Baaghi TV

Author: +9251

  • انٹر پول کے ذریعے اشتہاری ملزم گرفتار خبر آگئی

    انٹر پول کے ذریعے اشتہاری ملزم گرفتار خبر آگئی

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) انٹر پول کے ذریعے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مسقط سے گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم حسن امجد ولد محمد امجد کو بذریعہ انٹرپول مسقط سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔گرفتارملزم حسن امجد نے اپنے ساتھی مبشر کے ساتھ ملکر سال 2015 میں بلدیاتی الیکشن میں ملزمان کی مرضی سے ووٹ نہ دینے پر محمد شفیق عرف ظفری کو ناحق قتل کردیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لئے بیرون ملک مسقط فرار ہوگیا تھا۔جس پر بذریعہ ریڈ وارنٹ ملزم کی گرفتاری کا تحرک کیا گیا اور انٹر پول کے ذریعے ملزم کو مسقط میں گرفتار کر لیا گیا ملزم حسن امجد کو انٹرپول کے ذریعے مسقط سے علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور پرایف آئی اے حکام نے تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

  • نواز شریف کے ذاتی معالج نے جیل میں‌ ان کے طبی معائنہ کی اجازت کیوں مانگی؟ اہم خبر آ گئی

    نواز شریف کے ذاتی معالج نے جیل میں‌ ان کے طبی معائنہ کی اجازت کیوں مانگی؟ اہم خبر آ گئی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے شریف خاندان سے مشورہ کے بعد پنجاب حکومت کو سابق وزیر اعظم کے معائنے کی درخواست دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دو دن قبل سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر لکھا تھاکہ ان کے والد کی طبیعت سخت خراب ہے اور انہیں جیل میں تین مرتبہ انجائنا کا اٹیک ہو چکا ہے. ان خبروں‌کے بعد سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی صحت کی سنگینی کے پیش نظر معائنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے پنجاب حکومت کو باضابطہ درخواست دی ہے۔

    ڈاکٹر عدنان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شدید بیماری کے پیش نظر مستقل میڈیکل کیئر کی ضرورت ہے لہٰذا حکومت پنجاب انہیں‌ نواز شریف کے طبی معائنہ کیلئے ان سے ملنے کی اجازت دے. اس درخواست کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پنجاب حکومت انہیں‌ ملاقات کی اجازت دے دے گی.

  • ورلڈ کپ، افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ، افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ کے چوتھے کرکٹ میچ میں‌ آسٹریلیا کے خلاف افغانستان نے ٹاس جیت لیا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق برسٹل کی گراﺅنڈ میں ہونے والے میچ میں افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کر رہی ہے. افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد ،حضرت اللہ زازئی، رحمت شاہ ،حشمت اللہ شاہدی ،نجیب اللہ زدران ،محمد نبی ،گلبدین نیب ،راشد خان ،دولت زدران ،مجیب الرحمان اور حامد حسن شامل ہیں جبکہ اسی طرح آسٹریلیا کے سکواڈ میں ایرون فنچ ،ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ ،سٹیو سمتھ ،میکسول ،سٹونیز ،کرے ،کولٹرنائل ،کیومنز ،مچل سٹارک اور زمپا شامل ہیں ۔

    ورلڈ کپ میں‌ ہی دوسری طرف سری لنکا نیوزی لینڈ کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا نہیں‌کر سکی اور صرف 136 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ہے.

  • مقبوضہ کشمیر، کشتی الٹنے پر سیاحوں کی جان بچانے والا بہادر کشمیری گائیڈ جاں‌ بحق

    مقبوضہ کشمیر، کشتی الٹنے پر سیاحوں کی جان بچانے والا بہادر کشمیری گائیڈ جاں‌ بحق

    مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں‌ کشتی الٹنے کے بعد 5 سیاحوں کی جان بچانے والا گائیڈ دریا میں‌ ڈوب کر جاں‌ بحق ہو گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق دریائے لدر میں‌ کشتی الٹنے سے سیاحوں‌ کی زندگی خطرے میں‌ پڑ گئی تھی تاہم بہادر کشمیری ٹورسٹ گائیڈ نے پانچ سیاحوں‌ کی زندگی بچاتے ہوئے اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر دی. جاں بحق ہونے والے کشمیری نوجوان کا نام رؤف احمد ڈار بتایا جاتا ہے.

    رؤف احمد ڈار کی لاش بھوانی برج کے نزدیک سے مل گئی ہے. مقبوضہ کشمیر میں‌ اسلام آباد(اننت ناگ) کے ضلعی کمشنر خالد جہانگیر نے ٹورسٹ گائیڈ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری گائیڈ اس بات پر خراج تحسین کا مستحق ہے کہ اس نے اپنی جان پر کھیل کر پانچ سیاحوں کی زندگی بچائی.

  • پونچھ میں‌ ایسا کیا ہوا کہ بھارتی فوج کا زیر زمین بارودی مواد پھٹ پڑا، زوردار دھماکوں‌ پر خوف و ہراس

    پونچھ میں‌ ایسا کیا ہوا کہ بھارتی فوج کا زیر زمین بارودی مواد پھٹ پڑا، زوردار دھماکوں‌ پر خوف و ہراس

    مقبوضہ کشمیر کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر بالاکوٹ اور منکوٹ علاقوں میں جنگل میں‌ آگ بھڑکنے سے بھارتی فوج کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں‌ پھٹنے سے زوردار دھماکے ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ہفتہ کے دن لائن آف کنٹرول کے قریب جنگل میں اچانک پراسرار طور پر آگ نمودار ہوئی جو تیزی سے پھیل گئی جبکہ اسی دوران علاقے میں‌ موجود زیر زمین بارودی مواد پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں یہاں زور دار دھماکے سنے گئے۔ مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی گونج دور دور کے علاقوں‌ تک سنائی دی.

    رپورٹ کے مطابق کہا گیا ہے کہ یہ دھماکے بھارتی فوج کی طرف سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے تھے جو یہاں‌ نصب کی گئی تھیں. بھارتی قابض انتظامیہ پونچھ کے جنگل میں‌ بھڑکنے والی آگ بجھانے کی کوششیں کر رہی ہے. بارودی سرنگیں‌ پھٹنے سے بھارتی فورسز میں‌ تشویش کی لہر دوڑ‌گئ ہے.

  • بھارت، سونیا گاندھی کانگریس پارلیمانی بورڈ کی لیڈر منتخب

    بھارت، سونیا گاندھی کانگریس پارلیمانی بورڈ کی لیڈر منتخب

    بھارت میں‌ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی سربراہ سونیا گاندھی کو کانگریس پارلیمانی بورڈ کا لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن کانگریس کے نومنتخب اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ ہوئی جس میں‌ سونیا گاندھی کو اتفاق رائے سے لیڈر منتخب کیاگیا ہے. کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سورجے والانے کہا ہے کہ سونا گاندھی 16ویں لوک سبھا میں بھی پارلیمانی بورڈ کی لیڈر تھیں۔

    کانگریس میڈیا انچارج نے کہاکہ سونیا گاندھی نے بھارت کے 12.25 کروڑ رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کانگریس پر اعتماد کیا۔
    یاد رہے کہ بی جے پی حالیہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیتی ہے اور نریندر مودی اور ان کی کابینہ نے دوبارہ حلف اٹھا لیا ہے.
    Read more at https://www.uniurdu.com/news/national/story/1617660.html#OxfSdLDZSMrwETgF.99

  • نئے پاکستان کا پوسٹ ماسٹر جلاد بن گیا تازہ خبر

    نئے پاکستان کا پوسٹ ماسٹر جلاد بن گیا تازہ خبر

    سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی)نئے پاکستان میں پوسٹ ماسٹر جلاد بن گیا بزرگ پنشنرز کے مسائل اجاگر کرنے پر ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کلب خوشاب کے صدر اور نجی ٹی وی چینل کے نمائندے رانا ظہیر ساجد پر ڈاکخانہ خوشاب کے افسران اور ملازمین نے حملہ کر دیا کیمرے توڑ ڈالے.حملے میں رانا ظہیر اور اس کی ٹیم کو شدید زخمی کر دیا۔اس کے علاوہ نجی چینلز کے نمائندگان ستار مرزااور وقاص شاید زخمی ہیں ۔زخمیوں کو ریسیکو1122

    نے DHQ ھسپتال شفٹ کر دیا۔صحافی تنظیموں کی شدید مذمت سامنے آگئی حکومتی عہدیداروں سے کاروائی کا مطالبہ کر دیا

  • مظفرگڑھ میں ضلع کچہری سے خاتون کے اغواء کی کوشش،باغی ٹی وی نے ویڈ یو حاصل کرلی

    مظفرگڑھ کے جوڈیشل کمپلیکس میں شوہر اور اہلخانہ کی جانب سے خاتون کے اغواء کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنادیا،خاتون کے جوڈیشل کمپلیکس سے اغواء کی کوشش کی ویڈیو باغی ٹی وی نے حاصل کرلی.مظفرگڑھ کے علاقے روہیلانوالی کی رہائشی خاتون مقصود مائی کو جوڈیشل کمپلیکس میں اسکے شوہر عبدالطیف اور دیگر رشتہ داروں نے اغواء کرنے کی کوشش کی.جوڈیشل کمپلیکس میں تعینات پولیس اہلکاروں نے خاتون کے اغواء کی کوشش کو ناکام بناکر خاتون کو تھانہ سٹی منتقل کیا،جوڈیشل کمپلیکس کی حدود سے خاتون کے اغواء کی کوشش کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی،فوٹیج میں مقصود مائی کے اغواء کی کوشش کو دیکھا جاسکتا ہے.پولیس کیمطابق مقصود مائی کے شوہر نے اپنی بیوی کے اغواء اور اس سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ روہیلانوالی میں درج کرارکھا تھا جبکہ مقصود مائی آج ملزمان کے حق میں بیان دینے عدالت پہنچی تھی.پولیس کیطابق مقصود مائی نے اپنے شوہر کے خلاف تنسیخ نکاح کا دعویٰ بھی دائر کررکھا ہے.

  • محکمہ پولیس میں سستی، کاہلی کے مرتکب اہلکاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہےایس پی انویسٹی گیشن سرگودہا نے بتا دیا

    محکمہ پولیس میں سستی، کاہلی کے مرتکب اہلکاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہےایس پی انویسٹی گیشن سرگودہا نے بتا دیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا امتیاز محمود نے کہا ہے کہ پولیس محدود وسائل کے باوجود عوام کی حفاظت اور جرائم کی بیخ کنی کےلئے رات دن کوشاں ہے، محکمہ پولیس میں سستی، کاہلی کے مرتکب اہلکاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں و افسران کو شاباش دی جاتی ہے اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے تا کہ پولیس کا مورال بلند رہے۔ اشتہاری، مفروروں، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف عید الفطر کے موقع پر کریک ڈاﺅن کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد کو منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے دیا گیا ٹارگٹ پورا کریں، اس ضمن میں کوئی سستی، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ آج سے ضلع بھر میں عید کے ایام تک سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے، اندرون شہر تمام بازاروں میں پولیس ٹیموں نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔ سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی شہر کے بازاروں میں تعینات کی گئی ہے تا کہ عید کی خریداروں کےلئے آنے والے حضرات بالخصوص خواتین اور بچوں کو کوئی پریشانی لاحق نہ ہو۔ پارکوں میں بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ قبل ازیں ایس پی انویسٹی گیشن امتیاز محمود نے اعلیٰ کارکردگی پر ڈی ایس پی سٹی سرکل خالد حسین تارڑ، ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاﺅن شہزاد فیض، انسپکٹر عبدالرزاق، سب انسپکٹراعجاز الحق قریشی، اے ایس آئی نواز اور دیگر کو شیلڈیں دیں۔ اس موقعہ پر الیکٹرانک میڈیا کلب کے سرپرست اکرم عامر، صدر سیف خان، جنرل سیکرٹری جنید خان، عمیرضیاء،سفیان وحید، گلزار علی سید، صدر یونین آف جرنلسٹس ذوالفقار ہاشمی، ملک کامران، میاں ریاض،عدیل چوہدری، سجاد اکرم، نعیم فیصل، اشرف ندیم سمیت صحافیوں، معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی۔

  • سورج قہر برسانے لگا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

    سورج قہر برسانے لگا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا شہر اور اس کے گردونواح میں موسم شدت اختیار کر گیاسورج نے قہر برسانا شروع کر دیا درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس سے زندگی مفلوج ہو گئی شدید گرمی کی وجہ سے شہر کے بازار اور گلیاں سنسان نظر آنے لگے چرند،پرند،اور جانور بھی گرمی سے بد حواس نظر آنے لگے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے شہریوں کا کہنا ہے کہ روزہ کی حالت میں باہر نکنا محال ہو گیا ہے
    شدید گرمی سے پیاس کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے اور جسم کام کرنے کے قابل نہیں رہتا جبکہ بعض علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور بعض علاقوں میں وولٹیج پوری نہ ہونے کے باعث شہری تبدیلی سرکار کو کوستے نظر آتے ہیں مساجد میں معمول کی نمازوں میں اور تراویح کی نمازوں میں خصوصی بارش کیلیے دعائیں کی جا رہی ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں اور عید کے روز بھی شدید گرمی ہو گی