Baaghi TV

Author: +9251

  • معلوم ہے پی ٹی ایم کی لیڈر شپ کا این ڈی ایس سے کیا تعلق ہے؟ فوج کو گالی دیکر اپنی نااہلی مت چھپائیں. مراد سعید

    معلوم ہے پی ٹی ایم کی لیڈر شپ کا این ڈی ایس سے کیا تعلق ہے؟ فوج کو گالی دیکر اپنی نااہلی مت چھپائیں. مراد سعید

    پی ٹی آئی حکومت کے وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ فوج کو آپریشن کے لیے 2009 میں پیپلزپارٹی اور 2014 نون لیگ کی حکومت نے بلایا تھا. فوج نے علاقہ کلیر کر کے دیا، ڈی ویلپمنٹ آپ نے کرنی تھی. آپ نے ہسپتال بنائے نہ اسکول کالج اور نہ ہی سڑکیں لیکن گالی فوج کو دے رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈرون حملوں کا سب سے بڑا حمایتی محسن داوڑ تھا. اپنی نااہلیوں کو فوج پر گالیاں بک کر نہیں چھپایا جا سکتا. اس آپریشن میں میرا بھی گھر جلا ہے. میری ماں کو گولی لگی میرا بھائی زخمی ہوا. محسن داوڑ، علی وزیر اور منظور پشتین تب کہاں تھے جب ہم ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف نکلتے تھے؟ کیا یہ ہماری مخالفت نہیں کرتے تھے؟

    انہوں نے کہاکہ چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ آور کا موبائل افغانستان سے آپریٹ ہوا. حملہ آور افغانی تھا. مگر جب بھی باڈر کو محفوظ کرنے کی بات ہوئی یہ پی ٹی ایم اور اے این پی مخالفت پر آ گئی. افغانیوں کو 25 ہزار جعلی شناختی کارڈ اچکزئی صاحب نے بنوا کر دیے. اپنے ووٹ کے چکر میں پختونوں کو خون میں نہلایا. اسی شناختی کارڈ پر پاکستان آنے والے دہشت گردی میں ملوث ہوئے.

    انہوں نے کہاکہ منظور پشتین کا این ڈی ایش چیف کے ساتھ کیا تعلق ہے. این ڈی ایس نے کب کب اور کیسے مدد کی فلور پر آ کر بتائیں. ورنہ میں پورے کا پورا ایکسپوز کروں گا. پشتونو! ہمارے علاقے میں امن آ گیا خوشحالی آ رہی ہے. یہ راء اور این ڈی ایس کے دشمن اسے دوبارہ جلانا چاہتے ہیں. قائد اعظم کا پاکستان لا الہ الا اللہ والا پاکستان ہے. سندھی پنجابی بلوچی پٹھان والا نہیں. آئین پاکستان پر حلف لے کر لسانیات کی بات کرنا آئین کی توہین ہے.

    مراد سعید نے کہاکہ بلاول صاحب ابو سے پوچھیں راؤ انوار کس کا بہادر بچہ تھا؟ پی ٹی آئی وزیر کے زبردست خطاب پر اپوزیشن کی طرف سے شور شرابا کیا گیا اور پھر بائیکاٹ کر دیا گیا. مراد سعید کے خطاب کی سوشل میڈیا پر بہت تحسین کی جارہی ہے. ان کے خطاب کے اقتباسات واٹس ایپ گروپوں، فیس بک اور ٹویٹر پر گردش کرتے رہے.

  • برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ‌ میں پاکستانی نژاد ساجد جاوید بھی شامل، تھریسامے 7 جون کو مستعفی ہوں‌ گی

    برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ‌ میں پاکستانی نژاد ساجد جاوید بھی شامل، تھریسامے 7 جون کو مستعفی ہوں‌ گی

    برطانوی وزیرِ اعظم تھریسا مے کی طرف سے استعفیٰ‌ دینے کے اعلان پر وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں برطانوی وزیرِ داخلہ ساجد جاوید بھی شامل ہوگئے ہیں‌۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ساجد جاوید ایک پاکستانی بس ڈرائیور کے صاحبزادے ہیں‌ جن کی پیدائش روش ڈیل میں ہوئی ہے وہ ڈوئچے بینک کے مینیجنگ ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔ 49 سالہ ساجد جاوید کے اعلان کے بعد اب وزارتِ عظمیٰ کے امیدواروں کی تعداد 9 ہوچکی ہے اور وہ کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ بننے کی تگ و دو بھی کررہے ہیں۔

    تھریسا مے 7 جون کو وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے دست بردار ہوں‌گی . پاکستانی نژاد ساجد جاوید اس وقت برطانوی وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز ہیں. ساجد جاوید نے کہاکہ ہمیں بریگزٹ پر کام کرنا اور اس کے لیے اعتماد قائم کرنا ہوگا.

    انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

    برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے استعفٰی کے اعلان کے بعد برطانیہ کے نئے وزیراعظم کی دوڑمیں پاکستانی نژاد ساجدجاوید ساجدجاویدٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ ساجدجاوید گزشتہ سال برطانوی وزیرداخلہ کےعہدے پرتعینات ہوئےتھے۔ پاکستانی نژاد ساجد جاوید اس سے قبل برطانیہ کی لوکل گورنمنٹ، ہاوسز کے وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں ۔ ساجد جاوید 2010 سے برطانوی پارلیمنٹ کا حصّہ ہیں۔ وہ برطانیہ کے سابق انویسٹمنٹ بینکر، اور برومزگرو سے ایم پی منتخب ہوکر وزیر برائے بزنس اور ثقافت بھی رہ چکے ہیں۔

    تھریسا مے کی طرح وہ بھی یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے حق میں ہیں جہیں بریگزیٹر بھی کہا جاتا ہے۔ ساجد جاوید کے اعلان سے قبل ایک اور امیدوار ڈومینک راب اپنے مخالفین کو ٹی وی پر مناظرے کی دعوت دے چکے ہیں۔ یہ عمل کنزرویٹو پارٹی میں گہری تقسیم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

  • مکہ مکرمہ میں‌ رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت

    مکہ مکرمہ میں‌ رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت

    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب انتہا پسندی ، تشدد اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتا ہے۔ ہم تمام انسانی معاشروں میں انصاف کی اقدار کی پاسداری پر زور دیتے ہیں اور ان کے درمیان پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کیلئے خواہاں ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے نسل پرستی اور منافرت پر مبنی بیانیے کی بیخ کنی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مملکت کے قیام میں رواداری اور اعتدال کی اقدار پنہاں ہیں ۔اس نے معتدل طریق کار کو اختیار کیا ہے جس سے اس کا تحفظ ہوا ہے۔

    مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام "معتدل اسلام” سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر مکہ شہزادہ خالد بن فیصل نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تقریر پڑھ کر سنائی۔

    رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ میں ’’اعتدال اور رواداری‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے۔ اس کانفرنس میں اسلامی دنیا کی نمایندہ شخصیات ، وزراء ، ماہرین ، علماء اور اعلیٰ حکومتی عہدے دار شریک ہیں۔

    واضح رہے کہ مکہ مکرمہ ہی میں سعودی عرب کی میزبانی میں 31 مئی جمعہ کو اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کا چودھواں سربراہ اجلاس منعقد ہوگا۔ اس موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز مکہ سمٹ کی صدارت کریں گے۔ مذکورہ کانفرنس میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھی شرکت کا وعدہ کی اہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرح کانفرنس میں دیگر عالمی لیڈر بھی شریک ہوں گے۔

    مکہ کانفرنس میں یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی عرب کے شہروں اور تیل کی تنصیبات پر بیلسٹک میزائلوں اور بغیر پائیلٹ جاسوس طیاروں سے حالیہ حملوں ،امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی ،شام کی صورت حال ، لیبیا میں خانہ جنگی اور تنازع فلسطین کے حل کے لیے امریکا کے مجوزہ امن منصوبے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    مکہ میں او آئی سی کا یہ اجلاس ایران سعودی عرب کشیدگی کے تناظر میں ہو رہا ہے جس میں بین الاقوامی لیڈر شرکت کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

  • رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز چرانے کا معاملہ، انڈین ایئر فورس کی ٹیم تحقیقات کیلئے جلد فرانس جائے گی

    رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز چرانے کا معاملہ، انڈین ایئر فورس کی ٹیم تحقیقات کیلئے جلد فرانس جائے گی

    انڈین ایئر فورس نے اپنی ایک فارنسک ٹیم فرانس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دیکھا جاسکے کہ رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز تو نہیں‌ چرائے گئے. انڈین ایئر فورس کی ٹیم تین سے چار اہلکاروں‌ پر مشتمل ہے جو فرانس میں ہندوستانی رافیل پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم آفس کے کمپیوٹر سسٹم کی جانچ پڑتال کرے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی رافلی ٹیم کا دفتر پیرس کے سینٹ بادل کے مضافات میں فرانسیسی ڈاسٹ ایوی ایشن آفس کے آس پاس ہے.

    چند دن قبل ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ انڈین ایئر فورس کے دفتر کے تالے توڑ ے گئے جہاں سے 36رافیل لڑاکا جیٹ طیاروں کی حصولی کے امورکی نگرانی کی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا نے ہندوستانی فوجی ذرائع کے حوالہ سے دعویٰ کیا تھا کہ ایئر انڈیا کے دفتر میں بعض افراد جو غیر متعلقہ تھے، کا ایک گروپ گھسا اور رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز چوری کرنے کی کوشش کی گئی.

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی دفتر انتظامیہ کی جانب سے مقامی پولیس کو بھی اس ساری صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا جس پر مقامی پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں‌کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہاں سے کچھ بھی ڈیٹا یا ہارڈویئر کی چوری نہیں کی گئی۔ بھارتی فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے واقعہ کی اطلاع ہندوستانی وزارت دفاع کو بھی دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا تھا کہ پیرس میں ہندوستانی سفارتخانہ بھی فرانسیسی حکام کے ساتھ ربط میں ہے۔ آئی اے ایف کا رافیل پراجکٹ مینجمنٹ کا آفس رافیل جیٹ بنانے والی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے کامپلکس میں واقع ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی وزارت دفاع یا آئی اے ایف کی طرف سے اس واقعہ کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رافیل طیاروں‌ کا معاملہ اس سے قبل بھی بھارت میں زیر بحث رہا ہے اور مودی حکومت پر اس حوالہ سے کرپشن کے الزامات لگتے رہے ہیں.

  • تمہیں‌ پاکستان ہونا چاہیے، بھارت میں‌ مسلم نوجوان کے نام بتانے پر ہندوانتہاپسندوں نے گولی مار دی

    تمہیں‌ پاکستان ہونا چاہیے، بھارت میں‌ مسلم نوجوان کے نام بتانے پر ہندوانتہاپسندوں نے گولی مار دی

    بھارتی ریاست بہار میں ایک مسلم نوجوان کو اپنا نام بتانے پر ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے گولی مارنے کا افسوسناک سانحہ پیش آیا ہے. بی جے پی کے الیکشن جیتنے کے بعد مسلمانوں‌پر مسلسل حملے دیکھنے میں آرہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے بیگو سرائے علاقہ میں پیش آیا ہے. اس حادثہ سے متعلق آل انڈیا مسلم مجلس اتحاد المسلمین سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نےایک ویڈیو ٹوئٹ کو دوبارہ ٹوئٹ کیا اور لکھا ہے کہ قاسم نےاپنا نام بتا کراپنی زندگی تقریباً کھودی تھی، لیکن یہ سچ ہے کہ میں ڈررہا ہوں۔ یہ پاگل پن کہاں سےآتا ہے؟ ادھر بی جے پی قیادت نے ہمیں پاکستان کے ساتھ جوڑا ہے اور ہم ان کی نظرمیں انسان نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم نشانے پرہیں.

    اسد الدین اویسی نے لکھا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف ایک اورتشدد کا سانحہ۔ بہارکے بیگو سرائے میں ایک مسلم ہاکرکوگولی ماردی گئی.
    کسی لڑکےنےاس کا نام پوچھا، اس نےکہاکہ میرا نام محمد قاسم ہے جس پر ہندوانتہاپسند نے نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا ‘تویہاں کیا کررہا ہے، تجھے تو پاکستان میں ہونا چاہئے اوراسے گولی ماردی۔ اسدالدین اویسی نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق مسلم نوجوان کو گولی مارنے سے متعلق بریار پور تھانے میں کیس درج کر لیا گیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے. سوشل میڈیا پر زخمی ہونے والے نوجوان کی ویڈیو پر گردش کر رہی ہے جس میں اسے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے. گولی مارنے والے ہندوانتہاپسند کا نام راجیو یادو بتایا جارہا ہے.

  • عید کے چاند کا کیا ہو گا؟ اسلامی نظریاتی کونسل نے اہم اعلان کر دیا

    عید کے چاند کا کیا ہو گا؟ اسلامی نظریاتی کونسل نے اہم اعلان کر دیا

    اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے واضح طور پر کہا ہے کہ رویت کے ساتھ جدید آلات کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے تاہم قرآن و حدیث کے مطابق عید اور رمضان کا اعلان چاند دیکھ کر کرنا ہوتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہاکہ قمری کیلنڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو مل گیا ہے جس پر تحقیق جاری ہے. انہوں نے کہاکہ چاند کے اعلان کےلیے رویت ضروری ہے. اسلامی نظریاتی کونسل کے واضح موقف کے بعد یہ سوال پید اہو گیا ہے کہ اب اس قمری کیلنڈر کا کیا ہوگا جو وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے جاری کیا گیا ہے.

    قبل ازیں فواد چوہدری نے 15 ویں رمضان المبارک تک قمری کیلنڈر کی تیاری کا عندیہ دیا تھا، جبکہ شوال کا چاند 29 ویں روزے کو نظر آنے اور عید الفطر 5 جون کو ہونے کا قوی امکان بھی ظاہر کیا تھا۔

  • عمران خان نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں‌ مدعو ہیں‌ یا نہیں؟ اہم خبر آ گئی

    عمران خان نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں‌ مدعو ہیں‌ یا نہیں؟ اہم خبر آ گئی

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لوک سبھا انتخابات میں‌ کامیابی کے بعد تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہو گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تقریب میں‌ کرغزستان کے صدر ،موریطانیہ کے وزیراعظم بھی مدعو ہیں تاہم بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ مودی کی حلف برداری تقریب میں‌پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو دعوت نہیں‌ دی گئی.

    بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں بنگلادیش،بھوٹان، میانمار،نیپال، سری لنکا، تھائی لینڈ کےسربراہان کو بھی دعوت دی گئی ہے. واضح رہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے حالیہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے اور وہ دوسری مرتبہ وزیر اعظم کا حلف اٹھانے والے ہیں.

  • صحافیوں نے ڈی پی او سے کی ملاقات

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) سینئر صحافیوں کا وفد ملک محمد بوٹا سینئر وائس یس چیرمین پریس کلب کی قیادت میں ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین سے ملاقات کر رہے ہیں اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری پرس کلب شیخوپورہ سلطان حمید راہی نمائندہ خصوصی نواے وقت شیخوپورہ اور سابق جوائنٹ سیکرٹری سیف الرحمن سیفی نمائندہ خصوصی نواے وقت شیخوپورہ بھی موجود ہیں

  • مریدکے کے قریب بچہ جوہڑ میں ڈوب کر ہلاک

    مریدکے(نمائندہ باغی ٹی وی) پھول نگر نزد رکھ باؤلی مریدکے میں گاؤں کے جوہڑ میں نہاتے ہوئے بچہ ڈوب گیا – ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئےلاش کو جوہڑ سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا-
    اطلاع کے مطابق قیصر ولد محمد حنیف 16 سال بچوں کے ساتھ گاؤں کے جوہڑ میں نہا رہا تھا کہ اچانک ڈوب گیا- مقامی لوگوں کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے تقریبا” 1 گھنٹے بعد لاش کو جوہڑ سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا

  • عید سے قبل ڈاکووں کی عیدی وصولی شروع

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) نبی پورہ کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، 2 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو کھل چوکر کی دوکان سے 50 ہزار نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار

    شہری اس سلسلے میں پریشانی کا شکار ہیں کہ عید سے قبل ڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جبکہ پولیس بالکل خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے