنز کا عمدہ ہدف دیا جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے. ورلڈ‌کپ کے پہلے میچ میں‌ شکست کے بعد پاکستانی ٹیم نے آج کے میچ میں‌عمدہ کارکردگی دکھائی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کے دو کھلاڑی 80 رنز پر آؤٹ‌ ہو چکے ہیں. انگلینڈ کی ٹیم کے جونی برسٹو اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاداب خان نے تیسرے ہی اوور میں جیسن روئے کو 8 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا اور جونی برسٹو 32 رنز پر وہاب ریاض کا شکار بنے۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ ناٹنگھم میں‌کھیل رہی ہے جس میں انگلش کپتان اون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے . بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے. فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے . شعیب ملک نے آٹھ اور وہاب ریاض‌نے چار سکور کئے.

    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ‌ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.

  • شہدا کی فیملیز کو عید کی خوشیوں میں شامل رکھنا ہماری اولین ترجیح

    شہدا کی فیملیز کو عید کی خوشیوں میں شامل رکھنا ہماری اولین ترجیح

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )شہدا کی فیملیز کو عید کی خوشیوں میں شامل رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے
    ریجنل پولیس افسر سرگودھا سید خرم علی اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر حسن مشتاق سکھیرا آج شہید کانسٹیبل ساجد حسین اور شہید کانسٹیبل عابد حسین کے گھر پہنچے اور دونو ں شہید بھائیوں کی والدہ سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ریجنل پولیس افسر سرگودھا کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کپٹن ر عارف نواز خان کے ویژن کے مطابق شہدا کی فیملیز ہمیشہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل رہیں گی جب کہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا کا کہنا تھا کہ اللّه پاک نے آپ کو اس عظیم ماں کے رتبے سے نوازا ہےکہ جس نے اپنے 2 جوان بیٹے اس ملک کی خاطر قربان کر دئیے ۔شہدا کی اس عظیم ماں کو عید کی مناسبت سے راشن اور دیگر تحائف کے ساتھ پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر 2 شہید بیٹوں کی ماں کا کہنا تھا کہ انھیں فخر ہے کہ وہ 2 شہید بیٹوں کی والدہ ہیں جنہوں نے سرگودھا پولیس کی طرف سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جان قربان کی۔