مظفرگڑھ کے تھانہ محمود کوٹ پولیس نےبستی گورمانی شرقی میں منشيات کے اڈے پر چھاپہ مارکرمنشيات فروش کو گرفتار کرتے ہوئے اس سے 280 لیٹر دیسی شراب اور 70 لیٹر لہن کے علاوہ ایک عدد پسٹل برآمد کرلیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پرمنشيات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ چوہدری اظہر حیدرنےپولیس ٹیم کے ہمراہ بستی گورمانی شرقی میں منشيات کے اڈے پر چھاپہ مارکر منشیات فروش یوسف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق منشيات فروش یوسف سے 280 لیٹر دیسی شراب اور 70لیٹر لہن برآمد کیا گیاجبکہ ملزم یوسف سے ایک عدد پسٹل بھی برآمد ہوا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔
Author: +9251
-

بھیرہ انٹر چینج سنیپ چیکنگ کے دوران منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
سرگودھا:بھیرہ انٹرچینج پولیس کی کاروائی، خاتون کی آڑ میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، گرفتارتین ملزمان سے بھاری مقدار میں افیون اور چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موٹروے انٹرچینجز اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے ڈی ایس پی ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ملک غلام عباس کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھیرہ نواز ظفر نے سب انسپکٹر ذیشان اسد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ بھیرہ انٹرچینج پر سنیپ چیکنگ کے دوران کارنمبرLRD-8783کو روک کر چیک کیا تو کار میں سوار پشاور کے رہائشی ملزمان سرور خان ولد بہادر خان اور اسکی بیوی مسماۃ شبنم بی بی زوجہ سرور خان کے قبضہ سے 20کلو گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ دوران چیکنگ ملزم بلال حسن ولد رحمان گل سکنہ پشاور سے افیون6کلو گرام برآمد کرکے تینوں ملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کے دفعات کے تحت تھانہ بھیرہ میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
-

پی ٹی ایم تحریک طالبان پاکستان کے طرز عمل پر… غنی محمود
پشتون تحفظ موومنٹ PTM کی بنیاد 2014 میں تحریک طالبان پاکستان TTP کی ناکامی کے بعد رکھی گئی جو کہ درحقیقت TTP کا سیاسی ونگ ہے اس تنظیم کا لیڈر منظور محسود جو کہ اب منظور پشتین کے نام سے مشہور ہے TTP کے ٹاپ کمانڈر قاری محسن محسود کا سگا بھائی ہے اور خود بھی TTP کا سر گرم کارکن رہ چکا ہے اس تنظیم کی مشہوری جنوری 2018 میں بدنام زمانہ سندھ پولیس کے ایس ایس پی راءو انوار کے ہاتھوں بیگناہ نقیب اللہ معسود کی ماورائے آئین و عدالت شہادت سے ہوئی اس سے پہلے لوگ اس تنظیم سے اتنے زیادہ واقف نا تھے یوں تو اس ٹولے کا ایجنڈہ لاپتہ افراد کی بازیابی شمالی وزیرستان سے فوجی چیک پوسٹوں کا خاتمہ ہے مگر آہستہ آہستہ ان کے منشور میں شامل پاکستان مخالف ایجنڈہ بھی سامنے آنے لگا جس میں کئی بار ان کے کارکنان ناجائز اسلحہ،منشیات اسمگلنگ اور افغانی خود کش بمباروں کی معاونت میں پکڑے گئے اور یوں ان پر ریاست پاکستان کے ساتھ غداری کے جرم میں مقدمات بھی بنتے رہے ان کا پاک فوج کے خلاف نعرہ ،یہ میجر ،کرنل ،جنرل سب بیغیرت بھی شدت اختیار کرتا چلا گیا جسے پاک فوج کے جوان اور افسران برداشت کرتے چلے گئے ایسے ہی مقدمات میں ملوث کارکنان کو چھروانے کی خاطر اور لوگوں میں پاک فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے 26 مئی 2019 صبح تقریبا 10 سے گیارہ بجے کے درمیان پشتون تحفظ موومنٹ کے شدت پسند جھتے جس کی قیادت محسن داور ایم این اے NA 48 اور علی وزیر ایم این اے NA 50 لیڈران تنظیم ہذہ کر رہے تھے اور اس جتھے میں بیسیوں کارکنان ساتھ تھے ان لوگوں نے خر کام چیک پوسٹ بویا شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز نعرے بازی کی اور پوسٹ پر موجود اہلکاروں سے بدتمیزی بھی کی تاہم سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صبر کا مظاہرہ کیا گیا ان کے کارکنان نے فوج کے جوانوں کو ویڈیو بنانے سے روکا اور مذید اشتعال انگیز نعرے بازی کی اور خار دار تار پار کرکے جوانوں سے ہاتھا پائی بھی کی ہاتھا پائی کے دوران علی وزیر اور محسن داور کے گارڈز نے چیک پوسٹ کی جانب سیدھی فائرنگ کی جس سے 5 فوجی جوان زخمی ہو گئے بعد میں فوج نے دفاعی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 کارکن جانبحق جبکہ 8 زخمی ہوئے جنہیں علی وزیر اور محسن داور چھوڑ کر بھاگ نکلے تاہم فوری پیچھا کرتے ہوئے فوج نے 8 کارکنان سمیت علی وزیر کو گرفتار کر لیا اور انہی کے زخمی کارکنان کو فوری سی ایم ایچ پشاور علاج کیلئے پہچایا گیا جہاں 2 فوجی جوان شہید ہو گئے اسی فوج کہ جن کو یہ ناپاک اور مرتد فوج کہتے ہیں نے انہی دہشتگردوں کا علاج معالجہ شروع کیا اب سوچنے کی بات ہے ہے کارکنان اور فوج کے درمیان فساد برپا کروا کر یہ دونوں لیڈر کیوں بھاگے ؟ صرف اس لئے کہ فوج اور کارکنان کے تصادم کو بنیاد بنا کر دنیا میں فوج کا امیج خراب کیا جائے مگر یہ لوگ بھول گئے کہ ناں تو یہ بنگال ہے اور ناں ہی 1971 ان شاءاللہ پوری قوم بشمول غیور پشتونوں کے اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی ان شاءاللہ انڈین لے پالک TTP کی طرح یہ ناکام ہوچکے ہیں اور ان کے ارادے مذید خاک آلود ہونگے ان شاءاللہ
-

سرگودھا تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی،منشیات فروش گرفتار
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)ایس ایچ او تھانہ کڑانہ کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی، گرفتارملزم سے 1500گرام ہیروئن سمیت ہزاروں روپے رقم وٹک برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کڑانہ حافظ نوید اکرم نے سب انسپکٹر محمد اشرف اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ممتاز پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر92جنوبی ریڈ کرکے ملزم محمد یوسف ولد عطاء اللہ سکنہ گجرات کو ہیروئن فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ملزم کے قبضہ سے ہیروئن1500گرام اور رقم وٹک مبلغ25ہزار روپے برآمد ہوئی۔گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ کڑانہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے -

پتوکی نہر میں ایک شخص ڈوب گیا
پتوکی:
روسہ ٹبہ کے قریب ایک شخص نہر میں ڈوب گیا. جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ڈوبنے والے شخص کا نام سردار بتایا جا رہا ہے عمر ستر سال کوٹ گاما تحصیل پتوکی کا رہائشی ہے۔تاحال نعش برآمد نہیں ہو سکی۔ -
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
چنیوٹ
نئے پاکستان کی حکومت کا عیدالفطر سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بم گرانے سے عوام میں شدید غم و غصہ عوام کی حکومت پر کڑی تنقید
تبدیلی کی دعویدار حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کے باعث عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ضلع چنیوٹ کی عوام کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کا دعویٰ کرنے والے حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کے بم گرانے کا سلسلہ شروع کر رکھا گیا اور عیدالفطر کی آمد سے قبل ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام سے عید کی خوشیاں منانے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے عوام نے حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلہ کو عوام دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی بیروزگاری کی انتہا کردی ہے اور اب عوام سے عید کی خوشیوں سے محروم کرکے مدینے کی ریاست کے دعوے داروں نے ثابت کردیا ہے کہ اب عوام کو زندہ درگور کیا جائے گا -
لودھراں : ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق ہونے والے کی شناخت ہو گئی ہے
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) جلال پور موڑ ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرین کے نیچے آکر ایک شخص گزشتہ رات جاں بحق ہو گیا ہے مرنے والے نوجوان کی شناخت محمد لقمان کے نام سے ہوئی ہے ان کی عمر 37 سال بتائی جا رہی ہے محمد لقمان لودھراں کا رہائشی تھا ریسکیو 1122 نے نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے ۔
-
چنیوٹ: پیسے کی لالچ کہا جائے یا کچھ اور
چنیوٹ: پیسے کی لالچ کہا جائے یا کچھ اور سگے بھائی کا بھائی کے گھر پر مبینہ حملہ تھانہ صدر کے علاقہ ہرسہ شیخ میں شکیل نامی شخص کا ساتھیوں کے ہمراہ ظہور کے گھر مبینہ حملہ ملزمان اسلہ کے زور پر ظہور اور اس کے خاندان کو یرغمال بنا کر مبینہ تشدد کرتے رہے تشدد کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی۔ زخمی حالت میں دو خواتین ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئیں۔
میرا بھائی شکیل زبردستی میرے زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ اور اب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر پر حملہ کر دیا اور تشدد کیا۔ پولیس کو درخواست بھی دی تھی مگر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔پولیس اگر بروقت کارروائی کرتی تو یہ نوبت ہی نا آتی۔ ضغری بی بی، متاثرہ خاندان کا ڈی پی اؤ چنیوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ -

نوسر بازوں کے خلاف زبردست کاروائی
منڈی عثمان والا : باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کھڈیاں خاص کے نواح میں واقع تھانہ منڈی عثمانوالہ کی حدود میں پولیس کی نوسر بازوں کے خلاف کارروائی
ملزمان کے قبضے سے خواتین کے قومی شناختی کارڈ اور نقدی برآمد مقدمہ درج
منڈی عثمانوالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان یوسف اور شریف کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان خواتین کو بنکوں سے اے ٹی ایم کارڈ بے نظیر انکم سپورٹ کے پیسے نکال کر دینے کیلئے شناختی کارڈ لے کر پاس ورڈ پوچھتے اور پیسے نکال کر خواتین کو نفی میں جواب دیتے کہ اکاونٹ میں پیسے نہیں ہیں اور پیسے خود نکال لیتے بھولی بھالی خواتین کے ساتھ نوسر بازی کرتے یہ گروہ کافی عرصے سے متحرک تھا۔گرفتار ملزمان نے نابینا شخص کو بھی لوٹ لیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئی نقدی رقم تھانہ منڈی عثمانوالا کے ایس ایچ او ملک محمد جبار نے گوہڑ جاگیر کے نابینا شخص محمد بلال اور متاثرہ خواتین کے سپرد کر دی اور ملزمان کے خلاف نوسر بازی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام سے علاقے میں میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہو گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔ -

یاراں نال بہاراں سرگودہا میں افطار پارٹیوں کا سلسلہ جاری
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا میں گرمی کی شدت کے باوجود افطار پارٹیوں کا سلسلہ جاری ہے شہر کے معروف ریستوران میں منچلے دوستوں نے افطار پارٹی کا اہتمام کر کے اپنی پرانی یادوں کو تازہ کیا افطار پارٹی بلال اکبر وڑائچ آفیسر موٹروے پولیس نے اپنے دوستوں کے اعزاز میں دی جس میں اسد ذیشان وڑائچ ایڈووکیٹ,حسن سوہی ایڈووکیٹ,عمر افضل سیال ایڈووکیٹ,فیصل امان تارڑایڈووکیٹ,اسد وڑائچ, جبکہ موٹروے پولیس سے فاخر حسین باجوہ ,عاصم سیال,تنویر احمد,ملک عامر (پیرول آفیسر),وقاص گجر,مدثر چیمہ,عمران چیمہ و دیگر نے شرکت کی ذیشان وڑائچ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اس مصروف دور میں اس طرح کے پروگرامات نہ صرف دوستوں میں محبت کے اضافے کا باعث بنتے ہیں بلکہ ذہنی تروتازگی اور صحت کیلیے بھی مفید ثابت ہوتے ہیں تمام دوستوں نے اس موقع پر بلال وڑائچ کا شکریہ ادا کیا