سرگودہا,پل 111 جنوبی ( نمائندہ باغی ٹی وی)یوم شہادت خضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر ڈیرہ چوہدری محمدعلی گجر ایڈووکیٹ چک 111 جنوبی پر خصوصی مخفل اور افطاری کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا جس میں MNA-NA91عامر سلطان چیمہ کے علاوہ صدر کڑانہ بار پریس کلب اسجد علی چٹھہ , سیاسی رہنما طارق وڑائچ ایڈووکیٹ,اسد گجر ایڈووکیٹ کے علاوہ وکلاء,صحافی اور سٹون کریشنگ مارکیٹ کے عہدیدران اور بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی چوہدری محمد علی گجر نے اپنے بیان میں کہا کہ خضرت علی کی زندگی شجاعت و بہادری اور صبر کا عملی نمونہ ہے مہمانوں کیلیے افطاری اورکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا
Author: +9251
لودھراں : قصائی بھی بڑے مافیا بن گئے
دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے علاقے میں گزشتہ روز کچھ صحافیوں نے لاغر اور بیمار جانور جو گوشت کے لئے ملتان سپلائی کیے جاتے تھے ان کی ویڈیو اور فوٹیج بنا کر جاری کردی ہے
تفصیلات کے مطابق رات کے وقت دنیاپور سے قصائیوں کا ایک گروپ بیمار اور لاغر و کمزور جانور گوشت کے لئے ملتان سپلائی کرتا ہے رات کے وقت ہی جانور ملتان سپلائی کر دیئے جاتے ہیں یہاں پر ان کا گوشت کر کے لوگوں کو بیچا جاتا ہے کافی عرصے سے یہ کام تیزی کے ساتھ جاری ہے مگر اس مافیا پر ادارے ابھی تک ہاتھ نہیں ڈال سکے
لودھراں : گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کہروڑپکا میں میلسی چوک کے قریب شہ زور ڈالہ ڈرائیور کو اونگھ آنے کی وجہ سے روڑ سے نیچے اتر کر درختوں کے ساتھ بری طرح جا ٹکرایا جس وجہ سے ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اٹھا کر ورثاء کے حوالے کر دیا

سرگودہا رمضان المبارک کے آخری عشرے پولیس عیدی اکھٹی کرنے میں مصروف ٹریفک کا نظام درہم برہم
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سرگودھا بھر میں سیکیورٹی ڈیوٹی انتہائی سخت کر دی گئی
ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کی ھدایت پر رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اسپیشل سیکیورٹی پلان ترتیب دے کر عملدرآمد شروع کر دیا گیا اس سلسلے میں مساجد ڈیوٹی کو بھی مزید بڑھایا گیا ہے تا کہ مسلمان اپنی عبادات پوری یکسوئی سے کر سکیں اس کے ساتھ ساتھ بازاروں اور اھم سڑکوں پر بھی پولیس کی اضافی نفری لگائی گئی ہے اور گشت میں اضافہ کیا گیا ہے تا کہ عید کے سلسلہ میں لوگوں کی خریداری اور آمد و رفت کو محفوظ تر بنایا جا سکے ۔ جبکہ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک نظام کو کنٹرول کرنے کی بجائے پولیس جگہ جگہ ناکے لگا کر عیدی اکٹھی کرنے میں مصروف ہے افطاری کے بعد شدید ٹریفک کی وجہ سے خریداری میں دشواری ہوتی ہے جبکہ پولیس اہلکار بلاوجہ روک کر عیدی وصول کرتے ہیںحکومت کو ایک اور مشکل درپیش آ گئی۔
حکومتی کے اتحادی اختر مینگل نے بجٹ منظوری میں حکومت کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا حکومت ہمارے چھ مطالبات پر 10 ماہ میں حکومت نے عمل نہیں کیا جو ہم نے چھ نکات دیئے تھے اس پر کمیٹی بھی نہ بنا سکی ہم مفت میں حکومت کا بخار لیں اور وہ ہمیں جھنڈی دکھاتے رہیں، ایسا نہیں ہو سکتا ہم نے فیصلہ کیا ہے حکومت وعدہ پورا کرے گی تو ہم بھی ساتھ دینگے جب تک حکومت ہمارا مطالبہ نہیں مانتی، ہم بھی حکومت کا مزید ساتھ نہیں دینگے،بجٹ سے زیادہ ضروری ہمارے 6 نکات ہیں سپیکر، ڈپٹی سپیکر، وزیراعظم اور صدر کو ووٹ دیے، اس سے زیادہ کیا کر سکتے ہیں۔
لودھراں : گھر کی دیوار موت کا باعث بن گئی
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے نئی والا خانیوال روڈ لودھراں کے قریب گھر کی دیوار گھر گئی اور ایک مکان کا سارا ملبہ سوئے ہوئے چھوٹے بچوں پر گر گیا واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے پہنچ کر فوری طور پر امدادی کاروائی کر کے مکان کا ملبہ اٹھا کر بچوں کو نیچے سے نکالا تاہم اس دوران ایک چھوٹا بچہ جاں بحق ہو گیا اور دو چھوٹی بچیاں زخمی ہوئی ان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈکوارٹر لودھراں میں منتقل کر دیا گیا
ملتان : معلمہ عاصمہ کی موت نیا موڑ اختیار کر گئی
ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) پرائیویٹ سکول ٹیچر دوران سکول ٹائم گر کر فوت ہو گئیں تھیں اس واقعہ کی ایف آئی آر معلمہ عاصمہ کے والد کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے یاد رہے جنوبی پنجاب میں عاصمہ کی اچانک گر کر موت واقع ہونے ہر سوشل میڈیا پر مختلف خبریں چلتی رہیں اور عاصمہ کی اس طرح موت سوالیہ نشان بن کر ابھری جس پر تحقیقات شروع ہوئی اور پھر ایف آئی آر درج کر لی گئی

ترکی کی طرح ایرانی عوام بھی ڈالر کو سڑکوں پر رکھ کر آگ لگا دیں. سپاہ پاسداران انقلاب کی اپیل
ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے شعبہ جامد دفاع کے سربراہ غلام رضا جلالی نے کہا ہے کہ ڈالرکی قیمت امریکا کا کمزور پہلو ہے۔ ایرانی عوام کو چاہیے کہ وہ امریکی کرنسی ڈالر کو سڑکوں پر رکھ کرآگ لگا دیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترکی کی طرح ایرانی عوام میں بھی امریکی ڈالر کو نذرآتش کرنے کا جذبہ پیدا ہو جائے تو اس سے ایران کی قومی کرنسی پر انحصار بڑھے گا اور یہ اقدام دشمن کی کمزور رگ پر حملے کے مترادف ہوگا۔
غلام رضا جلالی کا کہنا تھا کہ چین، روس، ترکی اور ایران مل کر ڈالر کو عالمی مالیاتی نیٹ ورک سے نکال باہر کریں۔اگر مالیاتی لین دین سے ڈالر کو نکال باہر کرنے پر اتفاق رائے ہو جائے تو امریکہ کا اقتصادی طاقت کا گھمنڈ بہت جلد ٹوٹ جائے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے رہنما کا کہنا تھا کہ اقتصادی ماہرین نے کہا ہےکہ تیل کی قیمت 120 سے 100 ڈالر فی بیرل ہونے سے ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔ امریکی اور یورپی تیل کی اتنی زیادہ قیمت برداشت نہیں کرسکتے۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین ان دنوںسخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوںطرف سے جارحانہ بیان بازی کی جارہی ہے. ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے ڈالر کو سڑکوںپر آگ لگانے کا بیان بھی اسی تناظر میں دیا گیا ہے.

امریکی پالیسوں نے مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی خطرات سے دوچار کر دی. ایرانی نائب وزیر خارجہ
ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران خطہ کے ممالک سے بات چیت کیلئے تیار ہے جبکہ امریکہ کی پابندیوں سے متعلق پالیسی سے مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی خطرے سے دوچار ہوگئی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران امریکہ کشیدگی کے پیش نظر دونوں طرف سے جارحانہ بیانات دیے جارہے ہیں اور ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی طرح نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی مختلف ملکوں کے دورے کررہے ہیں. ان کا یہ بیان بھی سوموار کویتی حکام سے بات چیت کے دوران دیا گیا ہے۔ان کا یہ بیان ایرانی وزارت ِخارجہ کی ویب سائٹ پربھی جاری کیا گیا ہے. ایک دن قبل انہوںنے اتوار کو خلیجی ریاست اومان کا بھی دورہ کیا تھا تاہم اب وہ کویت کے بعد قطر کا دورہ کرنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے تازہ بیان سامنے آیا ہے جس میںکہا گیا ہے کہ ایران بات چیت کیلئے تیار ہوا تو امریکہ بھی اس کیلئے تیار ہے.
لودھراں : شہری موٹر سائیکل سے محروم
لودھراں ( نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور کے نواحی علاقے پل سرلہ کے قریب ڈکیتوں نے موٹر سائیکل چھین لی
تفصیلات کے مطابق دنیاپور کے نواحی علاقے پل سرلہ کے قریب نوید احمد نامی شخص اپنی موٹر سائیکل پر محو سفر تھا کہ راستے میں ناکہ لگائے کھڑے مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل نمبری ملتان 4650 ، موبائل فون اور دیگر سامان و کاغذات چھین کر فرار ہو گئے



